گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: May 2018

بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے شدید گرمی میں روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا


دولتالہ(نامہ نگار) بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے شدید گرمی میں روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا ،صارفین کا گرمی کی شدت سے برا حال،مریضوں ،معمر افراد اور بچوں کو شدید مسائل کا سامنا،کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر،افطاری کی تیاری میں خواتین کو پریشانی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق دولتالہ اور قرب وجوار میں بجلی کی اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دن اور رات کے اوقات میں12گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ،ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی اکثر غائب رہنے لگی ،شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث روزے داروں کیلئے روزہ رکھنا بھی محال ہو گیا جبکہ خواتین کو سحرو افطار کی تیاریوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مساجد میں وضو کیلئے پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ نمازیوں کے لئے کڑا امتحان بن چکی ہے ،ادھر بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ بالخصوص درزیوں کیلئے کام جاری رکھنا نا ممکن ہو چکا ہے اور عید کیلئے بک کئے گئے لباس بروقت مہیا کرنا مشکل ترین کام بن چکا ہے ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درزیوں نے کپڑے سلائی کی مزید بکنگ بھی بند کردی ہے جس کی وجہ سے بے شمار لوگ عید پر نئے کپڑوں سے محروم رہ جائیں گے ،عوامی حلقوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ عمل میں لایا جائے جبکہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ممنوع قرار دی جائے

اسلام پو رہ کے ڈیم کے قریب سے ایک 30سالہ شخص کی نعش ملی ہے

گو جر خان(نامہ نگار) اسلام پو رہ کے ڈیم کے قریب سے ایک 30سالہ شخص کی نعش ملی ہے جسکی شناخت محمد عثمان سکنہ کلر سیداں کے نام سے ہو ئی ہے ۔پولیس چو کی قاضیاں نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان پہنچا دی ۔ پو لیس نے موت کی وجہ نہیں بتا ئی۔اصل وجہ کا پتہ پو سٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔ پو لیس مصروف تفتیش ہے۔

یونین کونسل جاتلی میں کھلاڑیوں نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل جاتلی میں کھلاڑیوں نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی،25سالہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر دیرینہ کارکن حاجی اختر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سرفراز اصالت کیساتھ ملاقات میں کیا ،حاجی اختر نے اپنی برادری اور احباب سمیت پیپلز پارٹی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے تحریک انصاف کا حصہ بننے پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ سرفراز اصالت کا کہنا تھا کہ یونین کونسل جاتلی میں تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور اپنی قائدین چوہدری محمد عظیم ،چوہدری ساجد محمود اور چوہدری جاوید کوثر کی قیادت میں متحرک ہیں،آنے والے انتخابات میں عوام کی امیدوں کا محور ومرکز صرف اور صرف تحریک انصاف کے امیدواران ہی ہوں گے

سحروافطار کے وقت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بلبلا اٹھے


سکھو(نمائندہ خصوصی) سحروافطار کے وقت بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بلبلا اٹھے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مساجد میں پانی ناپید،نظام زندگی درہم برہم، تفصیلات کے مطابق قصبہ سکھو میں سحروافطار اور عین نماز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا، دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی بندش روز کا معمول بن گیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی سخت درہم برہم،بجلی کی ظالمانہ بندش کی وجہ سے کاروباری طبقہ بالخصوص ٹیلرنگ اور دیگر کاروباری افراد ہاتھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کا انتظار کرنے لگے،آگ برساتی دھوپ اور بجلی کی بندش کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اہلیان سکھو سراپا احتجاج ہیں کہ حکومت اپنی مدت تو مکمل کرچکی لیکن 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے وعدے پورے نہ کرسکی، اہلیان علاقہ اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سحروافطار اور نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بلاطعطل فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے

ہیضہ اورپیٹ کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں ان دنوں بہت اضافہ ہو گیا ہے


گو جر خان(نامہ نگار)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سہیل نے کہا ہے کہ ہیضہ اورپیٹ کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں ان دنوں بہت اضافہ ہو گیا ہے متاثرہ مریضوں کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی سر وسز مو جود ہیں لیکن روزہ داروں کو اس صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدا بیر اختیار کر نا چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ افطاری میں تلی ہو ئی اشیا اور کولڈ ڈرنکس سے پر ہیز لا زمی ہے روزہ دار تربوز، خربوزہ اور دیگر فروٹ استعمال کریں جبکہ یہ اشیا کھا نے کے فوری بعد پا نی سے پر ہیز کریں انہوں نے کہا کہ افطاری کے بعد شکنجبین اور سادہ پا نی پر انحصار کیا جا ئے وہ بھی بہت زیادہ ٹھنڈا نہ ہو بصورت دیگر گلے خراب کی شکایت اور پھر بخار کا اندیشہ ہے ۔ ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ رویتی کھا نا ضرور کھائیں لیکن زیادہ مقدار میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں میں بڑھتی ہو ئی بیماریوں کے پیش نظر تحصیل ہید کو ارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کے پارٹی چھوڑنے کے باعث سہیل کیا نی کی نا مزدگی کی گئی ہے ،راجہ جاوید اخلاص


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے را ہنما اورپارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کے پارٹی چھوڑنے کے باعث سہیل کیا نی کی نا مزدگی کی گئی ہے تا ہم پارٹی جب تمام عہدیداران کا نئے سرے سے انتخاب کر ے گی تو یہ نا مزدگی خود بخود ختم ہو جا ئے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر لیگی را ہنما طاہر کیانی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخا بات سر پر ہیں تحصیل کے جنرل سیکر ٹری کا اہم عہدہ خالی نہیں چھو ڑا جا سکتا تھا اسلئے فوری نا مزدگی کی گئی اسکوا یشو بنا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہما را مقابلہ ان سے ہے جنہوں نے نواز شریف کو دیوار سے لگا یا غیر قانونی حربوں اور دھر نوں نے حکومت کو مفلوج کیا اور ن لیگ کے راستے میں رو ڑے اٹکائے ہم سب کو انکے خلاف مل کر جدو جہد کرنا ہے نواز شریف جس جرات اور بہا دری کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کر رہے ہیں ن لیگ کے مخلص کا رکنوں کو انکے ساتھ کی ضرورت ہے جا وید اخلاص نے کہا کہ کا رکن ان جمہوریت دشمن اور اقتدار کے بھو کو ں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ں معمولی عہدوں کی خاطر پا رٹی ڈسپلن اور اتحاد و اتفاق کو داؤ پر نہ لگا یا جا ئے طاہر کیانی نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اگر اس عہدے کے لیے پہلے کو ئی امیدوار تھا تو را جہ جا وید اخلاص سے را بطہ کرتے۔ہمیں کبھی بھی عہدوں کا لالچ نہیں رہا سیدھی سے بات یہ ہے کہ ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں اور انکی اور انکے حامیوں کا میابی کے لیے دن رات ایک کر نا ہے ۔

ایم ایم اے کی بحالی دینی ہم آہنگی کے لیے اکابرین ایم ایم اے کا اعلی اقدام ہے

دولتالہ(نامہ نگار)ایم ایم اے کی بحالی دینی ہم آہنگی کے لیے اکابرین ایم ایم اے کا اعلی اقدام ہے جس ملک میں امن کی فضا کو تقویت ملی ہے اور اسلام پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کو بھی ناکامی ہو گء۔تحصیل گوجر خان میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر الیکشن 2018 میں کامیابی حاصل کرے گی پاکستان کی خوشحالی اور اسلام کے غلبہ کے لیے ایم ایم اے کا ساتھ دے۔نامزد امیدوار جماعت اسلامی ایم این اے 58 چوہدری عابد ایڈووکیٹ

ہم وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،راجہ پرویزاشرف

سکھو(محمدفرقان قریشی) ہم وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، سوئی گیس فراہمی کا آغاز ہم نے کیا اور پایہ تکمیل تک ہم ہی پہنچائیں گئے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان و رہنماء4 پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل کرنب الیاس آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنا نام چمکانے کی کوشش کر رہی ہے،لیکن عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو بلکل مسترد کر دیا ہے، ن لیگی حکومت نے ترقیاتی کاموں کی راہ میں روڑے اٹکانے اور اپنی تجوریاں بھرنے میں توجہ مرکوز رکھی،راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ علاقہ میں قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبے ہم نے شروع کیے تھے اور ہم ہی انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئے،انہوں نے کہا کہ بھنگالی تا گلیانہ روڈ جو علاقہ کی انتہائی اہمیت کی روڈ ہے اس کی خستہ حالی دیکھ کر دکھ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ انشاء4 اللہ اقتدار میں آکر علاقہ کی تعمیروترقی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گئے، راجہ پرویز اشرف راجہ خالد محمود کی خصوصی دعوت پر یوسی کرنب الیاس آئے ،اس موقع پر راجہ خالد محمود نے اپنی برادری سمیت ن لیگ کو خیرآباد کہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اور اپنی ہرممکن حمایت کا یقین دلایا، راجہ پرویز اشرف یوسی کرنب الیاس کے صوبیدار راجہ اکبرحسین اور ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے نائب صدر راجہ ایوب منہاس کے گھر گئے جوکہ گزشتہ دنوں روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے تھے ان کی عیادت کی،اس موقع پر سابق وائس چئیرمین ڈسٹرکٹ راولپنڈی راجہ ضمیرمنہاس،راجہ بدر کیانی آف ددوال، اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی،جنہوں نے راجہ پرویزاشرف کو آئندہ الیکشن میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گو جر خان اور گردو نوواح میں جعلساز گروپ ہوٹلوں پر چھا پے مار رہا ہے

گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان اور گردو نوواح میں جعلساز گروپ ہوٹلوں پر چھا پے مار رہا ہے اور ریٹ چیک کر رہا ہے ۔جسکا مقامی انتظامیہ نے سختی سے نو ٹس لیا ہے معلوم ہوا ہے کہ جعلساز خود کو بلدیہ کی ٹیم ظاہر کرتے ہیں۔اس سلسلے میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر نے بتا یا کہ ہمیں ایسی شکا یات ملی ہیں جبکہ بلدیہ کی کوئی ایسی ٹیم سرے سے بنائی ہی نہیں گئی ہے رمضان المبارک میں کھلے ہو ٹلوں کو چیک کر نا اور ریٹ چیکنگ کا اختیار صرف مقامی انتظامیہ کو ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو کاندار کے پاس ایسے لو گ آئیں تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ یا اسسٹنٹ کمشنر کے ٹیلی فون نمبرپر آ گاہ کیا جا ئے

کارکن عمران خان کو پیغام عوام میں پہنچائیں، رب نواز قریشی 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے را ہنما رب نواز قریشی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک صاف ستھری سیاست ہو گی اور کرپشن کے خا تمے کے بعد لو گوں کو مسائل حل ہو ں گے اور جمہوریت مضبوط ہو گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جمہوریت کی مظبوطی کے نام پر کرپشن کومضبوط کیا اور ملک کو دیوالیہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان دو نو ں پارٹیوں نے ہماری نسلوں کو مقروض کر کے رکھ دیا ہے شاید یہ قرضے اگلی تین نسلیں بھی نہ اتار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بحرانی کیفیت سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں اگر ملک سے کرپشن ختم ہو گئی تو اس سے حاصل ہو نے والی بھا ری رقم ملک پر خرچ ہو گی اور ملک خوشحال ہو گا رب نواز قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کا رکن گلی گلی اور قریہ قریہ پھیل جا ئیں اور عمران خان کو پیغام عوام میں پہنچائیں دو نو ں پارٹیاں دھا ندلی کی ماسٹر ہیں کا رکن اسکے آگے دیوار بن جا ئیں۔

مبارکباد


گوجرخان (پ۔ر) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر اورنگزیب انور مغل ایڈووکیٹ ، ملک نثار اعوان ، راجہ فرقان کیانی ، مرزا عمر اسد اللہ سابق صدر بار ، مرزا کامران عادل، سید عرفان کاظمی ، راجہ شاہد کیانی ، زوہیب اشرف مغل ، عرفان قریشی ، سعید انور مغل ، راجہ سعید اختر اور دیگر وکلاء نے راجہ سہیل کیانی کو مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کا سیکرٹری جنرل بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیاہے کہ راجہ سہیل کیانی مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کر نے اور آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار اداکرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ سہیل کیا نی نوجوان قانون دان ہیں اور میاں نواز شریف کے مخلص سپاہی ہیں آخر میں انہوں نے راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سہیل کیانی کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان تعینات کیا

گوجرخان میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری

گو جر خان(نامہ نگار)شدید گر می اور روزہ کی حدت کے ساتھ ساتھ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ جا ری ہے پیر کو سارا دن وقفے وقفے سے بجلی بند ہو تی رہی اور رو زہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔پی ٹی آئی کے را ہنماؤں عظمت مغل اور امین ڈار نے کہا ہے کہ بجلی کی شدید ترین لو ڈ شیڈنگ کے با وجود حکمران ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ ما ننے کے لیے تیار ہی نہیں کہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ جا ری ہے اور عوام ایک شدید عذاب سے دو چار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئیسکو اس سلسلے میں وضاحت کرے اور بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے اوقات کا اعلان کیا جائے

ملک کو ایٹمی قوت بنا نے کا تما م تر سہرا ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے ، پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنا نے کا تما م تر سہرا ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے جنہوں نے انتہائی نا مساعد حا لات میں ایک نیا پاکستان بنا یا اور ملک کو ایک ایٹمی قوت بنا نے کی بنیاد رکھی اور الحمد الہہ ڈاکٹر عبد القدیر خان آج بھی سلا مت ہیں جو ببا نگ دہل بتا تے ہیں کہ کس طرح انکے را ستے میں رو ڑے اٹکائے گئے مگر بھٹو نے اسکی زرہ برا بر پرواہ نہ کی اور انہیں ہر قسم کی سہو لیات بہم پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اسکے علاوہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تیل کا ہتھیار استعمال کر نے کا گر سکھا یا اور اسلامی دنیا کے ہیرو بنے وہ دشمن کی آنکھ میں کھٹکتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان دشمن اور اسلام دشمن قوتوں نے ایک ڈکٹیٹر کے ذریعہ پھا نسی کے پھندے پر چڑھا دیا مگر دنیا گواہ ہے کہ بھٹو پر کر امر ہو گیا اور اسکو پھا نسی چڑھا نے والوں کا آج نام بھی با قی نہین ہے بھٹو کے بعد انکی عظیم بیٹی بے نظیر شہید نے ایٹمی پرو گرام کو آگے بڑھا یا اور ب�آخر آج کے دن ہم ایٹمی قوت بن گئے ۔ ہم اس عظیم کا رنامہ پر شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کو سلام پیش کر تے ہیں۔

راجہ سہیل کیا نی نوجوان قانون دان ہیں

گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر اورنگزیب انور مغل ایڈووکیٹ دیگر وکلاملک نثار اعوان ، راجہ فرقان کیانی ، مرزا عمر اسد اللہ سابق صدر بار ، مرزا کامران عادل، سید عرفان کاظمی ، راجہ شاہد کیانی ، زوہیب اشرف مغل ، عرفان قریشی ، سعید انور مغل ، راجہ سعید اختر اور دیگر وکلاء نے راجہ سہیل کیانی کو مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کا سیکرٹری جنرل نا مزد کر نے کے فیصلے کو سراہتے ہو ئے انہیں مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ سہیل کیا نی نوجوان قانون دان ہیں اور میاں نواز شریف کے مخلص سپاہی ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کر نے اور آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار اداکرینگے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ ادا کیا ۔

28مئی کا دن ہما ری ملک تا ریخ کا روشن ترین باب ہے ،راجہ جاوید اخلاص


گو جر خان(نامہ نگار)پارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص اور مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر را جہ حمید نے کہا ہے کہ 28مئی کا دن ہما ری ملک تا ریخ کا روشن ترین باب ہے جب نواز شریف نے بھا رت کے مقابلے میں ایک ایٹمی دھماکہ زیادہ کر کے اسکو منہ تو ڑ جواب دیا ۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کی جگہ کو ئی اور حکمران ہو تا تو عالمی دنیا کے دباؤ میں آ جا تا مگر نواز شریف کی ملکی مفاد کو ہر حال میں مقدم جا نا اور کسی کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہو ئے آج کے دن 6ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کر دئے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج ہما را ازلی دشمن بھارت بھیگی بلی بنا ہوا ہے اور اسے جا رحیت کی جرات نہیں را جہ حمید نے کہا کہ ہمیں دھماکے کئے ہو ئے 20برس بیت گئے نواز شریف کی جرات اور بہا دری نے ہمیں مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی چھٹی ایٹمی قوت بنا یا جسکی بدو لت پاکستانیوں کے ہی نہیں پو ری مسلم دنیا کے سر فخر سے بلند کر دئے آج ہما ری اہمیت یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ہما ری طرف دیکھتے ہیں اور انکے دلوں سے یہود و ہنود کا خوف نکل چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج ایٹم کو بچا نے کے لیے قوم ایک بار پھر نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے اور وہ آمدہ انتخا بات میں ایک بار پھر نواز شریف کی جماعت کو بھا ری اکثریت سے کا میاب کرے گی ۔

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں


ڈھڈیال(نامہ نگار)ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بااثر طاقتوں کی جانب سے چکوال کے تمام پارلیمنٹرین پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن مسلم لیگی پارلیمنٹرین نے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز خان ٹمن کے ڈیرہ پر ایک حاضر سروس آفیسر آئے ، میجر(ر) طاہر اقبال سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا گیا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک سلیم اقبال، سردار ذوالفقاردلہہ، ملک تنویر اسلیم سیتھی اور مہوش سلطانہ راجہ پر بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کیلئے مختلف حربے استعمال کیے گئے جو ناکام ہوئے۔ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین اور پارٹی کی دیگر شخصیات نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے وفاداری ، میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف پراپنے بھر پور اعتماد کااظہارکیا۔

وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے ڈھڈیال رمضان بازار کا دورہ کیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے ڈھڈیال رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری خورشید بیگ نے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیا ء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں پراپنے اطمینان کاا ظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈھڈیال رمضان بازار کے انچارج چوہدری سبط الحسن گوندل نے رمضان بازار کے بارے میں انہیں بریفنگ بھی دی۔ چوہدری خورشید بیگ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اوررمضان بازار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ رمضان بازار سے عوام کو فائدہ مل رہا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں شا ندار کا رکر دگی پر پو ری پاکستانی ٹیم مبا رکباد کی مستحق ہے


گو جر خان(نامہ نگار)لارڈز ٹیسٹ میں شا ندار کا رکر دگی پر پو ری پاکستانی ٹیم مبا رکباد کی مستحق ہے ان خیا لات کا اظہار سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم میں مقامی کر کٹرز سابق سٹی ناظم خواجہ حمید الدین اور سٹار کرکٹ ٹیم کے کپتان راجہ حمید اصغر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز میں کھلے جا نے والے میچ ہمیشہ اہمیت کا حامل ہو تے ہیں اور اس میں کا میابی واقعی تا ریخی کا میابی ہے جس میں تما م کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس میں ہما رے گو جر خان کے ہیرو محمد عامر کا بنیا دی کر دار ہے جنہوں نے میچ کے ما یوس کن لمحات میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی اور پا کستان کی کا میابی میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ رمضان المبارک میں پا کستان نے ٹی ٹونٹی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دیکر عید کی کو شیاں دی تھیں اور اب انہوں نے انگلینڈ کو لا رڈز میں شکست دیکر عید کی خوشیاں دی ہیں

ہمیں سردار غلام عباس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،سردار گروپ لندن 


ڈھڈیال(نامہ نگار)سردار گروپ لندن کے رہنما وسیم عباس منہاس نے کہا ہے کہ ہمیں سردار غلام عباس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کی مکمل تائید کریں گے۔ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس جس سیاسی پلیٹ فارم سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وسیم عباس منہا س نے کہا کہ سردار گروپ ایک قوت ہے اور حالیہ انتخابات میں سردار گروپ ایک دفعہ پھر اپنی بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کرے گا۔

سردارغلام عباس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے


ڈھڈیال(نامہ نگار)سردارغلام عباس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،سید اسد علی شاہ جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاپ نے ڈھڈیال پریس کلب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ابھی کسی بھی ٹکٹ کو فائنل نہیں کیا ہے ۔ سردار غلام عباس کو جماعت میں آنے کی کیا جلدی ہے سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ پی ٹی آئی ضلع چکوال میں نہایت مضبوط ہے اور ہر سیٹ پر اپنے نمائندے کھڑے کرے گی

گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک دلیرانہ واردات میں ڈاکو تین لا کھ کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ہے دن 1بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو مصروف جگہ پر واقع گلیانہ کے ڈاکخانہ میں داخل ہو ئے اور 2لاکھ87ہزار روپے لو ٹ کر ایک مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پو لیس تھانہ گو جر خان موقع پر پہنچ گئی اور ملازمین کے بیا نات اور شواہد کی رو شنی میں تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پولیس تھا نہ گو جر خان نے 9سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی کی کو شش پر مقدمہ درج کرلیا


گو جر خان(نامہ نگار )پولیس تھا نہ گو جر خان نے 9سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی کی کو شش کر نے والے نو جوان کے خلاف مقدمہ درج کر یا ۔بڑکی جدید کے رہائشی ٹھیکیدار اللہ دتہ نے ایف آر درج کرا تے ہو ئے بتا کیا کہ وہ گھر پہنچا تو اسکی 9سالہ بچی نے بتا یا کہ وہ محلے کی دوکان سے واپس آ رہی تھی کہ باسط ولد گلزار نے اسے پکڑ لیا اور جسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر نے لگا اور مجھے زبر دستی ساتھ لے جا نے کی کو شش کی جس پر اس نے شور کر نا شروع کر دیا جس پر لو گ آ گئے اور ملزم بھاگ کھڑا ہوا ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی میں اسلحہ کا آ زادانہ استعمال


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ جھنگ مو ہری میں درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی میں اسلحہ کا آ زادانہ استعمال ۔ یونین کو نسل کے وائس چئیرمین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ڈی ایس پی آ فس گو جر خان نے لڑائی کی تصدیق کر دی ۔انہوں نے بتا یا کہ فریقین کے ما بین پہلے بھی کشیدہ صورتحال چل رہی تھی۔گذشتہ شام درخت کا ٹنے پر معمولی جھگڑا بڑی لڑا ئی میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجہ میں یو نین نا ظم انصر عباس،زوار حسین،عبد الرزاق اور ازرم زخمی ہو گئے ازرم کی دو نو ں ٹانگوں میں گو لیاں لگیں جبکہ عبد الرزاق کی سر پر لاٹھیوں کے شدید زخم آئے آخر الذکر دو نو ں کو ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ پو لیس تھا پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں،شاہد صراف


گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں جنہو ں نے گو جر خان میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچا نے میں نما یا ں کر دار ادا کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ گو جر خان کے کو نسلر را جہ سہیل کیا نی کو مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کا عہدہ سنبھا لنے پر مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر بلدیہ گو جر خان کے دیگر کونسلرز خواجہ اعجاز،مرزا عرفان،راشد گجر،ملک حمید احمد،چو ہدری سہیل اشرف،ملک حارث، خواجہ امیر زمان،آصف خان اور عمران بٹ نے بھی مر کزی عہدہ سنبھا لنے پر انہیں مبا رکباد دی ، شاہد صراف نے کہا کہ اب جبکہ انتخا بات سر پر ہیں اور مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جما عت کی حیثیت سے اس میں حصہ لے رہی ہے تو نو جوا نوں پر بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ان انتخا بات میں جان کی با زی لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ را جہ جا وید اخلاص ہما رے قائد ہیں ہم سب انکے حکم پر انتخا بات جیتنے کے لیے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کر یں گے ۔

مرزا نعیم حلقہ پی پی 8سے ایک بہترین امیدوار ہیں، را جہ نو ید سجاد 


گو جر خان(نامہ نگار )یو نین کو نسل کونتریلہ کے سابق ناظم را جہ نو ید سجاد نے کہا ہے کہ مرزا نعیم اس وقت حلقہ پی پی 8سے ایک بہترین امیدوار ہیں جنہیں ٹکٹ دیکر پا رٹی یہ سیٹ آ سانی سے جیت سکتی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کو نتریلہ میں معززین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔جس میں بڑی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی ۔ را جہ نو ید سجاد نے کہا کہ مرزا نعیم کے علاوہ با قی تمام امیدوار آ ز مائے ہو ئے ہیں اور یو ں بھی تحصیل کے ایک ہی علاقہ سے قومی و صو بائی اسمبلی کے امیدواروں کا انتخاب ،الیکشن کے بنیا دی کلیہ سے مطا بقت نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرزا نعیم حلقہ کے ایک بڑے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور اگر قومی امسبلی کا ٹکٹ چو ہدری عظیم کو ملے تو مرزا نعیم کو صوبائی ا سمبلی کا ٹکٹ ملنا ہر ہرلحاظ سے ضروری ہے ۔ نوید سجاد نے پا رٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حلقہ سے سروے کرائیں جسکی رو شنی میں ٹکٹ کا فیصلہ کیا جا ئے

شدید گر می میں شہر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا 


گو جر خان(نامہ نگار )شدید گر می میں ایک طرف روزے کی شدت اور دو سری طرف شہر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ شہریوں کو پینے کے صاف پا نی فراہم کر نے والے واحد سر کا ری فلٹریشن پلانٹ کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔ مو جو دہ چئیرمین کو برسر اقتدار آئے ڈیڑھ سال کے قریب ہو نے کو ہیں مگر وہ فلٹریشن پلانٹ کی مکمل ٹونٹیاں تک نہیں لگوا سکے ۔ فلٹریشن پلانٹ کے مقررہ مدت کے اندر فلٹر بھی تبدیل نہیں کے جا تے۔ جس سے بیما ریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے شہریوں نے بتا یا را جہ جا وید اخلاص نے گذشتہ انتخا بات میں شہر کے چار کو نوں میں نئے فلٹریشن پلا نٹ لگا نے کا وعدہ کیا مگر وہ بھی ایفا نہیں ہوا۔ بعض وارڈوں کی مکینوں نے بتا یا کہ انہیں گذشتہ ایک ہفتہ سے پا نی نہیں ملا۔شہریوں نے چئیرمین بلدیہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے لیے اقدا مات کئے جائیں

عمران خان نے قوم کو ان لٹیروں کا اصل چہرہ دکھایا، سرمد امیر راجہ 


گو جر خان(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف گو جر خان کے بانی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی انجینئر سرمد امیر راجہ نے کہا ہے کہ 1997میں جب ہم لوگوں کے پاس جا کر اُن کو ان غاصبوں کا اصل چہرہ دکھاتے تھے تو لوگ ہمیں ٹانگہ پارٹی کہتے تھے مگر اب عمران خان کی وجہ سے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تیس سال اس ملک پر حکومت کی اور اب انہوں نے نیب کو کیسے کہہ دیا کہ اُس کے بچے پاکستانی شہری نہیں ہیں انہوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی انہیں اپنی بیٹی کو کٹہرے میں دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے مگر کیا کبھی انہوں نے سوچا کہ عام آدمی کی بیٹی جب عدالتوں اور تھانے کچہریوں میں آتی ہے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ سرمد راجہ نے کہا کہ یہ سہرا عمران خان کے سر ہے کہ اکیس برس سے تن تنہا کرپشن اور کرپشن کر نے والوں کے خلاف تن تنہاکھڑا ہے۔ یہ صرف عمران کا کریڈٹ ہے کہ قوم کو ان لٹیروں کا اصل چہرہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اب پکچر صاف ہو نا شروع ہو گئی ہے پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکو مت بنا ئے گی نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے محبِ وطن عوام سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ خداران لیگ اور پی پی پی کے مابین اور پی ٹی آئی کے مابین فرق کو دیکھیں اگر آج ہم نے غاصبوں کو ووٹ دیئے گئے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیئے صرف غلامی رہ جائے گی

دولتالہ،پولیس نے مشکوک شخص گرفتار کرلیا دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب


دولتالہ (نامہ نگار)دولتالہ پولیس نے ایک مشکوک شخص گرفتار کرلیا مشکوک موٹر سائیکل سوار کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب،تلاش جاری واقعات کے مطابق پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد اکرم خان نیازی ہمراہ نفری گشت پر تھے کہ کالج روڈ دولتالہ پربدون نمبر موٹرسائیکل سوار وں کو روکنے کی کوشش کی جنھوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا جس پر پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائرنگ کی اور موٹر سائیکل سوار تینوں افراد،محمدعلی ولد راجہ پرویز ساکن بہر کلیال،اویس اور کاشف عرف کاشی گرگے اور اویس اور کاشف عرف کاشی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے اور محمدعلی کو پولیس نے زخمی حالت گرفتار کرلیاملزم کا تعلق بھیر کلیال سے ہے،تفتیش کے پولیس چوکی دولتالہ منتقل کر دیا گیابتایا جاتا ہے کہ پولیس اور ملزمان میں دو گھنٹے سے زاہد آنکھ مچولی جاری رہی اور پولیس کے تعاقب پر ملزمان واٹر سپلائی محلہ کے پاس موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار کی کوشش جسے پولیس نے قابو کرلیا

شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا

گو جر خان(نامہ نگار )اتوار کو شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا ۔عید کی خریداری کے لیے اب مارکیٹوں میں لو گو ں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے مگر اتوار کو صورتحال اسکے بر عکس رہی اور سڑکیں اور ما رکیٹیں مکمل طور پر ویران رہیں۔ البتہ شام ڈھلتے ہی شہر کی رو نقیں بحال ہو گئیں۔بتا یا جا تا ہے کہ آ نے والی دنوں میں گر می کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے

مقامی وکیل پر تشدد کے خلاف گو جر خان بار ایسو سی ایشنکی ہڑتال


گو جر خان(نامہ نگار )ایک مقامی وکیل پر تشدد کے خلاف گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے صدر اورنگ زیب انور اپیل پر وکلاکی ایک روزہ ہڑتال۔مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا مطا لبہ۔سکندر ذولقرنین ایڈوکیٹ نے گو جر خان پو لیس کو دی گئی درخواست میں بتا یا کہ وہ ہا وسنگ سکیم نمبر ۱ کے رہائشی ہیں جہاں بلدیہ کا ٹھیکیدار گلی بنا رہا ہے صبح 9بجے کے قریب میں نے دیکھا کہ علاقہ کو نسلر سہیل اشرف اور ٹھیکیدار اور 10کے قریب انکے لوگ نئی بنائی گئی سیوریج لائن کے مین ہول پر بھی بجری ڈال کر اسے بند کر رہے ہیں میں نے انہیں ایسا کر نے سے رو کا تو ٹھیکیدار اور اسکے آ دمیوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنا یا ۔

error: