گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: April 2018

گو جر خان پولیس نے ڈاکوؤں کا 8رکنی بین الا اضلاعی گروہ گرفتار کرلیابھاری اسلحہ برآمد

گو جر خان( نامہ نگار) گو جر خان پولیس نے ڈاکوؤں کے ایک 8رکنی بین الا اضلاعی گروہ کا سراغ لگا کر اسکے سر غنہ سمیت4 خطر ناک ڈا کوؤں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں رو پے مالیت کی نقدی و اشیا اور بھا ری تعداد میں اسلحہ برا مد کر لیا ہے بہترین کا ر کردگی پر ڈی ایس پی سردار بابر سلطان،ایس ایچ او اشتیاق چیمہ، سب انسپکٹر محمد عارف اور اعزاز سید کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کی سفارش کی جا رہی ہے ان خیا لات کا اظہار ایس ایس پی آ پریشنز محمد بن اشرف نے گو جر خان میں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ایس پی صدر سید بہار احمد شاہ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے تفصیلات سے آ گاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ گروہ کا سر غنہ اصغر شاہ سکنہ فیصل آ باد قتل کے ایک مقدمہ میں بارہ سال جیک میں رہنے کے بعد راضی نا مہ کر کے باہر آ یا تھااس نے صدیق سکنہ اسلام پو رہ جبر،مختار سکنہ پنڈ دادن خان اور شیخ زیارب سکنہ سوہاوہ و دیگر پر مشتمل ایک گینگ بنائی جس نے تھانہ گو جر خان میں 4تھانہ مندرہ میں 10اور تھانہ کلر سیداں میں کل 15وار داتیں کیں یہ پہلے پلمبر کی صورت میں کسی ساتھی کو بھیج کرریکی کرتے اور پھر واردات کرتے۔گو جر خان پو لیس نے دن رات ایک کر کے انکو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے نقدی، پاؤنڈ،طلائی زیورات،مو بائل فون کے علاوہ کلاشنکوف،رائفل،2پستول اور روند برامد کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سردار با بر سلطان اور ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ گروہ کے 4ارکان بھی بہت جلد گرفتار کر لیے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ جو مال مسروقہ برامد ہوا ہے وہ متعلقہ افراد کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ باقی برا مدگی کے بعد مالکان کے حوا لے کر دیا جا ئے گا پو ٹھو ہار پریس کلب کے ممبران کے مطا بلہ پر انہوں نے تا جر کے اندھے قتل کا سراغ لگا نے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ریسکیو 15جلد فعال کر دیا جا ئے گا

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، راجہ جاوید اخلاص

دولتالہ(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی13مئی کو گوجرخان آمد پر انکے فقید المثال استقبال کی تیاریاں جاری ہیں مسلم لیگ ن گوجرخان کی تمام قیادت کارکنوں کے ہمراہ اپنے قائدین کو گوجرخان کی دھرتی پر خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں خطہ پوٹھوہار کے باسی عظیم قائدین کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوئے ہیں ان شاء اللہ ثابت کر دیں کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کی دھرتی ہے 5سالہ دور اقتدار میں عوام کے مسائل حل کیے ان شاء اللہ عوام آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو ہی کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے موضع ڈہونگ میں وائس چیئر مین راجہ محمد زبیر کے بیٹے کے ولیمہ کے بعد ملک تصور حسین کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے لیے کئی کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں 2013میں کے مقابلے میں اب لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ، عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے میٹرو بس سروس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے زیر انتظام متعدد منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچائے ،مسلم لیگ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں آتی ہے بلا تفریق عوامی فلاح بہبود کے منصوبے عوام کی دہلیز پر فراہم کیے جاتے ہیں ہمارا مشن ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے اس موقع پر ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ 13مئی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی آمد کے موقع پر الیکشن سے قبل ہی گوجرخان کے باسی ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیں گے اس موقع پرایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی، چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،کرنل(ر) ابو زر خان ،چوہدری اشتیاق احمد ،چوہدری شاہد محمود ،راجہ زبیر اورکسان کونسلر ملک تنویر ،جنرل کونسلر حسن اختر راجہ ، یوتھ کونسلر احتشام چوہان ،جنرل کونسلر راجہ نصرت ،راجہ منیر کاک،ماسٹر سعید چوہان عابد چوہدری،مرزا برکات چوہدری اظہر ،حافظ جلیل ،ماسٹر کامران اور راجہ نوازسمیت کئی کارکنان موجود تھے

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کا دورہ 


دولتالہ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کا دورہ کیا اور ادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،پرنسپل کالج پروفیسر حمید اصغر کی کارکردگی کا سراہا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی نے گزشتہ روز اچانک گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے کلاسز کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ کالج ہذا میں پروفیسر کی کمی کو پورا کر دیا گیا ہے جب کہ پرنسپل کالج پروفسیر حمید اصغر کی کاوشوں سے دولتالہ کالج کے دیگر مسائل 90فیصد تک حل ہو چکے ہیں یہ کالج اب راولپنڈی کے بہترین کالجز میں شمار ہو رہا ہے طلباء محنت کریں اور اچھے نتائج پیش کریں آپ لوگ اس ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں آپ نے آگے چل کر اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر عمل پیرا ہوں اور کام ،کام اور بس کام کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں ان شاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کیلئے سخت جدوجہد کریں، نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے اور انہی نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے گورنمنٹ کالجز میں طلباء کو بہترین اور معیاری تعلیم کی فراہمی اور بہترین تربیت دی جاتی ہے تا کہ وہ معاشرے کے مفید اور کار آمد شہری بن سکیں ،طلباء کو تعلیم کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور گورنمنٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں ان اقدامات کی بدولت بتدریج بہتری آ رہی ہے اور اس کے ثمرات سے شہری علاقوں کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے ادارے بھی بھر پور مستفید ہو رہے ہیں انھوں نے پرنسپل کالج پروفیسر حمید اصغر کی جانب سے کالج کے لیے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ ضلع کا بہترین کالج بن گیا ہے

میاں محمد نواز شریف کا 13مئی کووالہانہ استقبال کریں گے، اشتیاق چوہدری

دولتالہ(نامہ نگار) شہدوں اور غازیوں کی دھرتی گوجرخان کے غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا 13مئی کووالہانہ استقبال کریں گے گوجرخان ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے اور آئندہ بھی یہاں سے ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہونگے میاں نواز شریف ملک میں ترقی لانے دفاع مضبوط کرنے اور امن قائم کرنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)تحصیل گوجرخان کے رہنما وچیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے قائدمیاں محمد نواز شریف کی آمد گوجرخان کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں یونین کونسل آہدی میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں ،جنہوں نے تر قی کے سفر کو شرو ع کرتے ہوئے پاکستان میں خوشحالی کی بنیاد رکھی، آج نوازشریف کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان تیزی سے تر قی کی منازطے کر رہا ہے ، پاکستان میں سی پیک جیسے منصوبے کی بنیاد رکھنا اورا سے پایہ تکمیل میں پہچانے کا سہرا بھی نواز شریف کے سر ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیاکی نظریں پاکستان پر مر کوز ہیں۔نواز شریف کیخلاف سازشیں کر نیوالے در اصل پاکستان کی تر قی و خوشحالی سے خائف ہیں۔ اور وہ پاکستان کے عوام کو خوشحال ہوتا نہیں دیکھ سکتے مگر عوام اپنے قائد میاں نواز شریف پر اپنا اعتماد کرکے پاکستان میں ترقی کے دشمنوں کو جواب دے دیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ جب بھی پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوئی ہے گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے جال بجھائے گئے ہیں

محمد جواد، ملک عمر انصاف اور عاقب محمود کا اعزاز

دولتالہ(نامہ نگار)محمد جواد، ملک عمر انصاف اور عاقب محمود نے Arid ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی سے پوسٹ گریجو ایشن کی ڈگری حاصل کر لی ۔ مینجر نیشنل بنک دولتالہ سید حبیب کاظمی اسٹاف ممبران بلال نصیر بھٹی، عزیز الرحمن اور معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

راجہ محمد زبیر کے صاحبزادے راجہ جنیدرشتہ ازدواج سے منسلک ہوگے

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنماو وائس چیئرمین یوسی آہدی راجہ محمد زبیر کے صاحبزادے راجہ جنید کی دعوت ولیمہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،مسلم لیگی رہنماچوہدری اشتیاق،چییرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی،کرنل ابوزر راجہ،پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد۔جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی۔معروف صحافی عابد حسین چوہدری۔راجہ جاوید کیانی۔حافظ یاسر۔ملک تنویر۔چوہدری شاہد۔چوہدری پرویز اقبال۔راجہ ارشد۔نزیر نمبردار۔مرزا برکات احمد۔راجہ واجد جنجوعہ۔ملک تصور۔ماسٹرسعید۔حافظ جلیل۔راجہ ساجد۔وکلاء اساتذہ اکرام اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ڈرگ اینڈ کیمسٹ یونین دولتالہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین جہانگیر مرزا منعقد ہوا


دولتالہ(نامہ نگار)ڈرگ اینڈ کیمسٹ یونین دولتالہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین جہانگیر مرزا منعقد ہوا اجلاس میں دولتالہ کے تمام کیمسٹ سٹور مالکان نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا جب کہ میڈیکل سٹور پر کوئی بھی غیر ملکی ادویات بالخصوص انڈین اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت نہیں کی جائے گی جب کہ ہر ماہ کے آخری جمعہ کو دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں جائیں گی

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے، چوہدری ظہیر سلطان

چک راجگان(طارق نجمی)آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے بعض مخالف لوگ منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں اور سب سمجھ چکے ہیں اس بات کا اظہار چوہدری ظہیر سلطان صدرپی پی پی ضلع راولپنڈی) اور راجہ منصور ( سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی) نے راول نیوزسے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھٹو اور اس کی پارٹی کا نام لوگوں کے دلوں میں دھڑکتا ہے.. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے عمران خان کا شو مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے اور سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔۔۔چند ہزار لوگوں کے ہجوم کو لاکھوں کا بتایا جا رہا ہے جو سراسر جھوٹ ہے نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔ میرے خیال میں اب ان کا اور ان کے ساتھیوں کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے اب خود ان لوگوں کو گوشہ نشین ہو جانا چاہیے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این اے اٹھاون میں شامل پانچ نئی یونین کونسلز (جن میں چوآ خالصہ اور طلاگوئی بھی شامل ہیں) یہاں کے نتائج انشاء اللہ مکمل طور پر پیپلز پارٹی کے حق میں آئیں گے اور راجہ پرویز اشرف کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو گی چوا خالصہ ویسے بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔خر میں عوام الناس اور پارٹی ورکرز کو دئے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی اختلافات بھول کر اپنی پارٹی اور پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔۔اور پارٹی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈہ کا بھرپور دفاع کریں۔ فتح انشاء اللہ ہماری ہو گی

ٹیلیفون ایکسچینج کونتریلہ کی حالت انتہائی مخدوش ہے

چک راجگان(طارق نجمی)(کونتریلہ) کے ٹیلیفون ایکسچینج کی حالت زارچک راجگان میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج (جو کہ کونتریلہ ایکسچینج کے نام سے مشہور ہے) کی حالت انتہائی مخدوش ہے۔ دونوں طرف سے پوری چاردیواری گری ہوئی ہے عارضی طور پر اینٹیں رکھ دی گئی ہیں ، رات کو وہاں پر آوارہ کتوں اور گیدڑوں کا راج ہوتا ہے۔ وہاں پر موجود عملے کے مطابق رات کو بلب بھی نہیں ہوتے اور نہ ہی سٹور میں بلب موجود ہیں۔ وہ لوگ اپنی جیب سے بلب لا کر لگاتے رہتے ہیں ، حکام بالا سے بار بار شکایت کی جاتی ہے لیکن ان کو بالکل احساس نہیں ہوتا، دکھاوے کے لئے ڈیمانڈ نوٹ کر لی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد بالکل نہیں ہوتا۔۔۔ احاطے کے اندر نظر ڈالی جائے تو گھاس پھوس اور خود رو بوٹیوں کی بہتات ہے۔ اندر جانے کے لیے باقاعدہ راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، وہاں جا کر حقیقتا ایک بھوت بنگلے کا گماں ہوتا ہے۔ ہم اہل دہ متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس قومی امانت کو یوں برباد نہ ہونے دیا جائے اور اس کی خاطر خواہ مرمت کروائی جائے

نواز شریف کا گو جر خا ن میں جلسہ تا ریخی نو عیت کا ہو گا ،راجہ جا وید اخلاص

گو جر خان( نامہ نگار)13مئی کو گو جر خان میں نواز شریف کے جلسہ کے لیے مقام کا تعین آج پیر کو کیا جا ئے گا جن ن لیگ کا ایک اعلی سطحی وفد مقامی قیادت کی تجا ویز کی رو شنی میں جلسہ کی جگہوں کا دورہ کر ے گا ۔ اور جلسے کی جگہ کا تعین کرے گاقیادت کے زیر تجویز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر، جنرل بس سٹینڈ، چلڈرن پارک ہا ؤ سنگ سکیم،سروس روڈ اور سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم ہے۔ اس سلسلے میں پا رلیمانی سیکر ٹری راجہ جا وید اخلاص کی زیر صدارت ایک اجلاس انکے آ فس میں ہوا جس میں را جہ طاہر اکبر کیانی،طیب قریشی را جہ شاہد ایڈوکیٹ اور دیگر شریک ہو ئے اجلاس کو بتا یا گیا کہ ٹی ٹی سی کی جگہ نا کا فی ہو گی، سپورٹس سٹیڈیم زیر تعمیر ہے جہاں جلسہ ممکن نہیں۔ جبکہ نواز شریف نے گو جر خان میں آ خری جلسہ سروس رو ڈ پر کیا تھا ۔ جبکہ گذشتہ عام انتخا بات کے موقع پر شہباز شریف اور چو ہدری نثار نے چلڈرن پا رک میں جلسہ سے خطاب کیا تھا اس موقع پر را جہ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ جگہ اتنی کشادہ اور وسیع ہو کہ جہاں دنیا سما سکے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا گو جر خا ن میں جلسہ تا ریخی نو عیت کا ہو گا ہم انکے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے میری تجویز کو پذیرائی دی۔ انہوں نے کہا کہ یک مئی کو تحصیل کی یو نین کو نسلوں کے چئیرمینوں، وایس چئیرمینوں، کو نسلرز اور نما یا ں شخصیات کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں نواز شریف کے استقبالی پروگرام کے بارے میں فیصلے کئے جا ئیں گے

گوجرخان،جماعت اسلامی نے قو می اسمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلیکے امیدواروں کا اعلان کر دیا


گو جر خان( نامہ نگار)جماعت اسلامی نے تحصیل گو جر خان کی قو می اسمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان کر دیا ہے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمان سواتی نے گو جر خان کے مقامی بینکوئٹ ہال میں ایک بھر پور پریس کا نفرنس میں اسکا اعلان کیا اس مو قع پر قاضی شو کت محمود،را جہ محمد جواد، خالد فاروق قاضی،حافظ محبوب احمد،چو ہدری عابد حسین،زاہد حسین قریشی،ٹھیکیدار بنا رس اورکا رکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ حلقہ NA58سے چوہدری عا بدحسین ایڈوکیٹ قومی اسمبلی، حلقہ PP8 سے را جہ محمد جواد اور حلقہ PP9سے خالد فاروق قاضی جو راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس نے نائب صدر ہیں صو بائی اسمبلی کے امیدوار ہو نگے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے ملک کی مو جو دہ صورتحال سے ہر کوئی پریشان ہے جسکی وجہ ہما رے کرپٹ حکمران ہیںآذادی کے ستر سال بعد بھی انگریزوں کا پر وردہ طبقہ اس ملک پر مسلط ہے مسائل ہیں کہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ کو شش کی ہے کہ ایک اہل اور دیانتدار قیادت دی جا ئے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہما رے کسی ممبر اسمبلی پر کرپشن کا الزام نہیں لگا جبکہ با قی جماعتوں کا جو حال ہے سب کے سامنے ہے شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ احتساب کا عمل یکطرفہ نہیں ہو نا چاہیے اور اس سے کوئی بھی با لا تر نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 80فیصد آ با دی کوپینے کا صاف پا نی میسر نہیں، تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،لاکھوں لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جا تے ہیں جنہیں علاج معالجہ کی سہو لیات میسر نہیں ہیں۔عام آ دمی کے ساتھ تھانوں کچہریوں میں جو سلوک ہو تا ہے اسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جا تے ہیں قاضی شو کت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچ سکے۔ میں انسانیت کی بہتری چاہتا ہو ں اور اسکے لیے تمام تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہو ں اچھے لوگ خواہ کہں سے بھی ملیں یا کسی بھی جما عت سے ملیں وہ میرے دو ستوں میں شامل ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی یو نین کو نسل جھو نگل کے جنرل سیکر ٹری محمد اختر نے اپنے ساتھیوں سمیت جما عت اسلامی میں شمو لیت کا اعلان کیا

عمران خان کا وزیر اعظم بننا روز روشن کی طرح عیاں ہے،راجہ طارق کیانی،چوہدری محمد عظیم

گو جر خان( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر را جہ طا رق کیانی، تحصیل صدر چو ہدری محمد عظیم، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا نعیم اور چو ہدری جا وید کو ثر نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج لا ہور ہو نے والا تاریخی جلسہ اگلے پا نچ سال کے لیے ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر نے جا رہا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے لا ہور روانگی سے قبل گو جر خان میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لا ہور میں پہلے ایک جلسہ نے ملک سے کرپشن کے خلاف تحریک کا آ غاز ہوا تھا جسکے نتیجہ میں بہت سے چو ر پکڑے گئے اور اب انکو آ خری دھکا دیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کے خدو خال واضح ہو نا شروع ہو گئے ہیں جسکے مطابق ملکی دو لت لو ٹنے والے جیلو ں میں جائیں گے اور کرپشن کے خلاف جدو جہد کر نے والے اور ایک نئے پا کستان کی بنیاد رکھنے والے آ گے آئیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بتائے کی اسکے پاس کیا منشور ہے وہ کس منہ سے عوام کے پاس جا ئے گی۔ان را ہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا روز روشن کی طرح عیاں ہے با ریاں لگا نے والے کچھ اپنے انجام کو پہنچ چکے اور کچھ انتخا بات پر پہنچ جائیں گے

کسی کو بورڈ ٹیکس ادا نہ کریں ،حاجی ملک محبوب حسین 

گو جر خان( نامہ نگار)مرکزی انجمن تا جران کے سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایسو سی ایشن گو جر خان کے صدر حاجی ملک محبوب حسین نے تاجروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ کسی کو بورڈ ٹیکس ادا نہ کریں ۔کیونکہ نیا بجٹ آ گہا ہے اور پہلا ٹھیکہ ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ ٹھیکیداروں نے شہریوں سے دھو نس دھاندلی کے ذریعے لو گو ں کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹا۔ جس کے پا نچ چو روپے ٹیکس بنتا تھا اس سے پندرہ پندرہ ہزار رو پے طلب کئے انہوں نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کا کوئی کا رندہ بورڈ اتارنے کی کو شش کرے تو ہمیں بتا یا جا ئے ہم اسکے خلاف تھا نہ گو جر خان میں چو ری کا پر چہ درج کرئیں گے ملک محبوب حسین نے ایک نئے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے بورڈ اتارے کی کو شش کی مذمت کی اور کہا کہ اس اہلکار کے خلاف کاروائی کریں گے

میاں محمد نواز شریف کا 13مئی کو گوجرخان میں تاریخی استقبال کیا جائے گا ،احسن محمود مرزا 

دولتالہ(نامہ نگار)قائد مسلم لیگ(ن)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا 13مئی کو گوجرخان میں تاریخی استقبال کیا جائے گا ،پاکستان کی عوام کے دل اپنے قائد کے ساتھ دھڑکتے ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد کو کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)کے رہنما وترجمان ایم پی اے احسن محمود مرزا نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نکہ عوام کی طاقت میاں محمد نوز شریف کے ساتھ ہے13مئی کو گوجرخان میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر اس بات کا ثبوت ہو گا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اس ملک کی عوام سے محبت کی ہے اور اس ملک کی ترقی کے لیے دن رات ایک کی ہوئی ہے مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے زیادہ دیر دور نہیں رکھا جا سکتا مسلم لیگ ن کے قا ئدین عوام کی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کئے گئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو الیکشن 2018میں بھی مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ، مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی ہدایات پر اپنے قائد میاں محمد نوز شریف کے استقبال کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے

مر کزی انجمن تا جران نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا 

گو جر خان( نامہ نگار)مر کزی انجمن تا جران نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جس حکومت کا ایک ماہ با قی رہ گیا ہو اسکے پاس بجٹ پیش کرنے کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے مرکزی انجمن تا جران کے جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ، نائب صدر راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا، غلام قمر، دیگر را ہنماؤں را جہ سر فرازاوررا جہ غالب نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر تا جر برا دری کے لیے کو ئی ریلیف نہیں دیا ہے اور انکے کا رو بار پہلے کی طرح مندے کا شکا ر ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں مجموعی طور پر اضا فہ کیا گیا ہے اور الفاظ کی ہیرا پھیری سے عوام کو بیو قوف بنا یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیوی کی شرح میں اضافہ کر کے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم مارنے کہتے ہیں کہ ہمیں کیو ں نکا لا ۔ان را ہنماؤں نے کہا کہ مو جو دہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا د یوا لیہ نکال کے رکھ دیا ہے جسکا خمیازہ آ نے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا انہوں نے متنبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضا فے سے باز و ممنوع رہے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں،چوہدری محسن بلال

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما چوہدری محسن بلال نے کہا ہے کہ شہدوں اور غازیوں کی دھرتی گوجرخان کے غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا 13مئی کووالہانہ استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں ،جنہوں نے تر قی کے سفر کو شرو ع کرتے ہوئے پاکستان میں خوشحالی کی بنیاد رکھی، آج نوازشریف کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان تیزی سے تر قی کی منازطے کر رہا ہے ، پاکستان میں سی پیک جیسے منصوبے کی بنیاد رکھنا اورا سے پایہ تکمیل میں پہچانے کا سہرا بھی نواز شریف کے سر ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیاکی نظریں پاکستان پر مر کوز ہیں۔نواز شریف کیخلاف سازشیں کر نیوالے در اصل پاکستان کی تر قی و خوشحالی سے خائف ہیں۔ اور وہ پاکستان کے عوام کو خوشحال ہوتا نہیں دیکھ سکتے مگر عوام اپنے قائد میاں نواز شریف پر اپنا اعتماد کرکے پاکستان میں ترقی کے دشمنوں کو جواب دے دیا ہے

چیئر مین زکوۃ کمیٹی ملک عبدالمنیر نقشبندی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، چوہدری افتخار احمد

دولتالہ(نامہ نگار)چک بہاد رمیں نو منتخب چیئر مین زکوۃ کمیٹی ملک عبدالمنیر نقشبندی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں مسلم لیگ (نون )کے سر گرم رکن چوہدری افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چک بہادر زکوۃکمیٹی کے نو منتخب چیئر مین ملک عبدالمنیر نقشبندی ایک ایماندار ،نڈر اور بے باک انسان ہیں اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں اور ہم اہلیان چک بہا در کواس بات پر کوئی اعترا ض نہیں ہے کہ انہیں160چیئر مین کیوں بنایا گیا انکا مزید کہنا تھا کہ چک بہادر کے تمام معززین اس بات پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں کہ ملک عبدالمنیر نقشبندی اس عہدے کیلئے موضوع ترین شخصیت ہیں

قائد عوام میاں محمد نواز شریف کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا جائے گا،سید قلب عباس

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنماوچیئرمین یوسی دولتالہ سید قلب عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 13مئی کو گوجرخان آمد پر ان کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا جائے گا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز ویگر قائدین کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کردینگے گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ اور یہاں کے عوام نواز شریف کے چاہنے والے ہیں عوامی طاقت آج بھی میاں نواز شر یف کے ساتھ ہے وہ اب بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کل کی طرح آ ج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آ ئندہ بھی عوام کی نمائندگی کرتی رہے گی ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور عوام کی بھلائی کیلئے بیشمار منصوبے زیر تکمیل ہیں ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے علاقہ بھر میں عوامی مسائل کیلئے بھرپور کام کیا جا رہا ہے اور لوگوں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جا رہا ہے گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ اور مضبوط گڑھ ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں ن لیگ تینوں نشستیں بھاری اکثریت سے حاصل کرئے گی

موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سید علی اشعر کاظمی

دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل سید کسراں سید علی اشعر کاظمی نے کہا ہے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یونین کونسل سید میں تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے بلا شبہ مسلم لیگ ن گوجرخان کی قیادت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا دور دراز کے علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے سلسلے کو دراز کیا یہی وجہ ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں علاقہ عوام میرا قیمتی سرمایہ ہیں علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے

صاحبزادہ پیر سید ضیاء محمد شاہ ہمدانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی

دولتالہ(نامہ نگار)صاحبزادہ پیر سید ضیاء محمد شاہ ہمدانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے صاحبزاد سید ضیاء محمد شاہ ہمدانی کی برسی کے موقع پر مریدن سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے لئے وقف کر رکھی تھی ،ان کی دینی سماجی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جاائیں گی وہ سچے کھرے اور محب وطن تھے ان جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں و وہ علم و عمل کے پیکر اور سچے عاشق رسول تھے انھوں نے کہا کہ اللہ کے نیک بندے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معمولات زندگی نبھاتے ہیں صاحبزاد سید ضیاء محمد شاہ ہمدانی نے اپنی زندگی میں انسانیت کی خدمت کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کو پایا، وہ عظیم روحانی اور سماجی شخصیت کے مالک تھے،ساری زندگی اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام اور ذکر کو بلند کیا تقریب دربار عالیہ فیض رساں بھنگالی شریف میں منعقد ہوئی جس میں قرآن خوانی کے بعد ملک جئید علماء اکرام نے خطاب کیا اس موقع پر سینکڑوں مریدین اور عقیدت مند بھی شریک تھے

مستالہ کے قریب کار اور شہ زور میں تصادم دو افراد زخمی ہوگے 


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے علاقہ مستالہ کے قریب کار اور شہ زور میں تصادم دو افراد زخمی ہوگے تفصیلات کے مطابق چک راجگان کے رہائشی ذیلدار راجہ قمر عباس اور آصف بھٹی اپنی کرولا کار میں نیزہ بازی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی شہہ زور گاڑی کی ٹکر سے کار سوار راجہ قمر عباس اور آصف بھٹی زخمی ہوگے جنھیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا

چوہدری اللہ دتہ کی اہلیہ اور حافظ رمضان کی بھابی موضع ڈہو نگ میں سپرد خاک

دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل آہدی کی مذہبی شخصیت چوہدری اللہ دتہ کی اہلیہ اور حافظ رمضان کی بھابی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کو آبائی قبرستان موضع ڈہو نگ میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ پیر محمد شاہ آستانہ عالیہ چھبر شریف نے پڑھائی،جنازہ میں چیئر مین محمد خان بھٹی یوسی نڑالی،چیئرمین شیخ طاہر اشفاق یوسی آہدی،پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،وائس چیئرمین راجہ زبیر،سینئرصحافی عابد حسین چوہدری،جنرل کو نسلر راجہ سجاد کیانی،پی پی پی کے صدر راجہ جاوید کیانی،بابو اشرف،چوہدری ذاہد محمود،ملک تصور،وکلاء،اساتذہ اکرام،اور ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اظہار تعزیت

دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق ، شیخ وقاص،غضنفر چیمہ ،خالد اعوان جنرل کونسلر، شیخ شاہین، عرفان مغل ،خالد چوہان اور صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد واراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں نڑالی کے سید حمزہ شاہ کے والد سید امداد حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے

ٹیلی فون ایکسچینج مندرہ کی حالت زارت پر نوٹس لیا جائے،اہلیان علاقہ


مندرہ ( سید ساجد نقوی )لاکھوں روپے سالانہ مینٹینس کی مد میں ملنے کے باوجود مندرہ ٹیلی فون ایکسچینج کے نا اہل عملے نے صارفین کی ناک میں دم کر رکھا ہے ماہانہ ٹیلی فون کے بل کی ادائیگی کے باوجود بہتر سروس کی منتظر صارفین کی پریس کلب مندہ میں دھائی تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج مندرہ سے منسلک آبادیوں با لخصوص کوری دولال کے ٹیلی فون صارفین مبشر ،زوار،ارشد ،علی ، شہزاد و دیگر نے پریس کلب مندرہ کے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہزاروں روپے ٹیلی فون بلوں کی شکل میں ادائیگی کرتے ہیں مگر ٹیلی فون ایکسچینج مندرہ کا نااہل عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتا آئے روز کبھی فون خراب اور کبھی انٹرنیٹ کی سہولت معطل متعدد بار شکایات بزنس منیجر ،ایس ڈی او و دیگر عملے کو نوٹ کرائیں مگر تمام عملہ خواب خرگوش کے مزے لوٹتے ہو ئے ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیراء ہیں ٹیلی فون پول پر لائنوں کی حالت زار ایسے ہے جیسے مکڑی کے جالے ڈپیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور کنکشن والی جگہیں زنگ آلود ہیں جبکہ انڈر گراونڈ کیبل کے ماہرین نے یورپ امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے کیبل جائنٹ کو پانی و غیرہ سے محفوظ کرنے کے لیے نیا فارمولا پیپسی کی خالی بوتلوں میں ڈال کر محفوظ بنایا گیا ہے حالانکہ اعلیٰ احکام کی جانب سے انڈر گراؤنڈ کیبل اور ڈپیوں کی مینٹینس کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے ملتے ہیں جنھیں تمام احکام مل بیٹھ کر ہضم کر جاتے ہیں اور صارفین بہتر سروس کی منتظر آخر اپنے کنکشن بند کروانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ان صارفین کا کہنا تھا کہ اگرٹیلی فون ایکسچینج مندر ہ کے نا اہل عملے جو کہ عرصہ دراز سے تعینات ہے قبلہ درست نہ کیا گیا اور ہمیں بہتر سروس مہیا نہ کی گئی تو ہم اپنے تمام کنکشن منقطع کروانے پر مجبور ہونگے

شام ڈھلتے ہی مندرہ میں ڈاکوؤں کا راج

مندرہ ( سید ساجد نقوی) شام ڈھلتے ہی مندرہ میں ڈاکوؤں کا راج پولیس بے بس تھانہ مندرہ سے ملحقہ مصروف ترین مین بازار کا ایک اور تاجر گن پوائنٹ پر لٹ گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ سے ملحقہ مین بازار مندرہ کا تاجر شیخ ندیم اصغر اپنے کریانہ کی دوکان پرحسب معمول بیٹھا تھا کہ شام تقریباًساڑھے سات بجے ایک موٹر سائیکل پر 3ڈاکوگاہک کے روپ میں دوکان میں داخل ہوئے اور تاجر شیخ ندیم سے گن پوائنٹ پر اس سے15/20ہزار روپے نقدی ،ایک عد دموبائل فون اور تقریباً5ہزار مالیت کا اشیائے خورد نوش کا سامان لیکر اطمنان سے فرار ہو گئے مندرہ پولیس نے رپٹ درج کر کے نا معلوم ڈاکوؤں کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی سر شام 3/4ڈکیتی کی واردتوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹا جسکا مندرہ پولیس تا حال سراغ لگانے میں ناکام ہے مین بازار مندرہ کے تاجروں و دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے مندرہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مندرہ پولیس کے گشت کے نظام کو موثر بنانے اور ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ضلع چکوال میں مسلم لیگ(ن) بدترین اندرونی خلفشار اور کھینچا تانی کا شکار 

ڈھڈیال( ریاض بٹ)ضلع چکوال میں مسلم لیگ(ن) بدترین اندرونی خلفشار اور کھینچا تانی کا شکار ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت آنے کے واضح اشار ے مل رہے ہیں۔ ضلع میں پارٹی اب واضح تین دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے ۔ ملک سلیم اقبال، سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان ایم پی اے کا ایک دھڑا ہے ۔دوسرے دھڑے میں سردار ممتاز خان ٹمن ایم این اے، میجر(ر) طاہر اقبال ایم این اے ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم اور سردار ذوالفقاردلہہ جبکہ تیسرا دھڑا صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے اور چوہدری حیدرسلطان ایم پی اے کا ہے جو ڈبل وکٹ پر ( تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو) کھیل رہا ہے جہاں تک مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بینک کا تعلق ہے وہ ابھی تک محفوظ ہے اور اپنے لیڈروں کی فنکاریوں کو بڑی باریک بینی سے دیکھ رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کا اینٹی سردار دھڑااورووٹر 31مئی تک اپنی خاموشی برقرار رکھے گا اور عبوری حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وہ اپنی حکمت عملی کے تحت کھل کر سامنے آئے گا۔ مذہبی جماعتوں نے بھی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کررکھا ہے جس کا اعلان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی نامزدگی اور ٹکٹوں کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے حامی ملک تنویراسلم سیتھی اور چوہدری حیدر سلطان کی موجودہ پالیسی سے سخت نالاں ہیں ۔ اس کا ردعمل 31مئی کے بعد آئے گا۔10مئی کو چکوال میں ہونے والا میاں نوازشریف کا جلسہ عام مسلم لیگی پارلیمنٹرین اور سیاسی شخصیات کے لئے ایک بڑا امتحان بن کر سامنے آگیاہے۔ اس جلسہ کیلئے انتظامات اور کنٹرول کیلئے جو کھینچا تانی ہوگی وہ بھی آئندہ چند رو زمیں سامنے آجائے گی۔ پارلیمنٹرین جلسہ کے انتظامات کیلئے اکٹھے توہورہے ہیں لیکن منافقانہ چالیں صاف نظرآرہی ہیں۔ یہ بات بالکل کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ لیگی دھڑے کسی صورت میں کبھی بھی ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی دوغلی اور مبہم پالیسی بھی اس دھڑے بندی کے فروغ کا باعث بن رہی ہے ۔ آنے والے چند ہفتوں میں اگر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اپنی حکمت عملی واضح نہ کی تو ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو ہونے والے نقصان کی ذمہ داربھی خود قیادت ہوگی۔ مسلم لیگی قیادت کو جو امیدوار میدان میں اتارنے ہیں ان کا اعلان کرکے ضلع میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرنا چاہیے اس میں تاخیر دوسری سیاسی جماعتوں کو فائدہ دے گی۔اس بات میں کوئی ذرابر ابر بھی شک نہیں کہ اگر مسلم لیگ ن ضلع میں اپنا 2013کا سیٹ اپ برقرار رکھتی ہے تو وہ موجودہ کھٹن حالات اور نادیدہ قوتوں کے ہتھکنڈوں کے باوجود تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے ۔ اگر موجودہ سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی لائی گئی تو ضلع میں مسلم لیگ ن کی چولیں ہل جائیں گی اور مسلم لیگ ن یقیناًقومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست سے ہاتھ دھو سکتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کا ووٹر اپنے نمائندوں کی تمام تر نااہلیوں ، صلاحیتوں سے عادی ، منافقانہ رویوں ، حامیوں کونظرانداز کرنے ، عد م رابط اور ایک طویل عرصہ سے اپن اوپر مسلط ہونے اور کیے جانے کے باوجود اپنی پارٹی کوووٹ دینے اور ان مشکل حالات میں وفا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اگر اعلیٰ قیادت نے فرنٹ مینوں ،درباریوں اورچاپلوسوں کی مشاورت سے ضلع چکوال کے ٹکٹوں کی تقسیم کی تو نتائج کے ذمہ داربھی وہ خود ہوں گے۔ عوام کی امنگوں اور ان کے جذبات واحساسات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے والے فیصلے ہی ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے ضامن ہوں گے۔

سوہاوہ میڈیکل سٹور کی شٹر ڈاون ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

سوہاوہ ( احسن وحید ) سوہاوہ میڈیکل سٹور کی شٹر ڈاون ہڑتال چوتھے روز بھی جاری مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا متعدد کی حالت غیر ہسپتال میں مریضوں کا رش تفصیلات کے مطابق سوہاوہ اور ڈومیلی میں درجنوں میڈیکل سٹور ز چوتھے روز بھی بند رہے جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں کارش جبکہ شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے ان کی حالت غیر متعدد افراد سریس حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے علاوہ دیہاتوں میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور میڈیکل سٹور ز مالکان کی سرد جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کی ۔ جبکہ میڈیکل سٹور ز مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہڑتال جاری رکھے گے ۔ گزشتہ روز سوہاوہ میں کمیسٹ یونین سوہاوہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے مکمل شٹر ڈاون رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی ہم شٹر ڈاون ہڑتال جاری رکھے گے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹور کھلوانے کی بھی کوششیں جاری ہیں گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ڈومیلی اور سوہاوہ کے ایک ایک میڈیکل سٹور کو کھلوایا لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی سٹور ز بند کر دیے گئے ۔ تحصیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت تمام ادویات دستیاب ہیں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رات آٹھ بجے تک او پی ڈی میں مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے

گوجرخان،بورڈ ٹیکس وصول کر نے والے ایک اہلکار کی پٹائی کر دی گئی

گو جر خان( نامہ نگار)شہریوں نے ایک شاپنگ مال کے افتتاح کے مو قع پر بورڈ ٹیکس وصول کر نے والے ایک اہلکار کی پٹائی کر دی۔گذشتہ روز بلدیہ گو جر خان کے بالمقابل ایک شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب تھی جہاں بڑی تعداد میں لوگ آئے ہو ئے تھے کہ اسی اثنا میں بورڈ ٹیکس کے ٹھیکیدار کے ایک آ دمی نے وہاں سے ایک کا ونٹر سے ایک پینا فلیکس اتارنے کی کو شش کی جسکا ٹیکس نہیں دیا گیا تھا ۔ جس پر وہا ں لوگ مشتعل ہو گئے اور اسکی پٹائی شروع کر دی جسے مقامی تا جر خواجہ قیصر اور دیگر نے لو گو ں کے چنگل سے بمشکل چھڑا یا ۔ شہریوں کا موقف تھا کہ ابھی کا رو بار کا افتتاح بھی نہیں ہوا اور ئی لوگ غنڈہ گر دی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے بورڈ اتارنے کی کو شش کر نے لگے۔

راول نیوز معیاری صحافت کا علمبردار ہے

راول نیوز معیاری صحافت کا علمبردار ہے راول نیوز میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو جس موثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے وہ نا رسائی کے مارے ہوئے اور عدم شنوائی کے ڈسے ہوئے عوام کے لئے نہایت اطمینان بخش ہے ۔راول نیوز کے سات سال مکمل ہونے پر سید منور نقوی. عبدالستار نیازی،عابد چوہدری ،اور نوید افسر راجہ اور راول نیوز کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف (راماں) کے جنرل سیکرٹری چوہدری اخلاق احمد ، نوجوان سماجی شخصیت نبیل گورسی اور ماہر تعلیم شبیر احمد گورسی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا..

جی پی او گو جر خان میں آ تشزدگی کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے

گو جر خان( نامہ نگار)جی پی او گو جر خان میں آ تشزدگی کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے تا ہم فائر بریگیڈ کی بر وقت کا رو ائی سے جی پی کا ریکارڈ بچ گیا ۔دو پہر کے وقت جب بندش کے بعد بجلی بحال ہو ئی تو گارڈ عامر جنریٹر میں پٹرول ڈا لنے لگا تو اس نے فورا آگ پکڑ لی اگر چہ گارڈ نے فو ری طور پر پٹرول کا کین پھینک دیا مگر آگ نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے لو گو ں کے آگ بھجا کر بچا لیا جی پی او ذرائع نے بتا یا کہ آگ اس وجہ سے لگی کہ گارڈ نے جنریٹر میں اس وقت پٹرول ڈا لنے کی کو شش جب وہ کا فی گرم تھا ۔ جنریٹر میں آ گ لگنے کے بعد آگ پھیل گئی مگر بر وقت کا روائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آ گ بجھانے کی کو شش میں ایم ملازم اور بھی معمو لی زخمی ہو گیا

error: