گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: March 13th, 2018

اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم کا میٹرک کے امتحا نی سنٹڑ اچا نک چھا پہ 


گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم نے میٹرک کے امتحا نی سنٹڑ گو رنمنٹ ایم سی بوائز ہا ئی سکول گو جر خان اچا نک چھا پہ ما را اس موقع پر محمد زمرد بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے امتحا نات کے کمرے میں جا کر صورتحال کا جا ئزہ لیا اور سسٹم چیک کیا تا ہم سنٹر پر تمام طلبا اطمینان کے ساتھ پر چے حل کر نے میں مصروف پا ئے گئے ۔اور سنٹر میں کسی قسم کی کو ئی بے قاعدگی نہیں پا ئی گئی۔ بعد ازاں مہرین فہیم نے سکول کے سینئر پرنسپل وقار احمد قاضی سے ملا قات کی اور سکول کے معا ملات پر گفتگو کی ۔ جی ٹی روڈ پر واقع یہ سکول ایک قدیمی درسگاہ ہے جسے قاضی وقار احمد کی کو ششوں سے ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا ہے

میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ، ملک تنویر اسلم سیتھی


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر مواصلات ملک تنویر اسلم سیتھی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہے جس قدر مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اتنی ہی پذیرائی مل رہی ہے ،میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہیں2018کے انتخابات میں عوام سازشی عناصر کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو ناقابل فراموش کامیابی سے نوازیں گے ،وہ گزشتہ روز صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد سے ملاقات کر رہے تھے ،دوران ملاقات ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک کے نامور اور قد آور شخصیات پر سیاسی پھینکنے اور جوتے پھینکنے کی روایات اچھی نہیں ہیں جو لوگ ان روایات کو رائج کر رہے ہیں یہ ان کے آگے بھی آ سکتی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ برداشت کو رویہ اپنانے کی اشد ضرورت ہے ملک کے موجودہ حالات تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کو جس قدر دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اتنا ہی عوامی ہمدردیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے ثمرات آنے والے انتخابات میں سامنے آجائیں گے ،جس طرح اس دور حکومت میں مسلم لیگ کی حکومت نے دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ،معیشت کو استحکام بخشا اور اقتصادی راہداری سے ملک کا مستقبل تابناک بنایا ،ماضی کے اقتدار میں موٹر ویز بنائے ،ایٹمی دھماکے کئے کسی اور جماعت کے پاس ملک و قوم کیلئے اس قدر خدمات نہیں ہیں،اس لئے انتخابات2018میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کرتے ہوئے مظبوط ترین حکومت بنائے گی اور ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائے گی

سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت بلوچستان اور پورے پاکستان کی جیت ہے


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی گو جر خان کے را ہنما طارق محمود قریشی مرادیال نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت بلوچستان اور پورے پاکستان کی جیت ہے، ایک زرداری سب پہ بھاری کا نعرہ سچ ثابت ہواہے ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اوریوسف رضا گیلانی کا بھی محترم صادق سنجرانی کا بطور چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈی والا کا بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرا نے میں اہم کر دار ہے جو انہیں آ صف زر دای نے سو نپا تھا یہ جمہوریت کی فتح ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گو جر خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن اپنے حلقے میں انتہائی مضبوط ہے، آئندہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف اور صوبائی اسمبلی کے دونوں امیدواران بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،طارق محمود قریشی نے کہا کہ عوام ن لیگ کی پالیسیوں سے سخت مایوس ہیں ، ن لیگ نے عوام کو لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ اور اس کا میابی سے دنیا کو معلوم ہوا کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے

پنڈ ٹھیکریاں میں شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں پودے تقسیم کرنے کی تقریب


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)این آر ایس پی اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون سے یونین کونسل راماں کے گاوں پنڈ ٹھیکریاں میں شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں پودے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے این آر ایس پی کے ریجنل پروگرام آفیسر (راولپنڈی اسلام آباد) چوہدری طارق نذیر نے کہا کہ درخت ماحول دوست ہوتے ہیں ہمارے خطے میں درخت کاٹے تو جاتے ہیں لیکن نئے پودے لگانے کا رجحان نہیں ہے،درختوں کی کمی کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ اور بارشوں میں کمی ہورہی ہے، سینئیر پروگرام آفیسر (راولپنڈی ریجن) جمیل احمد نے کہا کہ درخت لگانا دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں، درخت لگانا سنت نبوی بھی ہے،تقریب کا اہتمام بشارت الہی ڈسٹرکٹ اینجینر نے کیا اور درختوں کی افادیت و اہمیت پر خطاب کیا، اس موقع پر شیشم،کیکر،پاپولر، اور دیگر ہزاروں پودے شرکا پروگرام میں تقسیم کیے گئے، تقریب سے راجہ سعید اقبال سابق ناظم یوسی راماں و صدر پریس کلب جاتلی،صوفی محمد اختر اور چوہدری محمد آزاد نے خطاب کیا۔

سلطان پبلک سکول مدوال میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) سلطان پبلک سکول مدوال میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات، طلباء وطالبات کی شاندار پرفارمنس مہمانان خصوصی اور والدین کا خراج تحسین ،تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت و کردار سازی از حد ضروری ہے ، جدید علوم وقت کی اہم ضروت ہے ،آج کے طلباء وطالبات نے ثابت کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ان خیالات کا اظہار موضع مدوال میں سلطان پبلک سکول میں منعقدہ سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب کہ مہمانان خصوصی ،کرنل(ر) غلام مرتضے چوہدری، چوہدری ساجد محمود ،مرزا تجمل حسین جرال ،عابد چوہدری اور جاوید چوہدری نے اپنے خطاب میں کیا ،تقریب میں والدین کی بڑی تعداد موجود تھی سکول کے طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو ، ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا تقریب میں معروف ٹی وی فنکار باطن فاروقی ،راجہ عبدالستاراور ناصر ولیم نے بھی شرکت کی اور بچوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا اس موقع پر مقررین نے سکول کی شاندار پرفارمنس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت و کردار سازی آج کے دور میں بہت ضروری ہے جدید علوم وقت کا ہم تقاضاہے بچوں کی سٹیج پر پرفارمنس سے ان کء اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتا ہے بچوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹیکل سرگرمیوں سے تعلیم دیں تاکہ ان کو سمجھنے میں آسانی ہو، تقریب کے اختتام پر بچوں کے نتائج پیش کئے گئے اور نمایاں پوزیشن ہولڈرز سمیت دیگر نمایاں کارکردگی پر انعامات پیش کئے گئے

چوہدری وقار احمد کے برادر اصغر چوہدری ارباب احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)نوجوان صحافی چوہدری وقار احمد کے برادر اصغر چوہدری ارباب احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،ان کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ،دعوت ولیمہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،قاضی شوکت محمود،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ساجد محمود،جاوید کوثر،راجہ ہارون کیانی،سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر،چیئرمین محد خان بھٹی،امیر افضل قریشی ،راجہ شبیر،چیف آفیسر ٹی ایم اے چاند مبین،چوہدری اشتیاق بیول ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ ،سینئر صحافی سید منور نقوی سمیت سیاسی سماجی شخصیات ،وکلاء،صحافی برادری اور احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

احسن محمود مرزا کے والد محترم کیپٹن(ر) عبدالرزاق مرزا کی رسم چہلم


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے ترجمان احسن محمود مرزا کے والد محترم کیپٹن(ر) عبدالرزاق مرزا کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں بھنگالی شریف میں ادا کی گئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ جاوید اشرف ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ ،ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ مرزا حسن اختر،تحصیلدار سی ڈی اے مرزا سعید اختر،پیر سید زبیر شاہ،پیر سید اقرار شاہ،چیئرمین محمد خان بھٹی،چیئرمین ابرار سرور،چیئرمین سجاد سرور راجہ،چیئرمین شیخ طاہر اشفاق ،چیئرمین ذوالفقار،چیئرمین چوہدری جمشید،سماجی شخصیات راجہ عامر سعید،راجہ نعیم نواز ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ ،سینئر صحافی سید منور نقوی سمیت سیاسی سماجی شخصیات ،وکلاء،صحافی برادری اور احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

صفائی کے ناقص انتظامات سکھو شہر کچرا کنڈی بن گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) صفائی کے ناقص انتظامات سکھو شہر کچرا کنڈی بن گیا،محلہ راجگان اور کمال لیبارٹری کے پاس کوڑے کے ڈمپ غلاظت پھیلانے لگے، تفصیلات کے مطابق خادم اعلی پنجاب کے یونین کونسلز کی صفائی کے دعوے ہوائی نکلے،سکھو شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،جن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، گوجرخان روڈ پر کمال لیبارٹری کے پاس اور محلہ راجگان میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں سے انتہائی بدبو اور تعفن پھیلنے لگا، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، خادم اعلی پنجاب اور اراکین اسمبلی نے یونین کونسلز کی صفائی بارے سیاسی ڈائیلاگ تو بہت بولے اور ہر یونین کونسل کو ایک ایک لاکھ روپے صفائی کی مد میں دینے کے اعلانات تو کیے لیکن یونین کونسل سکھو میں لگے گندگی کے ڈھیر حکومتی دعووں کی قلعی کھول رہے ہیں، گندگی کے ان ڈھیروں سے انتہائی بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے مکینوں کی زندگی وبال جان بن کر رہ گئی ہے، پریس کلب سکھو کے صحافیوں سے گفتگو خرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ یونین کونسل کی صفائی کے نام پر دو تین ڈمپر بھر کر چند تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پھیلا کر دعوے کیے گئے کہ یونین کونسل کی صفائی ہو رہی ہے،لیخن حقیقت اس کے برعکس ہے، اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکھو کے پاس بھی انتہائی غلاظت پھیلی ہوئی ہے،اہلیان سکھو اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل سکھو کی صفائی کے متعلق ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں اور جگہ جگہ لگے گندگی کے ان ڈھیروں کو تلف کر کے یہاں سپرے کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں

error: