گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: April 25th, 2018

پوسٹ آفس سید میں خورد برد کا انکشاف

دولتالہ(نامہ نگار)پوسٹ آفس سید میں خورد برد کا انکشاف محکمہ ڈاک کے ملازم نے لوگوں کے منی آرڈر کی بھاری رقم نکال لی عوامی شکایات پر محکمہ کا نوٹس انکوائری شروع ہوگی تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس سید میں تعینات ڈاکیا نے درجنوں افراد کے منی آرڈر کی رقم چوری کرلی عوامی شکایات پر محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی اور زرائع کے مطابق اہلکار سے دو لاکھ 80ہزار کی ریکوری کرلی گئی ہے اور اس کے خلاف محکمانہ نے مزید چھان بین شروع کردی ہے بتایا جاتا ہے کہ قبل ازیں اس سکھو پوسٹ آفس میں بھی درجنوں لوگوں کی بھاری رقم خورد برد کرلی تھی عوامی حلقوں سے محکمہ پوسٹ آفس کے اعلیٰ حکام سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ پر ٹاکیاں لگا کر عوام کے جذبات کو ٹھنڈا نہیں کیا جا سکتا

مندرہ (سید ساجد نقوی )مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ پر ٹاکیاں لگا کر عوام کے جذبات کو ٹھنڈا نہیں کیا جا سکتا ہماری آج 26اپریل بروز جمعرات کی ایک احتجاجی کال دینے پر 5برسوں سے سوئے منتخب نمائندوں کے ہوش ٹھکانے آگئے اورعوامی غیض وغضب سے بچنے کے لیے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی مرہم پٹی شروع کر دی اب ٹاکیاں لگاکر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ سے وابستہ لوگوں کا اسکی از سر نو تعمیر کا مطالبہ تھا جس پر ہم قائم ہیں اور اس روڈ سے وابستہ ٹراسپوٹرز اور عوام کے سا تھ کھڑے ہیں ہمارا احتجاج کسی زات یا سیاسی مخالفت کی بنا پر نہیں ہے بلکہ عوامی مفاد عامہ کے لیے ہے اب یہ چہ مہگویاں کی جا رہی ہیں کہ اب ترقیاتی کاموں کے فنڈ بند ہو گئے ہیں اگر رقوم کی خاطر ملکی تاریخ میں اتوار کو بنک کھل سکتے ہیں تو ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ بھی جاری ہو سکتے ہیں اب عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ باریاں لگانے والوں کو روکیں اور زات برادری سے نکل کر پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ووٹ دیں خداکی قسم اگر پی ٹی آئی کے قائدین نے اپنے منشور کے مطابق کرپشن کا راستہ نہ روکا اور دوسری جماعتوں کی روش پر چل نکلے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف کے راہنما وں امید وار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد گجراور راجہ طارق عزیز بھٹی نے احتجاجی ریلی کے حوالے سے راجہ علی اصغر آف ڈھوک تالاب کی رہائش گاہ پر عمادین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی ٹی آئی مندرہ کے صدر چوہدری داؤد ایاز ،یونس مغل ، راجہ عدنان منہاس ،قیصر ،ابرار خان ، راجہ محمد ضیاء آف گنجا میرا ،راجہ محمد یوسف ،راجہ عمران ،اصغر علی و دیگر عمادین علاقہ کی کشیر تعداد موجود تھی

چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے نمائندگی کا حق ادا کردیا

دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)شیخ ساجد محمود ،شیخ شہاب الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے نمائندگی کا حق ادا کردیا ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور چیئرمین یونین کونسل دولتالہ کے ممنون و مشکور ہیں جن کی توجہ کے باعث دولتالہ کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، جس طرح دولتالہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ مثال ہیں

پوٹھو ہار پریس کلب نے ہر دور میں کلمہ حق بلند کیا، راجہ طارق کیانی ،چو ہدری محمد عظیم

گو جر خان(شبیر احمد کھو کھر) پو ٹھو ہار پریس کلب شاندار روا یا ت کا امین ایک ایسا ادارہ ہے جس کے صحافیوں نے ہر دور میں کلمہ حق بلند کیا، صحافیوں کے مفا دات کی جنگ لڑی اور علا قائی پریس کلبوں میں اسکا نام سر فہرست ہے ان خیا لات کا اظہار مقررین نے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر طارق کیانی کی طرف سے پو ٹھو ہار پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں تاج ہو ٹل میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر کلب کے چئیرمین شہزاد قریشی،صدر احمد نواز کھو کھر جنرل سیکر ٹری ملک جا وید اقبال کے علاوہ پی ٹی آئی کے را ہنماؤں چو ہدری محمد عظیم،مرزا محمد نعیم،طارق عزیز بھٹی، جا وید کو ثر اورہا رون کیانی نے بھی خطاب کیا ۔نظا مت کے فرائض نوید سجاد نے سر انجام دیئے۔جبکہ پوٹھو ہار پریس کلب کے عہدیداران چیف ایگزیکٹیو ایم کلیم اللہ بھٹی، پروفیسر راجہ جمشید علی،،وائس چئیرمین خان لیا قت،نائب صدورخواجہ ظہیر اختر، مرزا رفعت،احمد فاروق آ وان،را جہ ثاقب،سخاوت حسین مغل،طلعت سیال،راجہ قاسم علی جا وید،حکیم عبد الرؤف کیانی،ملک افتخار احمد، شیخ صلاح الدین۔سید تصور حسین شاہ، آصف محمود اعوان، راجہ غلام عباس، مرزاظفر،ہارون جٹ،کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی را ہنما شہزا دہ خان،راجہ ساجد یو سف،یامین قریشی،عظمت مغل راجہ یا سر کرسال اور دیگر بھی مو جود تھے ۔ طارق کیانی نے کہا کہ لفظ صحافی، صحیفے سے نکلا ہے اور اسکا مطلب ہے کہ صحافی پیغمبرانہ کام ہے اسی طرح یہ اپنے قلم کو اپنی دلی کیفیات اور روحانیت کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔اور انہوں نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے طارق کیانی نے کہا کہ جب اس اصول کے تحت صحافی ہم پر یا کسی پر بھی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں اسے خوشدلی سے قبول کر نا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بھی ایک اہم ذمہ داری ہے مگر میں خود سوچ سمجھ کر چو ہدری عظیم کے حق میں دستبردار ہو کر یہ ثابت کیا ہے کہ سیاست میں ٹکٹ ہی سب کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہو ں کی چو ہدری عظیم اس عہدے کے لیے مو زوں ترین شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس ملک کی ہیں ہمیں رواداری کا مظاہرہ کر نا چاہیے انہوں نے صدر احمد نواز کھو کھر اور جنرل سیکر ٹری جا وید ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ یہ میرے دل کے قریب ہیں اور شاندار شخصی اوصاف رکھتے ہیں دیگر مقررین نے آج کی شاندار تقریب کے انعقاد پر طارق کیانی کی مخلصانہ کو ششوں کو سراہا۔قبل ازیں شہزاد قریشی، احمد نواز کھو کھر اور ملک جا وید اقبال نے نے کہا کہ وہ پوٹھو ہار پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے یقین دلا تے ہیں کہ ہم اپنا غیر جا نبدارانہ کر دار ادا کرتے رہیں گے اور کلمہ حق کہنے کے لیے کسی مصلحت کو آ ڑے نہیں آ نے دیں گے۔ انہوں نے شاندار عشائیہ پر پی ٹی آئی اور طارق کیانی کا شکریہ ادا کیا

تھانہ گوجرخان میں اقدام قتل کے تحت درج ہونے والے مقدمہ کا فیصلہ

گو جر خان(نامہ نگار) تھانہ گوجرخان میں اقدام قتل کے تحت درج ہونے والے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزم کو 7سال سزا اور جرمانہ، تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ دفعہ 30گوجرخان راجہ عبدالحفیظ کی عدالت میں زیرسماعت پر گزشتہ روز فیصلہ کر دیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 124سال 2012 بجرم 324/34 تھانہ گوجرخان میں درج تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اشتیاق حسین کو 7 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ کی سزا سنائی ، جبکہ ملزم خالد محمود کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا، ملزم نے مستغیث غلام جیلانی کو فائرنگ کر کے مضروب کیا تھا۔

صاف پانی پراجیکٹ نارتھ پنجاب میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی،میجر(ر) طاہر اقبال

ڈھڈیال( نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ صاف پانی پراجیکٹ نارتھ پنجاب میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی اس سلسلہ میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ دنیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ میں جو بھی ادائیگیاں اور کام ہوا وہ وقواعد وضوابط کے مطابق ہوا اور پانچ سیکرٹریز پر مشتمل بورڈ کی نگرانی میں اس کی منظوری دی گئی ۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ہم نے دفتر کے لئے کوئی نیا فرنیچر ا ور دیگر آرائشی سامان نہیں خریدا اور آفس بلڈنگ کرایہ کی مد میں بھی بچت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا اور جو ادائیگیاں کی گئیں ۔ ان کی باقاعدہ منظوری بورڈنے دی ۔میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور جو بھی کام اور ادائیگیاں ہوئیں اس کے ہم دستاویزی ثبوت اور دیگر ریکارڈ پیش کرسکتے ہیں۔

پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تھانوں کو مضبوط کیا جائے گا ،پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے سی پی او آفس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سی پی او راولپنڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جہاں بھی رہا ہوں صحافی دوستوں سے اچھا تعلق رہا ہے ۔راولپنڈی میں بھی صحافی برداری سے اچھا تعلق رہے گا ۔ آپ کواگر راولپنڈی میں کسی جگہ جرم نظر آئے تو نشاندہی کریں انشاء اللہ کاروائی ہو گی ۔ سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس پر نئے سرے سے توجہ دے رہا ہوں 15اکثر مصروف ملتا ہے اس کا حل بھی کیا جا رہا ہے کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے ۔ ایس ایچ او روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں بیٹھا کریں گے جو خود سائلین کو سن کر ان کی دادرسی کریں گے جرائم برخلاف املاک کی ایف آئی آر فوری درج کی جا رہی ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں کاروائی کی جائے گی ۔ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تھانوں کو مضبوط کیا جائے گا اچھی شہرت کے حامل افسران کو ڈھونڈ کر تھانوں ایس ایچ او لگایا جائے گا ۔ پولیس ملازمان کو ہفتہ وار ریسٹ دینے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ سی پی او راولپنڈی نے میڈیا کے نمائندوں کو کہا کہ آپ کا اور ہمارا تعلق مضبوط ہوناچاہیے

فیصل آباد میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے زراعت آفیسران کے نمائندگان نے نئے صوبائی عہدیداران کا چناو کیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)گذشتہ روز فیصل آباد میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے زراعت آفیسران کے نمائندگان نے نئے صوبائی عہدیداران کا چناو کیا۔ نتائج کے مطابق چوہدری محمد اکرم گجر زراعت آفیسر فتح پور ضلع لیہ صدر پنجاب، محمد گلزار شاہد زراعت آفیسر سمندری سینئر نائب صدر پنجاب، ملک وسیم عباس زراعت آفیسر چکوال نائب صدر شمالی پنجاب، منظور عنایت زراعت آفیسر شیخوپورہ نائب صدر مرکزی پنجاب، حسن ضیاء راجر زراعت آفیسر بہاولنگر نائب جنوبی پنجاب، محترمہ مس عذرا ثمرین کاٹن انسپکٹر رحم یار خان، نائب صدر خواتین آفیسرز، ملک محمد ناصر جنرل سیکریٹری پنجاب، محمد ارشد زراعت آفیسر پتوکی جوائنٹ سیکریٹری، ملک غلام مصطفی زراعت آفیسر قصور سیکریٹری فنانس، محمد عالمگیر زراعت آفیسر ملتان ڈیپٹی سیکریٹری فنانس، فہمید احمد چوھدری زراعت آفیسر سرگودھا سیکریٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔تمام ممبران پنجاب ایگری آفیسرز اینڈ سائنٹسٹس ایسوسی ایشن نے نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران زراعت آفیسر کے چار. درجاتی سروس سٹریکچر کی منظوری کے حصول اور نفاذ میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اکرم گجر نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب اور بالخصوص وزیراعلی پنجاب جناب میاں شہباز شریف جو کہ ایک وسیع القلب شخصیت کے مالک ہیں سے گذارش کرتے ہیں کہ پنجاب کے دوسرے محکمہ جات جس میں محکمہ ہائرایجوکیشن بھی شامل ہے کی طرز پر محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے اعلی تعلیم یافتہ بیسوں زراعت آفیسران جوکہ محکمانہ سروس سٹریکچر نہ ہونے کی بنا پر 1985 سے بطور زراعت آفیسر گریڈ 17 میں اپنی خدمات سرانجام دینے پر مجبور ہیں کیلئے بھی چار درجاتی سروس سٹریکچر منظور فرما کر نافذ کروایا جائے تاکہ ان آفیسران کا بھی احساس محرومی ختم ہو۔ اسی طرح دوسرے محکمہ جات کی طرح محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے کنٹریکٹ زراعت آفیسران کو بھی مستقل کیا جائے۔

error: