گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: April 13th, 2018

اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لیے نقصان ہے، راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لیے نقصان ہے عدلیہ کے فیصلوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے قومی سطح پر سابق صدر آصف علی زرادری کی مفاہمتی سیاست کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے 1985سے1997تک تحصیل گوجرخان میں نا اہل لوگ کامیاب ہوتے رہے جس کے باعث یہ خطہ پسماندگی کی دلدل میں دھنس گیا 2013میں ایک بار پھر وہی لوگ برسر اقتدار آئے جنہوں نے حلقہ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دی پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری روایات کی امین اور پاسداری کرتی آئی ہے 2018کے قومی الیکشن میں وفاق میں پی پی پی کے حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی سرپرائز دیں گے وہ گزشتہ روز دولتالہ کے نواحی قصبہ ڈونگی میں راجہ عجائب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی موجودہ قیادت کی نا اہلی کے باعث پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور کئی ایک علاقے ٹیکسلا میں شامل کر دیے گئے ہیں گوجرخان کو ضلع بنانے کے وعدے اور دعوے کرنے والے اب حلقہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ببانگ دہل اعلانات کرنے والے 5سالوں میں کچھ نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اپنی امانتیں اہل لوگوں کے حوالے کرو لہذا عوام سوچ سمجھ پر ووٹ کی پرچی کا استعمال کرئے پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچے 2008تا2013کے دور اقتدار میں پیپلز پارٹی نے کاشتکاروں کے مسائل حل کیے گندم کی بہترین قیمت مقرر کی اور آج پاکستان گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہے مالاکنڈ اور سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا ،25لاکھ آئی ڈی پیز کو باعزت ان کے گھروں میں واپس بھیجا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے تحصیل گوجرخان کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی اپنی دھرتی اور مٹی سے پیار ہے بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان شاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گئی اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر راجہ عجائب اور تمام گروپ کا شکریہ ادا کیا تقریب سے سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی ،راجہ نذیر احمد صراف سابق امیدوار برائے چیئرمین حاجی چوہدری محمد یاسین ،بلال صغیر صندر اور دیگر نے خطاب کیا جب کہ تقریب میں سید حبیب کاظمی ،حاجی منظور ،مرزا منور آصف کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی

ضلع چکوال میں 2018کے عام انتخابات میں نئی صف بندی کیلئے پس پردہ رابطوں میں تیزی آگئی

ڈھڈیال ( ریاض بٹ) ضلع چکوال میں 2018کے عام انتخابات میں نئی صف بندی کیلئے پس پردہ رابطوں میں تیزی آگئی ہے ۔ خصوصاً پی ٹی آئی کے سرپرستوں کی ضلع میں ایک مضبوط پینل کی تشکیل کیلئے مشاورت اور منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے۔ باخبر حلقوں اور ذرائع نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے کہ مسلم لیگ ن میں شامل سابق ناظم ضلع کونسل چکوال سردار غلام عباس مناسب وقت پر مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے۔ ان ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ سردار غلام عباس 2018کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے چونکہ میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد کا تعلق بھی سردار گروپ سے ہے اور وہ دیگر حلقوں میں بھی وسیع اثر ورسوخ رکھتے ہیں لہذا سردار غلام عباس کسی صورت میں میجر جنرل(ر) حافظ مسروراحمد کے مقابلے میں نہیں آئیں گے۔2018ء کے انتخابات میں ان کا حصہ نہ لینا بھی انہی وجوہات کا حصہ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سردار غلام عباس کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے کھولنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سامنے آسکتی ہے ۔پی ٹی آئی اور میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد پی پی 21اور22کیلئے مختلف ناموں پر غورکررہے ہیں۔ پی پی21پر چوہدری اعجاز فرحت اور پی پی22پر معروف بزنس مین راجہ ذوالفقارڈالول کانام لیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور ایڈووکیٹ اور راجہ طارق افضل کالس کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس بارے میں بھی جلد واضح ہوجائے گا۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پی پی23میں سردار ذوالفقاردلہہ کے مقابلہ میں سابق تحصیل ناظم سردار آفتا ب اکبر زیر غور ہیں جبکہ ملک اختر شہباز بھی اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔ حلقہ این اے65میں پی ٹی آئی کے سردار منصور حیات ٹمن ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی بھی اس حلقہ میں اپنی انٹری دے چکے ہیں۔ اس حلقہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان مک مکا کے بعد ہی صورت حال واضح ہوگی جہاں تک مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا تعلق ہے تو اب یہ بڑی حد تک واضح ہو چکا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر دئیے ہیں لہذا وہ موجودہ سیاسی صورت حال میں کسی نئے ایڈونچرکی متحمل نہیں ہوگی۔مسلم لیگ ن ضلع میں جس امیدوار کو تبدیل کرے گی وہاں اس کی شکست یقینی ہوگی کیونکہ ضلع میں سیاست ابھی تک سردار اینٹی سردار ایشو کے گرد ہی گھوم رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کی اکثریت نے سردار غلام عباس کو قبول ہی نہیں کیااوران پارلیمنٹرین نے اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں واضح طور پر بتادیا کہ سردار غلام عباس کو مسلم لیگ ن کے ووٹرز نے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسی کوئی صورت حال نظرآتی ہے لہذا اگر قیادت سردار غلام عباس کو جس حلقہ میں بھی ایڈجسٹ کرے گی نتائج توقع کے برعکس آئیں گے۔ چند روز قبل سردار غلام عباس نے سوشل میڈیاپر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس کے جواب میں ابھی تک کسی لیگی پارلیمنٹرین نے اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ سردار گروپ کی باخبر شخصیات اب ان خبروں کی تصدیق کررہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ سردار غلام عباس کے ساتھ گروپ کی سرکردہ شخصیت کے اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخصیت مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی جاری رکھنا چاہتی ہے جبکہ سردار غلام عباس مسلم لیگ ن میں اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہیں۔ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کی تنظیم اور خصوصاً سرکردہ رہنمانئی سیاسی صورت حال میں خود کو بے بس محسوس کررہے ہیں اور صاف نظر آرہا ہے کہ ضلع میں بننے والے نئے سیاسی سیٹ اپ میں کہیں بھی ان کی دال نہیں گل رہی ۔ بظاہر یہی نظر آرہا ہے کہ اعلیٰ سطح پر جو فیصلے اور منصوبہ بندی ہورہی ہے اس کے بارے میں ضلعی تنظیم کے چند عہدیداروں کو رسمی طور پر آگاہ کیا جارہا ہے ۔ پی ٹی آئی کی اس وقت دونکاتی یہی حکمت عملی ہے کہ امیدوار مالی طور پر مستحکم اور مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتاہو۔ آنے والے چند دنوں میں صورت حال مزید واضح ہوجائے گی۔

محلہ ابراہیم آباد ڈھڈیال میں گلیوں اور نالیوں کی ٹو ٹ پھوٹ کے باعث تعفن پھیلنے لگا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)محلہ ابراہیم آباد ڈھڈیال میں گلیوں اور نالیوں کی ٹو ٹ پھوٹ کے باعث تعفن پھیلنے لگا۔ گلیوں اور نالیوں کی خستہ حالی کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مکھی اور مچھروں کی افزائش گاہ بنا ہوا ہے ۔ چند ماہ قبل یونین کونسلوں کے دیہات کو گندگی سے پاک کرنے کا نعرہ لگایا گیا لیکن صورت حال جوں کی توں ہے ۔ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ضلعی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

نوازشریف کو سازش کے تحت ملک کی سیاست سے فارغ کرایا گیا، خواجہ محمد جہانگیر

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے اس ملک کی سلامتی کیلئے کام کیا ایٹمی پروگرام شروع کیا اس کو ایک عالمی سازش کے تحت پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا جس کا کئی سال گزرنے کے بعد عدالت عظمیٰ کے ایک فیصلے میں یہ اقرار کیا گیا کہ بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اور فیصلہ غلط تھا آج ایک بار پھر تاریخ نے اپنے آپ کو دھرایا ہے ایٹمی دھماکہ کرنے والے کو ملکی سیاست سے آؤٹ کردیا گیا اس کے پیچھے بھی ایک بین الاقوامی سازش کارفرما ہے نوازشریف نے اس ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کام کیا جو بین الاقوامی طاقتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوئی لہذا نوازشریف کو بھی ایک سازش کے تحت ملک کی سیاست سے فارغ کرایا گیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے خواجہ محمد جہانگیر، چوہدری ضیافت حسین، ملک عابد اعوان،عدنان، سہیل عباس کیانی، خضر اسلام قریشی،چوہدری سہیل اشرف، آصف خان، حبیب مغل، ملک حارث، شفقت اقبال، حاجی بابونواب نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے نااہل تو کیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا نوازشریف ایک نظریہ کا نام ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ احتساب ہونا چاہیے لیکن احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے احتساب ایسے اداروں کا بھی ہونا چاہیے جو اپنے آپ کو مقدس گائے سمجھتے ہیں ایک شخص کو نشانہ بنانا صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوازشریف کیخلاف بین الاقوامی اور قومی سطح پر کچھ لوگ نوازشریف اور اس کی فیملی کو سیاست سے ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کریں گے جس نے ملک کو ترقی یافتہ بنایا ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا لوڈشیڈنگ ختم کی ایسے شخص کو تاحیات نااہل کرنا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے میاں نوازشریف کے جانثار ساتھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام کو سیاسی طور پر یتیم کر کے سیاسی لیڈروں کو دیوار کے ساتھ لگا کر پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا سیاسی رہنما ہی بین الاقوامی سازشوں کا جواب دیتے ہیں

گوجرخان میں چوری، ڈکیتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں خطرناک اضافہ

گوجرخان (نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ کی تبادلہ کے بعد محض چند دنوں میں دوبارہ تعیناتی،جرائم پیشہ افراد نے دوبارہ اپنے خونی پنجے گاڑ لئے ۔چوری، ڈکیتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں خطرناک اضافہ،افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ، عوام عدم تحفظ کا شکار،عوامی،سیاسی اورسماجی حلقوں کا آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ،سی پی او راولپنڈی افضال کوثر سے ایس ایچ او گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کے فوری تبادلہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں منشات فروشی چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوا جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ اوگوجرخان اشتیاق چیمہ کا تبادلہ کردیا سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کے راولپنڈی کے تبدیل ہونے کے فورا بعد ہی اشتیاق چیمہ نے اپنی تعیناتی دوبارہ گوجرخان کروا لی جن کے یہاں آتے ہی جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر متحرک ہوں گے اس کے باعث شہر میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،جوئے اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر دی جاتی ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ اپنے دفتر کی بجائے ملحقہ کمرے میں اپنے چند چاپلوس ساتھیوں کے ہمراہ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ تھا نہ کا انتظام ایک کار خاص ملازم نے سنبھال رکھا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کا عوام کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے ان حلقوں نے آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی تجربہ کار،محنتی اور فرض شناس آفیسر کوبطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے

آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ پر سالانہ عرس کی تقریبات 14,15 اپریل کو منعقد ہوں گی


گوجرخان(تحصیل رپورٹر) آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ پر سالانہ عرس کی تقریبات 14,15 اپریل کو منعقد ہوں گی، تقریبات کی صدارت پیر بشیرالدین قادری کریں گے، 14اپریل نماز ظہر قرآن خوانی، نماز عصر محفل نعت، نماز مغرب لنگر، نماز عشاء کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی، خطاب علامہ سجاد ساجد کریں گے جبکہ محفل سماع تسکین علی خان قوال پیش کریں گے، 15اپریل دن 1 بجے اختتامی و خصوصی دعا و لنگر عام ہوگا، عرس کی تقریبات زیرنگرانی عابد حسین قادری، راشد حسین قادری، عبدالرسول قادری، حافظ ساجد حسین قادری انعقاد پذیرہوں گی، تقریبات میں علمائے کرام، مشائخ عظام، ثناء خوانوں سمیت عقیدت مندان کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل

گوجرخان (نامہ نگار)انجمنِ تاجراں گوجرخان کاہنگامی اجلاس، بانی و صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل،ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا نہ دینے کی صورت میں شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر و بانی چوہدری محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں حاجی محمد الطاف حسین،شہادت حسین بٹ،ملک محبوب حسین،غلام قمر،راجہ سجادسلیم حیدر،شاہد قریشی،راجہ جواد حسین،مرزا رفاقت حسین،مرزامنور حسین، شیخ احتشام الطاف،یاسر قریشی،ذاکر حسین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں صدر و بانی مرکزی انجمن تاجراں چوہدری محمد اقبال کی طرف سے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور بھر پور ایکشن کے اخباری بیان کے بعد ایک افغانی ٹولہ کی طرف سے ان کی دوکان کے باہر نعرہ بازی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں راجہ جواد حسین کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرار داد پر متفقہ طور پر منظور کی گئی ،کہ چوہدری محمد اقبال کی دوکان پر حملہ آور ہونے والے افغانی ٹولہ کو اگر چار دنوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو پھر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ بھر پور مظاہرہ بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ،اور اس ضمن میں تاجروں کے اندر پائی جانے والی تشویش کے پہلو کومکمل نظر انداز کر رہی ہے ،تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ شہر میں افغانیوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہر کی ہر سڑک گلی پر اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں ،اب تو جی ٹی روڈ پر بھی قبضہ کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا،کیونکہ خدا نخواستہ اس واقعہ پر اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا ،تو شہر میں بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے

قانون گو حلقہ سکھو کو پی پی 9 میں شامل کیا جائے،شفیق قریشی


سکھو (نمائندہ خصوصی) قانون گو حلقہ سکھو کو پی پی 9 میں شامل کیا جائے، غلط حلقہ بندی کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سکھو کے رہنماء شفیق قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ قانون گو حلقہ کو پی پی 10 میں شامل کیا گیا ہے جو کہ غلط فیصلہ ہے، پریس کلب سکھو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط حلقہ بندی کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہا ہوں، گوجرخان کی غلط حلقہ بندی کے خلاف چیف ایلکشن کمشنر پاس این اے 58 سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی 9 سے میں نے اور پی پی 8 سے طاہر راحیل اعوان نے پٹیشن دائر کی ہوئی ہے جس کی گیارہ اپریل کو سماعت بھی ہوچکی ہے، شفیق قریشی نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے روبرو میں نے اور میرے وکیل نے اپنے اپنے دلائل بھی دئیے ہیں، امید ہے کہ آئندہ کچھ دن میں ہمارے حق میں فیصلہ ہو جائے گا۔

تحصیل گو جرخان میں ترقیاتی کامو ں کا سہرا راجہ پرویز اشرف کے سر جاتاہے،راجہ سعید 


دولتالہ(بابر مغل)تحصیل گو جرخان میں ترقیاتی کامو ں کا سہرا راجہ پرویز اشرف PPPکے سر جاتاہے ،تحصیل گو جرخا ن کا ہر باسی راجہ پرویز اشرف کو ووٹ نہ دے کر پچھتا رہا ہے ،اور آنے والے الیکشن میں عوام اپنا قیمتی ووٹ دے کر پاکستا ن پیپلز پارٹی کو کامیاب کر وائیں گے آمدہ الیکشن میں PPP کی جماعت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالا ت کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جو ان رہنماراجہ سعید نے اپنی گفتگو کے دوران کیا

نالے کی تعمیر میں تاخیر اہلیان پنجگراں کلاں اذیت سے دوچار

سید اڈا(نامہ نگار)نالے کی تعمیر میں تاخیر اہلیان پنجگراں کلاں اذیت سے دوچار ،راستہ بند اہلیان دیہہ اور طلبہ وطالبات کوسوں سفر کر نے پر مجبور تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ کی تکمیل کے بعد سڑک پر نالوں کی تعمیر جاری ہے تعمیر میں تاخیر سے پنجگراں کلاں اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور طلباء وطالبات اور دیگر مکین لمبے سفر پر مجبور ہو گئے ہیں اہلیان علاقہ نے متعلقہ محکمہ اور ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ نالوں کی تعمیر جلد مکمل کر کے عوامی مسئلے سے چھٹکارا دلایا جائے

مسلم لیگ ن گو جر خان کی اعلیٰ قیادت نے ہمیں مکمل نظر انداز رکھا، کونسلرز ملک طاہر رشید ،راجہ ثقلین 

مندرہ ( سید ساجد نقوی )مسلم لیگ ن یونین کونسل کوری دولال کے جنرل کونسلرز ملک طاہر رشید اور راجہ ثقلین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو 2سال اور 6ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان مسلم لیگ ن گو جر خان کی اعلیٰ قیادت نے ہمیں مکمل نظر انداز رکھا ہم نے متعدد بار ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی کاموں کی درخواستیں دیں مگر ہماری جانب سے دیے جانے والے ترقیاتی کاموں میں سے کوئی بھی کام نہ ہو سکا جو ہم سب کے لیے نہایت شرم کی بات ہے بلکہ ہم منتخب نمائندوں کی بجائے ہارے ہوئے ناکام لوگوں کو نوازا گیاہم آج میڈیا کی وساطت سے مسلم لیگ ن گو جر خان کی اعلیٰ قیادت کو ایک ماہ کا ٹائم فریم دیتے ہیں کہ وہ ہمارے چند ایک جائز مطالبات جسمیں یونین کونسل میں سوئی گیس کی فراہمی،مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ ،دریالہ روڈ ،آڑہ تا سائب روڈ ،فیصل کالونی تا ٹپیالی روڈ،نتھہ سے نکا میرا روڈ ، موہڑہ مندو تا گنجا میرا جھاگ روڈ اور نواز آباد میں میاں ازرم والی گلی شامل ہیں کو تسلیم کیا جائے وگرنہ ہم سب دوستوں کی ٹیم مسلم لیگ ن سے رائیں جدا کر لیں گے اور آئندہ کا لاء عمل تمام دوستوں کی مشاورت سے طے کریگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پر ہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سہیل انجم صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی کوری دولال ،حاجی طلعت محمود بھٹی سابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان ، باؤ نوید اخلاْق صدر مسلم لیگ ن یوسی مندرہ ،صوبیدار شوکت ،نمبردار آصف آف دریالہ ،عبد الرشید ، محمدتنویرآف سائب ،ابرار آف سائب شفیق قریشی ،علی رضا ،جاوید بھٹی ،نمبر دار آزاد ، غالب حسین ،قدیر بھٹی ،صوفی شفیق،رشید آف جھاگ و دیگر عمادین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد نے فیاض احمد کھوکھر کو اپنا ترجمان مقر رکردیا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ این اے 64میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد نے فیاض احمد کھوکھر کو اپنا ترجمان مقر رکردیا ۔ فیاض احمد کھوکرکا شمار میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔فیاض احمد کھوکھر سیاسی ، میڈیا سیل اور دیگر امور میں بھی میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد کی معاونت کریں گے۔

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈورے کو اپ گریڈ کرکے ہائی کادرجہ دینے کے احکامات جاری کردئیے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)جوائنٹ سیکرٹری ( منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن) پروفیسر محمد رفیق طاہر کی سفارش پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر الٰہی بخش ملک نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈورے کو اپ گریڈ کرکے ہائی کادرجہ دینے کے احکامات جاری کردئیے۔ اس اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن سے قصبہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی اور اہل دیہہ نے بوائز اور گرلز سکولز کی اپ گریڈیشن میں پروفیسر محمد رفیق طاہر کی خصوصی کاوشوں کوتاریخی اور ناقابل فراموش قراردیا۔ یکے بعد دیگرے دونوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سے معززین اہل دیہہ اور علاقہ نے پروفیسر رفیق طاہر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انہوں نے علاقہ کی خدمت کرکے طلبا وطالبات کے والدین کے دل جیت لیے ہیں ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل عبور ہوا۔

error: