گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: April 20th, 2018

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی ترسیل کا سلسلہ جاری

دولتالہ(نامہ نگار) پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی ترسیل کا سلسلہ جاری، معروف ماہر تعلیم چوہدری وقار احمد کو گزشتہ روز شبعہ طبیعات میں ایم ایس سی فزکس میں فرسٹ ڈویڑن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ سے نوازا گیا، اس موقع پر وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فوکل پرسن راجہ طارق محمود کا کہنا تھا کہ اعلی کارکردگی پر نوجوانوں کی اس طرح حوصلہ افزائی ان میں مزید لگن سے ملک و قوم کے لیے کام کرنے کء صلاحیت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم خالصتا میرٹ اور اعلی کارکردگی کی بنیاد پر کی جارہی ہے،پروگرام کوراڈینیٹر شکیل احمد نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی سربراہی میں اعلی تعلیمی وتربیتی کورسسز کو عالمی معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دن رات سرگرداں ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم سے نوجوانوں میں تعلیم وتربیت حاصل کرنے کے جذبات مزید بہتر انداز میں ابھر رہے ہیں،ہم وزیراعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں،چوہدری وقار احمد نے شعبہ فزکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس ان کی ٹیم اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا اس حوصلہ افزائی لر شکریہ ادا کرتا ہوں

پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کا حصول سعی لا حاصل بن گیا

دولتالہ(نامہ نگار)پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کا حصول سعی لا حاصل بن گیا بیرون ممالک جانے والے افراد بے بس تفصیلات کے قبل بیرون ممالک جانے والے افراد کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کو اس قدر پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ اس کا حصول عام عوام کے لیے نا ممکن ہو چکا ہے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر فارمے میں عوامی نمائندگان اور مقامی تھانے کی تصدیق کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی تصدیق میں لازمی قرار دے دی گئی ہے جب کہ مذکورہ محکمہ کے گوجرخان میں موجود دفاتر کا عملہ یہ کہ کر تصدیق کرنے سے انکاری ہے کہ محکمہ کی جانب سے ہمیں اس سلسلے میں تاحال کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جب کہ پرفارمہ ان دو محکموں کے تصدیق کے بغیر نا مکمل قرار دیا جا رہا ہے سی پی او آفس راولپنڈی میں موجود فرنٹ ڈیسک میں کوائف فراہم کرنے کے متعلقہ تھانے سے فارم کی حصول کے بعد بیرون ممالک جانے والے افراد بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں ایسے افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے ویزوں کی مدت کم ہے اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول سعی لاحاصل بن چکا ہے حکومت وقت اور محکمہ پولیس عوامی فلاح و بہبود کے بجائے غریب لوگوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر رہے ہیں محنت مزدوری کی خاطر اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی اکھٹی کر کے ویزے حاصل کیے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کا حصول آسان بنایا جائے اور پرفارمے میں جن دو محکموں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے انہیں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تا کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو سکے

میرا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں قادیانی ہوں


دولتالہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے ان الزام تراشیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں قادیانی ہوں میں ختم نبوت ﷺ ہمارا عقیدہ ہے اور ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے نبی آ خر الزمان محمدﷺکے نام پر ہماری جانیں قربان ہیں انہوں نے کہا کہ چند لوگ بلا جواز زاتی مفادات کی خاطر الزام تراشی کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تا ہم ایسے لوگوں کے مقاصد کسی صورت کامیاب نہیں ہو گے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں

ووٹ اندراج کیمپ 

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 14 کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ سعید احمد جنجوعہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ ووٹ اندارج و تبدیلی کے فارم جس کی آخری تاریخ 26 اپریل 2018 ہے برف خانہ چوک ڈھوک سیداں مرکزی الیکشن آفس میں پارٹی کی ہدایت اور عوام کی سہولت کے لیے کیمپ آفس لگا دیا ہے،فری فارم اور اس کو پر کرنے کے لیے اپنے آفس کا عملہ بٹھا دیا ہے،عوام الناس سے التماس کی ہے کہ جس کسی نے ضلع راولپنڈی NA 58 اور PP 14 میں اپنی ووٹ کے اندارج یا ٹرانسفر کروانی ہے وہ مرکزی آفس سے رابطہ کریں۔

ڈی جی انٹی کرپشن عارف رحیم کی گو جر خان میں کھلی کچہری ہلڑ با زی کا شکار ہو گئی 

گو جر خان(نامہ نگار)ڈی جی انٹی کرپشن عارف رحیم کی گو جر خان میں کھلی کچہری ہلڑ با زی کا شکار ہو گئی اور اس میں زیا دہ تر لو گو ں نے غیر ضروری اور سیاسی تقاریر کیں اس موقع پر سابق ناظم عبد الغفور کیانی یہ کہتے ہو ئے واک آ وٹ کر گئے کہ ہم نے بہت سے کرپشن کیسز کی نشاندہی کی مگر ہمیں درخواستٰن دینے کی ہدا یا ت دی گئیں اور اگر ایسا ہی ہے تو کھلی کچہری کی کیا ضرورت تھی ۔ شہزاد قریشی نے کہا کہ ڈی جی کو خود کا روائی کا اختیار نہیں ہے جب تک کرپشن کا کیس خود تیار کر کے انہیں نہ دیں یہ کچھ نہیں کر سکتے انہوں نے کھلی کچہری کو خفیہ رکھنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسکے بارے میں اخبا رات میں خبر تک نہ چلوائی گئی جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ ملی بھگت ہے ایسے واقعات سے کرپشن کے خلاف مہم متا ثر ہو گی ۔ ملک جا وید اقبال کی شکایت پر ڈی جی نے ہا ؤ سنگ سکیم نمبر 1میں سیوریج لائن بچھا نے کیں مبینہ کر پشن کی انکوائری کا حکم دیدیا ۔ کھلی کچہری میں خواجہ محمد اسلم،کو نسلر افتخار وزیر اور شہزا دہ خان نے کرپشن کے کیسز کی جانب توجہ دلا ئی ۔ اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا کہ میں اعلان کر تا ہو ں کہ اگر میں نے ایک پا ئی کی بھی کر پشن کی ہو تو مجھے گو جر خان چو ک میں سر عام سزا دی جا ئے ۔ڈی جی انٹی کرپشن عارف رحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک اور معا شرے سے کر پشن ختم کر نا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی شکا یا ت پر کا روائیاں کر کے متعدد افراد کو رنگے ہا تھوں پکڑ کر جیلو ں میں ڈا لا ہے انہوں نے کہا کہ ہما را طریقہ کار یہ ہے کہ اگر کوئی سر کا ری اہلکار رشوت طلب کرے تو ہم سے را بطہ کیا جا ئے اور اسے نشان زدہ نمبرپر بھی کی جا سکتی ہے

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گو جر خان میں اپنا آ پریشن معطل کر دیا 


گو جر خان(نامہ نگار)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گو جر خان میں اپنا آ پریشن معطل کر دیا ہے ۔ یہ معطلی اس واقعہ کے بعد عمل میں لا ئی گئی ہے جس میں بعض افراد نے کمپنی کے مقای انچارج کے آ فس پر دھا وا بول دیا ۔پو لیس تھا نہ گو جر خان کو سپر وائزر محمد فہد نے درخواست دی کہ وہ کمپنی کے آفس واقع ٹی ایم اے میں مو جو د تھے کہ اچانک کو نسلر عمران بٹ،اجمل وارثی،آ کا ش مسیح اور وسیم سلیم ہما رے آ فس میں آ گئے اور الماری توڑ کر اس سے سر کا ری فائیلیں،گاڑیوں کی لاگ بکس اور دیگر قیمتی کا غذات چو ری کے کے لے گئے اس واقعہ کی وڈیو بھی بنا لی گئی ہے ۔ اس تمام کا روائی کو ٹی ایم اے کے ملا زمین شکیل انجم،مرزا محمد رحمان،نواز اختر اور ذیشان کیانی نے دیکھا اور حملہ آ وروں کی منت سماجت کر کے ہما ری جا ن چھڑائی واقعہ کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی کر دی گئی ہے آپریشن معطلی سے شہر میں ہر طرف گندگی پھیل گئی ہے

26اپریل کو نکالے جانے والی ریلی کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،ربنواز قریشی


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں ربنواز قریشی ،فرخ عباس قریشی،یونس مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی شدید ٹوٹ پھوٹ پر منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی پر 26اپریل کو نکالے جانے والی ریلی کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہمارا احتجاج ان عناصر کے خلاف جنھوں نے غفلت و لاپرواہی سے اس روڈ پر کوئی توجہ نہ دی اور ا س روڈ سے گذرنے والے ہزاروں لوگوں کی دل آزاری ہوئی اب موجودہ حکمرانوں کی مدت ختم ہونے کو ہے اور روڈ کی حالت زار ناگفتہ بہہ ہے اسلےئے26اپریل کو بھاٹہ روڈ کی تعمیر کی خاطر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر گھروں سے نکلیں گے اور اس پر امن احتجاج کو کامیاب بنائیں

تفتیشی شوکت علی ASIکے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے اسے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،فرخ قریشی 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر فرخ قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا ھنڈا 125 موٹرسائیکل اگست 2017کو چوری ہوا جسکی ایف آئی آر تھانہ گو جر خان میں درج کروائی اور تفتیشی آفسر شوکت علی ASIنے اکتوبر 2017کو میرا موٹر سائیکل برآمد کروا لیا اورملزم ساجد کامران کو گرفتار کر کے مجھے فون پر اطلاع دی پنجاب پولیس کی ھیلپ لائن سے ی3عدد پیغامات 12اکتوبر 2017ء کو موصول ہوئے کہ آپ کا مال مقدمہ برآمد ہو چکا ہے تفتیشی سے رابطہ کریں جب میں نے مذکورہ تفتیشی سے رابطہ کیا تو اسکا کہنا تھا کہ ملزم سے آپ کے 2ہزار روپے برآمد ہو ئے ہیں بار بار رابطہ کرنے کے باوجود تفتیشی اور تھانہ گو جر خان کا عملہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور کسی قسم کا تعاون نہ کیا میری CPOکو درخواست دینے پر ASIشوکت علی نے محکمانہ دباؤ پر مجھ سے ملاقات میں 20ہزار دینے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اصل میں ملزم سے 2ہزار برآمد ہوئے ہیں جبکہ 20ہزار میں اپنی جیب سے د ے رہا ہوں لیکن میں نے صاف انکار کر دیا کہ میرا موٹر سائیکل 60ہزار مالیت کا ہے اب میں ارباب اختیار اور محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے میرا برآمد ہونے والا موٹر سائیکل یا اسکے متبادل 60ہزار روپے دلوائے جائیں اور مذکورہ تفتیشی شوکت علی ASIکے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے اسے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

ن لیگ ملکی اداروں کے خلا ف سازششیں بند کرئے ،ساجد محمو د بھٹی 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما ساجد محمو د بھٹی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کسی کو عوام پرمسلط نہیں ہونے دیگی ن لیگ ملکی اداروں کے خلا ف سازششیں بند کرئے ملک و قوم کو نقصان پہچانے ولوں پر اللہ کی گرفت سخت ہو گی ان خیا لات کااظہارصحا فیوں سے ا گفتگو کرتے ہو ئے کہا انہوں نے کہا سیاستدان امیر ترین اورملکی کاروباری ادارے اے مقروض کیو ں ہورہے 30 سالہ ن لیگی جمہوریت عوام کو بنیادی ضررویات زندگی بھی معیا نہ کر سکے ملک میں تعمیر و ترقی کے کھوکھلے نفروں کے کیوں کے انتہا 37ارب کے 255منصوبوں کا افتتاح بھی سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کے دورحکومت ان میں سے جلد تر قیاتی کاموں کے علا وہ تما م منصوبے کا غذات اور ٹی وی اشتہارات تک محود ہیں عوام چیر مین نیب جسٹس جاوید اقبا ل سے چیف جسٹس اف پاکستان اور چیف پا کستان سے اپیل کرتے ہیں تحصیل گوجرخان کے نام پر 255منصوبوں کے 37ارب روپے کے255منصوبوں کاان گروائڈآڈٹ کرائے جس میں شامل گوجرخان کے اسٹک ہولڑ انکواروآڈٹ کمیٹی کا شا مل کیا جا ئے تاکہ لوٹ مار کرنے والے عناصرمنظر عام لاکر قرارواقع سزادی جاسکے

چوہدری زاہد ایڈوکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے


دولتالہ(نامہ نگار) معروف تاجرسماجی شخصیت چوہدری شاہد محمودکے بردار اصغر چوہدری زاہد ایڈوکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،ان کی دعوت ولیمہ گزشتہ روزیونین کونسل دولتالہ کے گاؤں چک بہادر میں منعقد ہوئی جو سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ،دعوت ولیمہ میں ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی رہنما مسلم لیگ ن راجہ حمید ایڈوکیٹ ،برگیڈئیر امیر افسر سابق چہرمین یوسی جاتلی طاہر مغل ،چیئرمین دولتالہ 2چوہدری جمشید،کونسلرراجہ رفاقت معروف ایڈوکیٹ چوہدری آصف ،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری افتخارحسین ،چوہدری صغیر Si ،چوہدری سعید،چوہدری فیاض ، بیر سٹر چوہدری زوالفقار،چوہدری آزاد چوہدری جنید علی سمیت پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران ،سیاسی و سماجی شخصیات ،تاجر برادری اور عزیز و اقارب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

قانون کے محافظ موٹر سائیکل چور وں کے ساتھ مل گئے


مندرہ ( سید ساجد نقوی )وردی بدل گئی مگر تیور نہیں بدلے عوام اور قانون کے محافظ موٹر سائیکل چور وں کے ساتھ مل گئے تفصیلات کے مطابق فرخ قریشی گو جر خان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا ھنڈا 125 موٹرسائیکل اگست 2017کو چوری ہوا جسکی ایف آئی آر تھانہ گو جر خان میں درج کروائی اور تفتیشی آفسر شوکت علی ASIنے اکتوبر 2017کو میرا موٹر سائیکل برآمد کروا لیا اورملزم ساجد کامران کو گرفتار کر کے مجھے فون پر اطلاع دی پنجاب پولیس کی ھیلپ لائن سے بھی3عدد پیغامات مورخہ 12اکتوبر 2017ء کو موصول ہوئے کہ آپ کا مال مقدمہ برآمد ہو چکا ہے تفتیشی سے رابطہ کریں جب میں نے مذکورہ تفتیشی سے رابطہ کیا تو اسکا کہنا تھا کہ ملزم سے آپ کے 2ہزار روپے برآمد ہو ئے ہیں بار بار رابطہ کرنے کے باوجود تفتیشی اور تھانہ گو جر خان کا عملہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور کسی قسم کا تعاون نہ کیا میری CPOکو درخواست دینے پر ASIشوکت علی نے محکمانہ دباؤ پر مجھ سے ملاقات میں 20ہزار دینے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اصل میں ملزم سے 2ہزار برآمد ہوئے ہیں جبکہ 20ہزار میں اپنی جیب سے د ے رہا ہوں لیکن میں نے صاف انکار کر دیا کہ میرا موٹر سائیکل 60ہزار مالیت کا ہے اب میں ارباب اختیار اور محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے میرا برآمد ہونے والا موٹر سائیکل یا اسکے متبادل 60ہزار روپے دلوائے جائیں اور مذکورہ تفتیشی شوکت علی ASIکے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے اسے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

نامعلوم شخص نے لاکھوں روپے مالیت کی تیار مچھلی کے ڈیم میں زہرڈال کر انہیں ہلاک کردیا

ڈھڈیال (نامہ نگار)ڈھڈیال کے نواحی قصبہ مسوال میں نامعلوم شخص نے لاکھوں روپے مالیت کی تیار مچھلی کے ڈیم میں زہرڈال کر انہیں ہلاک کردیا۔مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ۔ اطلاع کے باجود انتظامیہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق محمد افتخارپٹواری نے نواحی قصبہ مسوال میں ڈیم بنایا ہوا ہے اور اس میں تقریباً 40لاکھ روپے مالیت کی تیار مچھلی موجود تھی مگر کسی نامعلوم شخص نے دشمنی کی بناء پر ڈیم میں زہر ڈال دیاجس سے ڈیم میں موجودہ چالیس لاکھ مالیت کی تمام مچھلی ہلاک ہوگئی۔ تھانہ ڈھڈیال میں فوراً اطلاع دی گئی مگرابھی تک پولیس موقع پر نہیں گئی ۔ ڈی پی او چکوال ذوالفقار احمد سے اپیل ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں اور اس کی تحقیقات کرائیں

پویس تھانہ ڈھڈیال ایس ایچ او نذر حسین اورتفتیشی امین خان چوروں کیلئے رکھوالے کا کردار ادا کرنے لگے


ڈھڈیال (نامہ نگار)پویس تھانہ ڈھڈیال ایس ایچ او نذر حسین اورتفتیشی امین خان چوروں کیلئے رکھوالے کا کردار ادا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق چوک ڈھڈیال اور مین بازار میں ہونے والی مختلف چوری کی واداتوں میں ملوث دو لڑکوں کو گرفتار کیا گیا مگر کسی دباؤ کے پیش نظر بغیر کوئی برآمدی کروائے انہیں حوالات بھیجوادیا گیاحالانکہ ان چوروں کے مطابق ان کے گینگ میں مزید تین لڑکے بھی شامل تھے مگر پولیس انہیں بھی گرفتار کرنے سے گریزاں ہے جو کسی دباؤ کا نتیجہ ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے کوئی برآمدگی نہ کرائی جاسکی حالانکہ چوک سے چوری ہونے والے موبائل کا ای ایم ای نمبربھی ایس ایچ او کے حوالے کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ ملزم کے پاس موجود ہے ۔ اسے بھی برآمد نہیں کیا گیا۔ تاجران نے ڈی پی او چکوال ذوالفقار احمد سے اپیل کی ہے کہ تھانہ ڈھڈیال کے ایس ایچ اور اور تفتیشی سے مذکورہ تمام وارداتوں کی انکوائر کی جائے اور دیگر تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے سے کیوں گریزاں ہے ورنہ تاجران نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے

error: