گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: April 9th, 2018

گو جر خان سے حقیقی مسلم لیگی کو ٹکٹ ملے گا، چو ہدری محمد ریاض 


گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ا ب گو جر خان سے حقیقی مسلم لیگی کو ٹکٹ ملے گا جو لوگ اگلے انتخا بات میں چانس کے چکر میں ہیں لوگ انکی پارٹیاں بدلنے کی تاریخ سے بخو بی آ گاہ ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ناشتہ کی دعوت کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب سیاست وہی کر ے گا جو نواز شریف کا وفا دار ہو گا پارٹی کے ساتھ غداری کر نے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔جس طرح ماضی میں ن لیگ کے ساتھ غداری کر نے والے مٹ گئے اسی طرح اب بھی پارٹی چھوڑنے والوں کا حشر وہی ہو گا۔ چو ہدری ریاض نے کہا کہ 28جو لا ئی کے بعد جب نواز شریف کو عوامی عہدے سے فارغ کیا گیا ملکی و معاشی ترقی کا عمل رک گیا ہے مجھے لگ رہا ہے کہ اسمبلیوں کے فارغ ہو نے کے بعد ڈالر 125رو پے تک پہنچ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے لو گو ں کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں میں بہت زیا دتی کی گئی جس پر ممبران اسمبلی نے مجر مانہ خا مو شی اختیار کر کھی ہے در اصل یہ عوامی طا قت کی بجا ئے اوپر سے مسلط ہو نے کے خواب دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ پا نچ سالوں سے گو جر خان کو ترقی سے محروم رکھا۔گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے اگر یہ کو شش کرتے تو کو ئی وجہ نہیں تھی کہ گو جر خان ضلع نہ بنتا اسی طرح ٹرا ما سنٹر اور یو نیورسٹی کا خواب پورا نہ ہو سکا گو جر خان سے بیسویں لوگ رو زانہ سول ہسپتال سے را ولپنڈی ریفر کئے جا تے ہیں جن میں سے زیا دہ تر راولپنڈی پہنچنے سے قبل ہی جان سے ہا تھ دھو بیٹھتے ہیں عوام اب انکو معاف نہیں کریں گے

عوام کے مسائل حل کر نے میں مصروف ہے ،شاہد صراف 

3
گوجرخان (نامہ نگار)چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی لائیٹس جلد روشن ہوں گی اور شہر سے تاریکیوں کا خا تمہ ہو گا تمام وارڈز کے ترقیاتی کام تقریبا مکمل ہو چکے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام شہری مسائل پر نظر ہے اور میری ٹیم عوامی کے مسائل حل کر نے میں مصروف ہے گذشتہ 7سالوں سے کوئی جی ٹی رو ڈ کی لائیٹس روشن نہ کر سکا مگر میں نے اسکا بیڑہ اٹھا یا اور بہت جلد شہری خو شخبری سنیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ میں کہیں کر پشن کا نام نہیں ہے اگر کسی کو ملازم سے یا افسر سے رشوت یا کر پشن کی شکا یا ت ہیں تو مجھے فوری طور پر ٓ گاہ کریں میں اس سلسلے میں کسی کو معاف نہیں کروں گا ۔شاہد صراف نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں بہت سے کام مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام اب پہلے سے بہتر ہے تا ہم اس میں بہتری کی گنجائش مو جود ہے میں خوب سے خوب تر کی کو ششوں میں لگا رہوں گا مجھے اس سلسلے میں لو گو ں کی مدد اور را ہنمائی کی ضرورت ہے جسکا خیر مقدم کروں گا

سید آل عمران ان دنوں شدید علیل ہیں


گوجرخان (نامہ نگار)معروف شاعر،ادیب اور کمپئیرسید آل عمران ان دنوں شدید علیل ہیں۔انہیں گردوں کا عارضہ لا حق ہے اور وہ معروف انفرالو جسٹ سید فرحت عباس کے زیر علاج ہیں۔چند یوم قبل انکا پتے کا آپریشن ہوا ہے ۔ ان دنوں اسلام آ باد کے شفا انٹر نیشنل ہسپتال میں داخل ہیں۔علمی،ادبی اور ثقافتی حلقوں نے سید آل عمران کی صحت یا بی کے لیے دعا کی اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ادب، ثقافت، پو ٹھو ہا ری زبان،تاریخ اور امن کے لیے گذشتہ بیس سالوں سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مندرہ چکوال روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی ٹریفک جام معمول بن کرر ہ گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈپر مندرہ کے قریب ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن کرر ہ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر میں نہایت ہی سست روی کامظاہرہ کیا جارہا ہے نہ صرف یہ جگہ ٹریفک کی روانی کیلئے بنائے گئے متبادل راستوں کی حالت بھی بہت خراب ہے جا بجا گہرے کھڈے ، ناہموار سطح اور تنگ جگہ کی وجہ سے ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔ خصوصاً بارش کے موسم میں جس سے عوام الناس کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ خصوصاً مریضوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس مسئلہ کی باربار نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا ہے ۔ لہذا اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹرز حضرات نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدام اٹھانے اوراس فلائی اوور مکمل کرنے اور دریں اثناء متبادل راستوں کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کا این اے64میں میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا 


ڈھڈیال(ریاض بٹ)پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے چکوال کے حلقہ این اے64میں میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ شخصیت کی سفارش پر پی ٹی آئی کی قیادت نے میجر(ر) حافظ مسرور احمد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حافظ مسروراحمد کا تعلق قصبہ کھوکھر زیر سے ہے اور اس سے قبل ان کی سیاسی ہمدردیاں سردار گروپ سے وابستہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 64میں مسلم لیگ ن میجر (ر) طاہر اقبال کو ٹکٹ دے گی لہذا اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ کسی صورت میں بھی میجر (ر) طاہر اقبال کو نہیں ملے گا ۔ اس صورت حال سے پی ٹی آئی فائدہ اٹھاے گی اور وہ مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کے ووٹ لے کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دے گی ۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی پی21میں سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز فرحت کو ایڈجسٹ کرکے سردار گروپ کا زیادہ سے زیادہ ووٹ توڑ کر اس کو پی ٹی آئی کیلئے حمایت کو یقین بنایا جائے گا۔ بااثر طاقتیں ضلع چکوال کیلئے جو ڈرائنگ تیارکررہی ہیں اس کے خدوخال آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

error: