گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: April 22nd, 2018

آہدی آئل فیلڈ جانے والی گاڑیوں پر پراسرار حملے ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین ڈرائیور زخمی

دولتالہ(نامہ نگار)پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ جانے والی گاڑیوں پر پراسرار حملے ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 3مختلف واقعات میں رات گئے 3 ڈرائیور زخمی علاقہ بھر میں خوف وہراس ،پولیس حساس ترین ادارے پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کے افراد کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام،عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر ،پولیس تھانہ جاتلی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی سی پی او راولپنڈی سے سخت نوٹس لینے کی اپیل ،واقعات کے مطابق گزشتہ روز آہدی آئل فیلڈ جانے والے ٹریلر نمبر RIS 20پر چھینہ کس کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیور محمد شعیب ولد محرم خان سکنہ فتح جنگ اٹک کو زخمی کردیا ،ایک دوسرے واقع میں کالج موڑ دولتالہ کے مقام آہدی آئل فیلڈ جانے والے بیڈ فورڈ ٹرک نمبر FW 5838 پر بھی موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیور محمد یار ولد امیر عالم سکنہ باجوڑ ایجنسی کو زخمی کردیا جبکہ تیسرے واقع پر میں پہلی پلی کے مقام پرآہدی آئل فیلڈ جانے والے ایک آئل ٹینکر پر بھی نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زاہد اللہ ولد زین اللہ سکنہ کوہاٹ(درہ آدم خیل) کو زخمی کردیا ،فائرنگ کے یہ تینوں واقعات رات گئے پیش آئے ،زخمیوں کو آر ایچ سی دولتالہ میں ابتدائی طبی امداد دیکر راولپنڈی ریفر کردیا گیا ،اس سلسلے میں جب پولیس تھانہ جاتلی ثناء اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ تفتیش کررہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے تا اہم یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں ادھر پولیس نے دو واقعات کی ایف آئی آر نمبر142,143زیر دفعہ 394درج کر لی گئیں جبکہ تیسرے واقع کی ایف آئی آر تا حال درج نہیں ہو سکی ،واقعات کے بعد آہدی آئل فیلڈ کے ڈرائیورز اور دیگر ملازمین میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ ایک حساس ترین ادارہ ہے جس کی پولیس سکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

عوام کی بے لوث خدمت کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے، راجہ حسیب کیانی

دولتالہ(نامہ نگار)خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں آئے ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے ،انتخابات میں عوام میرٹ کی بنیاد پر اپنا نمائندہ منتخب کریں کیونکہ حقیقی نمائندگی ہی عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی10سے امیدوار راجہ حسیب کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان اور اہل سیاست دانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے اور عوام ایسے عناصر سے اب بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں2018ء کے انتخابات ملک و قوم کے لئے فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں جن میں عوام بدعنوان ،نا اہل اور مفاد پرست عناصر کو یکسر مسترد کردیں گے اور حقیقی نمائندگی کو آگے آنے کا موقع ملے گا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل آنے والے انتخابات میں انتہائی اہم اور فیصلہ کن کردار کے حامل ہیں اور ملک میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور علاقائی محرومیوں کے خاتمے کیلئے خود کو وقف کردیا ہے اور حلقہ عوام نے اگر خدمت کا موقع دیا تو خلوص دل اور محنت کیساتھ حق نمائندگی ادا کریں گے

چوہدری محمد جہانگیر کے بیٹے کو ڈیتھ کلیم چیک دے دیاگیا

دولتالہ(نامہ نگار)درکالی سیداں کے چوہدری محمد جہانگیر مرحوم کے ورثاء کو سٹیٹ لائف کی طرف سے بارہ لاکھ ستر ہزار دو سو کا ڈیتھ کلیم کا چیک دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایریا منیجر راجہ مسعود اختر ،سیلز منیجر مدثر شریف اور شعیب انجم نے چوہدری محمد جہانگیر کے بیٹے کو ڈیتھ کلیم چیک دے دیا جس پر اہل خانہ نے سٹیٹ لائف کی پالیسیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

چوہدری محمد جہانگیر کے بیٹے کو ڈیتھ کلیم چیک دے دیاگیا

دولتالہ(نامہ نگار)درکالی سیداں کے چوہدری محمد جہانگیر مرحوم کے ورثاء کو سٹیٹ لائف کی طرف سے بارہ لاکھ ستر ہزار دو سو کا ڈیتھ کلیم کا چیک دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایریا منیجر راجہ مسعود اختر ،سیلز منیجر مدثر شریف اور شعیب انجم نے چوہدری محمد جہانگیر کے بیٹے کو ڈیتھ کلیم چیک دے دیا جس پر اہل خانہ نے سٹیٹ لائف کی پالیسیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

حمزہ شہباز فورس کی تشکیل راجہ شوکت عزیز بھٹی سرپرست اعلی ہوں گ

دولتالہ(نامہ نگار)حمزہ شہباز فورس کی تشکیل راجہ شوکت عزیز بھٹی سرپرست اعلی ہوں گے ،مسعود انجم مرزا صدر راولپنڈی اور عابد چوہدری صدر تحصیل گوجرخان منتخب جبکہ چوہدری ضیافت حسین جنرل۔سیکرٹری تحصیل گوجرخان منتخب ، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے پاکستان اور عوام کو دوام بخشا ، مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے آمدہ الیکشن میں عوامی حمایت سے بھر پور کامیابی سمیٹیں گے ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدور مرزا مسعود انجم ،عابد چوہدری اور چوہدری ضیافت حسین نے دولتالہ میں حمزہ شہباز فورس کے اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے میاں برادران پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ میں برادران نے پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی عوامی دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے میاں شہباز شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پنجاب بھر میں تعمیرو ترقی کے جال بچھا دئے ہیں اور مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز باصلاحیت نوجوان ہیں جن کی خدمات کے اعتراف میں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حمزہ شہباز فورس کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت تھی اس فورس کی سرپرستی ایم پی اے گوجرخان راجہ شوکت عزیز بھٹی کریں گیاور جلد ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایم این اے اور ایم پی ایز سمیت تحصیل بھر سے یونین کونسلز چئیرمینز ،وائس چئیر مینز اور کونسلرز شرکت کریں گے۔

چوہدری شہزاد کا ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل

دولتالہ(نامہ نگار))چوہدری شہزاد کا ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل تفصیلات کیمطابق چوہدری شہزاد(کونٹ)کا ولیمہ ان کے آبائی گاؤں کونٹ میں ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی(پارلیمانی سیکٹری)راجہ جاوید اخلاص ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی چیئرمین یوسی سید علی اشعر رضا کاظمی یوسی سید کے سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عبادت(سابقہ چیئرمین یوسی سید چوہدری اعجاز حسین مرحوم)کے بیٹے چوہدری مبشر کسان کونسلر یوسی سید محمد شفا مغل (جنرل کونسلر یوسی سید)ظفر اقبال چوہدری افسر(کلریالہ)ڈھڈیال کی کاروباری شخصیت ایم ڈی مغل برادرز محمد ضیاء4 مغل چوہدری خوشی راجہ رضوان(ڈھوک مستقیم)مرزا اسحاق(کونٹ)ٹیلی نار کے سینئیر افسر ہشام قیوم (معروف بسکٹ کمپنی پیک فرینس)کے افسر سمیر رزاق (سگریٹ کمپنی فلپ مورس ایریا ڈھڈیال)کے افسر توصیف مرزا پریس کلب جاتلی کے سینئیر نائب صدر اسامہ مغل ظفر اقبال(سانگ کلاں)ٹھیکیدار چوہدری حامد مغل(مسوال)ٹھیکیدار سجاد مغل(سانگ خورد)وقار خان(خان سویٹس ڈھڈیال) اور کثیر تعداد میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف کی تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے میٹنگ کا انعقاد 

راولپنڈی (نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف کی تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)، محرر تھانہ جات، اور خدمت مرکزکے انچارجز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)، محرر تھانہ جات، اور خدمت مرکزکے انچارجزکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں فوکل پرسن خدمت مرکزسب انسپکٹر ثاقب علی ،انچارج خدمت مرکز15 سب انسپکٹرواجد خان اور CPOآفس میں قائم خدمت مرکز کی برانچ کے انچارج سب انسپکٹر خالد کے علاوہ راولپنڈی ضلع کے تمام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)اور محرر تھانہ جات نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(SSA)اور محرر تھانہ جات کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے ۔ فرنٹ ڈیسک کی مانیٹرنگ ڈویژنل سطح پر کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے تھانہ کے تمام ریکارڈ کی تکمیل بروقت کی جائے ۔ فرنٹ ڈیسک کے انچارج اور محرر تھانہ جات کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ویری فیکیشن کو بروقت خدمت مرکز بھجوانے کے ذمہ دار ہیں اور محرر تھانہ جات کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی درخواست لینے کے مجاز نہ ہیں جو بھی سائل تھانہ میں آئیں ان کو داد رسی کے لئے فرنٹ ڈیسک بھجوایا جائے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے خدمت مرکز کے نچارجز کو کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام کام بروقت سرانجام دینے کے پابند ہیں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ میٹنگ کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے سختی سے کہا کہ اگر محرر تھانہ جات ،فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے اور خدمت مرکز میں کسی کے خلاف کسی بھی قسم کے لین دین کی شکایت ملی تواس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

او باش نو جوان نے کالج کی طا لبہاغوا کرلی

گو جر خان(نامہ نگار)او باش نو جوان نے کالج کی طا لبہ کو اس وقت اغوا کر جب وہ پر چہ دے کر امتحا نی سنٹر سے نکلی۔محمد ذولقرنین سکنہ وارڈ نمبر 9نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکی بھتیجی( ع) بعمر 21سال نجی کا لج میں تھرڈ ائیر کی طا لبہ ہے ۔ وہ تھرڈ ائیر کا پیپر دینے کے لیے سر کا ری کالج گئی جہاں سے اسے رضوان یو سف نے گاڑی نمبر RIA703میں بٹھا کر اغوا کر لیا پولیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سر کا ری ریکارڈ چو ری کر نے کا مقدمہ در ج کر لیاگیا

گو جر خان(نامہ نگار)پو لیس تھا نہ گو جر خان نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اہلکار کی درخواست پر انکے دفتر سے سر کا ری ریکارڈ چو ری کر نے کا مقدمہ در ج کر لیا ۔حافظ فہد نے پو لیس کو دی گئی درخواست میں بتا یا کہ کو نسلر عمران بٹ، اجمل وارثی،آ کاش مسیح اور وسیم سلیم ٹی ایم اے میں واقع ہما رے آ فس آئے اور ہمیں ہرا ساں کیا اور آ فس کی الماریوں سے سر کا ری ریکا رڈ چو ری کر کے لے گئے ۔یاد رہے کہ پو لیس کی طرف سے اندراج مقدمہ میں تا خیر کے باعث گو جر خان کے خا کر بو ں نے شہر میں آ پریشن معطل کر رکھا ہے اور گذشتہ تین دنوں سے صفائی نہیں ہو ئی ہے جس سے ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے۔ شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ آج اتوار کو شہر میں صفائی شروع کی جا ئے ۔

بلدیہ گوجرخان شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ثاقب علی بیگ

گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گوجرخان کے نظریاتی کونسلروں کا اجلاس میں گوجرخان شہر کے بنیادی مسائل کو زیر بحث لایا گیا جس میں 11اپو زیشن کو نسلرز نے شر کت کی جن ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، راجہ آفتا ب احمد، مرزا محمد بشیر، شہزادہ خان، راجہ افتخار وزیر، خواجہ امیر زمان، ملک حمید ایڈووکیٹ، چوہدری راشد گجر، عفت عائشہ، سلیم اختر،غزالہ فاضل شامل تھے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلدیہ گوجرخان شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تمام اختیارات مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے ہاتھ میں ہے جن کی اپنی کارکردگی آج تک سوالیہ نشان ہے کونسلروں نے شہر گوجرخان میں ناجائز تجاوزات ، پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ کی قیادت میں شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے شہریوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ان کونسلروں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی خاطر چودہ ماہ تک خاموشی اختیار کر رکھی کہ شاید چیئرمین بلدیہ اور ان کی ٹیم شہر کے مسائل حل کرے لیکن چودہ ماہ کے بعد بھی بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

دورہ انگلینڈمیں بہترین کا ر کر دگی دکھا نے کی کو شش کروں گا ،کر کٹر محمد عامر 

گو جر خان(نامہ نگار)کر کٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے مگر مئی میں مو سمی حا لات کے پیش نظر با و لرز کو مدد ملے گی اور میں بہترین کا ر کر دگی دکھا نے کی کو شش کروں گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم میں تعمیر ہو نے والی نئی پچ اور گرا ونڈ کا معائنہ کر نے کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جسکا اہتمام مقامی کر کٹ کلب کے سابق ناظم خواجہ حمید الدین، ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی،را جہ محمد اصغر ،سہیل کیا نی اور سابق کو نسلرمحمد اشرف نے کیا تھا قبل ازیں گو جر خان پہنچنے کے بعد محمد عامر نے ممتاز رو حانی شخصیت اور مذہبی سکا لرپرو فیسر احمد رفیق اختر کے پاس حا ضری دی اور ان سے تسبیحات حا صل کیں ۔بعد ازاں وہ کر کٹ سٹیڈیم پہنچے جہا ں انکا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔تقریب کے آ غاز پر ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی نے کہا کہ محمد عامر پو ٹھو ہار اور گو جر خان کی دھر تی کا فخر ہے انہوں نے ملک کے لیے جو کا میا بیاں سمیٹی ہیں اس سے ہما رے سر فخر سے بلند ہیں۔خو اجہ حمید الدین نے کہا کہ نئے تعمیر ہو نے والے سٹیڈیم پر ساڑھے سات کروڑ رو پے لا گت آئے گیاور جب یہ مکمل ہو گا تو اسکا افتتاح بھی محمد عامر سے کرائیں گے اور ایک پویلین کا نام ان کے نام سے منسوب ہو گا ۔انہوں نے محمد عامر کو یاد دلا یا کہ وہ بھی اس سٹیڈیم میں کھیلتے رہے ہیں۔محمد عامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کا میابیاں ہمیشہ اجتما عی کو ششوں سے حاصل ہو تی ہیں۔ میری کا میابی میں میرے ساتھیوں کابہت بڑا عمل دخل ہے میں نو جوا نوں کو تلقین کروں گا کہ وہ محنت کا شعار بنائیں اور شارٹ کٹ کی کوشش نہ کریں ہم نے اپنے اپنے حصے کاکام کر نا ہے میں جب بھی کو میابی حاصل کرتا ہو ں تو میرا دھیان گو جر خان کی طرف جا تا ہے جس نے مجھے بلا پکڑا یا ۔ گلیوں محلوں میں کھیلا اور یہاں ہی کے لو گوں سے سیکھا انکی عزت اور احترام کیا جسکی وجہ سے مجھے خدا نہ یہ مقام عطا کیا ۔انہوں نے کہا کہ دو رہ انگلینڈ کے دو ران وہ بہترین کا ر کر دگی کی کو شش کریں گے

صحافت ریا ست کا چو تھا ستون ہے،ثاقب امام رضوی 

گو جر خان(نامہ نگار)اصلاح معا شرہ کے لیے مختلیف ا کائیوں کے مابین بہترین تعلقات کار بے حد ضروری ہیں،صبر، تحمل اور بر داشت سے ہم اس دنیا کو جنت بنا سکتے ہیں جس سے ارد گرد کا ما حول خو شگوار اثرات مر تب کرے گا ان خیا لات کا اظہار اسٹیٹ لائف انشو رنس کارپو ریشن گو جر خان کے ایریا مینجر را جہ تنویر کو ثر نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیا اس مو قع پر احمد نواز کھو کھر، ثاقب امام رضوی اورخالد محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔تنویر کو ثر نے کہا کہ ایک کا میاب انسان بننے کے لیے سب سے پہلے دو سروں کے با رے میں سنجیدگی سے سو چنا ہو گا ۔ثا قب امام نے کہا کہ صحافت ریا ست کا چو تھا ستون ہے جسکی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے تقریب میں پرو فیسر واجد حسین، چو ہدری فر زند علی، ایم کلیم اللہ بھٹی، ملک جا وید اقبال،ملک محمد نصیر، خواجہ ظہیر اختر،خان لیا قت، اسد ملک، عامر امتیاز اور دیگر بھی مو جود تھے

کو نسلر عمران بٹ کے خلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے،بلدیہ گو جر خان کے کو نسلر

گو جر خان(نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے کو نسلروں را جہ سہیل کیا نی،مرزا محمد عرفان،چو ہدری سہیل اشرف،خواجہ امیر زمان،آصف خان، ملک حارث،را جہ محمد ادریس اور چو ہدری محمد را شد نے کہا ہے کہ کو نسلر عمران بٹ پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جو ایف آئی درج کرائی ہے وہ سرا سر بے بنیاد ہے اور ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں اس سلسلے میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کا کردار ما یوس کن ہے جو اپنے معزز کو نسلر کا تحفظ نہ کر سکے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں پریس کا نفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران بٹ بلدیہ گو جر خان کی صفائی کمیٹی کے چئیرمین ہیں اور انکو بھی وہی کمرہ اور الماری الاٹ ہے جو ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے مقامی انچارج کو الاٹ کی گئی ہے عمران بٹ پر الماری اور کا غذات چو ری کر نے کا الزام جھوٹا ہے انہوں نے اپنی الماری تو ڑی جس میں انکے اپنے کا غذات مو جو د تھے اور جو انہیں ایک تا ریخ پیشی کے سلسلہ میں ضرورت تھے ان کو نسلرز نے کہا کہ بعض لوگ جان بو جھ کر بلدیہ کے حا لات خراب کر نے کے در پے ہیں ۔ سب جا نتے ہیں کہ عمران بٹ ایک شریف انسان ہیں جو کسی لڑائی اور چو ری کا تصور بھی نہیں کر سکتے ایک منتخب کو نسلر کے خلاف چو ری کا مقدمہ بذات خود عوامی مینڈیٹ کی تو ہین ہے انہوں نے کہا کہ اگر عمران بٹ پر چو ری ثابت ہو جائے تو ہم خود اسکو سزا کے لیے پیش کریں گے انہوں نے جھوٹی ایف آر کے خا تمے، کمپنی کے مقامی انچارج عمیر قریشی اور مدعی فہد کے فوری تبا دلے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا اور منتخب کو نسلرز کو بد نام کر نے کی شر انگیز مہم جا ری رکھی گئی تو ہم راست اقدام پر مجبور ہو ں گے

شقی القلب شو ہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کے اس آگ لگا دی

گو جر خان(نامہ نگار) ایک شقی القلب شو ہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کے اس آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔سفینہ کو ثر زو جہ محمد شفیق سکنہ چنگا بنگیال نے پو لیس کو بتا یا کہ اسکی شادی چار سال قبل محمد شفیق کے ساتھ ہو ئی میرے دو بچے ہیں میرے بڑے بچے محمد اویس نے تھو ڑی شرارت کی تو میرا خاوند محمد شفیق غصے میں آ گیا اور بچے کو اٹھا کر کمرے میں لے گیا اور کہا کہ میں اسکو اور خود کو بھی آگ لگا دوں گا میں نے بچہ چھیننے کی کو شش کی تو پہلے ہی پیٹرول کی بو تل جو اس نے مو ٹر سائیکل سے نکا لا تھا وہ وہاں مو جود تھی۔ اس نے پیٹرول کی بو تل مجھ پر انڈیل دی اور پھر میرے خا وند نے مجھے تیلی لگا کر آگ لگا دی میرے شو ر غل پر میرا سسرمحمد حنیف،جیٹھ محمد صدیق اور اسکی بیوی مر یم بی بی نے آ کر میری آگ بجھا ئی ، میرے خا وند نے مجھے قتل کر دینے کی نیت سے مجھے آگ لگا ئی ہے اسکے خلاف قانونی کا روائی کی جا ئے ۔پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ہے سب انسپکٹر محمد عارف مصروف تفتیش ہیں

جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بغیر خوف و خطر کارروائی عمل میں لائے، اسرار احمد خان


راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان نے کہا ہے کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے تمام ملازمین دوران ڈیوٹی قوانین کے مطابق ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بغیر خوف و خطر کارروائی عمل میں لائے تاکہ ہائی وے پر شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ہائی وے پر دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے لگائی جانیوالی ناکہ بندیاں مکمل طور قانون کے مطابق ہوں جہاں ملازمین ہر وقت کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہوں جبکہ شہریوں کی معلومات اور رہنمائی سمیت جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کے حوالے سے موبائل ایجوکیشن یونٹ اپنے کام کو مزید تیز کرے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کی تعداد کو سیمینار میں شامل کرے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان موجود خلاء مکمل کیا جاسکے۔ اچھی کارکردگی پر انعامات جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر افسران کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول کا کہنا تھاکہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصد دوران سفر اور ہائی ویز کے مقامات پر نہ صرف شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے بلکہ کسی بھی خوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت اور فوری کارروائی بھی عمل میں لانی ہے تاہم ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین دوران پٹرولنگ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں جبکہ ناکہ بندیوں میں مشکوک گاڑیوں اور افراد کی قانون کے مطابق خصوصی چیکنگ کریں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے۔ دوسر ی جانب انہوں نے پولیس ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ محرر کی جگہ اور ملازمین کے کھانے کا کچن کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنائے جہاں سپرائز ویزٹ بھی کیے جائینگے جہاں دوران ڈیوٹی بہتر کارکردگی پر انعامات دئیے جائینگے تو وہاں سزا اور اطلاق بھی ہوگا

بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان ہونے لگے

سوہاوہ (احسن وحید ) آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کا بل صارفین تک پہنچانے کا نیا طریقہ، بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان ہونے لگے، صارفین کو مسجد سے بل لے جانے کے احکامات ، بجلی کا بل صارفین کو جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ پر دیا جارہاہے، جس سے سینکڑوں صارفین بجلی کا بل بروقت جمع کرانے سے محروم رہ جاتے ہیں، آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ فیڈر جرموٹ کا عملہ بھائی خان اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کا بل گھر گھر صارفین تک پہنچانے کی بجائے مساجد میں بجلی کے بل رکھ کر اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے لگے،مارچ کے بل کا اجراء 14 اپریل کو ہواہے ، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اپریل تھی جبکہ صارفین کو بجلی بل 19اپریل کی شام کو مساجد میں اعلان کرکے دیئے گئے، مقامی باسیوں وگھریلو خواتین کی کثیر تعداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل بروقت گھر میں نہ پہنچنے کے سبب ہمیں اگلے بجلی بل میں بھاری جرمانے کیساتھ ادا کرنا پڑتاہے جس کی تمام تر غلطی آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کے عملے پر عائد ہوتی ہے ، آئندہ اگر مساجد میں بل رکھے گئے تو ہم وصول کرنے سے انکار کریں گے اورجرمانے کی رقم بھائی خان میں بل پہچانے کے ذمہ دار آئیسکو اہلکار سے وصول کرنے کا مطالبہ کریں گے، اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو نہ صرف سب ڈویژن آفس کا گھیراؤ کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئیسکو کے اعلیٰ افسران کو تحریری طور پر اس صورتحال سے آگاہ کریں گے

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ عوام کے لیے کسی اذیت سے کم نہیں،راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈوکیٹ

مندرہ ( سید ساجد نقوی)موجودہ حکمرانوں نے اپنے نااہل سابق وزیر اعظم کو کرپشن کی دلدل سے بچانے کے لیے ملکی قومی سلامتی اداروں کی عزت و تکریم کو داؤ پر لگا دیا اور ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ترقی و خوشحالی کے دعوے داروں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا تحصیل گو جر خان سے سابق وزیر اعظم کو شکست دینے کے باوجود عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہو گئے جسکی واضح مثال انتہائی اہم شاہراہ مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ عوام کے لیے کسی اذیت سے کم نہیں ہے جسکے لیے 26اپریل کو مرکز مندرہ کی غیور عوام منتخب سیاسی نمائندوں کے خلاف دی جانے والے غیری سیاسی احتجاجی کال جسکاپیغام گھر گھر پہنچایا گیا ہے کہ عوام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کربھر پور حصہ لیکر اپنی حب والوطنی اور علاقائی محبت کا عملی مظاہرہ کریں گے یہ پروگروام خالصتاً غیری سیاسی ہو گا اور منتخب نمائندوں کی غفلت و لاپرواہی کا شاخصانہ مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ پر کیا جانے احتجاج کفن برادر ہو گا ان نمائندوں نے محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اورآمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو انشاء اللہ عبرت ناک شکست ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈوکیٹ نے 26اپریل کواحتجاجی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اظہار تشکر

مندرہ ( سید ساجد نقوی)مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ر۱جہ محمد جاوید ۱خلاص۱ور ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں پوری طرح سے متفق و متحد ہے ۱ور آمدہ ۱لیکشن میں چےئرمین یونین کونسل ساہنگ ر۱جہ سجاد سرور کی زیر سرپرستی مختلف ترقیاتی کامون کی تکمیل کے بعد ۱یک بار پھر کامیابیوں کے پنجے گاڑے گی.ر۱جہ محمد جاوید ۱خلاص ۱ور ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی نے یو سی سایہنگ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رو۱ں رکھنے پرہم ۱ہلیان یو سی ساہنگ تہہ دل سے مشکور ہیں ۱ور ۱مید کرتے ہیں کہ ۱س علاقہ کا ۱یک ۱ہم ترین مسئلہ ساہنگ ۱ڈے تا دیرہ سید۱ں۱ور سوگا دت چیڑھ روڈ کی ۱ز سر نو تعمیر پر بھی جلد سے جلد کام کا آغاز ہونا چاہیے تا کہ ۱س حو۱لے سے پائی جانیو۱لی مشکلات کا بھی خاتمہ ہو سکے ۱ن خیالات کا ۱ظہار مسلم لیگ ن یو سی ساہنگ کے رہنماء سید حسنات ۱حمد شاہ نے ۱پنے ۱یک بیان میں کیا۔

مستقبل ۱نشاء۱للہ پی ٹی آئی کا ہے، یونس مغل

مندرہ ( سید ساجد نقوی)پاکستان تحریک ۱نصاف لیبر ونگ تحصل گوجرخان کے سینےئر نائب صدر یونس مغل نے ند یم۱فضل چن کی تحریک ۱نصاف میں شمولیت پر خوشی کا ۱ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱ب کسی کو شک و شبہ میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے مستقبل ۱نشاء۱للہ پی ٹی آئی کا ہے عمر۱ن خان نے قوم کے پیسے سے موج میلہ کرنے و۱لوں کو بے نقاب کر کے بحثیت ۱یک پاکستانی کے ۱پنی بنیادی ذمہ د۱ریوں کو پور۱ کر دیا آنے و۱لے ۱نتخابات میں پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں عو۱می خدمت کی ذمہ د۱ریوں کو پور۱ کرے گی ۱نہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں تحریک ۱نصاف کا مستقبل روشن ہے چوہدری محمد عظیم کی ر۱ت دن کی کوششوں سے پارٹی کا گر۱ف مزید بلند ہو۱ ہے یہاں سے پی ٹی آئی کے تمام ۱میدو۱ر نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۱نہوں نے مندرہ بھاٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی کھنڈر۱ت میں تبدیلی پر ۱فسوس کا ۱ ظہار کرتے ہوئے ۱سے مسلم لیگی نمائندوں کی نا۱ہلی قر۱ر دیتے ہوئے کہا کہ 26۱پریل کو ۱س حو۱لے سے ۱یک ریلی نکالی جائیگی تا کہ ۱س ۱ہم روڈ کی خستہ حالی ۱ور شدید ٹوٹ پھوٹ کی صورتحال کے حو۱لے سے ذمہ د۱ر۱ن کو ۱ن کی نا ۱ہلی کا ۱حساس دلایا جا سکے

سردار ذوالفقار خان دلہہ کی چوہدری ارشد علی خان 

ڈھڈیال( نامہ نگار)ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن اور ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ کی بکھاری میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات ہو ئی جس میں 2018ء کے عام انتخابات کے سلسلہ میں مشاورت ہو ئی اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حلقہ این اے 65اور پی پی23میں پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا جائے گااور مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مشاورتی اجلاس میں ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال اپنی علالت کے باعث شرکت نہ کرسکے ۔تینوں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی اگلی میٹنگ جلدہی منعقد ہوگی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا

آصف علی زرداری کے بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے 


ڈھڈیال( نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں پارٹی کی کمزور پوزیشن کے باعث بااثر سیاسی شخصیات سے براہ راست رابطے شروع کردیے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری ماضی میں پیپلزپارٹی میں شامل ارکان اسمبلی اوردیگر بااثر سیاسی شخصیات سے رابطے کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ صورت حال سے سخت پریشان ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے خود ایسے سیاستدانوں اور ارکان اسمبلی سے براہ راست رابطے کیے ہیں جن کا ماضی میں پیپلزپارٹی سے تعلق رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری نے ضلع چکوال کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیے ہیں لیکن انہیں کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا

یشفاء ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈ ی کی جانب سے ایک نوجوان کو ویل چیئر دی گئی

ڈھڈیال( نامہ نگار)یشفاء ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈ ی کی جانب سے ایک نوجوان کو ویل چیئر دی گئی ۔ دونوں ٹانگوں سے محروم معذور 37سالہ طفیل خان ولد فیض علی سکنہ ہرڑ کو چیئرمین عشر وزکوۃ کمیٹی مونا خرم شہزاد کی وساطت سے چیئرپرسن یشفاء ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی ریحانہ نسرین اور ان کی صاحبزادی یشفاء منیر نے یہ ویل چیئر دی ۔ طفیل خان نے ویل چیئر کی فراہمی پر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منتظمین اور چیئرمین خرم شہزاد کا شکریہ ادا کیا ہے

اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل: پاکستان یونین ناروے نے عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا

اوسلو (پ۔ر)۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتاز ماہرقا عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔

یونین کے چیئرمین کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔

عظمت فاروق ایڈوکیٹ نہ صرف قانونی ماہر ہیں بلکہ وہ سول، ریونیو کے معاملات اور مسلم پرسنل لا پر گہری تحقیق اور تجربہ کے حامل ہیں۔  عظمت فاروق ایڈوکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف قانونی مدد فراہم کریں گے بلکہ وہ تمام اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو دیگر متعلقہ فورمز پر بھی اٹھائیں گے۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کی یہ دیرینہ خواہش تھی اور یونین کافی عرصے سے ایک مخلص اور ایماندار ماہرقانون کی تلاش میں تھی۔ بلاخر یونین ایک تجربہ کار ماہر قانون کی مشاورت حاصل کرنے میں کامیابی ہوگئی ہے۔ چوہدری قمراقبال نے امید ظاہرکی کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان یونین ناروے ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جو ستر کی دہائی سے نارویجن پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری رضاکارانہ کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ سے پاکستان میں اس موبائل نمبر اور پتے پر رابطہ کیا جاسکتاہے:

error: