گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: April 15th, 2018

ہمیں تحفظ اورا نصاف فراہم کیا جائے ، نادیہ راشد 

گو جر خان(نامہ نگار )میری آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ فیصل نامی نوجوان نے زیادتی کی کوشش کی جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج ہے ، اب ملزم کے رشتہ دار راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ان خیا لات اک اظہار مسیح برادری گو جر خان کی نادیہ راشد بیوہ راشد مسیح سکنہ وارڈ نمبر ایک نے پوٹھوہار پریس کلب میں آ کر فریاد کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملزم با اثر ہیں پولیس تحفظ فراہم کرئے وزیراعلی ٰپنجاب معاملہ کو نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق گوجرخان وارڈ نمبر ایک کی رہائشی نادیہ راشد نے یہا ں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ میری بچی جس کی عمر آٹھ سال ہے،بارہ اپریل کو پانی بھرنے کیلئے گھر سے باہر گئی جہاں فیصل نامی نوجوان نے اُس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی اسی اثنا ملزم کو پکڑ لیا اور حوالہ پولیس کر دیا پولیس تھانہ گوجرخان نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے،ادھر ملزم کے رشتہ دار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ صلح کر لو ،اُس نے بتایا کہ وہ بیوہ اور بے بس عورت ہے ہمیں تحفظ اورا نصاف فراہم کیا جائے

اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن تیار ہوجائیں،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کارکن تیار ہوجائیں پیپلزپارٹی کا دور سنہری دور تھا عوام خوشحال تھے پیپلز پارٹی کا منشور بھی عوام میں اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے شہید زوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے روشناس کرایا اپنے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اسی سلسلے کو دراز کیا اور اب سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری اس مشن کو لیکر اپنے عوام نے درمیان موجود ہیں کیاان خیالات کا اظہار انھوں نے لودے میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری زوالفقار اور ماسٹر کریم کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے اہل گوجرخان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنائی بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہم نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت کے فریضہ سر انجام دیا گوجرخان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ 35سالہ عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے 5سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے 47ارب روپے گوجرخان میں ریلوے انڈر پاس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس گوجرخان ،نادرا آفس ،بلا تفریق تمام یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی ،5کروڑ روپے فی یونین کونسلوں فنڈز جاری کیے گیس کے میٹروں ،اور گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے ہمارے دور اور اپنے دور کا موازنہ کر لیں گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیاموجودہ عوامی نمائندوں کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے باعث حلقہ عوام مشکلات کا شکار ہیں ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سواء موجودہ عوامی نمائندے کوئی کارہائے نمایاں سر انجام نہیں دے سکے نھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد رفیق ہمارے محسن ہیں ان کے خاندان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مر کزی نجمنِ تاجراں گوجرخان نے ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث افغان ملزمان کو معاف کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار ) مر کزی نجمنِ تاجراں گوجرخان نے صدر انجمن کی دوکان پر حملہ آورہونے اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث افغان ملزمان کو معاف کر دیا ہے ۔پولیس تھا نہ گو جر خان کو دی گئی درخواست کے نتیجہ میں پو لیس نے چند افغان ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے تاجررا ہنماؤں اور کونسلر کی مو جو دگی میں اعتراف کیا کہ انہیں تجاوزات کمیٹی کے چئیرمین سہیل کیا نی نے انجمن تاجران کے صدر کے خلاف نعرے بازی کے لیے انکی دوکان پر بھیجا تھا ۔ یہ سن کر تھا نہ میں مو جود تما م تا جر اور کو نسلر شہزادہ خان اور دیگر حیران رہ گئے یاد رہے کہ مر کزی انجمن تا جرا ن کے سر پرست اعلی حاجی محمد الطاف حسین جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ، سینئرنائب صدر حاجی ملک محبوب حسین،غلام قمر دیگر عہدیداران راجہ سجادسلیم حیدر، محمدشاہد قریشی،راجہ جواد حسین،مرزا رفاقت حسین،حاجی امنور حسین، شیخ احتشام الطاف،یاسر قریشی،ذاکر حسین و دیگر نے تھا نہ گو جر خان میں در خواست دی تھی کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور بھر پور ایکشن کے مطا لبہ کے بعد ایک افغانی ٹولہ صدر انجمن چو ہدری اقبال کی دوکان پر حملہ آور ہو ا اور انہیں ہرا ساں کیا اور اگر افغانی ٹولہ کو چار دنوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو شہر میں شٹر ڈاؤن اورہڑتال کے ساتھ ساتھ بھر پور مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔ تا ہم شہر کے چند معز زین نے فریقین کے مابین صلح کرا دی جسکے بعد وہی افغانی با زار گئے چو ہدری اقبال سے معافی مانگی اور انکے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔اور وعدہ کیا کہ وہ آئندہ جی ٹی روڈ پر تجاوز نہیں کریں گے

گوجرخان میں تاجر کمیونٹی جدید نوعیت کے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، قاضی شوکت 


گو جر خان(نامہ نگار )ملک سے خیرخواہی کا تقاضا ہے کہ ووٹ کی پرچی کا استعمال میرٹ پر کرتے ہوئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندوں کا چناؤ کریں ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو مسائل کے تدارک کیلئے کردارادا کرسکیں اور آپ کی آواز اور مطالبا ت کو اسمبلی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت قاضی شوکت نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ برادری ازم یا تعلقات کی بنیاد پر اپنا قیمتی ووٹ کسی کو ہرگز نہ تھمائیں آپ کا فیصلہ دراصل علاقہ کی ترقی سے مربوط ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتی مفادات پر ملکی ترقی کو ترجیح دی جائے گوجرخان میں تاجر کمیونٹی جدید نوعیت کے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور نوجوانوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے لہذا ملک سے محبت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدانوں کو عوام منتخب کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اس کو استعمال کرتے وقت اپنی نسلوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ بہتر انداز اور دیانتداری سے خدمت کرنے والے سیاستدانوں کو آگے لائیں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ تاجراپنے شہر میں کامیاب سرمایہ کاری کاآغاز کریں اور جدید نوعیت کے کاروبار متعارف کرائیں تاکہ علاقہ ترقی یافتہ ہو اور ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرسکیں

خطہ پو ٹھو ہار کی ثقافت بے حد مضبوط ہے،را جہ جا وید اخلاص 

گو جر خان(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ خطہ پو ٹھو ہار کی ثقافت بے حد مضبوط ہے اور یہاں صدیوں سے ہو نے والے میلے اور ثقافتی شو لو گو ں میں بے حد مقبول ہیں تا ہم ان میں وقت کے ساتھ ساتھ کچھ تبدیلیاں ضرور رو نما ہو ئی ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈھوک چو ہدریاں میں ایک ثقافتی میلے کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا جس کا انتظام و انصرام پرنس طارق عزیز نے کیا تھا جبکہ انکو چو ہدری محبوب اور کو نسلر خواجہ مظہر اقبال کی معا ونت حاصل تھی ۔ اس رنگا رنگ شو میں گھو ڑوں کے کرتب اور دوڑ میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی ۔ گھو ڑوں کے معروف ماہر سید تصدق شاہ نے اس مو قع پر طارق عزیز کو اپنی شا گر دی میں لینے کا اعلان کیا ۔ راجہ جا وید اخلاص نے کہا کہ ہم نے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام توا نا ئیاں صرف کی ہیں اور حکومت نے اس کے لیے وا فر فنڈز دئے انہوں نے کہا کہ جتنے تر قیاتی کام ہم نے کرا ئے ہیں اتنے سابق وزیر اعظم بھی نہیں کرا سکے۔ ہا ں البتہ کا غذوں میں انکے منصو بوں پر جو اربوں رو پے دکھا ئے جا تے ہیں وہ کہاں گئے اسکا مجھے علم نہیں ہے جا وید اخلاص نے کہا کہ ایک طرف ہما رے مخالفین پر کرپشن کے بے پناہ الزا مات ہیں جبکہ ہما رے با رے میں مخا لفین بھی کوئی الزام نہیں لگا سکے ہیں۔ہم نے بے لو ث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے اور ہم اپنی یہی کا ر کر دگی اور ساکھ لیکر عوام کے پاس جا ئیں گے انہوں نے سٹیٹ لائیٹس کمیٹی کے چئیرمین کو نسلر خواجہ مظہر اقبال کی کا ر کر دگی کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیہ گو جر خان کی کا ر کر دگی قابل تعریف ہے اس موقع پر انہوں نے طا رق طارق عزیز اور چو ہدری محبوب کی شیلڈز بھی دیں

16سال سے شہر کی تا ریکیاں ختم کر کے روشن کر دیا گیا ہے،شاہد صراف

گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ 16سال سے شہر کی تا ریکیاں ختم کر کے روشن کر دیا گیا ہے اور اسکا کریڈٹ مو جو دہ بلدیہ کو جا تا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ممتاز بزنسمین حاجی فضل قریشی کی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان کے نو منتخب عہد یدا ران کے اعزازمیں دیا اس موقع پر راجہ عز یز آف گو جر خان، را جہ علی اصغر،کو نسلرز شہزا دہ خان،افتخار وزیر، خواجہ امیر زمان،راجہ اسد، وحید قریشی،حاجی ملک محبوب حسین، شاہد قریشی، محمد خالق اور راجہ ساجد یو سف بھی مو جود تھے شاہد صراف نے کہا کہ آج ایک تا ریخی لمحہ ہے جب جی ٹی روڈ کی لائیٹس آن کی گئی ہیں۔اور شہر رو شنیوں میں نہا گیا ہے اسکا خواب میں نے اور شہریوں نے بر سوں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ملازمین پر کرپشن کے الزا مات عائد کرتے ہیں میں خیر مقدم کروں گا اگر کوئی ثبوت لیکر آئے میں یقین دلا تا ہو ں کرپٹ ملازمین کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ را جہ عزیز نے کہا کہ ہمیں وقت کی پا بندی کی عادت ڈالنی چا ہیے ۔ تا خیر سے تقریبات میں آ نا ہماری ایک ناپسندیدہ روایت بن چکی ہے اس سے ہم اپنی اگلی نسلوں کو کیا پیغام دینا چا ہتے ہیں۔ میزبان حاجی فضل قریشی نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خو شی کا لمحہ ہے کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد اپنے قریبی دو ستوں سے مل رہا ہو ں ۔

سردار غلام عباس، شہبازشریف ملاقات کے بعد ایک پھر گومگو کا شکار نظر آرہے ہیں


ڈھڈیال(ریاض بٹ)سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ایک پھر گومگو کا شکار نظر آرہے ہیں۔اس ملاقات کے بارے میں انہوں نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا لیکن سردار غلام عباس کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں این اے64اور پی پی23پر سردار آفتاب اکبر خان کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ انہی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ این اے65 پربھی امیدوار کی نامزدگی سردارغلام عباس کی مشاورت سے ہوگی۔ اس صورت حال کے بارے میں پی ٹی آئی کی باخبر شخصیات نے رابطہ کرنے پر یہ بتایا کہ سردار غلام عباس ہر صورت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کی شمولیت کیلئے گرین سگنل دیا جاچکا ہے۔ سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے بعد ہی میجرجنرل(ر ) حافظ مسرور احمد کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سردار مخالف دھڑے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مایوسی والی کوئی بات نہیں کارکنان پرسکو ن رہیں۔ ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ فکروالی کوئی بات نہیں آئندہ چند ہفتوں میں سب کچھ عوا م کے سامنے آجائے گا۔ ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ سردار غلام عباس کے انتخابی میدان میں آنے کی صورت میں اے، بی پلان تیار کیے گئے ہیں اور کسی صورت میں انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد کے قریبی ذرائع نے ایک بار پھر تصدیق کی ہے کہ سردا رغلام عباس جلد پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے

چوہدری صفدر حسین کی بے بنیاد مقدمہ سے رہائی کی خوشی میں ایک عشائیہ

ڈھڈیال ( نامہ نگار)چوہدری اقبال ہسولہ نے ہفتہ کی شب اپنے ڈیرہ پر چوہدری صفدر حسین کی بے بنیاد مقدمہ سے رہائی کی خوشی میں ایک عشائیہ دیا جس میں چوہدری اعجاز سانگ کلاں، چوہدری حامد مسوال، سابق ناظم چوہدری خالدنواز، چوہدری افتخار موہڑہ الہو،چوہدری مسرت اقبال، ملک شوکت حسین ڈورے، سابق ناظم پادشاہان قاضی شفیق رانجھا، نیئرعباس ایڈووکیٹ ، چیف کوارڈی نیٹرہارون عباس جوند، چوہدری طارق ڈھوک ہسولیاں، چوہدری عابد سیکرٹری دمالی، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر اور علاقہ کی دیگر سرکردہ شخصیات نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

قصبہ ڈورے میں بوائز اور گرلز ایلیمنٹری سکولز کی اپ گریڈیشن


ڈھڈیال ( نامہ نگار)قصبہ ڈورے میں بوائز اور گرلز ایلیمنٹری سکولز کی اپ گریڈیشن کی خوشی میں جلدہی ایک تقریب کا انعقاد بوائز سکول میں کیاجائے گا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور جوائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم پروفیسر محمد رفیق طاہر ہوں گے ۔ تقریب کیلئے چوہدری مسرت اقبال کی نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام انتظامات کرے گی

پاکستان ورکرز ٹرینگ کا انعقاد خوش آئند ہے،راجہ ہارون کیانی

سکھو (نمائندہ خصوصی) پاکستان ورکرز ٹرینگ کا انعقاد خوش آئند ہے، ورکرز کو ایسی ٹرینگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے سینئیر رہنماء4 و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ممعقدہ پولنگ ماسٹر ٹرینگ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پولنگ ماسٹر ٹرینگ سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے،اس ٹرینگ کا پی ٹی آئی کو الیکشن میں بہت مثبت فائدہ ہوگا، پولنگ ماسٹر ٹرینگ میں ماسٹر ٹرینگ سہیل صفدر،راجہ منان منہاس،ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی سمیت پی ٹی آئی یوتھ کے مقامی ورکرز اور عہدیداران نے شرکت کی، ٹرینگ کے اختتام پر مہمان خصوصی راجہ ہارون کیانی نے ٹرینگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

چوہدری عاقب اخلاق کہوٹ رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے

دولتالہ(نامہ نگار)موضع دومالی کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مولا داد کہوٹ کے صاحبزادے چوہدری قاسم کہوٹ،چوہدری عاطف کہوٹ،چوہدری عاقب اخلاق کہوٹ رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں چیئرمین ملک نعیم اقبال ،وائس چیئرمین چوہدری شبیر کہوٹ،صدر پی پی پی راجہ جاوید کیانی،سابق بینک منیجر چوہدری پرویز اقبال،راجہ حاجی احمدصدر پریس کلب دولتالہ۔سینیر صحافی عابد حسین چوہدری،چوہدری امجد،راجہ واعظ،صوبیدار بشارت،صوفی مہربان،ملک صفدر،راجہ ملازم،چوہدری اسحاق،اور وکلاء اساتذہ اکرام و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

error: