گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: May 1st, 2018

13مئی کو گو جر خان میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جا ئے گا ، چو ہدری محمد ریاض،ا جہ جا ویداخلاص،راجہ شوکت عزیز بھٹی

گو جر خان( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے را ہنماؤں نے کہا ہے کہ حا لات خواہ کچھ بھی ہو ں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انکے خلاف ہو نے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گے اور 13مئی کو گو جر خان میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جا ئے گا ۔ ہم اپنے قائد نواز شریف کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیں میزبانی کا شرف بخشا 13مئی کو گو جر خان میں ہم انکا شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ گو جر خان انکے چا ہنے والوں کا قلعہ ہے ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے قائدین نے کیا جو 13مئی کو نواز شریف کی گو جر خان آ مد کے سلسلے میں مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا اس موقعہ پر سابق وزیر اور ایم این اے چو ہدری محمد ریاض،پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا ویداخلاص، ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی، چئیرمین بلدیہ شاہد صراف ، تحصیل صدررا جہ محمد حمید،را جہ علی اصغر،چو ہدری ضیافت،چو ہدری اشتیاق،سہیل کیا نی اور دیگر نے خطاب کیا ۔چو ہدری ریاض نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ انکے خلاف ہو نے والی ہر کا روائی کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن جائیں گے اپنے قائد نواز شریف کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیں میزبانی کا شرف بخشا 13مئی کو گو جر خان میں ہم انکا شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ گو جر خان انکے چا ہنے والوں کا قلعہ ہے را جہ جا وید اخلاص نے کہا کہ نواز شریف ہما رے دلو ں میں بستے ہیں یہ انکی مقبو لیت کا اعجاز ہے کہ انہیں عوام سے دور رکھنے کی سازشیں عروج پر ہیں مگر عوام کے تعاون سے انہیں نا کام بنا کر دم لیں گے ہم نواز شریف کو سلام پیش کر تے ہیں کہ وہ جس طرح ندیدہ قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی طرح ڈٹے ہیں اسکی ماضٰ میں مثال نہیں ملتی آج نواز شریف مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں یہ گو جر خان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ نواز شریف نے گو جر خان آ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزا مات لگا نے والوں کو لا ہور میں جواب مل گیا ہے جہاں پو رے پا لستان سے لو گو ں کو لا کر بھی ڈوری کے کر دار شر مندہ رہے۔اب چاہے جہا ں سے بھی ڈوریاں ہلیں نا کا می انکا مقدر ہے شو کت بھٹی نے کہا کہ اب پورا ملک نواز شریف کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا ہے اہلیان گو جر خان نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیقرار ہیں را جہ علی اصغر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز قوم کی آ واز ہیں انکے ساتھ ظلم ہو رہا ہے مریم کے بیمار والدہ سے دور رکھنے کی سعی ہو رہی ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔جلسہ میں تحصیل بھر سے یونین کو نسلوں کے چئیرمینوں،وائس چئیرمینوں اور شہر کے تاجروں کو نسلروں اور کا کرنوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ مگرمقامی ایم پی اے افتخار وارثی نے جلسہ میں شر کت نہ کر کے شکوک و شبہات کو جنم دیا ۔

افتخار وارثی کی پر اسرار خا موشی نے ن لیگیوں کے کان کھڑے کر دئے


گو جر خان( نمائندہ خصوصی) گزشتہ انتخا بات میں پہلی بار ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے افتخار وارثی کی پر اسرار خا موشی نے ن لیگیوں کے کان کھڑے کر دئے ۔ آج مسلم لیگ نے 13 مئی کو نواز شریف کی گو جر خان آ مد کے سلسلہ میں ایک متاثر کن شو کیا جو ڈیڑھ سو کے قریب لو گو ں کو دعوت دیکر نواز شریف کا استقبالی پروگرام ترتیب دینے کے لیے بلا یا گیا تھا مگر اس میں ایک ہزار کے قریب لو گو ں نے شریک ہو کر منتظمین کو حیران کر دیا ۔تا ہم اس شو کی اصل بات یہ ہے کہ اس میں اسی حلقہ کے ایم پی اے افتخار وارثی شریک نہیں ہو ئے جنکی اس اہم پرو گرام میں عدم شر کت بری طرح محسوس کی گئی اگرچہ انکے بھائی بھی سمجھے جا تے ہیں جس سے قیاس آ رائیوں میں اضا فہ ہو رہا ہے آج کے اجلاس میں چو ہدری ریاض کو خا صی اہمیت دی گئی وہ ان دنوں نواز شریف کے خاصے قریب سمجھے جا تے ہیں۔ جنہوں نے سب سے آ خر میں خطاب کیا ۔

گو جر خان اور گردو نواح میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

گو جر خان( نمائندہ خصوصی) گو جر خان اور گردو نواح میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر مساجد میں شب بیداری کے انتظا مات کئے گئے تھے اور خصوصی محافل منعقد ہوئیں جس میں علمائے کرام نے اس دن کی منا سبت سے تقاریر کیں اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ اپنا نے پر زور دیا ۔شب برات کے مو قع پر مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق اور ملک کی سلا متی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شب برات کے مو قع پر گو جر خان پو لیس کی کا روائیاں


گو جر خان( نمائندہ خصوصی) شب برات کے مو قع پر گو جر خان پو لیس کی کا روائیاں۔ تفصیلات کے مطا بق گو جر خان پو لیس نے مختلیف کاروائیوں کے دو ران دو ملزمان سے سا مان آ تش با زی اور تین ملزمان سے شراب برا مد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ جی ٹی رو ڈ چوک میں کا روائی کے دوران تیمور اور کا مران کو سامان آتشبازی بیچتے ہو ئے رینگے ہا تھوں کو گرفتار کر کے سامان آ تشبازی قبضہ میں لے لیا گیا ۔جبکہ ملزمان احمد علی،مطلوب حسین اور غلام محی الدین سے 25لیٹر شراب برا مد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

پی ٹی آئی ابھی تک مسلم لیگ ن کو چیلنج کی پوزیشن میں نہیں آسکی 


ڈھڈیال( ریاض بٹ)ضلع چکوال میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی ابھی تک مسلم لیگ ن کو چیلنج کی پوزیشن میں نہیں آسکی ۔ پی ٹی آئی میں بھی پارٹی رہنماؤں کی اندرونی کھینچا تانی ، باہمی اعتماد کا فقدان اور اختلافات اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ پی ٹی آئی ضلع چکوال کے سرکردہ رہنما اور ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند امیدوار یہ بات اچھی طرح جان چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی ڈوریں اب کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں ۔ اعلیٰ سطح پر چیئرمین عمران خان سے جو فیصلے کرائے جارہے ہیں اس کے پس پردہ طاقتور قوتیں ہیں۔ اسی صورت حال کے باعث ضلع چکوال کے ٹکٹ لینے کے دعویدار نہ صرف خاموش ہیں بلکہ ان کی بے بسی واضح طوردیکھی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز کے این اے 64سے الیکشن حصہ لینے کا اعلان صرف اخباری بیان تک محدود ہے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بنی گالا میں کیا ہورہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ضلع میں ابھی تک پی ٹی آئی کا پینل سامنے نہیں آرہا۔ نادیدہ طاقتیں ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کیلئے جو سٹیج تیارکررہی ہیں اس میں ابھی کچھ تاخیر ہے جس پلان پر کام جاری ہے اس کا اسی ماہ میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آ ئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے حالیہ دورہ چکوال کے دوران اس جانب اشارہ کیا کہ اگر کسی سابق فوجی نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تو کارکنوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این اے64کیلئے ہارٹ فیورٹ ہیں لیکن ان کے لئے جو ڈرائنگ تیار کی جارہی ہے اس کی تکمیل میں ابھی چند رکاؤٹیں ہیں۔ مقتدر حلقے یہ جانتے ہیں کہ میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد اسی وقت مسلم لیگ ن کیلئے چیلنج بن سکتے ہیں جب سردار غلام عباس ان کی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ حمایت کریں اور سردار آفتاب اکبر کو حلقہ پی پی23میں ایڈجسٹ کردیا جائے۔ا گر اس پلان اے پر عمل درآمد نہ ہوسکا تواس بات کا امکان کم ہے کہ میجر جنرل(ر) حافظ مسروراحمد الیکشن میں حصہ لیں۔ جہاں تک مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن کا تعلق ہے تواندر کی جانکاری رکھنے والے انتہائی وثوق ذرائع نے کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن موجودہ سیٹ اپ کو چھیڑ کرکوئی خطرہ مول نہیں لے گی ۔مسلم لیگ ن میں اس وقت سردار گروپ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے شدید متفکر ہے اور حالیہ الیکشن میں ان کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔اگر مسلم لیگ ن سردار غلام عباس کو این اے64کاٹکٹ نہیں دیتی تو سردار غلام عباس کی مسلم لیگ ن میں موجودگی کے باوجود ان کے گروپ کے ووٹرز کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی کی جھولی میں جا گرے گی اور اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو یہ صورت حال بھی اپوزیشن کی جماعتوں کی بجائے مسلم لیگ ن کیلئے زیادہ فائدہ مند ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے موجودہ پارلیمنٹرین ڈٹ کر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی میاں نوازشریف کے ساتھ وفاداری کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے۔ موجودہ سیٹ اپ انتہائی مضبوط ہے جس کو توڑنا ضلع چکوال کی اپوزیشن جماعتوں کے بس کی بات نہیں۔ پیپلزپارٹی جس کا اعلیٰ سطح پر پی ٹی آئی کے ساتھ گٹھ جوڑ اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ ضلع میں اس کی پوزیشن بدستور انتہائی کمزور ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے چند روز قبل ضلع کی ان سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو ماضی میں پیپلزپارٹی کا حصہ رہیں۔ ان رہنماؤں کو بھاری ’’ مال منتر‘‘ دینے کی بھی پیشکش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چند پارلیمنٹرین نے صدر آصف علی زرداری کو کورا جواب دیا اور واضح الفاظ میں اپنی پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے رہنے کاعزم دہرایا ۔ 10مئی کو چکوا ل میں میاں نوازشریف کے جلسہ عام کیلئے چکوال کے سلطان چوہدری حیدر سلطان کی رہائشگاہ پر تمام مسلم لیگی رہنماؤں کا اکٹھ ایک خوشگوار حیرت ہے جس جوش وجذبے کے ساتھ اس جلسہ عام کیلئے انتظامات اورمنصوبہ بندی کی جارہی ہے یقیناًیہ چکوال میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور اس جلسہ میں مسلم لیگ ن اپنی بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کر ے گی ۔ اس جلسہ عام کے بعد کیا ہوگاَ ؟ اس کیلئے عوام کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گاکیونکہ تبدیلی آئی نہیں آنے والی ہے ۔

مزدو روں کو امتیازی سلوک اور قوانین کا سامنا ہے


گو جر خان( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں مزدو روں کو امتیازی سلوک اور قوانین کا سامنا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انکا نام تو لیتی ہیں مگر انکے کیے عملا کچھ نہیں کرتیں ان خیا لات کا اظہارسابق لیبر کو نسلر اور لیبر را ہنما خواجہ محمد نذیر نے مزدوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا سب سے زیا دہ استحصال نواز شریف اور اسکے بعد پیپلزپارٹی نے کیا ۔ پی پی پی وہ واحد جماعت تھی جو بے نظیر دور تک مزدوروں کی حامی رہی مگر اسکے بعد انہوں نے کم از کم تنخواہ کے قانون پر عمل تک نہ کرا یا ۔ خوا جہ نذیر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مزدور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو ں اور اپنے حق کے لیے آ واز بلند کریں۔ تبھی امتیازی قوانین کا خامتہ ہو سکتا ہے

error: