گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: April 3rd, 2018

ہم نے گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں،راجہ جاوید اخلاص 


گوجرخان (نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ہم نے گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں اگلے ماہ تمام کام مکمل ہو جائیں گے تعلیم حل اور ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں موجودہ دور حکومت میں بے مثال کام ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاضی شوکت محمود ، چوہدری ضیافت اور ظفرپگاڑا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل میں ساڑھے تین ارب روپے کے گیس کے کام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ 300 کلومیٹر اعلیٰ معیار کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں جبکہ مندرہ چکوال روڈ مکمل ہو چکی ہے یہ اس سے اعلیٰ معیار کی ہے جو پہلی حکومت نے منظور کیا تھا انہوں نے کہا کہ جتنے کام ہم نے اس دور حکومت میں کرا ئے ہیں اتنے تو ہمارے مخالف وزیر اعظم نے بھی نہیں کرا ئے ہاں البتہ انہوں نے بو رڈ بہت زیادہ لگوائے جسکا ہم مقا بلہ نہیں کر سکتے۔ قاضی شوکت محمود نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہردور میں کلمہ حق بلند کیا ہے اور معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہیں

راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان کا حق نمائندگی ادا کیا ہے،راجہ عمران کامی

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گوجرخان کے سیکرٹری جنرل راجہ عمران کامی، سینئر نائب صدر خاقان بابر کیانی ، حاجی ازرم ساجد، خواجہ عبدالقیوم نے راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم پاکستان اور پی پی پی سٹی صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ کی طرف سے حلقہ این اے 58اور پی پی آٹھ کی حلقہ بندیوں کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کے عمل کو تحصیل گوجرخان کی جانب سے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے کیونکہ موجودہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کا تشخص ختم ہوگیا تھا پیپلزپارٹی نے تحصیل گوجرخان کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان کا حق نمائندگی ادا کیا ہے

مجید نظامی کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوٹھوہار پریس کلب میں پروقار تقریب


گوجرخان (نامہ نگار)معمار صحافت جناب مجید نظامی کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوٹھوہار پریس کلب میں صدر احمد نواز کھوکھر کی صدارت میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے احمد نواز کھوکھر، عامروزیر ملک،چوہدری فرزندعلی،ملک جاوید اقبال، شہزادقریشی، راجہ جمشید علی، حکیم عبدالرؤف کیانی، صاحبزادہ تصور حسین شا ہ اور نمبردار یعقوب نے جناب مجید نظامی کی پاکستان اور صحافت کیلئے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی نے قلم کی آبرو پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا حق سچ کے علم کو ہمیشہ بلند رکھا اور سچائی کے سفر میں انہیں متعدد مرتبہ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے کسی آمر یا بڑے حکمران کے سامنے مفادات یا کاروبار کی صحافت نہیں کی بلکہ حقیقی معنوں میں جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے اپنے اخبار کے وقاراور الفاظ کی حرمت میں اضافہ کیا مقررین نے کہا کہ نوائے وقت حقیقی معنوں میں نظریہ پاکستان کے تحفظ کاعلمبردار ہے فوجی آمروں کے سامنے بھی مجید نظامیک کی ادارت میں نوائے وقت نے بے باک صحافت کیا انہوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے حق اور آمروں کی مخالفت ڈنکے کی چوٹ پر کی مقررین نے ایٹمی دھماکہ کرانے ، کشمیر کا ز اور بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے آواز حق بلند کرنے پر بھی مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص معروف کاروباری شخصیت قاضی شوکت محمود اور پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداروں نے جناب مجید نظامی کے90ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹا

ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ، سید شبر عباس ایڈووکیٹ


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ذوالفقار علی بھٹونے سیاسی جمود کو توڑ کر نظریاتی سیاست کی بنیاد رکھی یہی وجہ ہے کہ آج39سال گزرنے کے باوجود بھی سیاست سے بھٹو فیکٹر کو ختم نہیں کیا جا سکا انھوں نے عالمی طاقتوں کی ناراضگی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی قوم کا مقدمہ جرات کے ساتھ پیش کیا اور بکھری ہو ئی قوم کویکجا کر تے ہوئے مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی غریب کو بولنے کا سلیقہ سکھایا اور معاشی اور سیاسی طور پر مضبو ط کیا ملکی اداروں کو مضبوط کیا متفقہ آئین دیا ایٹم بم کی بنیاد رکھی اور منظم خارجہ پا لیسی کو فروغ دیا اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا یہی وہ جرم تھا جسکو بنیاد بنا کر بد ترین آمر ضیاء الحق نے قوم کے مقبول لیڈر کو تختہ دار پر لٹکایا بھٹو کی پھانسی کو تاریخ نے قبول نہیں کیابلکہ اسے عدالتی قتل کا نام دیا گیا یہاں تک کہ چیف جسٹس فہیم حسین شاہ نے بھی اس عدالتی قتل کو قابل مذمت اورنا انصافی سے تعبیر کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما ؤں سید شبر عباس ایڈووکیٹ سید شفاعت حسین شاہ راجہ عدنان ایڈووکیٹ سید شجر عباس راجہ پرویز کیانی قادر نواز قادری اکرام شاہ ایڈووکیٹ راجہ محمدشکیل سردار قمرعلی عابد عمران اعوان ہمایو ں ظفر و دیگر نے ذوالفقار علی بھٹو کی بر سی کے حوالے سے خصوصی بیان میں کیا ان راہنماؤں کے مطابق آج4اپریل کو کارکن جوق در جوق پھانسی گھاٹ جناح پار ک میں جمع ہو کر بھٹو شہید کو انکی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرینگے

ہمارے بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں،سید قلب عباس،راجہ خالد پرویز


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)نونہالوں کو جدید نظام تعلیم اور ٹیکنالوجی مہیا کرکے ہی مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ہمارے بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچے کی تعلیم وتربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں جدید علوم تو ضروری ہیں ہی اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح او رنیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس، راجہ خالد پرویز،ندیم ایاز،راشد،تجمل حسین،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد،سینئر صحافی چوہدری عابد حسین،مرزا مسعوداور دیگر نے مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹڈیز دولتالہ میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکول کے ننھے بچوں نے مختلف خاکے،ٹیبلیو اور نغمے پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ سالانہ امتحانات میں اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو معزز مہمانوں نے انعامات سے نواز اور مبارکباد پیش کی ،دوران خطاب مقررین نے سکول کے بچوں کے شاندار نتائج کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو داد تحسین پیش کی

بائیوزوٹ ٹیکنالوجی کسانوں کو بہتر پیداوار کے لئے سود مند ثابت ہوگی، ڈاکٹر محمد شہباز احمد


دولتالہ(نمائندہ خصوصی) بائیوزوٹ ٹیکنالوجی کسانوں کو بہتر پیداوار کے لئے سود مند ثابت ہوگی ،نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے جدید پیمانے پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن وسائل برائے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ڈاکٹر محمد شہباز احمد اور ڈاکٹر طارق سلطان نے چوہدری محبوب حسین اور چوہدری وقار حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ زرعی ماہر ین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی راہنمائی کر رہے ہیں تاکہ ہمارے کاشتکار اپنی آمدن میں اِضافہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، زمینداران کو فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیاجارہا ہے چوہدری محبوب حسین نے زمینداران کی رہنمائی کے سلسلہ میں محکمہ کی کاوشوں کو سراہا

انجمن فیض الاسلام مندرہ کیمپس جیسا ادارہ اپنی تمام تر توانیاں خرچ کر رہا ہے

مندرہ ( سید ساجد نقوی ) نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے انجمن فیض الاسلام مندرہ کیمپس جیسا ادارہ اپنی تمام تر توانیاں خرچ کر رہا ہے جو اس خطے کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر بھی توجہ دیں رواں ماہ میں پنجاب سکلز ڈویلپنٹ فنڈ (PSDF)کے مالی تعاون سے فیض السلام انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مندرہ میں چھ ماہ کی مدت کے فری کورسزجسمیں کال سینٹر ایجنٹ ، ویب اینڈ گرافک ڈیزائن،موبائل ایپ ڈویلپمنٹ ،آٹو کیڈ ،امپورٹ ایکسپورٹ پروسیجر ،ٹیلی کام ٹیکنیشن ،مائیکرویو ٹیکنیشن ، سول سروےئرشامل ہیں آغاز کر رہا ہے ان تمام کورسز کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی یونفارم ،کتابیں مفت مہیا کی جائیں گی اور فارغ التحصیل طلباء کو ملازمت میں معاونت بھی فراہم کی جائے گی اور کامیاب ہونے والے طلباء کو پنجاب ٹیکنیکل بورڈ سے سرٹیفیکیٹ بھی دیے جائیں گے اور کورس مکمل کرنے والے طلباء کو 9000روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پرنسپل انجمن فیض الاسلام ملک کامران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ڈائریکٹر دارالشفاء حیدریہ ماہر نبض شناس حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی گو لڈ میڈلسٹ ہر بلسٹ اسپین اپنا غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جو 04اپریل سے اپنے مطب واقع نزد مرکزی امام بارگاہ عقب تھانہ گوجر خان میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک مریضوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے واضح رہے کہ انکی غیر موجودگی میں ماہر نبض شناس حکیم ملک اظہر حسین مریضوں کا معائنہ کرتے رہے ہیں

گوجرخان تحصیل کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے،سید غالب حسین شاہ


گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ ، صدر یوسی مندرہ عبدالرشید زرگر ، سینئر رہنما پی پی پی گوجرخان سید ذاکر حسین شاہ، صدر یوسی گھنگریلہ راجہ ظفر ، سینئر رہنما پی پی تحصیل گوجرخان سید طالب حسین شاہ ، سید ضیافت حسین شاہ ، سینئر رہنما پی پی و سابقہ کونسلر سید وقار حسین شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان تحصیل کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے ،جو کبھی ہم نے سوچا بھی نہ تھا کہ ٹیکسلا کے ساتھ یوسی سکھو اور ملحقہ یونین کونسلوں کو لگا دیا گیا ہے ، تحصیل گوجرخان کا کوئی والی وارث نہیں ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اعتراضات داخل کروا دیئے ، پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو خبردار کرتی ہے کہ ایسے ہتھکنڈے پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے، ان شاء اللہ ہم احتجاج کا بھرپور حق رکھتے ہیں اور اگر یہ حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو ہم احتجاج کیا ، سید غالب حسین شاہ نے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی، کسی بھی پارٹی نے اعتراضات داخل نہیں کرائے، یہ گوجرخان کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے کہ آپ گوجرخان میں رہتے ہیں اور حلقہ آپ کا ٹیکسلا کے ساتھ لگا دیا جاتاہے

علاقہ کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجیح ہے، راجہ سجاد سرور 


سکھو (نمائندہ خصوصی) علاقہ کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجیح ہے،عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی ہے، ان خیالات کا اظہار چئیرمین یونین کونسل ساہنگ راجہ سجاد سرور نے دیرہ راجگان میں پرائمری سکول کی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، راجہ سجاد سرور نے کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی امنگوں پر پور اترنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے، یونین کونسل ساہنگ کے گاوں دیرہ راجگان کے پرائمری سکول کی سڑک کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں راجہ افضال کی بھرپور محنتیں شامل ہیں، راجہ سجاد سرور نے کہا کہ عوامی خدمت کی بدولت انشاء4 اللہ آئندہ بھی یہی جذبہ لے کر میدان میں اتریں گئے اور علاقہ کی تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے، بھاری مینڈیٹ دینے والی عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کریں گئے،کیونکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا شعار ہے

چک مسلم اور سنپال کی گلیوں کی پختگی کا کام مکمل، عوام سے کیے گئے


سکھو (نمائندہ خصوصی) چک مسلم اور سنپال کی گلیوں کی پختگی کا کام مکمل، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دئیے،ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یوسی سکھو راجہ نقیب نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کے خاتمے کا منشور لے کر آئے تھے اور اللہ کی عطا و نصرت سے اپنے وعدے پورے کر دئیے ہیں، راجہ نقیب نے کہا کہ یونین کونسل سکھو کے دیہات چک مسلم اور سنپال کی گلیوں کی پختگی کا کام مکمل ہو چکا ہے جس سے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کچھ عناصر نے رکاوٹیں ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن عوام کی دعائیں اور اللہ کی عطا و نصرت ہمارے ساتھ تھی جس کی وجہ سے اللہ نے ہمیں عوامی عدالت میں سرخرو کیا اور عوام کی امنگوں پر پورا اترے ہیں، راجہ نقیب نے کہا پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں، ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکانے والے عناصر کو عوام آئندہ بھی مسترد کر دیں گئے

راجہ سجاد سرور کی قیادت میں وفد کی راجہ جاوید اخلاص سے ملاقات

سکھو (نمائندہ خصوصی) علاقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، عوامی مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز چئیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور کی قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں چئیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور،سینئیر رہنماء4 حاجی محبوب خان، صوبیدار یعقوب، سید حسنات شاہ،سیداشرف شاہ، چوہدری طارق، چوہدری مہربان، کونسلر کامران قریشی، کونسلر لقمان، چوہدری ارشد محمود، اور عابدحسین نے پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے ملاقات کیا اور علاقہ کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا، جس پر راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اوکین ترجیح ہے، ترقیاتی کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں، یہی ہماری سیاست کا منشور ہے

error: