گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: April 6th, 2018

گوجرخان ، دینی جماعتوں کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں 

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں نما زجمعہ کے بعد دینی جماعتوں کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں افغانستان ،فلسطین اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف سیرانی مسجد سے علامہ مختار رضوی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نہتے مسلمانوں پر مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،مسلم حکمرانوں کو ان مظالم پر یکجاں ہوکر آواز اٹھانا ہوگی ادھر تحریک لبیک کے زیر اہتمام بھی مرکزی جامع مسجد سے علامہ محمود الحسن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد الحسن اورعلامہ سعید شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کے موقع پر کئے گئے معائدہ کی پاسداری کی جائے ،راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی بند کرے اور اگر تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی

گوجرخان کے قر یب تین حا دثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کے قر یب تین حا دثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تاج ہو ٹل کے پاس تیزرفتار رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ کوٹلی ستیاں کے رہائشی دو نوجوان قمر اور اصغر رکشہ پر راولپنڈی کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں تاج ہوٹل کے قریب رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا ۔ جمعہ کی شام ایک تیز رفتار مہران کار نے ایک 70سالہ بزرگ حکمداد کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ جی ٹی روڈ کراس کر رہے تھے۔ ڈاکٹر خلیل نے بتا یا کہ مضروب کی دو نوں ٹانگیں اور دو نو ں با زو ٹوٹ گئے اور انکی حالت تشویشناک ہے دریں اثنا چک دو لت کے قریب ایک مو ٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں فیضان شدید زخمی ہو گیا

مرزا خورشید اخترکی وفات تعزیت


گوجرخان (نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر اورنگزیب انور مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ارشد محمود انجم، راجہ غلام جیلانی،بابرسلطان،حامد رضا چوہدری، سید فرخ رضا کاظمی، راجہ آفتاب صدیق،شاہد لطیف ہاشمی و دیگر ممبران نے بار کے سینئر ممبر مرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرزا خورشید اخترکی وفات سے بار میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا ،مرزا خورشید اختر ممتاز قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے انسان تھے بارکے ممبران ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں صدر بار اورنگز یب مغل نے کہا کہ مرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ کی بار کیلئے خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا بار ایسوسی ایشن گوجرخان نے مرزا خورشیدا ختر ایڈووکیٹ کی یاد میں 7 اپریل بروز ہفتہ دن ساڑھے دس بجے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثناپوٹھوہار پریس کلب کے سینئر ممبران چوہدری فرزندعلی،احمدنواز کھوکھر،ملک جاوید اقبال، ملک نصیر ،،خان لیاقت ،خواجہ ظہیر ،شہزادہ ارباب ،فاروق اعوان ،راجہ ضیاء، راجہ جاوید،طلعت سیال ،تصور حسین شاہ نے بار کے سینئر رکن مرزا خورشید اختر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے

چوہدری محمد اقبال عرف پیجی گجرکی میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بننے پر مبارکباد 


دولتالہ(نامہ نگار)چوہدری محمد اقبال عرف پیجی گجرکی میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بننے پر مبارکباد ،میاں برادران قوم کے دلوں میں بستے ہیں ، حمزہ شہباز بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اقبال عرف پیجی گجر نائب صدر پی پی 142نے میاں حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد کیا وہ میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بننے پر مبارکباد دینے کے سلسلے میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے ٹیلی فون پر بات چیت کر رہے تھے ان کا کہنا تھا میاں برادران نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے بھی ہمیشہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کروایا آمدہ الیکشن میں میاں شہباز شریف عوامی حمیت سے وزیر اعظم بن کر پاکستان کی ترقی اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور حقیقی جانشین ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز لوورز کے پلیٹ فارم میں نوجوانوں کی زبردست پزیرائی ملی ہے

ہم پارٹی کے وفادار ہیں تو ہم پر پارٹی ڈسپلن لاگو ہوتے ہیں،سردار غلام عباس


ڈھڈیال ( نامہ نگار)سابق ضلع ناظم اور سینئر مسلم لیگی رہنما سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ اس وقت پارٹی پر کڑاوقت ہے اور کسی قسم کی محاذآرائی پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اس وقت ضلع چکوال میں آٹھ کے قریب پارلیمنٹرین ہیں مجھے اور سلیم قبال کو شامل کریں تو دس کے قریب لیگی لیڈر ہیں۔ہمیں اس وقت ایک پیج پر ہونا چاہیے مگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔اگر ہم اکٹھے ہوں گے تو چکوال میں پارٹی کو کو ئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اشرف مغل کسر کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔ سردار غلام عباس نے مزید کہا کہ اگر ہم پارٹی کے وفادار ہیں تو ہم پر پارٹی ڈسپلن لاگو ہوتے ہیں۔ اگر ہم پارٹی فیصلوں کی پابندی نہیں کریں گے تو مفاد پرست کہلائیں گے ۔ رہا ٹکٹ کا مسئلہ تو اس کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے کرنا ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو قبول کرنا ہوگا۔ا گر چند شخصیات کیلئے میری ذات مسئلہ ہے تو میں ان پر واضح کردوں کہ وہاور میں پارٹی سے ہٹ کر الیکشن لڑلیں تو پتہ چل جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔بلا وجہ میری ذا ت کو نشانہ بنانا اچھی بات نہیں ہے ۔ ان شاء اللہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن چکوال سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ مسلم لیگ ن کے مد مقابل جو بھی آئے گا اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا

ضلع چکوال میں تحریک انصاف کے تمام بڑے رہنما انتخابی میدان سے آؤٹ ہوگئے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضلع چکوال میں تحریک انصاف کے تمام بڑے رہنما انتخابی میدان سے آؤٹ ہوگئے تاہم ابھی تک کسی بھی رہنما کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں اپنے تقریباً80فی صد سے زائد ایم این اے کے امیدواروں کا اعلان کردیاہے لیکن ضلع چکوال میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 64اور 65کو ابھی تک زیر غور رکھا گیا ہے۔ا ن حلقوں کے امیدواروں کے بارے میں سینئر رہنماؤں کی مشاورت جاری ہے اور پی ٹی آئی آئندہ ایک ہفتہ کے دوران اپنے امیدواروں کا اعلان کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور غلام سرورخان کی گزشتہ روز عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے سیاسی معاملا ت کے بارے میں تبادلہ خیال کی گیاہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے زیادہ سنجیدہ نہیں کیونکہ انہیں دونوں حلقوں میں مسلم لیگیوں کی جانب سے پیدا کی جانے والی مشکلات کا بخوبی علم ہے اور وہ نہیں چاہیں گے کہ اس کشمکش میں وہ ایک اور ناکامی کا داغ لیں۔ دوسری جانب چوہدری ایازامیر پی ٹی آئی کو اپنی دستیابی کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما انتخابی میدان سے باہر ہوچکے ہیں اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ایم این اے اپنی مرضی کے ایم پی اے اپنے ساتھ ایڈجسٹ کریں گے ۔ اسی وجہ سے ضلع چکوال کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر خاموشی طاری ہے اور وہ کوئی ردعمل نہیں دے رہے۔ آئندہ ایک ہفتہ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی ضلع چکوال کیلئے حکمت عملی سامنے آجائے گی

error: