گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: April 1st, 2018

گوجرخان پولیس نے 6خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کر لیا 


گو جر خان(نامہ نگار ) پولیس تھا نہ گو جر خان نے 6خطرناک ڈاکوؤں کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کے دوران منشیات اوراسلحہ کے 14مقدمات درج کر لیے گئے، د واشتہاری ملزمان بھی قابو کر لیے گئے۔ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ممتاز اور قائم مقام ایس ایچ او ملک کاشف اقبال نے تفصیلات سے آ گاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ پولیس نے مختلیف کا روائیوں کے دوران 123لیٹر شراب،دو کلو چرس اورتین پسٹل تیس بور برآمد کر کے 14مقدمات درج کئے اس ہفتہ کے دوران 20موٹرسائیکل بدون نمبرتھانہ میں بند کئے دو گاڑیاں مالیتی انیس لاکھ بھی برآمد کیں سردار بابر نے کہا کہ منشیات فروشی ،جوا سمیت تمام جرائم کے خاتمہ کیلئے جامع پلان ترتیب دیا ہے مختلف ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں تمام بیٹ افسران اپنے اپنے علاقہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ،روایتی اور سفارشی کلچر تبدیل ہوچکاانہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی غفلت کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں با قاعدہ ایک منصو بہ کے تحت تما م ملازمین پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔

الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کر دیئے ہیں،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 

گو جر خان(نامہ نگار ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میں نے الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کر دیئے ہیں اور ان نامناسب حلقہ بندیوں پر اعتراضات ممبران اسمبلی کا کام تھا مگر انہوں نے اتنے دنوں سے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی نئی حلقہ بندیاں مقامی ممبران اسمبلی کی نااہلی کا منہ چڑا رہی ہیں اس پر ان کی مجرمانہ خاموشی کو گوجرخان کے عوام نے سخت ناپسند کیا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کلرسیداں کی چند یونین کونسلیں ہمارے قومی اسمبلی کے حلقہ 58میں تو شامل ہیں مگر صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں شامل نہیں ہیں اسی طرح گوجرخان کی سکھو سمیت چار یونین کونسلوں کو ٹیکسلا کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں شامل کر دیا گیا جو سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ممبران اسمبلی کی سراسر کوتاہی اور نااہلی ہے کہ انہوں نے عوام کی خبر ہی نہ لی اور الیکشن کمیشن کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گوجرخان کے عوام اس کی پرزور مذمت کررہے ہیں اگر میں الیکشن کمیشن میں اعتراضات داخل نہ کرتا تو گوجرخان کے عوام کے ساتھ تاریخی زیادتی ہوتی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں گوجرخان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ان کاآخری دم تک ساتھ دونگایہ کہاں کا انصاف ہے کہ گوجرخان شہر کو حلقہ پی پی آٹھ میں شامل رکھا گیا ہے مگر اس کے گرد ونواح کی آبادیوں کو دولتالہ کے صوبائی حلقہ میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے نہ صرف یہ کہ گو جر خان کے کاز کے کساتھ زیادتی کی بلکہ قیمتی چار سال بھی ضائع کئے اور گو جر خان کو کھنڈر میں تبدیل کیا سو ہا وہ چکوال روڈ کو شروع ہی نہیں کیا گیا جس سے عوام ایک عذاب میں مبتلا ہیں

کھیلو ں کی سر گرمیوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل ہوتا ہے،چوہدری ساجد محمود 

جاتلی(نامہ نگار)کھیلو ں کی سر گرمیوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل ہوتا ہے۔نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں خطہ پوٹھوہار کی سرزمین ٹیلنٹ سے مالا مال ہے جس کے باسیوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورت حا ل کے سبب تفریح کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی سے معاشرے کاکار آمد فرد بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے سپر ایٹ والی بال ٹورنامنٹ کے موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، کھیل سے علاقے میں مثبت سرگرمیاں نونما ہوتی ہے اور نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے دور رہتے ہیں، اس موقع پرچیئرمین یوسی دیوی راجہ شبیر حسین،وائس چیئرمین راجہ سعیدجنجوعہ،کونسلر چوہدری عدیل احمد،عوامی سماجی رہنماچوہدری محبوب حسین،ماسٹر فدا،راجہ پرویز کونسلر،راجہ طاہر صادق،راجہ شہباز بابر،راجہ ظہور،راجہ آصف،راجہ زاہد اور ماہر تعلیم چوہدری وقار بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے آرگنایزنگ کمیٹی کو کا میاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی

گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے،میاں حمزہ شہباز شریف

دولتالہ(نامہ نگار) لوگ چہرے نہیں کام اور خدمت دیکھتے ہیں ،اہلیان گوجرخان ہمار ا فخر اور دلوں میں ہیں اور عوامی محبتیں ہمارا سرمایہ ہیں ،گوجرخان کو انشاء اللہ میگا پروجیکٹس دیں گے راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی سے پارٹی قیادت مطمئن ہے ،مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈے محض الزامات ثابت ہوئے ان خیالات کا اظہار ایم این اے میاں حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں اپنے دفتر میں صحافیوں اورنمائندہ شخصیات سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں دولتالہ سے عابد چوہدری، نائب صدر حلقہ این اے 120پیجی گجر ، ذیشان گجر ، مرزا مسعود انجم دولتالہ ،بلال گجر،خرم گجر م قاسم بٹ اور یاسین سمیت درجنوں افراد شامل تھے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم خادم ہیں عوامی خدمت ہمارا شوق ہے اور بطور خادم ہم نے پورے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے عوام ہمارے دلوں میں ہے اورعوام ہی ہمیں خادم کی حیثیت سے موقع فراہم کرتی ہے انہوں نے گوجرخان کے عوام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان گوجرخان ہمارا فخر ہیں اور ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان کی قربانیاں تاریخی ہیں ان کی محبتیں ہمارا سرمایہ ہیں جلد ہی گوجرخان کو دو میگا پروجیکٹس دیں گے جو کہ اہلیان گوجرخان کا دیرینہ مطالبہ بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ راجہ جاوید اخلاص اور ان ٹیم کی کارکردگی سے قیادت مطمئن ہے اور اعلی قیادت نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، راجہ شوکت عزیز بھٹی ایک دلیر ایم پی اے ہیں ان پر لگا الزام محض الزام ہی رہا ہے اور ابھی تک مخالفین ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں اور کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے ہیں انشاء اللہ مخالفین جلد خفت کا سامنا کر کے بغلیں جھانکیں گے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے 5قیمتی سال گنوانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے تاہم گوجرخان کے عوام کے لئے وافر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم باخبر ہیں کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عوامی حمایت سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوں گے،ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ ناکام ہی رہیں گے

دولتالہ میں تعمیر و ترقی کا سفر رواں دواں ہے،سید قلب عباس

دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن)کے رہنماو چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں دولتالہ میں تعمیر و ترقی کا سفر رواں دواں ہے یونین کونسل دولتالہ کی ترقی کے لئے متعددمنصوبے زیر تکمیل ہیں دولتالہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور اس کو مکمل فعال بنانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ناٹہ موہڑہ روڈ کی تعمیر عوام سے کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے عوام کے مسائل حل کرنا اور اہل علاقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے،ا ہلیان یونین کونسل دولتالہ سے الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیزبھٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرائے اور قدم بہ قدم ہمارے معاونت و رہنمائی کی ان خیالات کااظہار انھوں نے ناٹہ موہڑہ کے نوجوانوں کے ایک وفد جس میں راجہ محسن،راجہ دلاور،راجہ کامران،اور راجہ تصور شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید قلب عباس کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی بھرپور توانائیاں خرچ ک رہے ہیں ،عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گے ، قلیل عرصے میں بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا

انتخا بات ملتوی کرا نے کی تمام تر کو ششیں نا کام ہو ں گی،شازیہ سلطانہ بٹ 

گو جر خان(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی(خواتین) کی جنرل سیکر ٹری شازیہ سلطانہ بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جتنی انتقامی کا روائیاں کی جا ئیں گی وہ اسی قوت سے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ انتخا بات ملتوی کرا نے کی تمام تر کو ششیں نا کام ہو ں گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جہاں وہ نو منتخب عہدیداروں کو مباکباد دینے کے لیے آئی تھیں۔ انکے ہمراہ نائب صدر سٹی ، کو نسلر شمشاد بیگم،ریحانہ یا سمین آسیہ مغل، شازیہ چو ہدری اور رو بینہ کوثر بھی مو جود تھیں۔انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں میاں نواز شریف کی مقبو لیت سے خا ئف ہیں اور انتخا بات سے را ہ فرار کے بہا نے ڈھو نڈھ رہی ہیں اور انہیں ملتوی کرا نے کے در پے ہیں مگر انہیں کا میا بی نہیں ہو گی

تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، عنایت اللہ خان 


گو جر خان(نامہ نگار ) خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تعلیم کو کاروبار بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی نجی کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر راجہ محمد جواد اور راجہ عمیر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں تعلیم کے شعبہ میں بجٹ کا دس فیصد رکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں محض ایک سے دو فیصد حصہ رکھنا لمحہ فکریہ ہے عنایت اللہ خان نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان میں شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لانا اہم ضرورت ہے اس تبدیلی کیلئے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنا چاہیے لیکن مقام افسوس ہے کہ سب سے کم حصہ تعلیم کو دیا جاتا ہے تعلیم کو کاروبار بنانے والے طلبہ کی کردار سازی کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو کچھ تعلیمی ادارے انتہائی مناسب فیس لے کر بہترین تعلیم سے وقوم کے نونہالوں کے ذہنوں کی آبیاری کر رہے ہیں جن میں جینٹری کالج بھی شامل ہے تقریب میں جما عت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمن سواتی ، چوہدری عابد ودیگر نے بھی شرکت کی جبک تقریب کے آ خر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری محمد عظیم

گو جر خان(نامہ نگار ) تحریک انصاف گوجرخان کے تحصیل صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کا علمبردار کرپٹ نظام بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے بہت جلد عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی اورتعمیرو ترقی کی منازل طے کر کے دنیا میں اپنا مقام بنائے گا پاکستان کا مستقبل روشن ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا ہے عمران خان کی بدولت پاکستانی عوام میں قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کے احتساب کا شعور اجاگر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سیاسی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں صرف مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں پاکستانی عوام کو میسر آچکی ہے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کی باگ ڈور مخلص اور ایماندار قیادت کے سنبھالنے سے پاکستان حقیقی معنوں میں تعمیروترقی کے سفرپر گامزن ہوگا ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹوعظیم لیڈر تھے،راجہ نذیر احمد

دولتالہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ نذیر احمد نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنھوں نے تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان متحد ہیں وہ کفری سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ فلسفہ اور ان کے وڑن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہر پاکستانی پر لازم ہے سابق وزیر اعظم دختر ایشیاء محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے مزائل ٹیکنالوجی دیکر ملک کے دفاع کو مزید مضبوط کیا جس کی سزا محترمہ بے نظیربھٹو شہید کو دی گئی محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی شہادت کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مل کر ایک بار پھر ملک دشمنوں کو شکست دی۔پیپلز پارٹی کے کارکن عہد کریں کہ نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک اور قوم کے لئے جدو جہد کریں گے، ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ محترم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف اور تنظیم کی تنظیمی قیادت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گئی

گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات کا پانچویں جماعت میں شاندار رزلٹ


جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات کا پانچویں جماعت میں شاندار رزلٹ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ حیات میں نورالھدانور ولد محمد افراز نے پہلی، عائشہ زاہد ولد زاہد ہاشمی نے دوسری جبکہ اسد اللہ ولد حمید اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی سیاسی و سماجی شخصیات کا سکول انتطامیہ کو بہترین رزلٹ پر خراج تحسین

باہمی تعاون اور جذبہ خیر سگالی کے تحت تمام مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے،سید مختار شاہ کاظمی

گو جر خان(نامہ نگار ) باہمی تعاون اور جذبہ خیر سگالی کے تحت تمام مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے اس سلسلے میں ہمیں ہر طرف سے مثبت اقدا مات کی توقع ہے ان خیا لات کا اظہار سید مختار شاہ کاظمی ،خالد محمود قریشی، عبدالوحید میر ،عبدالمجید قریشی نے پو ٹھو ہار پریس کلب میں آ کر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہو ئے کیا دریں اثناء مہرحاجی ریاض ،طارق نجمی،خرم شاہ ،اعجاز بھٹی جبر اورمحمد کلیم قاضیاں نے نومنتخب عہدیداران کومبارک باد پیش کی ہے جبکہ جبار بھٹی ماسٹر جہانگیر ماسٹر محمد ساجد محمد کلیم مظہر وارثی خضر اسلام قریشی نے پریس کلب میں آکر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

طالب علم کا اعزاز


جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول راماں کے طالب علم عبید علی نے آٹھویں کے نتائج کے مطابق376 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ راماں والے عامر سعید کا بیٹا ہے

چوہدری واجد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے


سکھو (نمائندہ خصوصی) چوہدری واجد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،دعوت ولیمہ میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں چھنی کے چوہدری واجد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی دعوت ولیمہ میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر دولہا کے احباب اور مہمانوں نے چوہدری واجد علی کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

error: