گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: May 2nd, 2018

گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا


دولتالہ(نامہ نگار) گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،اعلانیہ ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صارفین کا نظام زندگی درہم برہم کردیا ،کاروباری صارفین کا کاروبار ٹھپ،خواتین کو گھریلو امور میں مسائل کا سامنا ،دن رات کے اوقات میں گھنٹو ں بجلی کی بندش سے عوام سراپا احتجاج ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ،فورس لوڈ شیڈنگ اوپر سے کی جاتی ہے ہمارا عمل دخل نہیں ،مقامی اہلکاروں کا موقف،تفصیلات کے مطابق دولتالہ اور گردو نواح میں گزشتہ کئی دنوں سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا مگر موسم گرما کی حدت میں اضافے کیساتھ ہی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ،دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ،جس کی وجہ سے کاروباری اور گھریلو صارفین مشکلات میں گرفتار ہو چکے ہیں ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر جب آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ سے موقف لیا گیا تو ایس ڈی او دولتالہ نے بتایا کہ غیر اعلانیہ یعنی فورس لوڈشیڈنگ اوپر سے کی جاتی ہے مقامی اہلکاروں کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ،دولتالہ اور قرب وجوار کے شہریوں محمد وقار ،محمد اجمل ،ندیم الحسن،ارشد محمود،محمد وسیم ،راجہ اکرم ،شہباز قریشی،اسجد حسین سمیت دیگر لا تعداد صارفین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور جبری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عمل میں لایا جائے اور کم سے کم اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جائے

نوازشریف کے جلسہ میں گوجرخان ضلع بناؤ کے مطالبہ کیلئے بھرپورآواز اٹھائی جائے گی،حاجی محمد اصغر قریشی 

گوجرخان (نمائندہ خصوصی)گوجرخان اتحاد گروپ کے رہنما حاجی محمد اصغر قریشی نے کہا ہے کہ 13مئی کوگوجرخان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ میں گوجرخان ضلع بناؤ کے مطالبہ کیلئے بھرپورآواز اٹھائی جائے گی اس مقصد کیلئے تحصیل گوجرخان کی تمام تنظیموں سے رابطے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2013ء کی انتخابی مہم کے دوران میاں نوازشریف کے برادراصغر میاں شہبازشریف نے ہاؤسنگ اسکیم پارک میں جلسہ کے دوران گوجرخان کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجودوہ اپنے عدے کو پورا نہیں کر سکے حاجی اصغر قریشی نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کا یہ حق ہے کہ اسے ضلع کا درجہ دیا جائے 13مئی کو نوازشریف کے جلسہ میں شرکت کرنے والے شہری اپنے ہاتھوں میں اپنا وعدہ نبھاؤ گوجرخان کو ضلع بناؤ کے پلے کارڈ اٹھا کر شرکت کریں تاکہ محمدنوازشریف کو علم ہو سکے کہ اس کے بھائی نے گوجرخان کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان اتحاد گروپ اس مطالبہ کے حق میں ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ بھی شائع کرائے گی جو جلسہ والے دن تقسیم کئے جائیں گے

مسلم لیگی رہنما راجہ طاہر کیانی نے تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا


گوجرخان (نمائندہ خصوصی)تیرہ مئی کو گوجرخان میں میاں محمد نوازشریف کا جلسہ، اپنے قائد کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے تمام دھڑوں کا متحدہ ہونا اور جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ،مقامی مسلم لیگی قیادت اور ارکان اسمبلی کی ایک ہی اسٹیج پر موجودگی پر مسلم لیگی کارکنوں نے مسرت کااظہار اور آمدہ انتخابات میں اسے مسلم لیگ ن کی مضبوطی قرار دیا اس حوالہ سے مسلم لیگی رہنما راجہ طاہر کیانی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں تحصیل بھر سے مسلم لیگی چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اور مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کی شرکت نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو متحرک کر دیا ہے اس موقع پر کارکنوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی تھا اور وہ اسے بات کا برملااظہار کر رہے تھے کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کا گوجرخان میں تاریخی استقبال کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اس موقع پر راجہ محمد جاوید اخلاص، چوہدری محمدریاض، شوکت عزیز بھٹی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ گوجرخان مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک ہیں اورمیاں محمدنوازشریف کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اور تیرہ مئی کو گوجرخان میں ایک تاریخ ساز جلسہ منعقد کرائیں گے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگی رہنما راجہ طاہر کیانی نے تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جہاں پر مسلم لیگیوں نے بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا کنونشن کے اختتام پر ارکان اسمبلی چوہدری محمدریاض کی رہائش گاہ زمان ہاؤس بھی گئے جہاں پر جلسہ کے حوالہ سے مزید لائحہ عمل طے کیا گیا

عمر سوار میموریل سکول راماں میں سپورٹ گالا کا انعقاد کیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) عمر سوار میموریل سکول راماں میں سپورٹ گالا کا انعقاد کیا گیا،خوشگوار موسم میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا، سکول کے ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری محمد سخی رضا نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے وطن کا مستقبل ہیں، ادارے قوم کو صحت مند نوجوان دیں تاکہ وطن عزیز ترقی کی منازل طے کر سکے، کھیل صحت مند معاشرہ کی ترقی کے ضامن ہیں، کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہیں،ادارے اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو چاہیئے کہ سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرئے، آخر میں انہوں نے بچوں اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔

تیرہ مئی کوشہیدوں غازیوں کی دھرتی پر میاں محمدنوازشریف کو خوش آمدید کہیں گے، راجہ علی اصغر 


گوجرخان (نمائندہ خصوصی)تیرہ مئی کوشہیدوں غازیوں کی دھرتی پر میاں محمدنوازشریف کو خوش آمدید کہیں گے اہل گوجرخان اپنے محبوب قائد کا فقید المثال استقبال کریں گے گوجرخان میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین اور امیدوار حلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغر نے اپنے آفس میں منعقدہ لیگی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تیرہ مئی کو جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کر دیں کہ وہ میاں محمدنوازشریف کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور آمدہ انتخابات میں گوجرخان سے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرائیں گے راجہ علی اصغر نے کہا کہ تحصیل بھر سے جلوس آئیں گے مسلم لیگی متحرک ہو جائیں اور اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں جو مدتوں تک یاد رکھا جائے

گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کا اجلاس زیرصدارت احمدنواز کھوکھر منعقد ہوا


گوجرخان (نمائندہ خصوصی)گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کا اجلاس زیرصدارت احمدنواز کھوکھر منعقد ہواجس میں چوہدری فرزندعلی، ملک جاوید اقبال، خواجہ ظہیر، ملک نصیر ،کلیم اللہ بھٹی ،ارباب اعجاز ،راجہ ساجد ،قیصر شاہ ،شیخ صلاح الدین ،مرزا رفعت ،سید تصور شاہ و دیگر موجود تھے اجلاس میں خان لیاقت اور آصف ملک کو بلدیہ کے وائس چیئرمین کی طرف سے نوٹس جاری کرنے پر ہاؤس میں شدید مذمت کی گئی اجلاس میں کہا گیا کہ صحافیوں کو ہراساں کرکے انکو سچ بات کہنے سے روکنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوٹھوہار پریس کلب کی جانب سے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کئے جائیں گے

پولیس تھانہ جاتلی کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی 05ملزمان کو گرفتار،پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف کاروائیو ں کے دوران خلیل سے 04لیٹر کھلی شراب، پرویز سے 03لیٹر کھلی شراب، وجاہت سے01عدد پستول30 بور، بلال سے25پیکٹ ماچس پٹاخے اور حارث سے28پیکٹ ماچس پٹاخے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

راجہ پرویزاشرف حقیقی معنوں میں تحصیل گوجرخان کی قیادت کے حق دار ہیں، راجہ طاہر سلطان


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف حقیقی معنوں میں تحصیل گوجرخان کی قیادت کے حق دار ہیں ،انہوں نے جس طرح اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کیا اور تحصیل گوجرخان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرکے حق نمائندگی ادا کردیا ،جس طرح انہوں نے عوامی خدمات کی مثال قائم کی اس کی مثال نہیں ملتی ،ان خیالات کا اظہار راجہ طاہر سلطان رہنما پیپلز پارٹی یو سی نڑالی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا،انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی غیور عوام حقیقت حال سے آگاہ ہو چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں سبز باغ دکھانے والوں کو سختی کیساتھ مسترد کردیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان کا انتخاب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہی ہوں گے اور آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ثابت ہو گا

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی،قاضی ظفر علی


دولتالہ(نامہ نگار) جس طرح پیپلز پارٹی کے دور میں تحصیل گوجرخان کی تعمیر وترقی پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اربوں روپے خرچ کئے اور عوام کی دیرینہ محرومیوں کا خاتمہ کیا اس کی مثال نہ تو ماضی میں کہیں ملتی ہے اور نہ ہی آئندہ یہ کسی اور کیلئے ممکن ہے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یو سی نڑالی کے رہنما قاضی ظفر علی اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکومتی دعویٰ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،حالیہ ہونے والی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی سہولت میسر تھی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام دونوں جماعتوں کے دور حکمرانی کا موازنہ کریں تو پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہو گی جس کا اظہار عوام آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں کریں گے

ترقی کے زینوں کو عبور کرتا پاکستان اس دھرتی پاک کے دشمنوں کو گوارہ نہیں


گوجرخان (نمائندہ خصوصی)ترقی کے زینوں کو عبور کرتا پاکستان اس دھرتی پاک کے دشمنوں کو گوارہ نہیں،یہاں کے عوام سکون سے زندگی بسر کر سکیں اور اس ملک میں خوشحالی آئے یہ پاکستان میں موجود اُنکے ایجنٹوں کو قبول نہیں کب اس پاک سرزمین پر وہ اپنا اقتدار قائم کر سکیں اسی ہوس میں وہ پاکستان دشمن قوتوں کے اہلکار بن کر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ،مگر پاکستان کے عوام اس دھرتی پاک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے خواب دیکھنے والے اور اس کیلئے جدوجہد کرنے والے میاں بردران کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا 13مئی گوجرخان کے عوام اپنے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ،مریم نواز کا گوجرخان میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پہنچنے پرشاندار استقبال کریں گے ،تاریخ گواہ ہے کہ تحصیل گوجرخان کے عوام نے قیام پاکستان سے قبل 1946 کے الیکشن میں انگریز ،ہندوں اور اُنکے خوشامندپرستوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے یہاں کے عوام نے مسلم لیگی امید وار کو کامیاب کروایا ،ہمارے سیاسی مخالفین جتنا چاہے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپگنڈے کر لیں آمدہ الیکشن میں بھی یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوہی کامیابی ملے گی کیونکہ وقت ثابت کرتا رہا ہے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ کا قلعہ ہے

لیکشن میں بطور پریزیڈنگ افسر اور اسسٹنٹ سئینر پریذیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے فرائص انجام دیں گئے


گوجرخان (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یو این ڈی پی کے تعاون سے تحصیل گوجرخان کے تمام اساتذہ جو آمدہ الیکشن میں بطور پریزیڈنگ افسر اور اسسٹنٹ سئینر پریذیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے فرائص انجام دیں گئے اُنکی ٹریننگ کیلئے گوجرخان شہر میں تحصیل میونسپل آفس اور اسسٹنٹ کمیشنر آفس میں الگ الگ ٹریننگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمیشنر آفس میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر سید نسیم تقی جعفری بطور ماسٹر ٹرینرخدمات انجام دیں گئے ،6مئی سے دس مئی تک پروفیسر سید نسیم تقی جعفری ڈینزہائیر سکینڈری سکول اور مری میں ورکشاپس کروائیں گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان یہ ورکشاپس کا انعقاد پہلی بار سئینر ترین اساتذہ کی نگرانی میں انعقاد پذیر ہوا جس میں بہتر سے بہترین کیلئے آمدہ الیکشن میں مفصل سے تفصیلی آگاہی دی جا رہی ہے ،یہ سلسلہ رمضان تک جاری رہے گا ،رمضان کے بعد کالجز کے پروفیسر ز کو جو بطور پریزیڈننگ آفیسر فرائض انجام دیں گئے ،ٹریننگ سنٹرز میں بات چیت کے دوران اساتذہ نے بتایا کہ انہیں پہلی بار اچھے ماحول میں بہت کچھ سیکھنے کا مل رہا ہے جس کے باعث الیکشن ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دینے بہت سی معلومات ہوں گی

error: