گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: March 12th, 2018

صحت و صفائی گو جر خان کے عوام کی اشد ضرورت ہے

گوجرخان (نامہ نگار) گو جر خان میں صحت و صفائی کے مسئلہ پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تعاون تعریف کے لائق ہے مگر گو جر خان میں اسکے نگرانوں کو ابھی معا ملات سمجھنے میں وقت لگے گا انہیں بلدیہ کے ساتھ تعاون کر نا پڑے گا ۔ ان خیا لات کا اظہار چئیرمین بلدیہ گو جر خان محمد شاہد صراف نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان علی سے ملا قات کے دوران کیا ۔ اس مو قع پر چیف آ فیسر عمر شجاع ، ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین حاجی خواجہ اعجاز اور سینئرمینجر آپریشن ڈاکٹر حامد اقبال بھی مو جو د تھے شاہد صراف نے کہا کہ صحت و صفائی گو جر خان کے عوام کی اشد ضرورت ہے اور ہما رے لیے اہم مسئلہ ہے جسے ہم اور کمپنی مل کر ہی حل کر سکتے ہیں مگر یہاں تعینات کمپنی کے نمائندے اسکی ضرورت محسوس نہیں کر تے جس سے خرا بیاں پیدا ہو تی ہیں سینی ٹیشن سٹاف میں بد دلی اور نا امیدی پھیلتی ہے اور آ خر میں یہ کام پر اثرانداز ہو تی ہے چیف آفیسر نے بھی تفصیل سے بر یفنگ دی ایم ڈی ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ گو جر خان میں تعینات انچارج کو ہدا یت کی جا رہی ہے کہ وہ منتخب چئیرمین اورمقامی قیادت سے را بطہ میں رہے اور انکی تر جیحات کو اولیت دے انہو صورت میں فو را ان سے را بطہ کریں بعد ازاں انہوں نے وفد کوویسٹ مینجمنٹ راولپنڈی کے دفاتر کے مختلیف حصوں کا دورہ کرا یا اور کمپنی کے طریقہ کار سے آ گاہ کیا اور کہا کہ تمام کام کمپیو ٹرز پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔چئیرمین نے انکے کام کی تعریف کی

سینٹ میں مسلم لیگ ن کی شکست اسکی بری سیاست کا منہ بو لتا ثبوت ہے،جہانگیر بھٹی 


گوجرخان (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے را ہنما اورضلع کو نسل راولپنڈی کے سابق نا ئب ناظم جہانگیر بھٹی نے کہا ہے کہ جب چراغ بجھنے لگتا ہے تو زور زور سے ٹمٹما تا ہے اور پھر ہمیشہ کے لیے بجھ جا تا ہے یہی حال نواز شریف کا ہے یہ چراغ بجھنا ہی چا ہتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شر قی گو جر خان میں پا رٹی کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کی شکست اسکی بری سیاست کا منہ بو لتا ثبوت ہے انکی نام نہاد مقبو لیت کا پتہ اس وقت چلے گا جب پٹواری، بلدیہ اور سرکاری محکموں کے ملا زمین نہیں ہو ں گے جہانگیر بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کا راولپنڈی میں کنو نشن سو فیصد فلاپ ہو تا اگر اتوار کو سر کا ری ملازمین کی چھٹی منسو خ نہ ہو تی حکمرانوں کی نا اہلیوں کی بدو لت سیاسی اور معا شی حا لات بد سے بد تر ہو تے جا رہے ہیں ملک کو قرضوں میں جھکڑ کر غیروں کا غلام بنا دیا گیا ہے اور پھر وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ہم ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے اس ملک کو جس طرح 30سال تک بر سر اقتدار رہنے والے مو جو دہ حکمرانوں نے لو ٹا ہے صرف عمران کان ہی ایسا لیڈر ہے جو اسکو بحرانوں سے نکال سکتا ہے

مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ،قاضی قیصر محمود 


گوجرخان (نامہ نگار) فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محمود نے کہا ہے کہ اوروں کے لیے جینا اورمخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم تحائف سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ ،چوہدری صاحب داد،راجہ محمد شہزاد کونسلر،قاضی محمد احسن سابق ایجوکیشن آفیسر،راجہ محمد نذیر،قاضی عبدالحمید شامل تھے قاضی قیصر محمود نے کہا کہ سوسائٹی گزشتہ دس سال سے علاقے کے لوگوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہی ہے ہمارا کوئی ممبر یا عہدیدار تنخواہ نہیں لیتا اس کے علاوہ ایمبولینس سروس 24گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے جو کہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے سوسائٹی گز نے کئی مستحق لڑکیوں کی جہیز کی مد میں خدمت کی گئی ہے قاضی قیصر نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کے 7سکولز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر فراہم کئے گئے اور خدیجہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی گئی جبکہ ہونہار طالبہ کو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا کر اس کی تمام اخراجات ہم نے برداشت کئے جلد ہی انشاء اللہ ڈھوک پیر محمد میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا آخر میں فلاح امت کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا

مسلمان حکمرانوں کے طرز عمل نے دین کو بہت نقصان پہنچایا ،مو لا نا حافظ محمد مجیب 


گوجرخان (نامہ نگار) ممتاز عالم دین مو لا نا حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کے طرز عمل نے دین کو بہت نقصان پہنچایا اگر حرم کی پاسبانی کے لیے مسلمان ایک ہو جا تے تو یہود و ہنود کو سازشیں کر نے کا مو قع نہ ملتا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلیف حصوں میں آج مسلما نوں کی اور خواتین و بچوں کی جو حا لت زار ہے اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے شام میں بچو ں کی حا لت دیکھی نہیں جا تی مگر اس پر اہل اسلام کی مجر مانہ خا مو شی بھی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ہما رے ملک میں بھی مذہبی جما عتوں کا طرز عمل قابل فخر نہیں ہے ۔ کو ئی اقتدار کے لیے سو دے با زیوں میں مصروف ہے تو کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کے لیے بے اصو لی کے نئے نئے ریکار ڈ قائم کر رہا ہے حافظ مجیب نے کہا کہ وطن عزیز میں دینی جماعتیں آ پس میں اتحاد قائم کریں اور آئیندہ ایک پر چم تلے الیکشن لڑ کے دین کے ساتھ سچی محبت اور وابستگی کا اظہار کریں اسی میں سب کی عزت ہے اور دین کی سچی خدمت بھی یہی ہے

آہدی آئل فیلڈ سے گیس کے اخراج سے پر اسرار بیماریاں پھیلنے لگیں


دولتالہ(نامہ نگار)آہدی آئل فیلڈ سے گیس کے اخراج میں اضافہ ہونے سے قرب وجوار میں پر اسرار بیماریاں پھیلنے لگیں،بیماریوں کا زیادہ تر شکار بچے ہو رہے ہیں ،گیس کے اخراج کے باعث آئل فیلڈ کے قرب وجوار میں آب و ہوا شدید مضر صحت ہو گئی ،آئل فیلڈ انتظامیہ گیس کے اخراج کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے نواح میں قائم پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ سے گیس کے اخراج کے باعث قرب وجوار کی آبادیوں میں پراسرار بیماریاں پھیلنے لگی ہیں جن کا زیادہ تر شکار بچے ہو رہے ہیں ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی سے گیس کا یہ اخراج کافی حد تک کم تھا اور اس قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا مگر اب گیس کے اخراج میں بڑی حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث ارد گرد کی آب و ہوا شدید طور پر مضر صحت ہو چکی ہے اور بچوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہوتی جا رہی ہیں ،متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے آئل فیلڈ کی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے گیس کے اخراج سے پھیلنے والی بیماریوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے وگرنہ یہ مضر اثرات بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں

ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بھر مار


دولتالہ(نامہ نگار)ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث مین بازار اور مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا، دولتالہ شہر کی مرکزی شاہراہ اور مین بازار میں ناجائز پختہ و عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بھر مار کے باعث ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو چکے ہیں یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام کی صورتحال رہتی ہے اور سکولوں سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے،ٹریفک کی اس مخدوش صورتحال میں گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خواتین اور معمر افراد کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہزاروں لوگوں کی دولتالہ روزانہ آمد ورفت کے باعث یہاں کی سڑکوں اور بازاروں میں رش رہتا ہے اور ارباب اختیار کی نا اہلی کے باعث ہزاروں افراد ہر روز مشکلات کا سامنا کرتے ہیں دولتالہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کبھی بھی کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا محض خانہ پری کیلئے چھوٹے پیمانے پر کل وقت کاروائی کی جاتی ہے جس سے تجاوزات پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

دولتالہ میں سوئی نادرن گیس کارپوریشن کا دفتر قائم کیا جائے


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں سوئی نادرن گیس کارپوریشن کا دفتر قائم کیا جائے،دولتالہ اور گردونواح کے ہزاروں صارفین کیلئے گوجرخان دفتر سے رجوع کرنا مصائب و مشکلات کا باعث بنتا ہے ،محکمہ کے ارباب اختیار اور عوامی نمائندے دولتالہ میں سوئی گیس کا دفتر قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو،عوامی حلقوں کی دہائی،تفصیلات کے مطابق دولتالہ اور گردونواح کے ہزاروں صارفین گیس کو اپنے معاملات کیلئے سوئی نادرن گیس گوجرخان سے رجوع کرنا پڑتا ہے ،دولتالہ اور گردونواح سے گوجرخان آنے جانے میں نہ صرف پورا دن صرف ہو جاتا ہے بلکہ جیب پر بھی بھاری پڑتا ہے جس کے باعث صارفین گیس بالخصوص مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور محکمہ سوئی نادرن گیس کارپوریشن آف پاکستان سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ دولتالہ میں سوئی گیس کا دفتر قائم کیا جائے تاکہ صارفین کو اپنے معاملات کیلئے مقامی سطح پر سہولت دستیاب ہو سکے اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو

error: