گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: April 7th, 2018

نواحی علاقہ میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم کی خودکشی کی کوشش


دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم کی خودکشی کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی واقعات کے مطابق گزشتہ روز میانہ پھمبل کے قریب بھٹہ خشت کے ملازم 24سالہ عاقل شاہ نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور زخمی عاقل شاہ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیاموقع پر موجود زخمی عاقل شاہ کے قریبی عزیز محمد صادق کی مدعیت میں پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

گوجرخان میں کیمیکل ملا اور مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری 


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں کیمیکل ملا اور مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،شہریوں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیںیہاں کے دوکاندار بالخصوص حلوائی سستے داموں دودھ خریدکر عوام کو مٹھائی ،جوسز ودیگر مشروبات کی شکل میں فروخت کرتے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے گزشتہ لگائے جانے والے مختلف ہیلتھ کیمپس میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے تو یہاں ہیپاٹائٹس کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،انتظامیہ نے شکایات کے باوجود اس مذکورہ دھندہ کو روکنے کیلئے کوئی خاص کاروائی نہ کی ،کیمیکل والا دودھ دیگر شہروں سے گوجرخان چوک میں علی الصبح گاڑیوں میں لایا جاتا ہے جہاں پر گوالے بڑی تعدادمیں جمع ہوتے ہیں جوکہ وہی دودھ محلوں گھروں میں سپلائی کرتے ہیں گوجرخان کے سینئر قانون دان ثاقب علی بیگ نے کہا ہے کہ گوجرخان میں علی الصبح فروخت کئے جانے والا یہ دودھ انتہائی مضر صحت ہے جس پر محکمہ فوڈ کو حرکت میں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے نیلے ڈرموں اور ٹینکیوں میں لایا جانے والا مضر صحت دودھ بیماریوں کا موجب بن رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف کاروائی کرے

سپورٹس اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام جاری 


گوجرخان (نامہ نگار)سپورٹس اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے گورنمنٹ پنجاب نے اسٹیڈیم کیلئے کروڑوں کی گرانٹ دی ہے تمام کام مکمل ہونگے پورے ڈسٹرکٹ میں سوار شہیداسٹیڈیم پہلا اسٹیڈیم ہوگا جس میں جدید طرز کی سہولیات اور کھلاڑیوں کیلئے مکمل سہولیات موجود ہونگی ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے سوار حسین شہید سپورٹس اسٹیڈیم میں جاری کام کا اچانک وزٹ کر نے کے بعد پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ اصغر سعید خواجہ حمید الدین چوہدری ضیافت حسین اور دیگر بھی موجود تھے شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں جدید طرز کی لائٹس امریکن گراس دیواروں میں خاردار تاریں ٹیوب ویل امپورٹڈ رسہ کرکٹ کی پانچ پچ تعمیر ہونگی جس پر کام جاری ہے اس منصوبہ کیلئے گرانٹ دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کیلئے کروڑوں کی گرانٹ جاری کی اور سابق ڈی سی راولپنڈی ساجد ظفرڈال اور چیئرمین سپورٹس بورڈکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اور ترقیاتی کام کیلئے کردار ادا کیا

گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، تحصیل گوجرخان میں گھنٹوں کے حساب سے بجلی کی بندش، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اورآئے روز جلسوں میں عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کر دیے ہیں لیکن ابھی گرمی کے آغاز سے ہی گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تحصیل گوجرخان میں دس سے بارہ گھنٹے کی بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیداہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما لوگوں سے جھوٹ بولنے کا سلسلہ بند کریں اور 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کو پورا نہ کر سکنے پر عوام سے معافی مانگ کر اپنی نااہلی کا اعتراف کر

مرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق صدر وسینئر ممبرمرزا خورشید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ان کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وکلاء کمیونٹی کے علاوہ مرزا خورشید مرحوم کے بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے لیئے قرآن خوانی،فاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا،ممبران بار نے ان کی وکلاء کمیونٹی کے لیے خدمات کا تذکرہ کر کے زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیامقررین نے کہا کہ خاک سے بنے خاکی انسان کی خاک میں مل جانے کی جستجو روزازل سے شروع ہوئی ہے جو روز ابد تک جاری رھے گی،مرزا خورشید اخترہمیشہ کے لیئے اپنے چاہنے والوں کو غمزدہ کرکے اس عارضی دنیا سے کوچ فرما گئے ھیں انہوں نے کہا کہ بلا شبہ عالم فنا سے عالم بقاکی جانب ان کا سفر ان کے خاندان،وابستگان اور گوجرخان بار کے ممبران کے لیئے بہت بڑا صدمہ ہے ان کی وفات سے ھماری بارایک سینئر قانون دان اور ایک راھنما سے محروم ہوگئی ہے جن کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی تقریب کے اختتام پردعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرزا خورشید مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،انکے درجات کو بلند اورپسیماندگان کو صبر عطافرمائے

error: