گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: May 5th, 2018

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا 13کو گوجرخان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا 

گوجرخان (نامہ نگار) زرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا 13کو گوجرخان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا جبکہ چکوال اور دیگر مقامات پر جلسے بھی سابق وزیر اعظم کی زاتی مصروفیات کی بنا کر منسوخ کردئے گے ہیں

پڑوسی دو کانداروں کے مابین معمو لی جھگڑے کے نتیجہ میں ایک دو کاندار جا ں بحق ہو گیا

گوجرخان (نامہ نگار) پڑوسی دو کانداروں کے مابین معمو لی جھگڑے کے نتیجہ میں ایک دو کاندار جا ں بحق ہو گیا۔ اندرون شہر دوکاندار کی پڑوسی دوکانداروں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں پولٹری ڈیلرجاں بحق ہو گیاجبکہ باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا دو شدیدزخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا تا ہم تمام زخمیوں کی حا لت خطرے سے باہر ہے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ کیتھولک چرچ کے باہر سروس روڈ پر واقع مارکیٹ میں ٹائر پنکچر والے ملک راشد نے اپنے پڑوسی عرفان قریشی پولٹری ڈیلر اور محمد سلیم پھول سائیکل ورکس والے پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں عرفان قریشی، محمد سلیم اور اس کا بیٹا طیب اور راہگیر کرسچن 14سالہ بچہ صبیر مسیح ولد نوید مسیح شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر عرفان قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ محمد سلیم اور اس کے بیٹے طیب سلیم کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا انہوں نے بتا یا کہ صبح بھی دو نو ں پڑوسیوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس پر مشتعل ہو کر ملک را شد نے فائرنگ کی ادھر پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اور بڑی تعداد میں تا جر اور شہری تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان پہنچ گئے ۔ شام کو پو سٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوا لے کر دی گئی

گورسیاں میں گندم سے بھری ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی گندم جل کر خاکستر

دولتالہ(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے علاقہ گورسیاں میں گندم سے بھری ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی ٹریکٹر ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ گندم جل کر خاکستر ہوگی تفصیلات کے مطابق جاتلی کے نواحی علاقہ گورسیاں میں مقامی کسان چوہدری عبدا مالک کی گندم سے بھری ٹرالی مزدور لے کر جارہے تھے کہ راستہ میں ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس سے گندم مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگی تااہم ٹریکٹر ڈرائیور اور ٹرالی پر سوار دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے

ٹیپ رکارڈر لگا نے والے رکشہ ہ ڈرائیوروں کے خلاف کا روائی کی جائے

گوجرخان (نامہ نگار) شہریوں نے سی ٹی او سے مطا لبہ کیا ہے کہ نو عمر ڈرائیووں اور اونچی آواز میں ٹیپ رکارڈر لگا نے والے رکشہ ہ ڈرائیوروں کے خلاف کا روائی کی جائے۔شہریوں کے وفد نے بتا یا کہ رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر شوروغل کے باعث لوگوں کا سکون غارت ہو چکا ہے ہروقت اونچی آواز میں گانے لگا کر رکشہ والوں نے لوگوںں کوسخت ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے اندرون شہر چلنے والے رکشوں میں بڑی تعداد نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کی ہے جنہوں نے بڑے بڑے اسپیکر لگا کر رکشوں میں گانے وغیرہ لگا کر شہریوں کا سکون غارت کررکھا ہے منع کرنے پر یہ رکشہ ڈرائیور لڑائی جھگڑوں پر اتر آتے ہیں اور طوفان بدتمیزی برپا کررکھا ہے انہوں نے سی ٹی او سے مطا لبہ کیا کہ وہ مقا می وارڈنز کو ہدایت کریں کہ فوری طور پر رکشوں میں لگے ڈیک ٹیپ ریکارڈر وغیرہ اتارنے کی مہم شروع کریں

ملک وقوم کی صحیح معنوں میں مسائل کے گرداب سے نکا لنے کے لیے عمران خان ہی کردارا داکر سکتے ہیں،چوہدری محمدعظیم 

گوجرخان (نامہ نگار) تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے صدر اورسابق ٹاؤ ن ناظم چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی صحیح معنوں میں مسائل کے گرداب سے نکا لنے کے لیے عمران خان ہی کردارا داکر سکتے ہیں انہوں نے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی کرپشن کے خاتمے کیلئے مہم چلائی وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جسکے بہترین نتائج برا مد ہو رہے ہیں ان خیالات کااظہارنے کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھی آج ملک کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اب ملک پر کسی صورت کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں ہو سکے گا عمران خان واحد لیڈرہیں جوصحیح معنوں میں عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتے ہیں آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔ اسکا اظہار تو اب مخالفین بھی کر نے لگے ہیں۔

صحافی قاضی کا مران کے والدقاضی محفوظ احمد کا چہلم آج اتوا ر کوہوگا

گوجرخان (نامہ نگار) صحافی قاضی کا مران کے والد قاضی محفوظ احمد جو گذشتہ ماہ اچانک انتقال کر گئے تھے، کا چہلم آج اتوا ر کو انکی آ با ئی رہا ئش گاہ واقع ڈھوک شاہ زمان میں ادا کیا جا ئے گا صبح قرآن خوانی ہو گی اور دن 3بجے اجتماعی دعا ہو گی

نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں ایک بار پھر ڈینگی کے رحم و کرم پر

سکھو (نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں ایک بار پھر ڈینگی کے رحم و کرم پر، گزشتہ سال بھی موہڑہ چوہدریاں میں ڈینگی کا ایک مریض سامنے آ چکا ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو کے نواحی گاوں میں کھڑے تالاب ایک بار پھر ڈینگی اور دیگر موزی امراض پھیلانے لگے، گاوں کی جنازہ گاہ اور قبرستان کا راستہ حکومتی نمائندوں کی نااہلی کے باعث سیوریج نظام نہ ہونے کی وجہ تالاب بن گیا، کم و بیش دوسو گھروں کے گھریلو گٹروں کا پانی زاتی عناد کی وجہ سے جان بوجھ کر تین گھروں کے سامنے کھلا چھوڑ دیا گیا، جس سے علاقہ میں شدید بدبو اور تعفن پھیلنے لگا، کھڑے پانی کا تالاب ڈینگی اور دیگر موزی امراض کی آماجگاہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے اہلیان محلہ شدید ازیت کا شکار ہیں،گاوں کی جنازہ گاہ کا واحد راستہ ہونے کی وجہ سے اہلیان گاوں کے لیے عذاب بن چکا ہے،فوتگی کی صورت میں کھڑے تالاب کی وجہ سے لوگ نماز جنازہ کی ادائیگی سے بھی کترانے لگے، گزشتہ سال انہی تالابوں کی وجہ سے موہڑہ چوہدریاں میں ڈینگی کا مریض بھی سامنے آچکا ہے، ڈینگی کا انکشاف ہوتے ہی محکمہ ہیلتھ کی انتظامیہ نے وقتی طور پر علاقہ میں ڈینگی مار سپرے کیا، قبرستان کے راستے میں کھڑے اس تالاب کی وجہ سے گاوں میں ایک دفعہ پھر ڈینگی کا شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے، منتخب مقامی قیادت نے اگر بروقت سیوریج نظام نہ بنایا تو پورا گاوں ڈینگی کی لپیٹ میں آسکتا ہے، اہلیان موہڑہ چوہدریاں پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج کا مسئلہ حل کریں، اور ڈی ڈی ایچ او اور اسسٹینٹ کمشنر گوجرخان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوسی سکھو موہڑہ چوہدریاں کا دورہ کریں اور ڈینگی مار سپرے کو یقینی بناتے ہوئے اہلیان علاقہ کو موزی امراض سے بچائیں

قرآن کریم رمضان المبارک کا تحفہ ہے ،قاری امیر عثمان

گوجرخان ( نامہ نگار)قرآن کریم رمضان المبارک کا تحفہ ہے ۔رمضان کی بابرکت ساعتوں میں فہم القرآن پر توجہ مرکوز کر دیں۔قرآن کا دستور ہماری ذات سے لیکر گھر اور برادری کے معاملات سے لیکرمعیشت اور معاشرت کوسنوارنے کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کی حیثیت سے ا قتدار کے ایوانوں تک اور عدالتوں تک نبیﷺکی شریعت اور قرآن کی بالادستی ہمارا مطمع نظر ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری قاری امیر عثمان نے یہاں جماعت اسلامی گوجرخان کے زیر اہتمام منعقدہ استقبال رمضان کے پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ کی بے پایاں رحمتوں کا مہینہ ہے۔ ہر کام کو سرانجام دیتے ہوئے اپنا دل ٹٹول کے دیکھیں کہ یہ کام کس کی رضا کیلئے سرانجام دے رہے ہیں۔عبادات اور معاملات کے اندر اخلاص پیدا کرتے ہوئے ریاکاری سے بچنے کی کوشش کریں۔دکھاوا اجر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے اجر کا معاملہ اللہ نے براہ راست اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ایمان واحتساب کیساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھیں اور اللہ کی بے پایاں رحمتوں کے امیدوار بن جائیں۔اپنی نیت و ارادہ کواللہ کیلئے خالص کرلیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ اساتذہ وکلاء اورصحافی حضرات کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے

صوبیدار مقبول حسین مسلم لیگ کے سچے سپائی اور ہمارا قیمتی اثاثہ تھے، راجہ حمید ایڈوکیٹ 

دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین یوسی راماں صوبیدار مقبول حسین مسلم لیگ کے سچے سپائی اور ہمارا قیمتی اثاثہ تھے ان کے انتقال سے ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا وہ مخلص ،سچے اور کھرے انسان تھے علاقہ کی تعمیر وترقی میں ان کا کردار نمایاں تھا ہم نے مسلم لیگ کے لئے اگھٹے جدوجہد کی جیلیں کاٹیں وہ عوام میں بے حد مقبول لیڈر تھے صوبیدار(ر) مقبول حسین نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں اور انکی انسانیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اظہار تعزیت

دولتالہ(نامہ نگار) ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،سابق ایم پی اے برگیڈئر(ر)محمد حسن بھٹی،چیئرمین راماں مرزا عنایت اللہ،چیئرمین دیوی راجہ شبیر ا،پیپلز پارٹی کے رہنما ملک سلطان،وائس چیئرمین جھونگل چوہدری محمد اسحق،چوہدری اسرار،راجہ رشید،سینئر صحافی چوہدری عابد حسین ،راجہ شیر افضل اور دیگر نے سابق چیئرمین یوسی راماں صوبیدار مقبول حسین کے انتقال پر ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کیاور ان کے صاحبزادے راجہ سعید اقبال سے تعزیت کی

خیرالکثیر ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام موہڑہ دھمیال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

دولتالہ(نامہ نگار) خیرالکثیر ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام موہڑہ دھمیال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کا میڈیکل فری چک اپ کیا گیا اور انھیں ادویات فراہم کی گئی ،میڈیکل کیمپ کی نگرانی راجہ محمد آفتاب کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔ ۔ کیمپ میں خواتین و حضرات کے مفت چیک اپ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ کا علاقہ کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔ اس موقع پرانتظامیہ نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرتے رہیں گے کیونکہ یہی اسلام کا اصل مقصود ہے۔

سرکال کسر میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

ڈھڈیال( نامہ نگار)سرکال کسر میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال سے سرکال چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے درمیان سواری کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی ۔گزشتہ روز بھی سواری اٹھانے کیلئے اسحاق اور تنویر ریس لگی جس پر پھر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اورآپس میں جھگڑا ہوا۔دوران جھگڑا ڈنڈا لگنے سے تنویر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ ڈھڈیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی جبکہ دوافراد کو گرفتار کیا

error: