گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: March 11th, 2018

دولتالہ کے علاقہ ڈھوک میاں عبدالوہاب میں20سالہ نوجوان قتل

دولتالہ (نمائندہ راول نیوز )دولتالہ کے علاقہ ڈھوک میاں عبدالوہاب میں20سالہ نوجوان قتل پولیس زرائع کے مطابق مبین جاوید ولد جاوید اختر مسجد میں نماز پڑھنے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے 30بور پسٹل سے فائر کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا مقتول کو گلے پیٹ اور بازوں پر گولیاں لگی ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیوبھیج دی

میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے، راجہ شوکت عزیز بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار) ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے قائد میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے باعث اقوام عالم میں وطن عزیز کا وقار بلند ہوا ان شاء اللہ عوام ووٹ کی پرچی کے زریعے ایک بار پھر ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے دولتالہ کے نواحی علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے سلسلے کو مزید دراز کر رہے ہیں ہمارا مشن ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے عوام کے ووٹ کے کی بحالی کی تحریک سے عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے عوام جان چکے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام ہماری اولین ترجیح ہے گزشتہ قومی الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے آئندہ بھی عوام نے اگر موقع دیا عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خصوصی کاوشوں سے خطہ میں تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے یونین کونسل نڑالی اورآہدی میں سڑکوں ،گلیوں ،گیس کی فراہمی سمیت مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے تقریب سے وائس چیئرمین یوسی کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود،وائس چیئرمین آہدی راجہ زبیر ،کوارڈینٹر ایم پی اے پی پی4راجہ نعیم نواز ،جنرل کونسلر نوید ٹھکر ،راجہ عبدالغفار ،ماسٹر لال حسین ،راجہ نذیر احمد ،سید پیر حسین شاہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

درخت لگا نا صدقہ جا ریہ ہے، را جہ جا وید اخلاص


گو جر خان(نامہ نگار )پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ درخت لگا نا صدقہ جا ریہ ہے اور جو لوگ اور شخصیات اس میں حصہ لے رہے ہی وہ نہ صرف ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ آ نے والی نسلوں کے لیے آ سانیاں پیدا کرتے ہیں پروفیسر عمر نیاز کا شمار بھی اسی ہی شخصیات میں ہو تا ہے جو تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبے میں نما یا ں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نجی کالج کی طرف سے شجر کا ری مہم کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر پانچ سو پو دے لگا نے کے سلسلے میں پہلا پودا لگا نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف ، حاجی خواجہ اعجاز اور را جہ قاسم نے بھی پو دا لگا یا اور خطاب کیا ۔ قبل ازیں ما ہر تعلیم عمر نیاز نے بتا یا کہ انہوں نے شجر کا ری مہم کے سلسلے میں متعلقہ محکموں سے را بطہ کیا ہے اور ہم پانچ سو سے بھی زاید پو دے لگا نے کے لیے تیار ہیں سر کا ری محکمے ہمیں مقا مات کی نشا ندہی کریں شاہد صراف نے کہا کہ کسی بھی معا ملہ میں حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی جس وقت تک پرائیویٹ ادارے اور نما یا ں شخصیات آ گے نہیں آئیں گے مثبت نتا ئج حاصل نہیں کئے جا سکتے ہیں حاجی اعجاز نے کہا کہ پروفیسر عمر نیاز نے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے باقی لو گ بھی آگے آئیں اور شجر کا ری مہم میں حصہ لیں اور آ نے والی نسلوں کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں

ہمیں تمام توا نا ئیاں تعلیم پر صرف کر نا ہو ں گی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر


گو جر خان(نامہ نگار )دنیا میں جن قو مو ں نے ترقی کی انہوں نے پہلے تعلیمی میدان میں بر تری حاصل کی ۔ہمیں بھی دنیا میں سر خرو رہنے کے لیے اپنی تمام توا نا ئیاں تعلیم پر صرف کر نا ہو ں گی ان خیا لات کا اظہار گو رنمنٹ ایم سی جونیئر پبلک سکول گوجرخان میں یوم والدین کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے مہما نا ن خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نورین خالد اے ای اوفائزہ افتخار اور تسنیم الطاف نے کیا۔صدارت ہیڈ مسٹریس رضوانہ نا زی قریشی نے کی ۔ اس مو قع پر سکول کی بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ،نعتیں پڑھیں اور ملی نغمے گا کر حاضرین سے تحسین حاصل کی راضوانہ نا زی نے سکول کی شاندار کا ر کر دگی پر روشنی ڈالی سکول کی سابق ہیڈ مسٹریس فرح منیر نے کہا کہ یہ ادارہ شاندار روا یا ت کا امین ہے اور میں نے اس جہاں تک پہنچا یا تھا مجھے خوشی ہے کہ آج اس میں بہت بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ آج خواتین میں تعلیم کی وجہ سے بہت زیادہ شعور آچکا ہے ، جس کی وجہ سے معاشرے میں مثبت انداز میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔ آخر میں مہما نان خصوصی نے نما یا ں کا ر کر دگی کا مظاہرہ کر نے والی بچیوں میں انعا مات تقسیم کئے

دو افراد نے پھیری والے کو چا قووں اور خنجر کے وار کر کے شدید ذخمی کر دیا


گو جر خان(نامہ نگار )دو افراد نے معمولی جھگڑے کا انتقام لینے کے لیے ایک پھیری والے کو چا قووں اور خنجر کے وار کر کے شدید ذخمی کر دیا۔ندیم خان نے پو لیس کو بتا یا کہ وہ پھیری کے سلسلے میں مین با زار گیا تو وہاں علی مسلح خنجر اور وکی مسلح چا قو ویاں کھڑے تھے پہلے انہوں نے مجھے گا لیاں دیں اور پھر حملہ کر کے مجھے ذخمی کر دیا ضیا الحق اور منان نے میری جا ن بچائی وجہ عناد یہ ہے کہ صبح میرا ان سے صبح منڈی میں معمولی جھگڑا ہوا تھا پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

خطہ پوٹھوہار کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے،ذمرد خان 


گو جر خان(نامہ نگار )پاکستان سویٹ ہو مز کے چئیرمین ذمرد خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت ولگن طلباء طالبات کی قابلیت سے عیاں ہو تی ہے ، خطہ پوٹھوہار کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے اور اس خطہ کے پاس دو نشان حیدر ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ جنڈ نجار میں ایم نجی سکول میں بحثیت مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر چو ہدری محمد ذولفقار، خرم پرویز اور را جہ اختر حسین نے بھی خطاب کیا زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہومز کا ادارہ پاکستان بھر میں ضرورتمند اور بے سہارہ بچوں کی کفالت کر رہا ہے ، بحیثیت چیئرمین سویٹ ہومز اس ادارے کو وقت دے کر دلی سکون محسوس کرتا ہوں ، اس ادارے میں پڑھنے والے طلباء طالبات میں اگر کوئی بے سہارا یا ضرورت مند ہے تو ہم سویٹ ہومز کے ذریعے اس کی نہ صرف کفالت بلکہ تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے ، سویٹ ہومز کے ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہو کر اہم سر کا ری ادارے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے قبل ازیں جب مہمان گو جر خان جنڈی موڑ پہنچے تو چو ہدری ذولفقار کی قیا دت میں انکا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اس تقریب میں طلباء طالبات، والدین اور عمائدین ن یبڑی تعداد میں شرکت کی

مقامی تا جر جمیل قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مر کزی انجمن تا جران گوجرخان


گو جر خان(نامہ نگار )گذشتہ ہفتے ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہو نے والے مقامی تا جر جمیل قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیا لات کا اظہا ر مر کزی انجمن تا جران کے صدر چو ہدری محمدا قبال اور جنرل سیکر ٹری شہا دت حسین بٹ نے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ سے ملا قات کے دوران کیا اس موقع پر مقتول کے بھائی عمران قریشی، مو بائل فون یو نین کے صدر مرزا رفاقت اور دیگر عہدیدار بھی مو جو د تھے تا جر را ہنماؤں نے کہا کہ شہر میں ایک تا جر کا سر عام قتل پو لیس کے لیے ایک چیلنج ہے جس پر تاجر برا دری میں سخت اشتعال پا یا جا تا ہے اس مو قع پر ایس ایچ او نے کہا کہ انہیں قاتلوں تک پہنچنے میں کچھ کا میابی ملی ہے جسے وہ ابھی شئیر نہیں کر سکتے امید ہے اس سلسلے میں ہم جمیل کو لواحقین اور تا جروں کو اچھی خبر دیں گے انہوں نے کہا کہ میں یقین دلا تا ہو ں کہ اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی نہیں کی جا ئیگی۔ تا جر را ہنماؤں نے شٹر ڈاون ہڑتال کو مو خر کر نے کا اعلان کیا

شیطان صفت چچا زاد نے اپنی نا بالغ کزن کے ساتھ زیا دتی کر کر کے اسے حاملہ کر دیا


گو جر خان(نامہ نگار ) ایک شیطان صفت چچا زاد نے اپنی نا بالغ کزن کے ساتھ زیا دتی کر کر کے اسے حاملہ کر دیا پو لیس تھانہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا نواحی قصبہ چکڑالی بد ہال کی خا تون نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکا شو ہر ایک مزدور ہے اسکی چو دہ سالہ بیٹی اسکے جیٹھ صابر حسین کے گھر عرصہ دو سال سے وہ رہی ہے وہ جب گھر واپس آئی تو اس نے بتا یا کہ اسکا کزن عدنا ن صابر جو گھر پر ہو تا ہے، نے 9ماہ قبل پہلی بار زنا کیا اور اسکے بعد جب بھی مو قع ملتا ایسا کر تا رہا اور کہا کہ کسی کو بتا یا تو تمہیں جان سے مار دو ں گا اس طرح میری نا با لغ بیٹی حاملہ ہو گئی۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مزلم عدنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

گو جر خان پو لیس نے ملزمان سے شراب اورنا جائز اسلحہ برا مد کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار )گو جر خان پو لیس نے تین مختلیف کا رو ائیوں کے دو ران ملزمان سے شراب اورنا جائز اسلحہ برا مد کر لیا ۔عثمان خالد سکنہ کوٹ سیداں وارڈ نمبر 16سے دوران گشت تلا شی لی گئی تو اسکی ڈھب سے ایک چا ئنا کا لو ڈ پستول برا مد ہوا ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ دو سری کا روائی میں ملزم سبہار اللہ سے بھی تیس بور پستول لو ڈ برا مد کر لیا گیا ایک اور کا روائی میں ملزم وسیم عباس سے پانچ لیٹر شراب کا ایک کین برا مد کر لیا گیا ۔ تینو ں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھا نہ میں بند کر دیا گیا ۔

شادی کی تقریب


گو جر خان(نامہ نگار )مقامی تا جر راہنما شیخ رضا شاہ پہلوی کے صاحبزادے شیخ آقاش رضا کی شادی مین با زار گو جر خان کے تا جر باؤ اطہر کا صاحبزادی سے سر انجام پا ئی مقامی بینکوئٹ ہال میں دعوت ولیمہ میں پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص، چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف، ایم پی اے شو کت بھٹی، ایم پی اے افتخار وارثی، سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض، احمد نواز کھو کھر، ملک جا وید اقبال،مر کزی انجمن تا جران کے سر پرست اعلی حاجی شیخ محمد الطاف، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ، صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی، شیخ محمد احتشام، شیخ عبد القیوم،شیخ عبد الحکیم،ظہیر الدین با بر،شیخ محمد شہزاد اور بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شر کت کی

صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8سے شیخ احتشام الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا مطا لبہ


گو جر خان(نامہ نگار )گو جر خان کی تا جر برا دری،سول سو سائٹی اور نو جو انوں نے صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8سے شیخ احتشام الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔ انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محبوب حسین،جنرل سیکر ٹری شیخ ارشد، ایکشن کمیٹی کے چئیرمین را جہ محمود حسین اور جنرل سیکر ٹری صوفی رفاقت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس حلقے میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور اسے شہر سے ایک ایسے امیدوار کی ضرورت ہے جسکے پاس خاندان برادری اور کمیو نٹی کے ووٹ مو جود ہو ں اور ایسا امیدوار شیخ احتشام الطاف ہی ہے انہوں نے کہا کہ گو جر خان شہر ہمیشہ ٹرینڈ سیٹ کر تا ہے اور انتخابی تا ریخ شاہد ہے کہ جو امیدوار اور پا رٹی شہر سے کا میابی حاصل کر تی ہے وہی سیٹ بھی جیتتی ہے انہوں نے کہا کہ نو جوا نوں کی نمائندگی کا دعوی تو سب کرتی ہیں مگر نو جوان امیدوار کسی کے پاس نہیں سوائے ن لیگ کے پاس شیخ احتشام کی صورت میں مو جود ہے۔جو بے داغ ما ضی اور پڑھے لکھے با صلاحیت امیدوار ہیں

مقدس مقامات کو گرانا ایک قبیح فعل ہے، علامہ مفتی محمد حنیف قریشی 


سکھو (نمائندہ خصوصی) مقدس مقامات کو گرانا ایک قبیح فعل ہے، تبرکات سے برکت حاصل کرنا صحابہ سے ثابت ہے، ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے گزشتہ روز چک مسلم نزد سکھو میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء4 ، اور رسول اللہ کی زات سے منسوب مقدس مقامات کو بلڈوز کرنا ایک قبیح اور مذموم فعل ہے، تبرکات سے برکت حاصل کرنا صحابہ کرام سے ثابت ہے، سعودی عرب میں مقدس مقامات کو گرانے سے امت مسلمہ کی دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے، علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت پر شب خون مارنے والے ظالم حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں پر کبھی سیاہی پھینکی جا رہی ہے اور کہیں جوتوں سے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے، چک مسلم نزد سکھو میں واجد چشتی کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد میں علامہ قاری محمد بشیر،علامہ امجد صدیقی، معروف نعت خواں سائم چشتی نے شرکت کی، محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و استحکام کی دعا کی گئی

میاں محمد نواز شریف صیح معانوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،راجہ محسن فاضل


مندرہ (سید ساجد نقوی) میاں محمد نواز شریف صیح معانوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں مسلم لیگ ن ہی ملک کی تعمیر و ترقی کا نشان ہے میاں نواز شریف نے اپنے سیاسی تدبر اور بصیرت سے ملک کوبحرانوں سے نکالاآج ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہے بجلی جیسے بحران کو ختم کیا مگر ملک دشمن عناصر بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے مصروف عمل ہیں جنھیں منہ کی کھانا پڑے گی آج عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن یوتھ کے کنونشن راولپنڈی میں محترمہ مریم نواز کی آمد پر شرکت کے لیے مندرہ کے مقام پر اپنے محبوب قائد چوہدری محمد ریاض کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ عوام کا جم خفیر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار مندرہ کی ممتاز مسلم لیگی راہنما راجہ محسن فاضل نے مندرہ کے مقام پر مسلم لیگ ن یوتھ کنونشن میں شرکت کے لیے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

عوام کی خدمت میری سیاست کا مرکز ومحورہے،چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال(نامہ نگار)عوام کی خدمت میری سیاست کا مرکز ومحورہے ، میں سیاست کو عباد ت کے طور پر کررہا ہوں ۔ان خیالات کااظہار ضلعی وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے ڈھڈیال پریس کلب سے گفتگو کے دوران کیا۔ چوہدری خورشیدبیگ کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی قائدین خصوصاً سردار غلام عباس اور ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان کے توسط سے سڑکوں ، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ترقی کا سفر پورے ضلع چکوال میں جاری ہے خصوصاً یوسی ڈھڈیال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گلیوں ، نالیوں اور سٹرکوں کی تعمیر جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو ہرصورت یقینی بنایا گیا ہے کیونکہ عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے اور اس کو عوامی فلاح پر ہی خرچ کیا جارہا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں یوسی ڈھڈیال کی عوام نے مجھ سمیت میرے پینل پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر میں ان کا مقروض ہوں۔ان شاء اللہ میں ان کے اعتماد کا ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور ان کی تمام توقعات پر پورااترنے کی کوشش کروں گا

اوجی ڈی سی ایل اپنے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ دیگر حکومتی اداروں کے مطابق کیا جائے


ڈھڈیال(نامہ نگار)اوجی ڈی سی ایل اپنے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ دیگر حکومتی اداروں کے مطابق کیا جائے، سابق سروے آفیسر(ر) حاجی منظور حسین کی چیئرمین اوجی ڈی سی ایل کے چیئرمین سے اپیل۔ تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل ایک مضبوط ترین ادارہ ہے جوکہ ہر سال بھرپور منافع کماتا ہے مگر یہ ادارہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین جو اس ادارہ کو اپنی عمر کا ایک حصہ دے کر پروان چڑھاتے ہیں ۔ ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں اضافہ دینے سے عاری نظر آتا ہے ۔ موجودہ مالی بجٹ میں حکومت کی جانب سے 10فی صدپنشن بڑھائی گئی مگراوجی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے اپنے پنشنرز کی پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کیا جو ایک ظالمانہ اقدام تھا۔ منظور حسین نے چیئرمین او جی ڈی سی ایل سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ پنشن بڑھوتی کے فارمولے پر نظر ثانی کی جائے اور پنشن میں دیگرحکومتی اداروں کی طرح اضافہ کیا جائے تاکہ بوڑھے پنشنرز کی مالی مشکلات کم ہوسکیں

طلبا اپنی توجہ صرف اور صرف تعلیم کے حصول پر مذکور رکھیں، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل سائنس ، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیمی فروغ میں پنہاں ہے۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پادشاہان میں طلبا ء سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم ؒ نے فرمایا تھاکہ اپنی تاریخ وثقافت سے ہم آہنگی اور جدید تقاضوں سے مطابقت ہماری تعلیمی پالیسی کا اصل مقصد ہونا چاہیے اور یہ کہ علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے طلبا کو کہا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف تعلیم کے حصول پر مذکور رکھیں اسی میں ان کا شاندار مستقبل ہے۔

چوہدری محمد نصیر ( موہڑہ الہو) کی صاحبزادی کی رخصتی گزشتہ شب بخیروخوبی انجام پائی


ڈھڈیال(نامہ نگار)میجر(ر) چوہدری محمد نصیر ( موہڑہ الہو) کی صاحبزادی کی رخصتی گزشتہ شب بخیروخوبی انجام پائی ۔ رخصتی کی تقریب گریژن آفیسرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، تحریک انصاف کے رہنماراجہ طارق افضل کالس ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا راولپنڈی چوہدری ظفراقبال ، چیئرمین چوہدری ظفر اقبال ، چیئرمین یوسی پادشاہان چوہدری سرفراز خان ، ریاض بٹ (دنیا) اوردیگر سرکردہ وسماجی شخصیات سمیت معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

error: