گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: April 14th, 2018

پولیس تھانہ جاتلی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم

دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم سائلین انصاف کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبورایس ایچ او جاتلی پولیس اہلکاروں اور عوام کے لئے درد سر بن گیا اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی اپنی افادیت کھو بیٹھی پولیس کو قانون کی عملداری میں مشکلات کا سامناموجودہ عملہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے جس سے مظلوم انصاف کے حصول کے لیے در در کے دھکے کھا نے پر مجبور ہیں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی اور پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے فریضہ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مال بنانے میں مصروف عمل ہے، گزشتہ ماہ ایک کاروائی کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک شہری کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو 10ہزاررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھاپولیس معمولی نوعیت نے واقعات کو زیادہ اہمیت دیکر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے بڑے مجرموں اور ڈرگ مافیاز کے خلاف پولیس فرضی کاروائیاں کرتی ہے جب کہ معمولی نوعیت کی درخواستوں پر پولیس کی پھرتیاں قابل دید ہیں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے تھانہ جاتلی میں فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے

تحصیل گوجرخان کی صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال

دولتالہ(نامہ نگار))تحصیل گوجرخان کی صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے بحال کردئے ہیں غربی گوجرخان کے قانون گو حلقہ سکھومیں یونین کونسل سکھو یونین کونسل کرنب الیاس یونین کونسل منگھوٹاور یونین کونسل جھونگلیونین کونسل جھنگی جلال یونین کونسل دولتالہ 2 کے بھی چند دیہات شامل ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شفیق قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اعتراضات داخل کئے تھے جو قبول کرلیئے گئے ہیں اور قانون گو حلقہ سکھو کو سابقہ پوزیشن میں بحال کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے قانون گو حلقہ سکھو جو سابقہ حلقہ پی پی 4 اور موجودہ حلقہ پی پی 9 یے میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم جاری کیا

پاکستان تحریک انصاف ملک کا روشن مستقبل ہے، راجہ سرفراز اصالت

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے نائب صدر راجہ سرفراز اصالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی کافیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ سنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، گارڈ فادر کی سیاست کا خاتمہ ہو چکاپاکستان تحریک انصاف ملک کا روشن مستقبل ہے ،جس طرح قائد تحریک عمران خان نے ملک کے عوام کو با شعور بنادیا ہے وہ وقت دور نہیں جب عوام مفاد پرست عناصر کو سختی کیساتھ مسترد کردیں گے ،آنے والا وقت صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاتلی میں پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورچور طبقہ اپنی چوری پکڑے جانے پر شور شرابا کر رہا ہے اور عوام کو ورغلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں مگر اب عوام کو حقیقت حال کا پتہ چل چکا ہے ،ملک کو کرپٹ عناصر سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے ،کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں پاکستان تحریک انصاف مضبوط اور متحد ہے آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح تحصیل گوجرخان میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی

سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کاحصہ ہیں

ڈھڈیال(نامہ نگار) وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشیدبیگ نے کہا ہے کہ سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کاحصہ ہیں اور مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے، چند شرپسند عناصر سردار غلام عباس کی شخصیت اور مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ اپنی ذہنی تسکین اور سیاسی مستقبل سے خوف زدہ ہو کر سردارغلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں چلارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور وہ خبریں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں۔ سردار غلام عباس 2018ء کے الیکشن میں ان شاء اللہ این اے 64سے مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار ہیں جوشرپسند عناصر سردار غلام عباس کو خبروں کے ذریعے فتح کرنا چاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ مرکزی قیادت نے ٹکٹ کے حوالے سے جو فیصلہ کرنا تھاکرلیا ہے چند روز تک شرپسند عناصر کو معلوم ہو جائے گاکہ کون کہاں کھڑا ہے ۔آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھرپور کامیاب ہوگی

مسلم لیگ(ن)نے یونین کونسل کوری دولال میں بلا تفریق و بلا امتیازترقیاتی کام کروائے 

مندرہ ( سید ساجد نقوی ) وفاقی پارلیمانی سکیرٹری راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی نے یونین کونسل کوری دولال میں بلا تفریق و بلا امتیازترقیاتی کام کروائے ترقیای منصوبوں میں کسی زاتی پسند و ناپسند کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ علاقے کی تعمیر و ترقی و بہتری کے لیے لوگوں کے اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جاتے ہیں گزشتہ روز کے پراپیگینڈے جسمیں یہ تاثر دیا گیا کہ ہمیں ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا گیا جو کہ سب جھوٹ اور بے بنیاد باتیں ہیں جنھیں لوگوں کے سامنے غلط انداز میں پیش کر کے گمراہ کیا گیا یونین کونسل کوری دولال میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں اور یہ سلسلہ ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے تک جاری و ساری رہے گا ٹپیالی گاؤں میں کونسلر طاہر رشید اور گاؤں جھاگ میں کونسلر راجہ ثقلین کی مشاورت سے متعدد ترقیاتی کام مکمل ہوئے اب بلاوجہ الزام تراشی کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی اس بھونڈی کوشش کو حلقہ عوام مسترد کرتے ہیں ان خیالات ک ااظہار یوسی کوری دولال کی نمائندہ شخصیات نمبرادر شہزاد افضل ،سابق کونسلر حاجی ظہور احمد ، ٹھیکدار حاجی محمد زمان ،غلام مصطفی قریشی حاجی فاروق ،راجہ اخلاق دادن عبد المجید قریشی عباس قریشی خالد بھٹی ٹھکییدار حاجی محمد ظہور،چیر مین محمد مسعود قریشی ،محمد عارف و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

راولپنڈی ڈویثرن نے پنجاب انٹر ڈویثرن کراٹے چیمپین شپ واضع اکثریت سے جیت لی 


کلرسیداں (پرویز وکی سے )روالپنڈی ڈویثرن نے پنجاب انٹر ڈویثرن کراٹے چیمپین شپ واضع اکثریت سے جیت لی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری پنجاب انٹر دویثر ن کراٹے اختتام پذیر ہو گی چمپین شپ میں پنجاب کے 9 ڈویثرن نے شرکت کی چمپین شپ راولپنڈی ڈویثرن نے5گولڈ میڈل 4سلور میڈل اور ایک براوئنز میڈل 135پوائنٹس کے ساتھ اول فیصل آباد 40پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سرگودھا نے 35پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔راولپنڈی ڈویثرن کی نمائندگی ٹیم منیجر تنویر احمد کوچ پرویز اقبال اور JKAٹیگر کوچ شرافت علی نے کی چیمپین شپ میں خالد خان ،سید عقاب،ریحان احمد ،منصور احمد ،کاشف نے گولڈ میڈل جبکہ محمد اعجاز ،نوافل ،عدیل احمد ،بلال خان نے سلور میڈل حاصل کیے ٹیم کی شاندار کامیابی پر چیرمین JKAاسلام آباد پاکستان افضل حسین جعفری ،ایم پی اے قمرالاسلام راجہ ،ڈی ایس او وحید بابر ،ڈی ایس او جہلم شمس توحید عباسی ،یاسر دانیال اکرم راجہ ،ناصر بٹ ،سردار محمد اشتیاق اور نےئر جمال اکرم راجہ نے ٹیم منیجر تنویر احمد اور کوچ پرویز اقبال ،شرافت علی کو مبارک باد دی

error: