گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: April 23rd, 2018

دولتالہ میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں چچی بھتیجا شدید زخمی

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں چچی بھتیجا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق 21سالہ نوجوان محمد حنیف ولد طارق محمود ساکن ڈھوک کیال اپنے موٹرسائیکل نمبری RIO:1527چچی کے ہمراہ جارہے تھے کہ کالج روڈ کے قریب سامنے سے آنے والی ریو گاڑی نمبری GY :451جس کے نتیجہ میں محمد حنیف اور اپنی چچی سمیت شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیاحادثہ کے بعدریو گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے

سی پیک منصوبہ پاکستان مخالف قوتوں کو برداشت نہیں ہور ہا،راجہ محمد جاوید اخلاص 

گوجرخان(نامہ نگار)سی پیک منصوبہ ملک میں جاری ترقی پاکستان مخالف قوتوں کو برداشت نہیں ہور ہی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرنے والوں کی آمدہ انتخابات میں اپنی اصلیت کا اندازہ ہو جائے گا پرویز اشرف اپنی یونین کونسل دولتالہ اورگوجرخان شہر میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے میرے ساتھ مناظرہ کر لیں 35سال سے گوجرخان کی عوام کیلئے خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی کی طرف سے پوٹھوہار پریس کلب کے اعزازمیں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ حمید ایڈووکیٹ، راجہ طاہر کیانی، چیئرمین الحاج محمد شاہد صراف، چوہدری فرزندعلی، احمد نواز کھوکھر، ملک جاوید، جواد ارسلان ایڈووکیٹ اور راجہ سہیل عباس کیانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راجہ علی اصغر، قاضی شوکت محمود، ملک فیاض، خواجہ نعیم قیوم ، سیٹھی ارشد، پروفیسر نسیم تقی جعفری، ملک طارق ، راجہ ظہور منظور،یامین قریشی، اکبرشاہ،چوہدری راشد،انجم رشید وارثی، تاجروں ، وکلاء ،صحافیوں ، سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی جاوید اخلاص نے کہا کہ گوجرخان کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا دیہاتوں میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا بجلی کے منصوبے دیے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی جو لوگ بڑے عہدوں پر فائز رہے انہوں نے سارا زور کمیشن پر رکھا اورترقیاتی کاموں میں کرپشن کی ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنی یونین کونسل گوجرخان شہر اور دولتالہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے میرے ساتھ مناظرہ کر لیں اگر انہوں نے زیادہ ترقیاتی کام کرائے تو میں دستبردار ہوجاؤں گا وگرنہ ان کو پھر سیاست کا کوئی حق نہیں اور جھوٹ کی سیاست بندکریں شاہد صراف نے کہا کہ میں گوجرخان شہر گلیوں کی سٹریٹ لائٹ کا مسئلہ حل کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا راجہ طاہر کیانی نے کہا کہ اگر قیادت نے اعتماد کیا تو وہ ضرور انتخابات میں حصہ لیں گے پارٹی کے فیصلہ کے پابند ہونگے انہوں نے کہا کہ سیاست میں میڈیا کا اہم رول ہے مثبت تعمیری صحافت کے فروغ کیلئے صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

بھاری مینڈیٹ کا صلہ یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم

سکھو (نمائندہ خصوصی) بھاری مینڈیٹ کا صلہ یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم، موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج کے نظام سمیت موہڑہ سرانداز،چورہ اور سکھو موڑ کی رابطہ سڑکیں کھنڈر بن گئیں، علاقہ کی اکثریت گیس سے بھی محروم، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو سے بھاری مینڈیٹ لینے والی حکومت کے پانچ سال مکمل ہو گئے لیکن یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات ترقیاتی کاموں سے محروم رہ گئے، نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج نظام نہ بن سکا جس کی وجہ سے قبرستان کا راستہ تاحال تلاب کا منظر پیش کر رہا، موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ، سکھو تا چورہ لنک روڈ، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کی خستہ حالی بھاری مینڈیٹ لے کرمنتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ بن کر رہ گئیں، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ جو سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملاتی ہے لیکن حکومتی نااہلی کے باعث کھنڈر بن کر رہ چکی ہے، سکھو تا چورہ اور موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کئی ماہ پہلے موضع کوٹلہ میں گیس فراہمی کا باضابطہ افتتاح بھی کر چکے لیکن تاحال منصوبہ پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا، قدرتی گیس کا وافر زخیرہ ہونے کے باوجود سکھو کے اکثر دیہات موہڑہ چوہدریاں، موہری،کوٹلہ اور موہڑہ سرانداز تاحال قدرتی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اہلیان علاقہ سخت تذبذب کا شکار ہیں کہ بھاری مینڈیٹ لے کر منتخب ہونے والی حکومت میں علاقائی مسائل حل نہ ہو سکے تو کس حکومت میں حل ہوں گئے، اہلیان یوسی سکھو خادم اعلی پنجاب شہباز شریف، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل سکھو کے دیہات کی رابطہ سڑکوں کی بحالی پر توجہ دیتے ہوئے علاقہ کو گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ علاقہ میں مسائل کا خاتمہ ہوسکے اور عوام کو بنیادی سہولیات سے فائدہ حاصل کر سکیں

محمد خان بھٹی نے ڈہوک کیال کا مشہور مقدمہ کے فریقین کے مابین راضی نامہ کرا دیا

دولتالہ(نامہ نگار) چیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی نے ڈہوک کیال کا مشہور مقدمہ کے فریقین کے مابین راضی نامہ کرا دیا، فریقین کو گلے ملوا دیا اہلیان علاقہ کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی دولتالہ میں درج الگ الگ کراس مقدمات میں دونوں طرف سے تقریبا 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کی پکڑ دھکڑشروع ہوئی اور عدالت سے ضمانتیں بھی کرائیں گئیں مقامی جرگہ نے راضی نامہ کی کوششیں کیں اسی سلسلے میں چئیر مین محمد خان بھٹی نے اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا اور راضی نامہ کے لئے کوششیں کیں جو بار آور ثابت ہوئیں اور دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پائے گئے مرکزی کردار ملک محمود اور رضوان ملک کو گلے ملوا دیا جس پر وہاں موجود اہلیان علاقہ نے محمد خان بھٹی کے اس عمل کو سراہا اس موقع پر وائس چئیر مین راجہ زبیر ،صوفی بنارس، جنرل کونسلر حسن اختر راجہ ،ماسٹر بشارت،عابد چوہدری ، حاجی محبت ،میاں واحد،مرزا نزیر،ملک ہارون،طارق اور اعجازسمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر محمد خان بھٹی نے دونوں فریقین کو امن بھائی چارے کی تلقین کی اور کہا کہ آپس میں اتفاق واتحاد سے رہنا انسانیت کا اعلی درجہ ہے

مقابلہ نیزہ بازی محمدیہ لجپال کلر سیداں نے میدان مار لیا

جاتلی(نامہ نگار)مقابلہ نیزہ بازی محمدیہ لجپال کلر سیداں نے میدان مار لیا،نشان جیدر کلب جاتلی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،تفصیلات کے مطابق سید اڈا کے قریب باہولے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید اقبال شاہ ہمدانی کی زیر نگرانی نیزہ بازی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں درجنوں کلبوں نے حصہ لیا اس مقابلے کے مہمان خصوصی سابق امیدوار برائے چئیر مین راجہ ادریس اور ممتاز شخصیت ملک ایوب تھے مقابلے کے فائنل نتائج کے مطابق سنگل مقابلہ جات میں محمدیہ لجپال کلر سیداں نے پہلی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن محمد نیروی کلب سہنسہ آزاد کشمیر نے حاصل کی سیکشن مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن محمدیہ لجپال کلر سیداں نے حاصل کر کے میدان مار لیا اور دوسری دوسری پوزیشن نشان حیدر کلب جاتلی نے حاصل کی تیسری پوزیشن طہاور زمان کیانی کلب نے حاصل کی جیتنے والے شاہسوار وں میں سابق امیدوار برائے چئیر مین راجہ ادریس ،ملک محمد ایو ب اور سینئر صحافی عابد چوہدری نے انعامات تقسیم کئے

تمام کھوکھوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے،سعادت حسن نومی بٹ

گوجرخان(نامہ نگار) بطرف عدالت آر ایم سروس روڈ کھوکھا یونین کا اہم اجلاس زیر صدارت سعادت حسن نومی بٹ صدر کھوکھا یونین مقامی ہوٹل گوجرخان میں منعقد ہوا اجلاس میں بطرف عدالت آر ایم سروس روڈ اور شاپنگ سنٹر کے 44کھوکھا جات کے مالکان کی جانب سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کھوکھا یونین سعادت حسن نومی بٹ نے کہا کہ تمام کھوکھوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے اور الحمد للہ اس میں آپ لوگوں کے تعاون سے کامیابی نے ہمارے قدم چومے ہیں آپ تمام لوگوں کے ساتھ کی وجہ سے ہی کھوکھا جات میں بجلی کی فراہمی کا عمل شروع ہو رہا ہے اور اس مد میں 100KVکا ایک ٹرانسفارمر بالمقابل انار کلی بازار سروس روڈ پر نصب ہو چکا ہے اور میں جلد ہی آپ لوگوں کے مطالبات چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف اور دیگر حکام بالا تک پہنچاؤں گا تا کہ جلد از جلد آپ کے کھوکھا جات میں بھی بجلی کی فراہمی کا عمل شروع ہو سکے اس موقع پر کھوکھا یونین کے جنرل سیکرٹری سید زاہد شاہ ،ممبران راشد بٹ،سلطان خان،مرزا محمود نذر ،قیصر شاہ،ملک قاسم ربانی اور کھوکھا جات کے مالکان کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں کھوکھا داران کی جانب سے نومی بٹ صدر کھوکھا یونین کو بجلی کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا گیا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا

راولپنڈی( نمائندہ راول نیوز)میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں ٹیکسلا،گوجر خان،کلر سیداں،کہوٹہ اور مری میں انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا ،یہ انسداد ڈینگی و صفائی آج سے شروع ہو کر 11مئی تک جاری رہیگی،جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24اپریل سے 30اپریل تک گوجر خان،27اپریل سے 3مئی تک ٹیکسلا،30اپریل سے 6مئی تک کلر سیداں ،3مئی سے 9مئی کہوٹہ اور 5مئی سے 11مئی تک مری میں انسداد ڈینگی و صفائی مہم چلائی جائیگی،اس مہم میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی چلائی جا ئیگی،شہریوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگائے جائینگے،ہفتہ صفائی میں واک ،سیمینار کا انعقادبھی کیا جائیگا، شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جائینگے،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پھیلانے کے دوران شہریوں سے اپیل کی جائیگی کہ وہ صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،کوڑا کرکٹ ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا بڑے کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،کسی بھی شکایت کااندراج ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر کرائیں فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے اور بیماریوں کو بھگانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں،

صاحبز۱دہ عبد۱لرؤف چشتی کو سپرد خاک کردیا گیا

مندرہ ( سید ساجد نقوی )خطہ پوٹھو۱ر کے معروف بزرگ صوفی شاعر مولوی عبدل چشتی گولڑوی مرحو م کے صاحبز۱دے ،علاقہ کی معروف علمی و ۱دبی شخصیت صاحبز۱دہ عبد۱لرؤف چشتی چند ماہ عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ صبح خالق حقیقی سے جا ملے.مرحوم کو مندرہ کے نو۱حی گاؤں ٹپیالی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مفتی مختار علی رضوی نے پڑھائی .نماز جنازہ میں چیف آف آعو۱ن ملک صفدر علی آعو۱ن،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،پی ٹی آئی گوجرخان کے صدر چوہدری محمد عظیم،ر۱جہ طارق عزیز بھٹی،چوہدری ساجدگجر،چوہدری داؤد ایازآف ککھڑی ،سابق ممبر ضلع کونسل ر۱جہ حمید،چےئرمین یو سی نور دولال چوہدری رمضان،چےئرمین یو سی کوری دولال مامون رشید ۱یڈووکیٹ،سابق ناظم حاجی منیر جنجوعہ،حاجی اخلاق ارشد،ر۱ول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی،عبد۱لمجید قریشی،ساجد نقوی،پی پی مندرہ سٹی کے صدر ر۱جہ جبر۱ن سمیت علماؤ مشائخ و عمائدین علاقہ نے کثیر تعد۱د میں شرکت کی

error: