گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: April 5th, 2018

ہماری علاقے میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،چوھدری محمد صدیق 


گوجرخان (نامہ نگار)سماجی شخصیت چوھدری محمد صدیق نے کہا ہے کہ ہماری علاقے میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہمارے ساتھی اپنے علاقے میں سماجی خدمات میں بڑی دلچسبی لیتے ہیں فلاح امت ویلفیئر کمپلیکس اینڈ ویلفئر سوسائیٹی کے قیام سے علاقے بھر کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں فری ڈسپنسری سے غریب لوگوں کا علاج ہو تا ہے سکولوں میں بچوں کو یونیفارم۔کتابیں۔کاپیاں اور شوز بھی ان کے کار ہاے نمایاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاح امت ویلفیئر کمپلیکس اینڈ ویلفئر سوسائیٹی کی میٹنگ میں علاقے کے معززین سے خطاب کرتے ہو ئے کیامیٹنگ سے بانی حاجی محمد صدیق صاحب، اللہ دتا ، راجہ اختر راجہ سرفراز عامر بٹ اور دیگر نے خطاب کیا

اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم


سوہاوہ ( احسن وحید ) اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ۔ سیشن جج جہلم تفصیلات کے مطابق سالانہ سپورٹس فیسٹول کی دوسری تقریب تقسیم انعامات سوہاوہ بار میں منعقد ہوئی جس میں سیشن جج جہلم ، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ ، سنیئر سول جج جہلم ، سول جج اور فیملی جج سوہاوہ سمیت راولپنڈی کے ججز اور پنجاب بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری ڈی ایس پی سوہاوہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سالانہ سپورٹس فیسٹول کے میچز بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنر اور ونر ز میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب سے سیشن جج جہلم ، سنیئر سول جج جہلم ،صدر اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے خطاب کیا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج جہلم نے کہا کہ راولپنڈی کی بار پاکستان کی بہترین بارز میں سے ہے انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا نفیس سا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکیل بھی اللہ کی ایک صفت ہے سارا نظام سائل کے لئے ہے بعض دفعہ غلطی ہو جاتی ہے کہ ہم سائل کو بھول جاتے ہیں ۔ انصاف پتا نہیں ہم کرتے ہیں یا نہیں کرتے لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے وصف کے لئے ہمیں چنا ہے آپ سب پر بھی اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کریں ۔میرے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں میرے پاس چھپانے کے لئے بھی کچھ نہیں اور شرمندگی کے لئے بھی کچھ نہیں ہے کمیونکیشن گیپ ہمارے درمیان میں نہیں ہونا چاہے

سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال( نامہ نگار) وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ سردار غلام عباس اور ان کے ساتھی مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور اس بابت کی جانے والی ہر سازش کوناکام بنا دیا جائے گا۔ چند شر پسند عناصر ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے جماعت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ ایک بیان میں چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور چکوال کے دو ضمنی الیکشن اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں اب وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن میں چکوال میں چھپ گئے تھے ۔سردار غلام عباس مسلم لیگ ن میں ہیں اور وہ جماعت کے ڈسپلن کی مکمل پابندی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ چند نام نہاد مفاد پرست بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں جنہوں نے پارٹی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑا اور اب ایک مخصوص ایجنڈے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ جماعت کے ساتھ وفاداری کس نے نبھائی۔ سردار غلام عباس کے لاکھوں کے ووٹ بینک نے چکوال میں مسلم لیگ ن کو ناقابل تسخیر کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے مخالفین اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ کا ٹکٹ سفارشوں سے لینے والوں نے وقت پڑنے پر مسلم لیگ کے خلاف ہی الیکشن لڑا۔ چوہدری خورشید بیگ نے کہا سردار غلام عباس کی نظر 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو چکوال سے تاریخی کامیابی کو یقینی بنانے پرہے اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے مخلص اکابرین کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے

شیخ ناصر ،شیخ احتشام کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )بزرگ مسلم لیگی راہنما شیخ محمود الحسن کی اہلیہ ، ڈاکٹر شیخ عامر محمود سابقDDHO راول ٹاؤن ،شیخ ناصر ،شیخ احتشام کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں انہیں مندرہ کے قبربرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نماز جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، چیر مین بلدیہ شاہد صراف ،ڈاکٹر ارشد علی صابر ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی،ڈاکٹر عنایت ڈی ایم ایس بی بی ایچ ، ڈاکٹر محمد سہیل چوہدری CEO ڈسٹرک راولپنڈی ،ڈاکٹر محمد جبار ڈی ایچ او ،ڈاکٹر طاہر رضوی ڈی ایچ او ، ڈاکٹر جاوید چوہدری CEOڈی ایچ اے اٹک، چیرمین راجہ ذوالفقارعلی ،چیرمین چوہدری محمد رمضان ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدالحمید ،پی ٹی آئی کے راہنما رب نواز قریشی ،راجہ روئیداد ،پی پی پی سٹی مندرہ کے صدر جبران راجہ ، شیخ ذوالفقار، چوہدری صابر آف گل پیڑہ،شیخ بدر منیر، چوہدری پرویز وائس چیرمین،ڈاکٹر محمد رفیق راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ، ساجد نقوی ،عبد المجید قریشی ،خالد محمود قریشی، کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور تمام ہائے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں ،ایڈیشنل آئی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے


مندرہ ( سید ساجد نقوی )ایڈیشنل آئی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ ریجن غلام رسول زاہد نے سیکٹر نارتھ ٹو میں آپریشنل میٹنگ و اجلاس عام کیا اجلاس عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی شہر یار سکندر نے استقبالیہ دیا اور ایڈیشنل آئی جی کو سیکٹر میں خوش آمدید کہا تمام رینک کے افسران و ملازمین نے اپنے زاتی و اجتماعی معاملات کے بارے میں سوالات کیے جن کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی نے موقع پر احکامات جاری کیے اور افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے تمام شرکاء اجلاس عام کو مطلع کیا ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد آفسیران کو کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اورحادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں

سید آل عمران کی صحت یابی کے لئی دعا کی اپیل

دولتالہ(نامہ نگار)نامورشاعرادیب کیمپئر سید آل عمران ان دنوں گردوں کے عارضہ میں مبتلاہیں شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے معروف نفرالوجسٹ سید فرحت عباس ان کاتین سال سے باقاعدگی سے علاج کر رہے ہیں اس دوران سید آل عمران لببلہ اور پتیکی تکلیف میں بھی مبتلا رہے سرجن غلام صدیق اور دیگر قابل, ڈاکٹرکی ٹیم نے ان کا کامیاب آپریشن کیاہے ان دنوں سیدآل عمران شفا انٹرنیشنل کے گردوں کے شعبہ میں زیرعلاج ہیں پوٹھوہار کے علمی ادبی ثقافتی حلقوں نی سید آل عمران کی صحت یابی کے لئیدعا کی اپیل کی ہے سید آل عمران نیپاکستانی ادب ثقافت زبان تاریخ اور امن کے لئے 22سال سے عملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

گوجرخان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری 

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری ہے پو لیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو ڈ اکو ،منشیات فروش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے صندل گینگ کے بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر حسین ولد عاشق حسین کو گرفتار کرکے اس سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ملزم کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ڈکیتی کی دو الگ وارداتوں میں دو ملزمان محمد وقاص ،نعمان احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ چوری کے مقدمہ کے ملزم محمد اخلاق اور اقدام قتل کے اشتہاری ملزم محمد فیصل کو بھی گرفتار کرلیا ہے

بینفشریز کو ان کی رقوم باعزت طریقے سے بغیر کسی کٹوتی کے ادا کی جائیں، چوہدری سعید احمد خان

گوجرخان (نامہ نگار)بی آئی ایس پی ضلع اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، ضلع اٹک کے تمام بینفشریز کو رقوم کی ادائیگی نادار سہولت مراکز سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ادا کی جائے گی یہ بی آئی ایس پی کا بینفشریز کی سہولت کے لیئے ایک اور اہم اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سعید احمد خان نے بی آئی ایس پی راولپنڈی ڈویژنل آفس میں نادرا کے اہل کاروں اور نادار سہولت سینٹر کے مالکان سے ایک ٹریننگ ورکشاپ کے دوران کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر احمد ارباب عابد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظمت علی خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید عقیل عباس بھی موجود تھے ڈویژنل ڈائریکٹر احمد ارباب عابدنے تمام نادرا سہولت سنٹرز کے مالکان کو متنبہ کیا کہ بینفشریز کو ان کی رقوم باعزت طریقے سے بغیر کسی کٹوتی کے ادا کی جائیں اس موقع پر نادار کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد داؤد خان نے یقین دلایا کہ نادار سہولت سنٹرز کا موجودہ اسٹاف ا پنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور ہم بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر بینفشریز کے لیئے مزید سہولت کا باعث بنیں گے

مسلم لیگ ن ہی آ ئندہ عام انتخابات میں برتری حاصل کرے گی، چوہدری حیدر سلطان 

21
ڈھڈیال( نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان نے لاہور سے واپسی پر ڈھڈیال پریس کلب کے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی آ ئندہ عام انتخابات میں برتری حاصل کرے گی۔ 2018 کے الیکشن میں مخالفین کو شکست دینگے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول مسلم لیگ ن کا حصول ہے۔ اس عظیم مشن کی تکمیل کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو مظبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات با آور ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ آنے والاوقت مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

مرزا خورشید اختر کی وفات پر اظہار تعزیت

گوجرخان (نامہ نگار)پوٹھوہار پریس کلب کے چیف ایگزیکٹو کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ نے بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اور سابق صدرمرزا خورشید اختر کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے

error: