گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: April 11th, 2018

گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے،راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے یہ گوجرخان کا حق ہے ارکان اسمبلی نے وعدے کئے مگر عملدرآمد نہ کرایا ضلع بناؤ تحریک پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ جاویداخلاص نے دولتالہ تحصیل کامیڈیا کے سامنے جو نوٹیفکیشن دکھایا سب ڈرامہ ثابت ہوا اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے دولتالہ کو تحصیل اور گوجرخان کو ضلع کیلئے بھرپور مہم جاری رکھیں گے جھوٹے وعدے اعلانات کرنے والوں کو آمدہ انتخابات میں گاؤں گلی محلے میں عوام ان سے ضلع کے بارے میں سوال کریں گے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ، چوہدری ساجد محمود، مرزا نعیم، ہارون کیانی، مرزا بشیر، شہزادہ خان ، عظمت مغل ، نمبردار فیض، راجہ یاسر کرسال، امین ڈار، عبدالغفور کیانی، چوہدری محمد سلیم ، راجہ روئیداد، ربنوازقریشی، گل اخلاق حسین تھتھال، اعجاز اعوان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا کہ راجہ محمد جاوید اخلاص نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ کا جھانسہ دے کر گوجرخان کو ضلع کی طرف توجہ ہٹانے کا جوڈرامہ رچایا وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دلوائیں گے گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیاجائے یہ اس کا بنیادی حق ہے گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے مہم چلانے پر پوٹھوہار پریس کلب اور مرزاعبدالرحمن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے تحصیل بھر کے عوام کو متحرک کیا راجہ طارق کیانی نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع اور دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ارکان اسمبلی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں عوام آمدہ انتخابات میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ووٹ کی پرچی سے کڑا احتساب کریں گے

ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)بڑکی جدید وارڈنمبر3کے رہائشی مرزا ظفر محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے میرج ہالز کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ریلوے روڈ ریلوے گودام روڈ جھنڈا روڈ اور انڈر پاس کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث ریلوے روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے قریبی آبادیوں کے لوگ کا ٹریفک جام کے باعث اپنے گھروں تک پہنچنا بھی دشوار گزار عمل بن جاتا ہے تمام راستوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مقامی انتظامیہ وارڈن پولیس نوٹس لیں اورریلوے روڈ پر آئے روز ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرائیں اور جن شادی ہالز کی پارکنگ نہ ہے اور گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرنے سے ٹریفک جام کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف بھی ایکشن لیں

سود بھڈانہ روڈ ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار حادثات میں اضافہ


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)سود بھڈانہ روڈ ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار حادثات میں اضافہ ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل سود بھڈانہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا جس سے علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تا ہم چند روز قبل ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد سڑک کی تعمیر تعطل کا شکار ہو گئی اور حالیہ بارش سے سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو

پیپلز پارٹی آئندہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی،جاوید مغل


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ان شاء اللہ تحصیل گوجرخان سے کلین سویپ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی کے سلسلے میں دولتالہ میں لگائے کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہ ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن پر عمل پیرا ہیں سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں الیکشن 2018میں کامیابی حاصل کر کے وفاق میں اپنی حکومت قائم کرئے گی

اسٹام پیپرز کی عدم دستیابی کے باعث عوام مشکلات کا شکار 


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)دولتالہ اور گردونواح میں اسٹام پیپرز کی عدم دستیابی کے باعث عوام مشکلات کا شکار اسٹام پیپرز فروشوں کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ،بیان حلفی،زمین کے لین دین سمیت مختلف معاملات میں اسٹام پیپرز کے استعمال ضروری ہو چکا ہے تا ہم گزشتہ چند ماہ سے اسٹام پیپرز کی دستیابی میں تعطل آ رہا ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسٹام پیپرز کی دستیابی بلا تعطل یقینی بنائی جائے

پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کومزید تیز کیا جائے،قاضی ظفر علی


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی ظفر علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کومزید تیز کیا جائے تاکہ عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں پیپلز پارٹی کے کارکنان رکنیت سازی مہم میں بھر پور کردار ادا کریں اور زیادہ زیادہ سے ممبر سازی کے لئے پارٹی قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے انہوں نے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ رکنیت سازی کے اس عمل کی نگرانی کی جائے اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو احکامات جاری کیے جائیں کہ کیمپس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں

ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی بھرپور وفاداری نبھائیں گے،چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال ( نامہ نگار)وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی بھرپور وفاداری نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں اور موجودہ صورت حال کوئی نئی نہیں ۔ ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں ہم مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان شاء اللہ مسلم لیگ ن اپنے مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست سے دوچار کرے گی

بلدیہ گوجرخان میں شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ آشیر باد دیہاڑیاں لگانے کا سلسلہ شروع 


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن گوجرخان کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد اقبال ،امن کمیٹی کے رہنما محسن صغیر بھٹی اور مرکزی انجمن تاجراں کے چیئرمین راجہ افتخار کیانی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ گوجرخان میں شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ آشیر باد سے گلیوں ،بازاروں میں جگہ جگہ تھڑے لگا کر دیہاڑیاں لگانے کا سلسلہ شروع ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں کاروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے تاجر ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں کیونکہ راستوں پر تجاوزات کی بھر مار سے صارفین خریداری کیلئے شہر کے اندر واقع بازاروں کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ بلدیہ گوجرخان میں شعبہ انسداد تجاوزات کے خلاف انجمن تاجراں کی خبروں کی اشاعت پر کرائے کے لوگوں کے زریعے اپنے حق اور انجمن تاجراں کے خلاف کچھ مخصوص لوگوں کو مظاہرے کے نام پر سڑکوں پر لارہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان رہنماؤں نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے اپریشن کلین اپ کریں

بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت ،افغانی خوانچہ فروشوں اور ریڑھی والوں نے مستقل قبضہ کرلیا 


گوجرخان (تحصیل رپورٹر) چوک جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت ،افغانی خوانچہ فروشوں اور ریڑھی والوں نے مستقل قبضہ کرلیا ،راستہ دینے کی تکرار پر لڑائی جھگڑے معمو ل بن گئے ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ،متعلقہ اداروں کی طرف سے کاروائی نہ ہونا بڑے تصادم کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق کٹرا تمباکو چوک کے سامنے سروس روڈ اور جی ٹی روڈ پر افغانی ریڑھی اور خوانچہ فروشوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے اگر کوئی شہری راستہ چھوڑنے یا ریڑھی ہٹانے کا کہے تو یہ اتھرے ریڑھی والے گلے پڑ جاتے ہیں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں شہری حلقوں نے بلدیہ گوجرخان اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ریڑھی بازار ان کی رضا مندی سے لگایا جارہا ہے ڈی پی او راولپنڈی اس صورتحال کا نوٹس لیکر ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں

نوازشریف کا کوئی نظریہ اوراصول نہیں ہے، مہ پارہ 


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)نوازشریف کا کوئی نظریہ اوراصول نہیں ہے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی پیدوار اب جمہوریت کا درس دے رہا ہے ججوں کے فیصلہ پر تنقید اور اسے بغض قرار دینے والے کس منہ سے آئین اور قانون کی بالادستی کا پرچار کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی رہنما مہ پارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی شرافت کا پردہ چاک ہوگیا ہے کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا قوم لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کا تقاضا کر رہی ہے مہ پارہ نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی سوچ کو پروان چڑھایا انہوں نے ایم کیو ایم کے الطاف حسین اور نوازشریف کے چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا نوازشریف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے آئے روز ان اداروں کیخلاف بیان بازی کررہا ہے لیکن انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جیسے محب وطن اور اصول پسند سیاستدان کو اب مزید ن لیگ میں نہیں رہنا چاہیے انہیں نوازشریف سے راستے جدا کر لینے چاہیے

گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ،حاجی چوہدری محمد اقبال


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا خوانچہ فروشوں اور دوکانداروں نے راستوں پر بھی قبضہ کر لیا چیئرمین بلدیہ ڈھیلی پالیسی چھوڑ کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھائیں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا نے بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جگہ جگہ دکانیں کھول کر خریداروں کیلئے راستے بھی بند کر دیے ہیں خاص کر شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے حاجی چوہدری محمدا قبال نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کونسلروں کے نرغے سے نکل کر ایسے اقدامات کریں جس سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملے اور بلدیہ کے ایسے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف فوری ایکشن لیں جو اہلکاربھتہ لے کر جگہ جگہ خوانچے اور تجاوزات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں بے نقاب کیاجائے

گھر سے بھاگنے والے 15سالہ نوجوان کو موٹر وے پولیس بیٹ5 مندرہ نے بروقت کاروائی

مندرہ (ساجد نقوی )گھر سے بھاگنے والے 15سالہ نوجوان کو موٹر وے پولیس بیٹ5 مندرہ نے بروقت کاروائی کر کے والدین تک پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موہڑہ چھپر کا رہائشی 15سالہ نوجوان عریب عباسی ولد غلام مصطفی عباسی جو نویں جماعت کا طالب علم ہے پڑھائی میں ڈانٹ پڑنے پر رات کی تاریکی میں اپنی مہران گاڑی نمبری LEB-3722 میں گھر سے بھاگ گیا اہل خانہ نے بچے کے اغواء کی درخواست تھانہ صدر بیرونی کی چوکی موہڑہ چھپر چکری روڈ پر دی اور موٹر وے پولیس کو بھی اطلاع کی گئی جس پرعلاو الدین ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ 5مندرہ نے اپنے اہلکاروں کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر ملک الطاف قادرایڈمن آفیسر،ملک امتیاز انسپکٹر اور آمنہ خان سب انسپکٹر نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے تیز رفتار کار کا پیچھا کیا تو بھاگنے والے نوجوان کی کار کا ٹائر کلیام موڑ کے قریب پھٹ گیا جس سے کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی موٹر وے پولیس نے نوجوان سے پوچھ گچھ اور کار کی تلاشی لی تو نقدی رقم مبلغ15500روپے نکلے جسے موٹر وے پولیس بیٹ 5مندرہ کے دفتر واقع لطیف آباد نزد روات پہنچا دیا گیا اور گھر والوں کو بذریعہ اطلاع دی گئی جس پر بچے کے والدین فوری پہنچ گئے ابتدائی لکھت پڑھت کے بعد گھر سے بھاگنے والے نوجوان اور ملنے والی نقدی رقم 15000کو اسکے والد کے حوالے کر دیے گئے اس موقع پر اسکے والد غلام مصطفی عباسی کا کہنا تھا کہ آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں موٹر وے پولیس کا شکریہ کیسے ادا کروں انھوں نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبر دست الفاظ میں ا خراج تحسین پیش کیا

ڈینگی کی روک تھام کیلئے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں ہفتہ صفائی شروع کردیا گیا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی


راولپنڈی(نامہ نگار)میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے موسم گرما میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں ہفتہ صفائی شروع کردیا ہے،جسمیں تمام علاقوں کی بھرپور طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے،نالے نالیاں اچھی طرح سے صاف کر دی گئی ہیں،راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے،شہریوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں،ہفتہ صفائی میں واک ،سیمینار کا انعقادبھی کیا جائیگا، شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جا رہے ہیں،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پہنچا رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،کوڑا کرکٹ ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے، ہفتہ صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل اور سینئر مینیجر آپریشنزڈاکٹر حامد اقبال نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ہفتہ صفائی کیلئے جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ میئر راولپنڈی کی ہدایت پر شہرکے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے،صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری لگاکر مختلف شفٹوں میں اہم شاہراہوں اورنالے،نالیوں کی بھرپو صفائی کرائی جارہی ہے،اپنے خطاب میں ایم ڈی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا بڑے کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،کسی بھی شکایت کااندراج ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر کرائیں فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں

error: