گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: April 17th, 2018

مر نا جینا مسلم لیگ اور نواز شریف کے ساتھ ہے ،را جہ جا وید اخلاص

گوجرخان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما اور پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ میرا مر نا جینا مسلم لیگ اور نواز شریف کے ساتھ ہے اور نواز شریف کے خلاف جتنے بھی حر بے آ زما لیے جا ئیں انتخا بات میں جیت نواز شریف کی ہی ہو گی۔ عمران خان عوام میں نا مقبول ہو گئے ہیں جسکا واضح ثبوت انکے نا کام جلسے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ علی اصغر کی طرف سے مسلم لیگ سیکر ٹریٹ میں دئے جا نے والے ایک عشائیہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پو ٹھو پار پریس کلب کے صدر نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف،قاضی شو کت محمود،یو سی چئیرمین شو کت وارثی، وایس چئیرمین انجم رشید،سٹی کو نسلرز چو ہدری فر زند علی،ایم کلیم اللہ بھٹی،احمد نواز کھو کھر،ملک عامر وزیر،ملک نصیر احمد،خواجہ ظہیر،خان لیا قت،ثاقب بشیر اور دیگر بھی مو جود تھے جا وید اخلاص نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور انکے پو رے خاندان نے اتنی کرپشن کی ہے کہ اہلیان گو جر خان کے سر شرم سے جھک گئے ہیں انہوں نے سر کا ری فنڈ سے گو جر خان کے لیے اربوں رو پے کے فنڈز نکلوا ئے مگر کہاں گئے یہ کسی کو پتہ نہیں جا وید اخلاص نے کہا کہ میں چیلنج کر تا ہو ں کہ سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے اگر گو جر خان سٹی،دو لتالہ ٹاؤن اور انکی یو نین کو نسل کو نتریلہ میں ان سے زیا دہ تر قیاتی کام نہ کروا ئے ہو ں تو میں سیاست چھو ڑ دوں گا ۔ چئر مین شاہد صراف نے کہا کہ ہم نے را جہ جا وید اخلاص کی زیر قیادت گو جر خان میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنا یا ہے اور اگلے انتخا بات میں ہمیں مخالفین پر واضح بر تری حاصل ہے اب مخالفین اپنی حالت دیکھ کر آئے روز نئے شو شے چھو ڑتے ہیں مگر ہم چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نواز شریف اتنے مقبول راہنما ہیں کہ آ نے والے دنوں میں انکو کوئی نہیں روک سکے گا

گیس کے ظالمانہ بل بھیج کر کنگال کر نے کی کو شش کی ہے،حاجی اصغر قریشی


گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان کے تاجر رہنماؤں حاجی اصغر قریشی ،چوہدری فیاض،محمد اسلم شیخ، شرافت اقبال،شیخ شکیل احمد ، خواجہ ذوالفقار سمیت درجنوں تاجروں نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کے ظالمانہ بل بھیج کر کنگال کر نے کی کو شش کی ہے ۔ چند ہزارروپے ماہانہ آنے والے گیس کے بل اب لاکھوں میں بھیجے جا رہے ہیں ، ایل این جی ٹیکس کوحکومت سندھ میں نافذ کیا گیا تووہاں کے تاجروں نے اسے دینے سے صاف انکارکر دیا، تو اب یہ شکنجہ پنجاب کے تاجروں پر کسا جا رہا ہے جو کہ سراسر ظالمانہ فیصلہ ہے قبل ازیں ان تاجروں نے جی ٹی روڈ پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور ظالمانہ فیصلے کیخلاف نعرہ بازی کی گئی قائدین نے کہا کہ قطر حکومت سے خریدی گئی ایل این جی گیس کا استعمال اب تک سندھ میں ہو رہا ہے پنجاب میں ابھی تک نہیں آئی ،ہم لوگ سوئی نادرن گیس کے صارفین ہیں ، جبکہ مرکزی حکومت کی طرف سے ہمارے گیس کے بلوں میں ایل این جی کی شکل میں اضافی ٹیکس لگا کر مرکزی حکومت نے تاجروں پر مزید اضافی بوجھ ڈالا دیا ہے جو ظالمانہ فیصلہ ہے تاجر بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کا معاشی قتل بندکرے محکمہ سوئی نادرن گیس کی طرف سے بھیجے گئے بل دیکھ کر تاجروں پر سکتہ طاری ہو گیا کہ بال بچوں کا پیٹ پالیں یا، اسے تاجر کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی یہ اضافی بل جمع کرائیں گے اور احتجا ج کا دائرہ وسیع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ان تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی تاجر طبقہ پر نت نئے ٹیکسوں کی بھرمار کر رکھی ہے کبھی فوڈ اتھارٹی اور کبھی مختلف ٹیکسوں کے نام پرانہیں مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی اس موقعہ پر راجہ جواد، حاجی محمد اصغر قریشی،شیخ رحیم، شیخ محمد اسلم ،چوہدری فیاض ،ضواجہ ذوالفقار،خان خرم،شرافت اقبال پر آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ڈاکواہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے اڑے


گوجرخان ( نامہ نگار)گو جر خان کے نوا حی قصبہ میں برطانیہ پلٹ شخص کے گھر ڈکیتی کی سنگین واردات،ڈاکواہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،1ہزاربرطانوی پونڈ،63ہزارروپے نقدی سمیت قیمتی سامان اورپارچات لے گئے متاثرہ شخص جاوید کی بیٹی کی شادی چند دن بعد ہو نا طہ پائی تھی اسلام پورہ جبر میں بیرون ملک برطانیہ سے آئے ہوئے محمد جاوید نے اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کیلئے اپنی بیٹی کیلئے سامان جہیز ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان خرید رکھا تھا گزشتہ شب وہ اپنی بیٹی کی شادی کا دن مقرر کر کے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سورہا تھا کہ اچانک رات تقریباً دو بجے چھ مسلح ڈاکو جن میں سے چار نقاب پوش اور دو بغیر نقاب کے تھے اچانک گھر کے بیرونی دیوار کے اوپر لگے حفاظتی جنگلہ اور خاردار تار کو کاٹ کر گھر میں گھس آئے جنہوں نے آتشیں اسلحہ کی نوک پر تمام اہل خانہ کو جگا کر ایک کمرہ میں جمع کیا اور ان سے گھر کی چابیاں لے کر گھر کا صفا یا کیا اور آرام سے فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی سردار با بر سلطان اور ایس ایچ او اشتیاق چیمہ مو قع پر پہنچ گئے

یونین کونسل سکھو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، تفصیلات کے مطابق قدیم قصبہ سکھو کا سرکاری ٹیوب ویل گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہوکر بند پڑا ہے، جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی لائن کے پائپ گل سڑ کر بوسیدہ ہوچکے ہیں، سرکاری ٹیوب ویل کے خراب ہونے کی وجہ سے شہری گزشتہ کئی سالوں سے شہر سے باہر سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں، حکومت کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن سکھو شہر میں صاف پانی کی فراہمی پر کوئی توجہ نہ دی گئی،جس سے اہلیان سکھو شدید پریشانی کا شکار ہیں، اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھو کا سرکاری ٹیوب ویل ٹھیک کیا جائے اور سپلائی لائن کے نئے پائپ ڈال کر شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہلیان سکھو سکھ کا سانس لے سکیں

ہمیں ابھی تک تحفظ حاصل نہیں ہے،میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین 


گوجرخان ( نامہ نگار)میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے عہدیداران سر پرست اعلی صو فی محمد بشیر، صدر حا جی منور حسین،نائب صدر غلام محی الدین،جوائنٹ صدر قاضی اعجاز احمد،جنرل سیکر ٹری راجہ سر فراز احمد،چو ہدری محبوب ، شو کت مغل،را جہ رفیق،ملک رضوان،حاجی اشرف،شہاب الدین شانی،اور فو کل پر سن باؤ نواب نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ چا لیس سالوں سے اس مارکیٹ میں بیٹھے ہو ئے ہیں مگر ٹی ایم اے کی طرف سے ہمیں ابھی تک تحفظ حاصل نہیں ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے عہدیداروں کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں انہوں نے کہا کہ میونسپل شاپنگ سنٹر کو جب مسائل در پیش آئے گو جر خان کے صحافیوں نے بڑھ کر ہما ری مدد کی انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلا تے ہیں کہ ہم نے جس طرح گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے با ہم متحد ہو کر جدو جہد کی آئندہ بھی گو جر خان کے حقوق کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ ہیں اسی شام چوہدری طارق اللہ والے کی طرف سے انکی رہائش گاہ پر نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا

مندرہ بھاٹہ چوکپنڈوڑی روڈ شکست و ریخت کا شکار ہے،ر۱جہ طارق عزیز بھٹی


مندرہ ( سید ساجد نقوی)پاکستان تحریک ۱نصاف تحصیل گوجرخان کے رہنما ر۱جہ طارق عزیز بھٹی نے مندرہ بھاٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت پر ۱فسوس کا ۱ظہار کرتے ہوئے ۱سے موجودہ حکومت کے منتخب نمائندگان کی ۱س پورے علاقے کی عو۱م کیساتھ سخت زیادتی۱ور ۱ یک بڑی سازش قر۱ر دیتے ہوئے کہا کہ عو۱می خدمت کے دعوید۱ر لیگی نمائندوں کو چند ماہ کے بعد عو۱م کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے جانے کی بجائے و۱پس گھروں کو لوٹ جانا چاہیے کیوں کہ ۱نہوں نے ۱پنے پانچ سالوں میں سو۱ئے عو۱م کے ۱ستحصال کے کچھ نہیں کیا مندرہ بھاٹہ چوکپنڈوڑی روڈ جو ۱سوقت شکست و ریخت کا شکار ہے ۱ہلیان علاقہ کے لیے سخت ۱ذیت کا باعث ہے خد۱نخو۱ستہ کسی ۱یمر جنسی میں جانے و۱لے پر کیا بیتتی ہو گی ۱نہوں نے کہا کہ روڈ کی حالت ز۱ر پر ذمہ د۱ر۱ن کی توجہ مبذول کر۱نے کے لیے 26۱پریل دن ۱یک بجے تھانہ مندرہ کے سامنے ۱یک پر ۱من ریلی کے ساتھ ساتھ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جسمیں علاقے بھر سے پی ٹی آئی کے ورکر۱ور مقامی رہنما شرکت کریں گے تا کہ ۱س ۱ہم ترین شاہر۱ہ کی تعمیر میں عدم دلچسپی ۱ور غفلت برتنے و۱لے ممبر۱ن ۱سمبلی کو بے نقاب کیا جا سکے ۔

ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ


دولتالہ(نامہ نگار)دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی گجر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے زیراہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ منعقد ھوئی۔منہاج سکول ناٹہ گجر مل۔منہاج سکول ججہ۔منہاج سکول بھنگالی گجر کے سٹاف کی شرکت۔محترم ھارون ثانی مرکزی ڈائریکٹر ٹریننگ MESنے خوبصورت انداز میں ٹریننگ دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر MES محترم خادم حسین۔چوھدری محمد اسحاق۔جاوید اقبال راجہ نے بھی شرکت کی۔تمام اساتذہ کو ٹریننگ سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے

تقریب


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل راماں کے گاوْں گورسیاں میں چوہدری نوید احمد گورسی کے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف خصوصی طور پہ شریک ہوئے انھوں نے چوہدری نوید احمد گورسی کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت کی اب بھی اگر عوام نے موقع دیا تو عوامی خدمت کے سلسلے کو دوبارہ سے شروع کریں گے اس موقع۔چوہدری سجاد حسین (راماں)،معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد آف راماں ،ماہر تعلیم چوہدری ماسٹر گستاسب ،معروف کاروباری شخصیت حاجی ریاض ، چوہدری اخلاق احمد (جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راماں)،ماہر تعلیم چوہدری شبیر احمد ، حاجی غلام شاہ (رئیس آف پنڈ ٹھیکریاں)،چوہدری ماسٹر آصف ،نبیل گورسی، چوہدری ماسٹر تنویر احمد ،چوہدری عاطف محمود اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سالانہ مجلس عزا 


گوجرخان ( نامہ نگار)سید زوار کاظم علی نقوی سید قاسم علی نقوی سابق جنرل کونسلر پسران سید باوا اسرار حسین نقوی مرحوم کے زیر اہتمام 84 سالانہ مجلس عزا امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں میں ,12 13 مئی بروزہفتہ اتوار منعقد ہو رہی ہے جس میں ذاکر اعجاز حسین جھنڈوی ذاکر سید منظور حسین شاہ آف کوٹ ادو ذاکر سید غلام عباس آف شادی وال ذاکر محسن عباس، ذاکر تہور رضا ذاکر حسن رضا ہاشم ذاکر مدثر اقبال ذاکرسید سروش انصرامام علامہ سید منتظر عباس علامہ سید اشفاق نقوی اس عظیم الشان دو روزہ مجلس عزا سے خطاب فرمائیں گے

مبارکباد

مندرہ ( سید ساجد نقوی)ساجد شاہ جنرل کونسلر یوسی کوری دولال اور کامران بن ظہور قریشی جنرک کونسلر یو سی ساہنگ نے اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ میں کنز رویٹو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملنے پر ملک قاسم آف ملٹن کینز کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے یاد رہے کہ الیکشن 3مئی کو ہونگے اور ملک قاسم اعوان کووولورٹن وارڈ کینسٹریٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے

error: