گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: April 24th, 2018

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گوجر خان میں انسداد ڈینگی و صفائی مہم کا آغازکردیا

گو جر خان(نامہ نگار)میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے منگل کے روز سے 30اپریل تک گوجر خان میں انسداد ڈینگی و صفائی مہم کا آغازکردیا،اس مہم میں اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی چلائی گئی،شہریوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگادیئے گئے ہیں،مہم میں واک ،سیمینار کا انعقادبھی کیا جائیگا، شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جائینگے،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پھیلانے کے دوران شہریوں سے اپیل کی جائیگی کہ وہ صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،کوڑا کرکٹ ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے، خصوصی صفائی مہم شروع کرنے سے متعلق گوجر خان سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل سے ملاقات کی ،ملاقات میں سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال بھی موجود تھے،راجہ جاوید اخلاص نے گوجر خان میں صفائی کی صورتحال کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی و صفائی مہم سے اس موزی مرض کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے میں بڑی مددملے گی،ایم ڈی نے کہاکہ شہریوں سے اپیل کی جائے کہ انسداد ڈینگی کیلئے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا بڑے کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،کسی بھی شکایت کااندراج ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر کرائیں فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے اور بیماریوں کو بھگانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں

گو جر خان،ہاؤسنگ اسکیم میں سیوریج لائن کا کام تاخیر کا شکار سڑکیں کھنڈرات بن گئی

گو جر خان(نامہ نگار)گوجرخان شہر کی آبادی کے مسائل کا خاتمہ کیاجائے ہاؤسنگ اسکیم نمبر1 میں سیوریج لائن کا کام تاخیر کا شکار سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں شہر میں پانی کا بحران سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نواحی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹ کا مسئلہ بھی حل طلب ہے تمام مسائل پر عوامی نمائندوں نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جس کے باعث شہری آبادی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان اسمبلی اورشہر کی قیادت کو چاہیے کہ وہ گوجرخان شہر کی آبادی کے مسائل جو عرصہ دراز سے حل طلب ہے ان کی طرف بھی توجہ دیں شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے نواحی آبادیوں میں کئی کئی روز پانی سپلائی نہیں ہوتا جس سے عوام حصول پانی کیلئے سارا دن سرگرداں رہتے ہیں ہاؤسنگ اسکیم میں نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام بھی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث آبادی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ذراسی بارش سے آبادی مکینوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو جاتا ہے نواحی آبادیوں کی سٹریٹ لائٹ کا نظام بھی بہتر کر کے رات کو گلی محلوں میں اندھیرے کے بادلوں کا خاتمہ کیا جائے سروس روڈ ڈی ایس پی دفتر اور گلیانہ موڑ اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے ٹریفک کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان تمام مسائل کو حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

تیز رفتار ٹرک متعدد افراد کو روندتاہوا ایک گھر میں گھس گیا 

گو جر خان(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر شہری حدود میں ایک تیز رفتار ٹرک متعدد افراد کو روندتاہوا ایک گھر میں گھس گیا جس کے نتیجہ میں مقامی ہسپتال کا ایک ڈسپنسر جا ں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے سہہ پہر پرانی پنڈی چو نگی کے سامنے راولپنڈی کی جانب سے آ نے والا ایک منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ڈاکٹر یعقوب کے عمر کلینک کے سامنے افراد کو کچلتا ہوا ایک گھر میں گھس گیا جس سے ڈاکٹر یعقوب مرزا کا ایک ڈسپنسر رضوان جا ں بحق ہو گیا جبکہ منظور،ارشد،عثمان اور وحید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا گیا جس وقت حادثہ پیش آ یا اس وقت ہائی وے، مو ٹر وے پو لیس حسب معمول اسٹیڈیم کے قریب نا کہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی اور اس وقت جا ئے حادثہ پر پہنچے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا یا جا چکا تھا ۔ اس مقام پر پہلے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں مگر انکی روک تھام کے لیے کوئی اقدا مات نہیں کئے گئے ۔

عبدالغفور اور ارشد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور 


گو جر خان(نامہ نگار)مقامی عدالت نے تھانہ گوجرخان میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان عبدالغفور اور ارشد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان شازیہ ظفر کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی

ہو میو پیتھی قدرت اور روحانیت کے قریب تر ہے

گو جر خان(نامہ نگار)ہو میو پیتھک میں مہلک اور پیچیدہ امراض میں قوت مدافعت کو طاقتور بنا کر شفا ء سے ہمکنار کرتی ہے دیگر طریقہ علاج کیطرح ہو میو پیتھی کی افادیت اجاگر ہے ہومیو پیتھی نے بھی لوہا منوایا ہے ہو میو پیتھی قدرت اور روحانیت کے قریب تر ہے اور مضر اثرات سے پاک ہے جدید ریسرچ ہومیو پیتھی کی غمازی کرتی ہے سینکڑوں سال قبل کی تحقیق آج بھی ہو میو پیتھک پر مسلم ہے ہو میو پیتھک دنیا کا جدید ترین طریقہ علاج ہے ۔ گزشتہ روز کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کا لج گوجرخان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی الحاج شاہد صراف ، چئیرمین تحصیل میونسپل کمیٹی گوجرخان ، ڈاکٹر پرویز اختر قریشی منیجنگ ڈائریکٹر کمال لیبارٹریز ، MNAاور پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،PTIکے لیڈر چوہدری محمد عظیم نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کے موقع پر مختلف ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے ہومیو پیتھک تعلیم اور علاج کی فوقیت پر روشنی ڈالی ، چوہدری محمد عظیم اور MNAراجہ جاوید اخلاص صاحب نے ہو میو پیتھک طریقہ علاج کو سراہا ، ڈاکٹر پرویز اختر قریشی نے بھی ہو میو پیتھی علا ج کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔ آخر میں مہمان خصوصی الحاج شاہد صراف نے ہو میو پیتھی علاج کو قدرتی طریقہ علاج کہا اور تحصیل گوجرخانTMAمیں فری ہو میو ڈسپنری کیلئے مبلغ50,000/-روپے کا خصوصی اعلان کیا جس سے غریب اور نادار لوگوں کا فری علاج یقینی بنایا جا ئے گا

error: