گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: April 12th, 2018

پولیس تھانہ جاتلی کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار 


دولتالہ(نامہ نگار)جوئے کی محفل پر پولیس کا چھاپہ 9قمار باز گرفتار داؤ پر لگی رقم 15040روپے 10عدد قیمتی موبائل ،04عدد موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جاتلی پولیس کے مطابق مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی کہ نواحی علاقہ ڈھوں میں چند اشخاص تیتر کی لڑائی پر قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کرکے 09ملزمان ناہیداحمد ولد عبدالغفور ساکن رائیاں،عارف حسین ولدامیر علی ساکن نتھیہ عالم شیر،محمدامیر ولد محمد رفیق ساکن رائیاں گورسیاں،اسراراحمد ولد محمد اکرم ساکن موہڑہ سدھال،احتشام اختر ولد پرویز اختر ساکن جولے،قمرزمان ولد جہانگیر اقبال ساکن رائیاں گورسیاں،نبیل احمد ولد محمد رفیق ساکن رائیاں گورسیاں،اشتیاق احمد ولد فضل حسین ساکن چیچی گجر، اورمحمد ہارون ولدعاشق حسین ساکن رائیاں گورسیاں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ15040/-روپے اور10عدد موبائل،04موٹر سائیکل اورکیری ڈبہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے، مشال ملک

دولتالہ(نامہ نگار) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے،خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بر سر پیکار ہیں،بھارت جبرو استبداد کے ذریعے ان کی آواز نہیں دبا سکتا لیکن کشمیری اپنے مطالبے سے ایک انچ پیچھے ہٹے اور نہ اب ہٹیں گے‘عالمی برادری کرداراداکرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آستانہ عالیہ بھنگالی شریف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہپاکستان کی بقاء کیلئے کشمیر بہت اہمیت کا حامل ہے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے قربانیاں دے رہے ہیں دینا میں نہتے لوگوں پر کہیں بھی بلٹ استعمال نہیں ہو رہی لیکن بھارت مظلوم کشمیریوں کو ٹارگیٹ کر رہا ہے، کشمیریوں کا کیا قصورہے انہوں نے ہمیشہ اپنے حق خد ارادیت کی بات کی ہے یاسین ملک سمیت حریت قائدین کے ساتھ جو ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے میرے شوہر کو ٹارچر کیا جارہا ہے حریت قیادت کو نظربند کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے مشعال ملک نے مزید کہا کہ مودی وحشی درندہ بن چکا ہے جس کے خون کی پیاس بجھ ہی نہیں رہی، مظلوم اور نہتے کشیمریوں پر درندگی کی انتہا ہے،بی جے پی اور آرایس ایس قصائیوں کی طرح معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں اسلام میں مایوسی کفر ہے ہم خون کے آخری قطرہ بھی دے دیں گے مگر آزادی کی تحریک سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹھیں گے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور آج پوری قوم کشمیرکی تحریک بن چکی ہے اولیاکرام وبزرگان دین نے قیام پاکستان میں بڑا اہم کردار ادا کیا آزادی کشمیر کی جدوجہد میں بھی یہ ہمارے ساتھ ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر پرست اعلیٰ دربار بھنگالی شریف پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ کشمیر اپنے حق کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ہر انسان کا مرضی کے مطابق سانس لینے زندگی بسر کرنے اور سیاست کرنے کا حق ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے تقریب سے پیر زبیر شاہ بخاری اور سجادہ نشین بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ اس وقت کشمیر جل رہا اور وہ لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں نہتے کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے


مندرہ ( سید ساجد نقوی)حکومتی مدت ختم ہونے کو ہے مگر افسوس منتخب سیاسی نمائندوں کی بے حسی ختم نہ ہوئی مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ہے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں بارشوں کے دنوں میں ان کھڈوں میں پانی تالاب کی منظر کشی کر رہا ہوتا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی حالت اسقدر نا گفتہ بہہ ہے کہ اس پر سفر کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ سے وابستہ ووٹر ز آمدہ الیکشن میں منتخب بے حس سیاسی نمائندوں سے اپنا حساب کتاب چکتا کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی و کاروباری شخصیت راجہ عاقب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ٹی ایم اے کی طرف سے ہمیں ابھی تک تحفظ حاصل نہیں ہے، میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین

گوجرخان ( نامہ نگار) میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے عہدیداران سر پرست اعلی صو فی محمد بشیر، صدر حا جی منور حسین،نائب صدر غلام محی الدین،جوائنٹ صدر قاضی اعجاز احمد،جنرل سیکر ٹری راجہ سر فراز احمد،چو ہدری محبوب ، شو کت مغل،را جہ رفیق،ملک رضوان،حاجی اشرف،شہاب الدین شانی،اور فو کل پر سن باؤ نواب نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ چا لیس سالوں سے اس مارکیٹ میں بیٹھے ہو ئے ہیں مگر ٹی ایم اے کی طرف سے ہمیں ابھی تک تحفظ حاصل نہیں ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے عہدیداروں کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں انہوں نے کہا کہ میونسپل شاپنگ سنٹر کو جب مسائل در پیش آئے گو جر خان کے صحافیوں نے بڑھ کر ہما ری مدد کی انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلا تے ہیں کہ ہم نے جس طرح گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے با ہم متحد ہو کر جدو جہد کی آئندہ بھی گو جر خان کے حقوق کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ ہیں اسی شام چوہدری طارق اللہ والے کی طرف سے انکی رہائش گاہ پر نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا

پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے،راجہ جاوید اشرف 


دولتالہ(نامہ نگار)سرپرست اعلیٰ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے 47ارب روپے کے فنڈز جاری کیے پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر تختیاں لگانے اور سیاست چمکانے والوں کا سالانہ فنڈ ایک کروڑ روپیہ ہوتا ہے مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تحصیل گوجرخان کے کسی بھی پریس کلب میں مناظرہ کرلیں ہمارے دور کے جاری کردہ فنڈز آج بھی تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہے ہیں مخالفین ثابت کر دیں کہہ ایک روپے کا فنڈ بھی انہوں نے موجودہ حکومت سے لیکر گوجرخان میں کسی منصوبے پر خرچ کیا ہو ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کا دور اقتدار حقیقی معنوں میں گوجرخان کے عوام کے لیے ایک تاریخی دور تھا جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر ممکن بنائی گئی 3دہائیوں سے گوجرخان اور یہاں کے باسیوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب بھی تین سالہ دور اقتدار میں موجودہ قیادت ایک بار گوجرخانیوں کو پتھر کے دور میں واپس لے جانے کی سازش میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نذیر احمد بھی موجود تھے

دولتالہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

دولتالہ(نامہ نگار)ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث مین بازار اور مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا، دولتالہ شہر کی مرکزی شاہراہ اور مین بازار میں ناجائز پختہ و عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بھر مار کے باعث ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو چکے ہیں یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام کی صورتحال رہتی ہے اور سکولوں سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے،ٹریفک کی اس ابتر صورتحال میں گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خواتین اور معمر افراد کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہزاروں لوگوں کی دولتالہ روزانہ آمد ورفت کے باعث یہاں کی سڑکوں اور بازاروں میں رش رہتا ہے اور ارباب اختیار کی نا اہلی کے باعث ہزاروں افراد ہر روز مشکلات کا سامنا کرتے ہیں دولتالہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کبھی بھی کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا محض خانہ پری کیلئے چھوٹے پیمانے پر کل وقتی کاروائی کی جاتی ہے جس سے تجاوزات پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کارسرکار میں مداخلت ،گالم گلوچ پرتھانہ ڈھڈیال کو درخواست دے دی گئی


ڈھڈیال( نامہ نگار)کارسرکار میں مداخلت ،گالم گلوچ اور عملہ کو حراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے پولیس تھانہ ڈھڈیال کو درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا ڈھڈیال نے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کو دی گئی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رضاقت حسین ولد گلزار حسین سکنہ دمال نے بجلی کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دی جس پر متعلقہ انچارج موقعہ دیکھنے کیلئے گیا تو وہاں پر بجلی کا ایک پول موجود تھا جس پر رضاقت حسین ولد گلزار حسین سے پوچھا کہ وہ یہ کہاں سے لایا جس کا اس نے تسلی بخش جواب نہ دیاتو بعدازاں چوری کا معلوم ہوا۔ تحقیقات کی بابت جس اس سے بات کی گئی تو اس نے اس کا برا منایا اور دفترمیں آکرتمام سٹاف کو سخت گالیاں دیتے ہوئے بدتمیزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس وقت دفتر میں شفقت محمود ایڈمن سپروائزز،ارشد محمود ایڈمن سیکشن سپیشل لائن مین، اظہر لائن مین، راجہ فرحان اے ایل ایم، فرخ وسیم میڑریڈر، اسداللہ میٹر ریڈر، مقصود حسین ڈرائیور، حاجی لال حسین انچارج مینٹینسں ، ملک یونس نائب صدر، امجد ریکوری انچارج، وصی الرحمن اے ایل ایم موجودتھے۔ ان ملازمین کے ساتھ بدتمیزی ، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور کاروائی شروع کی جائے ورنہ واپڈا ملازمین سخت احتجاج کریں گے

مسلم لیگ ن ۱پنے ۱نجام کو پہنچ رہی ہے،یونس مغل


مندرہ ( سید ساجد نقوی)پاکستان تحریک ۱نصاف لیبر ونگ تحصیل گوجرخان کے رہنما یونس مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ۱پنے ۱نجام کو پہنچ رہی ہے ۱ن کے نمائندوں ۱ور کارندوں نے پانچ سال تک عو۱م کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا .مندرہ بھاٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی تباہی و بربادی ۱ور ۱س کی عدم تعمیرگوجرخان سے منتخب ممبر۱ن ۱سمبلی کی نا۱ہلی کا بین ثبوت ہے جنہوں نے عو۱م کے مسائل کو نظر ۱ند۱ز کر کے ۱س دفاعی نقطہ نظر کے لحاظ سے ۱نتہائی ۱ہمیت کی حامل ۱ہم ترین شاہر۱ہ کی ۱ز سر نو تعمیر پر توجہ نہیں دی .حلقہ عو۱م آئندہ ۱یسے نا۱ہل نمائندوں کو ووٹ نہ دیں ۱نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آمدہ ۱لیکشن میں گوجرخان سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی چوہدری محمد عظیم حلقہ عو۱م کے فیورٹ ترین ۱میدو۱ر ہیں جو ۱پنی شر۱فت و شفاف کرد۱ر کی بدولت کامیاب ہو کر علاقائی خوشحالی کا فریضہ سر ۱نجام دیں گے

گورنمنٹ بو۱ئز ۱یلیمنٹری سکول پوٹھی میں ڈسپلے سنٹر بنایا گیا ہے


مندرہ ( سید ساجد نقوی)۱لیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے گورنمنٹ بو۱ئز ۱یلیمنٹری سکول پوٹھی میں ڈسپلے سنٹر بنایا گیا ہے ۱نچارج ڈسپلے سنٹر ماسٹر جاوید منیر نے بتایا کہ علاقہ پوٹھی ،ہریال۱ور پنڈپایاں سے منسلک تمام گاؤں کی ووٹر لسٹیں رکھی گئی ہیں ۱ہلیان علاقہ ۱پنی ووٹ کی تصدیق،نئی ووٹ بنو۱نے ،کو۱ئف کی درستگی ۱ور ووٹ کی منتقلی کے لیے مقررہ ڈسپلے سنٹر میں ۱پنے شناختی کارڈ کے ہمر۱ہ صبح 08;00بجے سے شام4;00بجے تک ڈسپلے سنٹر کا وزٹ کر سکتے ہیں

اظہار تعزیت


مندرہ ( سید ساجد نقوی)۱نچارج یوٹیلٹی سٹور مندرہ طاہر محمود کی و۱لدہ محترمہ کی وفات۱ور گرد۱ور چوہدری خالد آف بھاٹہ کی وفات پر ر۱ول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی،خالد محمود قریشی،ز۱ہد شفیق قریشی،عبد۱لمجید قریشی،ساجد نقوی،عبد۱لو۱حد میر،کامر۱ن بن ظہور و دیگر نے تعزیت کا ۱ظہار کرتے ہوئے مرحو مین کی بخشش و بلندی درجات کی دعا کی۔

error: