گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: May 4th, 2018

جرمنی میں حادثہ میں 4 افراد جاں بحق


جرمنی(بیورو رپورٹ)قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا کے ڈائریکٹر راجہ ٹیپو کی ہمشیرہ ،بہنوئی فخر عباس اور ان کے دوست ناصر شاہ اپنی بیوی کے ہمراہ جرمنی کے لئے سفر کر رہے تھے۔حادثہ فرانس اور جرمنی کی سرحد پر ہوا سائیڈ سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چاروں افراد جن میں دو مرد فخر عباس اور ناصر شاہ اپنی بیگمات کے ساتھ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 31سے 51 سال کے درمیان ہیں فخر عباس اور ناصر شاہ پاکستان اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں،راجہ غیور عباس،راجہ ہما عباس،راجہ اسد عباس کے بہنوئی اور ہمشیرہ اور راجہ عبدالغفور مقیم دبئی کی قریبی عزیز ہ تھیں

گو جر خان ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جا ں بحق اور پندرہ زخمی

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے نزدیک جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جا ں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے سات شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ یا ۔تفصیلات کے مطا بق سہہ پہر راولپنڈی سے گجرات جا نے والی وین جب تھانہ گو جر خان کی حدود میں مجید مو ڑ کے مقام پر پہنچی تو تو تیز رفتاری کے باعث ٹویاٹا ہائس (وین) ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح پچک گیا جی ٹی روڈ پر سفر کر نے والی دیگر گاڑیوں کے مسافروں اور مقامی لو گو ں نے فوری طور پر زخمیوں کو گا ڑی سے نکا لنے کے کام شروع کیا بعد ازاں ریسکیو 1122کی ایمبو لینس گا ڑیا ں اور آ خر میں مو ٹر وے ہا ئی وے پو لیس مو قع پر پہنچی۔حادثہ کے بعد کہرام مچ گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گو جر خان سردار با بر زمان اور ایس ایچ او اشتیاق چیمہ پو لیس نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اور اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ۔ ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال گو جر خان میں ہنگامی حالت نا فذ کر دی گئی اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل نے ڈاکٹرز کو گھروں سے بلا لیا ۔ ڈ اکٹر ضمیر بٹ، ڈا کٹر شاہد اور دیگر نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور شدیدزخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے حا دثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے شام تک جا ں بحق ہو نے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی ڈا کتر سہیل نے بتا یا کہ حادثہ کے زخمیوں کی مدد ہم نے فون پر را بطہ کیا ہے اور کچھ لوگ شناخت کے لیے آ رہے ہیں زخمیوں میں نصر جا وید گجرات،حبیب الرحمان کھا ریاں،محمد نواز گجرات،عثمان گجرات،تو قیر احمد منڈی بہا ولدین،شہناز گجرات،زویہ فتح پور،نذیر بٹگرام، عامر جہلم،عمر اور حماد شامل ہیں

ہم نے گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ، راجہ محمد جاوید اخلاص

گوجرخان (نامہ نگار)ہم نے گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے عوام نے جو ذمہ داری سونپی اسے بطریق احسن نبھا رہے ہیں مخالفین دوبارہ گوجرخان پر مسلط ہونے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں تیرہ مئی کو گوجرخان میں میاں محمد نوازشریف کا تاریخی جلسہ ہوگا عوام اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں گے ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ 35برس سے سیاست میں موجود ہوں اور عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہوں اس لئے عوام ہر بار اپنی والہانہ محبت کااظہار کرتے ہوئے کامیاب کرتے ہیں عوام کا پیسہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن کھانے والے آج در بدر ہو چکے ہیں،ہم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اہل گوجرخان تیرہ مئی کو نکلیں اور میاں محمد نوازشریف کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں

تھا نہ گو جر خان کے علاقے میں سعودیہ پلٹ شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا

گو جر خان(نامہ نگار)تھا نہ گو جر خان کے علاقے میں سعودیہ پلٹ شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ، قاتل فرار۔وجہ عناد معمولی جھگڑا بتا یا جا تا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق یو نین کو نسل کے چئیرمین ز اہد حسین کا بھائی را جہ خالد سعودیہ سے وطن آ یا ہوا تھا جمعہ کو وہ اپنے دوست سے ملنے للیانی پو لٹری فارم پر آ یا جہاں وہ بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں ایک شخص محمد جبار آیا جسکی خالد سے جان پہچان تھی اس نے خالد کو لکا را اور پستول نکال کر اس پر پے در پے فائر کیے ۔راجہ خالد موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا ۔ قاتل مو ٹر سائیکل پر فرار ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ راجہ کالد کے عزیزوں کا قاتل جبار کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا پو لیس تھا نہ گو جر خان اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اشتیاق چیمہ کی معیت میں مو قع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کے بعد نعش تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال گو جر خان پہنچائی ۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کنیال بجرانہ کے ہیڈ ماسٹر چوہدری بشارت ریٹائر ہو گئے

دولتالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کنیال بجرانہ کے ہیڈ ماسٹر چوہدری بشارت ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں پر وقار الودائی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں معززین علاقہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رانا محمد یوسف کی بطور استاد کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کو بے حد سراہا گیااس موقع پر ڈپٹی ایجوکشن آفیسر گوجرخان رانا جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں معاشرہ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے اساتذہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں چوہدری بشارت تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاتقریب سے خطاب میں شیخ طاہر اشفاق چیئر مین یوسی نڑالی نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر چوہدری بشارت جیسے عظیم استاد صدیوں بعد جنم لیتے ہیں نہوں نے طلباء پر شب وروز محنت کرکے سکول کانام روشن کیاپروفیسر عبدالرحمان،ماہر تعلیم سید ثاقب امام رضوی،ملک سلطان اکبرنے کہا کہ ہیڈ ماسٹر چوہدری بشارت نے جانفشانی سے محنت کرکے سکول کے وقارکو بلند کیا ہم اہل علاقہ ان کی تعلیمی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈپٹی ایجوکشن آفیسر گوجرخان رانا جاویداور AEO دولتالہ مرکز خرم شہزاد قاضی نے کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کی یاس موقع پرنواز چیمہ۔راجہ محمد قیاس،ظفر مغل،انوار شاہ ،راجہ طارق محمود ،مرزا اظہر کے علاوہ مقامی صحافیوں،ضیاء ہاشمی،راجہ تیمور ، راجہ طارق نجمی،عابد اور صفدر مغل بھی شامل تھے۔اضح رہے کہ سکو ل سٹاف اور طلباء نے اپنے عظیم استاد کو پرنم آنکھوں سے رخصت کیا

گوجرخان ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے، ر۱جہ عبد۱لحمید

مندرہ ( سید ساجد نقوی )مسلم لیگ ن ۱ور ۱س کے قائد ۱س ملک کی حقیقت ہیں جنہیں کسی بھی صورت عو۱م سے دور نہیں رکھا جاسکتا 13مئی کا گوجرخان میں ہونے و۱لا مسلم لیگ ن کا جلسہ ثابت کرے گا کہ عو۱م نادیدہ قوتوں کی ۱ن تمام کوششوں کو خاک میں ملا دیں گے جن کے تحت میاں نو۱ز شریف کو سیاست سے باہر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۱ہلیان گوجرخان ۱پنے قائد میاں نو۱ز شریف کا و۱لہانہ خیر مقدم کر کے گوجرخان میں مسلم لیگ ن کے ۱تحاد ۱ور ۱تفاق کا عملی مظاہرہ کریں گے ۱ن خیالات کا ۱ظہار سابق ممبر ضلع کونسل ر۱جہ عبد۱لحمید آف ۱ر۱ضی حسنال۱ور چےئرمین یونین کونسل نور دولال چوہدری محمد رمضان نے ۱پنے مشترکہ بیان میں کیا ۱نہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ر۱جہ جاوید ۱خلاص۱ور ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں جلسہ کے ۱نتظامی ۱مور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۱نہوں نے کہا کہ گوجرخان ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے تحصیل گوجرخان کے عو۱م ۱پنے ہر دل۱لعزیز لیڈر کا شایان شان ۱ستقبال کر کے مسلم لیگ ن کیساتھ ۱پنی گہری و۱بستگی کا بھرپور ۱ظہار کریں گے۔

منڈی لگنے کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک

مندرہ ( سید ساجد نقوی )موٹروے بیٹ فائیو مندرہ کے ۱ہلکار منڈی مویشیاں کے دن ۱پنے فر۱ئض کی ۱نجام دہی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے لگے .ہر بدھ کو لگنے و۱لی منڈی کے دن قانون کی دھجیاں ۱ڑ۱ئی جاتی ہیں منڈی سے سروس ۱سٹیشن چوک جی ٹی روڈ کی طرف رانگ سائیڈ سے آنے و۱لی گاڑیاں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں عام دنوں میں موٹر وے کی گاڑی ۱ور ۱ہلکارسروس ۱سٹیشن چوک میں کھڑے رہتے ہیں لیکن بدھ کو جب منڈی لگنے کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک ۱ور ر۱نگ سائیڈ کا زیادہ ۱ستعمال ہوتا ہے ۱س دن نہ تو کوئی موٹروے ۱ہلکار وہاں موجود ہوتا ہے ۱ور نہ ہی ۱ن کی کوئی گاڑی .جس سے موٹروے وے ۱ہلکاروں کی منڈی ۱نتظامیہ کیساتھ مبینہ مناپلی ظاہر ہوتی ہے.مقامی سینےئر صحافی عبد۱لمجید قریشی نے بھی متعدد بار موٹروے ۱ہلکاروں کی توجہ ۱س ۱ہم مسئلے کی جانب مبذول کرو۱ئی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے عو۱می و سماجی حلقوں نے موٹروے پولیس کے ذمہ د۱ر۱ن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر بدھ کو مندرہ جی ٹی روڈ سروس ۱سٹیشن چوک پر موٹروے پولیس ۱ہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تا کہ رانگ سائیڈ ۱ستعمال کر کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب گاڑی ڈر ۱ئیوروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ۱ جا سکے

10مئی کو چکوال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے جلسہ عام کے انتظامات کیلئے 


ڈھڈیال( ریاض بٹ)10مئی کو چکوال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے جلسہ عام کے انتظامات کیلئے ایم پی اے ہاؤس چکوال میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین اور دیگر سرکردہ سیاسی شخصیات کے ایک ساتھ اکٹھ پر مسلم لیگیوں اور دیگر سیاسی حلقوں کو خوشگوار حیرت تو ہوئی لیکن چند روز بعد ہی حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ یہ سب دکھاوا تھا اور اس کا مقصد اوپر والوں کو سب اچھا کی رپورٹ دینا اور فوٹو سیشن کروانا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے درمیان دھڑے بندی اور اختلافات کو ضلع کونسل چکوال کے اشتہار برائے افتتاح جشن بہاراں /سپورٹس فیسٹیول نیزہ باری نے سب پر عیاں کردیا۔ مذکورہ اشتہار میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، ایم این اے میجر(ر)طاہر اقبال ،ا یم این اے سردار ممتاز ٹمن اور ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کو دعوت دینا تو کجا ان کا نام شامل کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا گیا۔ یہ کیسی مسلم لیگ ن ہے یقیناًیہ سب کچھ دیکھنے والے سوچتے ہوں گے۔ ضلع چکوال کے قائد سدابہار لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک کے سائے میں مسلم لیگی ایک لڑی میں پروئے رہے لیکن ان کی اس دنیا سے رخصتی کے بعد مسلم لیگ ن کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔چوہدری ایازامیر کے پانچ سالہ دور میں ان کی طاقت کا جادو سرچڑھ کر بولا اور ان کا پاؤں انتظامیہ سمیت سب سیاستدانوں کی گردن پر رہا جسے چکوال کے عوام آج بھی یاد کرتے ہیں جن جن کو انہوں نے سبق سکھایا یقیناًوہ اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھولیں گے۔بزرگ مسلم لیگی رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک مرحوم نے منوال میں منعقدہ تاریخی ورکرز کنونشن میں اپنے خطاب کے دوران جن خدشات کا اظہار کیا تھا ۔اگر آج ان کی تقریر کو دوبارہ سن لیا جائے تو مسلم لیگ ن کے موجودہ حالات انہی خدشات کی عکاسی کررہے ہیں۔ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں مذہبی ، مقامی سطح پر دھڑے بندی، اینٹی سردار سوچ کا بڑا عمل دخل ہے جسے مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی قابلیت سمجھے بیٹھے ہیں ان کی نااہلیوں ، منافقانہ چالوں اور انتظامیہ کے سامنے ان کی بے بسی سے کیا مسلم لیگی واقف نہیں۔ آج یہ جو کچھ بنے بیٹھے ہیں وہ ان حالات کی ستم ظریفی ہے جس کے باعث وہ انہیں قبول کرنے پر مجبور ہیں۔عقل داڑ سے محروم ان لیگیوں سے کوئی یہ پوچھے کہ آپ کی تنظیم اوردفتر کہاں ہے ۔ ضلع میں شعبہ خواتین ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، لیبر ونگ ، کلچرل ونگ اگر کچھ ہے تو بتایا جائے ۔ مسلم لیگی رہنماؤں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے چہروں کو آئینے میں ضرور دیکھنا چاہیے۔ وہ اپنے مفادات کا ضرور خیال رکھیں لیکن وہ مسلم لیگیوں کے جذبات کو مجروع کرنے سے پرہیز کریں۔31مئی کے بعدسیاسی میدان کھلے گا اور مسلم لیگی اس وقت کا شدت سے انتظارکررہے ہیں ۔ مذہبی حلقے بھی ان سے دودو ہاتھ کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان لیگی رہنماؤں کو معلوم ہوجائے گا کہ میاں نوازشریف سے محبت اپنی جگہ لیکن وہ کچھ مخصوص حالات کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں۔ اس کا اشارہ کچھ عرصہ قبل ایک سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر یونین کونسل کی سرکردہ شخصیات کے اجلاس میں دے دیا گیا تھا جب مذکورہ شخصیت نے کہا تھا کہ وہ اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں لیکن جب اس حلقہ کی چند شخصیات نے جواب دیا کہ اعلی قیادت کے فیصلوں کے وہ پابند ہوں ہیں ہم نہیں تو اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھااور اس حلقہ کے اجلاس کے بعدپھر کبھی کسی دوسرے حلقہ کی لیگی شخصیات کی میٹنگ کی نوبت نہ آسکی ۔2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ اور ضلعی قیادت نے اگر مسلم لیگیوں کے جذبات کا خیال نہ رکھا تو نتائج اور سیاسی نقصان کے ذمہ دار وہ خودہی ہوں گے۔

میاں نوازشریف کے جلسہ عام کو تاریخی بنانے کیلئے مسلم لیگی میں حرکت میں آگئے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)10 مئی کو چکوال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے جلسہ عام کو تاریخی بنانے کیلئے مسلم لیگی میں حرکت میں آگئے۔تمام پارلیمنٹرین اور پارٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے میٹنگز اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر عوان نے اس سلسلہ میں نوروال میں یوسی جبیر پور، یوسی چک عمرا اور جنوال ٹاؤن چکوال میں منعقدہ اجلاسوں میں مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں ، کونسلرز اور دیگر سرکردہ پارٹی شخصیات سے جلسہ میں مسلم لیگ ن کے حامیوں کی شرکت اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک نعیم اصغر اعوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ 10مئی کوچکوال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا تاریخی جلسہ ہوگاجو سابقہ تما م ریکارڈ توڑ دے گا۔ پارٹی سرکردہ شخصیات نے ملک نعیم اصغر اعوان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

جس کی رب حفاظت کرے اسے کچھ نہیں ہو سکتا ۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری حیدری مدنی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خالق سے مانگنا شجاعت ہے اگر دے دے تو رحمت ہے نہ دے تو حکمت ہے مخلوق سے مانگنا ذلت ہے اگر دے دے تو احسان ہے نہ دے تو شرمندگی ہے اللہ پاک کی رحمت اس وقت نچھاور ہونا شروع ہو جاتی ہے جن بندہ اپنے رب کی بندگی،فرمانبرداری ،طلب و رضا اور عجز و انکساری کا عملی نمونہ بن کر نفس کو مار لیتا ہے سمندر بہت بڑا ہے لیکن ہم اتنا ہی پانی لے سکتے ہیں جتنا ہمارے ہاتھ میں آتا ہے اسی طرح اللہ کی رحمتیں لا محدود ہیں لیکن ہم اتنی ہی پاتے ہیں جتنا ہمارا ایمان ہے اللہ کی رحمت کے حصول کا سب سے آسان طریقہ خشوع و خضوع کے ساتھ پانچ ٹائم نماز کی پابندی کی جائے جو کوئی پانچ ٹائم نماز پڑھتا ہے وہ اللہ پاک کی حفاظت میں ہوتا ہے اور جس کی اللہ پاک حفاظت کرتے ہیں اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آج کے پر آشوب دور میں اگر ہمارا ایمان پختہ ہے عقیدہ اور کردار صحیح ہے دل گناہوں کی سیاہ کاری سے پاک اور اللہ کے ذکر حب رسول ؐاور تلاوت کلام پاک سے منور ہے تو یقیناًہم اللہ پاک کی رحمت کے مستحق ہیں جب رب راضی ہونے لگتا ہے تو بندے کو اپنے عیبوں کا پتہ چلنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ اس کی رحمت کی پہلی نشانی ہے اور جب رحمت خدا وندی انسان پر مہربان ہو جاتی ہے تو وہ پھر صرف اور صرف اللہ ہی سے مانگنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھنے لگتا ہے

error: