گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: April 2nd, 2018

انتخا بات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کر ے گی، ملک نوید جا وید

گو جر خان(نامہ نگار ) انصاف یو تھ ونگ ضلع راولپنڈی کے سابق نائب صدر ملک نوید جا وید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں جتنی کنفیوز مسلم لیگ ن ہے اور کو ئی نہیں کبھی یہ اداروں سے لڑائی کی بات کرتے ہیں اور کبھی وزیر اعظم کے ذریعے این آر او کی بھیک مانگتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملکی سیاست کے ایسے کر دار ہیں جنہوں نے ایک نیا سیاسی کلچر متعارف کرا یا اور سیاست سے کرپشن کے خا تمے کے لیے ایسا کر دار ادا کیا جسے کبھی بھی بھلا یا نہیں جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان مجاہدانہ کر دار ادا نہ کرتے تو آج پھر پی پی پی اپنی با ری آ نے پر کرپشن کے نئے منصوبے بنا رہی ہو تی ۔ملک نوید جا وید نے کہا کہ آ مدہ انتخا بات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کر ے گی

پولیس تھانہ گوجرخان کی کا روائی بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا 

گو جر خان(نامہ نگار ) پولیس تھانہ گوجرخان کی کا روائی بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ایک شراب فروش کو بھی قابو کر لیاگیا دس لیٹر شراب برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی تھانہ گوجرخان میں دوبارہ تعیناتی کے ساتھ ہی گزشتہ رات پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم تیز کر دی گلیانہ موڑ کے قریب دوران ناکہ بندی ایک شخص اسد جاوید کو چیک کیا تو ایک دس لیٹر شراب سے بھرا کین برآمد کرکے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ طارق جاوید اور کامران سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی اور سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اشتیاق چیمہ نے کہا کہ منشیات فروشی کا گوجرخان سے مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

نئی حلقہ بندیوں میں گو جر خان کے ساتھ زیا دتی کی گئی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے را ہنما ا ور ممبر صو بائی اسمبلی شو کت بھٹی نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں گو جر خان کے ساتھ زیا دتی کی گئی ہے گو جر خان کی قومی اسمبلی کی نشست کے اندر صو بائی اسمبلی کی نشستیں ہو نا چاہیں نواز شریف ہی اس وقت ملک کے بلا شر کت غیرے لیڈرہیں انکو رو کنے کے تمام حر بے نا کام ہو ں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گرداورحاجی مہر ریاض کے طرف سے مقامی ہو ٹل میں دئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیا اس مو قع پر را جہ عزیز آف گو جر خان،راجہ اسد، اور را جہ علی بھی مو جود تھے شو کت بھٹی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور سیاستدانوں کا چو لی دامن کا ساتھ ہے دو نو ں مل کر ملک کو صیح ٹریک پر چلا سکتے ہیں گو جر خان کے صحافیوں کا کردار مجاہدانہ ہے را جہ عزیز نے کہا کہ مہر ریاض ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں علاقہ میں انتہائی احترام سے دیکھا جا تا ہے انک گو جر خان کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان کے ممبران نے ہمیشہ حق و سچ کا سا تھ دیا ہے را جہ عزیزنے اعلان کیا کہ وہ بھی عنقریب ایک عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔

ہما رے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اصغر شاہد

گو جر خان(نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر اصغر شاہدنے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہما رے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیں دیار غیر میں ہر سطح پر پاکستان کی جنگ لڑنا پڑتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جہاں وہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے آئے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک محمد فیصل محمد عثمان اعوان بھی تھے انہوں نے کہا کہ ناروے میں پیپلزپارٹی بہت مضبوط ہے اور میری بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتہ ملاقات ہوئی ہے ملک میں جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے ناروے کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اصغرشاہد نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی کا کردار اہم ہوگا اسکا تمام تر کریڈٹ آصف زرداری کو جا تا ہے

گوجرخان،ہاؤسنگ اسکیم کے گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر پھیل گیا

گو جر خان(نامہ نگار ) گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے بدبواورتعفن کے باعث آبادی مکینوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے چئیرمین یہ مسئلہ کرائیں ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واقع واٹرفلٹریشن پلانٹ کے سامنے سیوریج لائن کئی روز سے بند آئے ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے سیوریج لائن کئی روز سے بند پڑی ہے جس کے باعث گٹرو ں کا گندا پانی غلاظت اورگندگی سڑکوں پر پھیلی ہوئی ہے جوکہ بیماریاں پھیلانے کا باعث ہے چیئرمین بلدیہ ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشیوں کی مشکلات کومدنظر رکھیں فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں

ڈھڈیال میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کی قبضہ مافیا کے ہاتھوں فروخت 

ڈھڈیال(نامہ نگار) ڈھڈیال میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کی قبضہ مافیا کے ہاتھوں فروخت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیاری تقریباً مکمل کرلی گئی ہے اور ڈھڈیال کے عوام کو آنے دنوں میں ایک بڑی خوشخبری مل سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جناح ٹاؤن کے نام نہاد منصوبے میں سرمایہ کاری بند کردیں ورنہ وہ اپنے لاکھوں روپے ڈوبنے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔یادرہے کہ یہاں راول رویل انٹر پرائزر کا ٹائٹل استعمال کرکے ریلوے کی اراضی پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ ڈیفالٹر ہونے کے بعد محکمہ ریلوے کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے مک مکا کرکے اسی گروپ نے جناح ٹاؤن کے منصوبے سے یہاں ریلوے اراضی کو لیز پر دینا شروع کردیا ہے ان اس مافیا کے خلاف اہل دیہہ نے فیصلہ کن راؤنڈ کھیلنے کیلئے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

دربار عالیہ کھنیارہ شریف پیر سید محمد شاہ کی تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

مندرہ (سید ساجد نقوی )دربار عالیہ کھنیارہ شریف پیر سید محمد شاہ کی تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اختتامی تقریب میں حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک،سینٹر چوہدری تنویرخان ،تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد عظیم ،طارق عزیز بھٹی ،پی پی پی کے راہنما راجہ جاوید اشرف کے علاوہ تمام مکاتب فکر و مریدین سمیت مذہبی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی عرس کی تقریبات میں محافل نعت ، درود سلام ،ڈالیاں ،شعر خوانی اور قوالی کا انعقاد کیا گیا اختتامی دعاپیر سید زبیر شاہ بخاری نے کروائی جسکے بعد لنگر تقسیم کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو طاقت کا اصل سر چشمہ سمجھتی ہے، عبد الرشید زرگر

مندرہ (سید ساجد نقوی )پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو طاقت کا اصل سر چشمہ سمجھتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پیپلزپارٹی نے لازوال قربانیاں دیں حتیٰ کہ اپنے خون سے اس جموریت کے پودے کی آبیاری کی ہے پیپلز پارٹی جب بھی بر سر اقتدار آئی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر ھل ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کی تعبیر اور مشن کو پورا کرنے کے لیے چیرمین بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوسی مندرہ کے صدر عبد الرشید زرگر نے مندرہ کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز رٹی یوسی مندرہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر احمد بھٹی آف چلال ،سٹی مندرہ کے صدر راجہ جبران ،جنرل سیکرٹری راجہ احتشام ،امتیاز شوکت ، حاجی ظفر علی ،راجہ عصمت و دیگر عہدداران موجود تھے اس موقع پر علاقائی لوگوں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں رکینیت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پہلے دن تقریباً150سے زائد لوگوں نے پی پی پی میں رکنیت حاصل کی

اظہار تشکر

مندرہ (سید ساجد نقوی )ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ظفر اقبال بھٹی ،قاضی جاوید اشرف ،ممبر اورنگزیب ،صوبیدار(ر) قدوس،راجہ حسن اختر و دیگر اہلیان علاقہ نے گل پیڑہ تا تھرجیال کلاں روڈ جسکی حالت ناگفتہ بہہ تھی از سر نو مرمت کرنے پر چیرمین لیبر یونین C&W چوہدری فیاض انسپکٹر ہائی وے سے اظہار تشکر کیا کہ جنھوں نے اپنی زاتی کاوشوں سے عوام کے اس درینہ مطالبے کو عملی جامع پہنایا اور لوگوں کی آمد رفت کی مشکلات سے نجات دلائی

تحریک انصاف یوسی پادشاہان کے ورکر محسن علی (ڈورے) کی شادی بخیروخوبی انجام پائی

ڈھڈیال(نامہ نگار) تحریک انصاف یوسی پادشاہان کے ورکر محسن علی (ڈورے) کی شادی بخیروخوبی انجام پائی ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چوہدری تیمورعلی ایڈووکیٹ، راجہ احمد حسن کالس اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات ،معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

چوہدری محمد اقبال کی صاحبزادی نے 430 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن لی

ڈھڈیال(نامہ نگار) چوہدری محمد اقبال کی صاحبزادی نے 430 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن لی۔ایلیٹ پبلک سکول مسوال چوک کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال کی صاحبزادی آبرو زہرا نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں کلاس کے امتحان میں 500 میں سے 430 نمبر لے کر سانگ سنٹر میں نمایاں پوزیشن لی۔ اس خوشی کے موقع پر دوست احباب نے چوہدری محمد اقبال اور ان کی صاحبزادی کو دلی مبارکباد دی ہے۔

تحریک انصاف یوسی پادشاہان کے ورکر محسن علی (ڈورے) کی شادی بخیروخوبی انجام پائی

ڈھڈیال(نامہ نگار) تحریک انصاف یوسی پادشاہان کے ورکر محسن علی (ڈورے) کی شادی بخیروخوبی انجام پائی ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چوہدری تیمورعلی ایڈووکیٹ، راجہ احمد حسن کالس اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات ،معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ایلیٹ پبلک سکول مسوال چوک کا رزلٹ %100 رہا

ڈھڈیال(نامہ نگار)ایلیٹ پبلک سکول مسوال چوک کا رزلٹ %100 رہا۔پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں کے امتحان میں ایلیٹ پبلک سکول مسوال چوک کا نتیجہ %100 رہا۔پانچوں کلاس کے بارہ طلبا نے امتحان میں حصہ لیا اور تمام طلباء اچھے نمبروں سے پاس ہوئے۔ اسی طرح آٹھویں کلاس میں 5 طلبا نے امتحان دیا اور اچھے نمبروں سے پاس ہوئے۔ سکول کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے بچوں کے والدین اور تمام سٹاف کو مبارکباد دی ہے

تحصیل سوہاوہ میں مرکز سوہاوہ کی سطح پر 12ڈسپلے سنٹرز قائم کر دئیے گے

سوہاوہ(احسن وحید)خورشید عالم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ ر جسٹریشن آفیسر ضلع جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طالب حسین ہاشمی،اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر،سوہاوہ نے تحصیل سوہاوہ میں مرکز سوہاوہ کی سطح پر 12ڈسپلے سنٹرز قائم کر دئیے ہیں،۔تمام ڈسپلے سنٹرز پر بینرز آویزاں ہیں۔ ڈسپلے سنٹرز پر۲۶ مارچ،۲۰۱۸ء سے کام شروع ہے اور۲۴۔ اپریل ۲۰۱۸ء تک کام جاری رہے گا۔ڈسپلے سنٹرز پرنئے ووٹ کا اندراج،ووٹ کی منتقلی، ووٹ کا اخراج کے لیے فارمز موجود ہیں۔ڈسپلے سنٹرز پر ووٹرز لسٹیں موجود ہیں ، مساجد میں اعلان کروادئیے گے ہیں۔ میڈیا کے زریعے عو ام کو بتایا گیا ہے کہ ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کریں،اپنی ووٹ کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر(بغیر سپیس کے) 8300پر بھیجیں۔ آج ہی اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر کا وزٹ کریں، نوٹ،متعلقہ فارم ڈسپلے سنٹرز سے لے کر وہیں جمع کروائیں۔ڈسپلے سنٹرز اورڈسپلے سنٹرز انچارج صاحبان کی فہرست ذیل میں ہے:وحید اختر،محمد نثار،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول سوہاوہ میں۳ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گے ہیں،چودھری شاہد محمود،گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول ڈھڈی پڑی،چودھری ناصر محمود،گورنمنٹ بوائزہائی اسکول میانی بالا،محمدنثار چودھری، گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول موہڑہ کلیال، ظل اسد،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول بدر،سید احسان مہدی،گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سرگڈھن، ملک محمد اشفاق،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول دائیوال،محمد عرفان،گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول سگیال،عبدالقیوم اعوان ،گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول موہڑہ علیہ،گل ریز آزاد،گورنمنٹ پرائمری اسکول موہڑہ روشن۔ ڈسپلے سنٹرز کے بارے میں سیاسی و سماجی شخصیات کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو طالب حسین ہاشمی، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرسوہاوہ سے رابطہ کریں

تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی مقبولیت میں اضافہ

سوہاوہ (احسن وحید ) تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی مقبولیت میں اضافہ تھانہ ڈومیلی کے با اثر اور سرکردہ افراد اپنی برادری اور دھڑوں سمیت تحریک میں شامل تفصیلات کے مطابق تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کے تحصیل امیر سید پیر تنزیل الرحمان شاہ ، نائب امیر قاری جمیل ، ناظم اعلیٰ چوہدری محمد زبیر و دیگر کا گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی مختلف یونین کونسل کا دورہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و ڈومیلی کے سرگرم مسلم لیگی ورکر میاں آصف گجر کی برادری اور دھڑے سمیت تحریک میں شمولیت کا اعلان گزشتہ روز تحریک کے عہدیداران نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں میاں آصف گجر نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میرا تن من دھن سرکار دو جہاں رحمت العالمین کی ناموس پر قربان انہوں نے کہا کہ اب قادنیوں کو بھائی کہنے والوں کی ہمارے دل میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ جس دل میں حب رسول ہو گئی اس دل میں ناموس رسالت کے غداروں کے لئے کوئی جگہ نہیں انہوں نے اپنی ممبر شپ کرتے ہوئے تحریک کیلئے تنظیم سازی کرنے کا عظم کیا اسی طرح تھپلہ سے سابق ن لیگی کونسلر راجہ احمد گل فراز نے اپنی برادری اور دھڑے سمیت شمولیت کا اعلان کیا ممبر شپ حاصل کی جبکہ تحصیل امیر تحریک لببیک یا رسول اللہ ﷺ کی طرف سے انہیں سرپرست اعلیٰ یونین کونسل اڈرانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ یونین کونسل کوہالی کے علاقے فتح پور سے قاری محمد قذافی ، ابرار حسین سمیت کثیر تعداد سے عوام نے تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور امیر کی طرف سے ان کی تنظیم سازی کی گئی اور ممبر شپ دی گئی تحریک کے عہدیداران نے یونین کونسل اڈرنہ ، ڈومیلی اور کوہالی کا دورہ کرنے کے بعد یونین کونسل پھلڑے سیداں میں ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی اور پھلڑے سیداں میں درجنوں افراد نے اپنی اپنی برادری اور دھڑوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا جبکہ یونین کونسل پھلڑے سیداں سے نوشیروان ولد زمان ، سجاد علی ولد کفایت علی آرگنائزر ، علامہ نذیر کو آرگنازئر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ تھانہ ڈومیلی کی مختلف یونین کونسلوں میں مختلف دھڑوں کی تحریک میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں میں پریشانی اور تشویش پیدا ہو چکی ہے اور مسلم لیگ ن کے مضبوط دھڑوں کی تحریک میں شمولیت سے مسلم لیگ خاصی کمزور ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

error: