گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: May 6th, 2018

گوجرخان کو مثالی شہر بنا کردم لیں گے،محمد شاہد صراف


گو جر خان( نامہ نگار)بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ ہم نے بہت کم وقت میں گو جر خان کی حا لت بدلی ہے اور بعض کام ایسے ہیں کہ گذشتہ ایک دہا ئی سے نہیں ہو پا رہے تھے مگر ہم نے اپنے وثرن سے انہیں پا یہ تکمیل تک پہنچا یا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کونسلروں کے ایک گروپ سے ملا قات کے دوران کیا جس میں سڑیٹ لائیٹس کمیٹی کے چئیرمین خوا جہ مظہر اقبال، چو ہدری محمد رشید اور مرزا عرفان شامل تھے۔ شاہد صراف نے کہا کہ میں نے اپوزیشن کو نسلروں سمیت سب میں برابر کے فنڈز رقسیم کئے جس کی بدو لت شہر میں تعمیر و ترقی کے کام ہو ئے انہوں نے کہا کہ پوار شہر گواہ ہے کہ جی ٹی روڈ کی لائٹس بارہ سال سے بند تھیں مگر سڑیٹ لائیٹس کمیٹی کے چئیرمین خوا جہ مظہر اقبال نے بڑی محنت اور جا نفشانی سے اور دن رات ایک کر کے شہر کو رو شن کر کے دکھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی وہ گلیاں جو گذشتہ کئی سالوں سے لو گو ں کے لیے وبال جان بنی ہو ئی تھیں پختہ کرا دی گئیں۔ شاہد صراف نے کہا کہ ہما رے کا موں کی فہرست بہت طویل ہے ہمارا اقتدار ایک سال رہے یا اہنی پو ری مدت تک رہے ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا اور مو قع ملا تو جا ری کام بھی مکمل کر لیں گے اس موقع پر کو نسلروں نے شاہد صراف کی دیانت اور محنت کی تعریف کرتے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یاْ ۔

چو ہدری نثار کو نواز شریف کی مخالفت یا حمایت کھل کر کرنا پڑے گی،چو ہدری فر زند علی 

گو جر خان( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما چو ہدری فر زند علی نے چو ہدری نثار کی پریس کانفرنس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ بہادری کا مظا ہرہ کریں اور کھل کر بات کریں جو وہ کہنا چا ہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ طویل رفاقت کے باوجود بھی ان میں وہ دلیری نہ آ سکی جو نواز شریف اور سچے ساتھیوں کا خاصہ ہے ان خیا لات اک اظہار انہوں نے سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر کا رکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔ چو ہدری فر زند علی نے کہا کہ چو ہدری نثار نے نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دیکر کو ئی ا حسان نہیں کیا اس دوران انہوں نے اقتدار بھی انجوائے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں جب چو ہدری نثار اپوزیشن لیڈر تھے تو اس وقت بھی وہ رالپنڈی ڈویثرن میں اقتدار کے مزے لے رہے تھے کیونکہ پنجاب میں شہباز شریف کی حکو مت تھی۔ چو ہدری فر زند نے کہا کہ آج انہیں خلائی مخلوق کی فکر پڑی ہو ئی ہے جسکے لیے انہوں نے ہمیشہ کام کیا ۔ اب دو غلی پا لیسی نہیں چلے چو ہدری نثار کو نواز شریف کی مخالفت یا حمایت کھل کر کرنا پڑے گی مگر ہم کا رکن بتا دینا چا ہتے ہیں کہ ہمیں وہ اب کسی صورت قبو ل نہیں ہیں۔کا ر کنوں کی نظروں سے چو ہدری نثار گر چکے ہیں۔

سید آل عمران کی معلوماتی ، علمی ، ثقافتی کتاب’’ دیارِ نور ‘‘ شائع ہوگئی ہے


گو جر خان( نامہ نگار)ملک کے نامور شاعر، محقق، کمپیئر سید آل عمران کی معلوماتی ، علمی ، ثقافتی کتاب’’ دیارِ نور ‘‘ شائع ہوگئی ہے، اس کتاب میں حضرت امام علی رضا کی تعلیمات ، حیات ، حضرت بی بی فاطمہ معصومہ قُم کی حیات اور عالم اسلام کے نامور مفکر ، سائنسدان ، دانشور حضرت امام غزالی ، حکیم فردوسی، شیخ سعدی، شیخ بہائی ، شیخ حُر عاملی ، حافظ شیرازی ،صدرالمتالحین شیرازی، علامہ محمد باقر مجلسی، حضرت شیخ فرید الدین عطار، حضرت امام خمینی، حضرت آقائے علی خامنہ ای ، محموداحمدی نژاد، ڈاکٹر علی بیاد کے فکری ، علمی رویوں پر سید آل عمران کے مضامین کے علاوہ ایران میں اسلامک کلچرل کیپیٹل مشہد کی تقریبات کا احوال اور ایران کے حوالے سے اہم مذہبی ، ثقافتی ، علمی مواد شامل ہے .

گوجرخان شہر گندگی کا بد ترین منظر پیش کر رہا ہے

گو جر خان( نامہ نگار)شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے حکومت پنجاب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر اس وقت گندگی کا بد ترین منظر پیش کر رہا ہے ۔ ایکشن کمیٹی گو جر خان کے چئیرمین راجہ محمود حسین اور جنرل سیکر ٹری صوفی رفاقت نے کہا ہے صورتحال یہ ہے کہ سروس روڈز گندگی کے مراکز ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف نما یاں شخصیات کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے ۔ اسکے علاوہ وہ افسرا ن کے راستوں اور نما یاں مقا مات کی صفائی کر تی ہے جبکہ شہر میں بد ترین گندگی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں پڑے ہو ئے کنٹینر کئی کئی دن نہیں اٹھائے جا تے اور جب اٹھائے جا تے ہیں تو ٹرالر سے سارا گند جی ٹی روڈ پر پھینکتے ہو ئے جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول، کا لجز اور دیگر تعلیمی اداروں کی کو ئی اہمیت نہیں ہے اور انکے باہر پڑا کوڑا کر کٹ ویسٹ مینجمنٹ ک کمپنی کی ند انتظامی کا منہ چڑا رہا ہے ۔ تکیہ با با رحیم شاہ کے علاقے میں سروس روڈ کی کئی ہفتوں سے صفائی نہیں ہو ئی ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر کے صحت و صفائی کا نظام بلدیہ گو جر خان کے حو الے کرے

نواز شریف کو اقتدار سے محروم کیا گیا ہے،محترمہ شازیہ سلطانہ بٹ

گو جر خان( نامہ نگار)مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی ویمن کی جنرل سیکر ٹری محترمہ شازیہ سلطانہ بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب سے اقتدار سے محروم کیا گیا ہے وہ ایک ایسی قوت بن چکے ہیں کہ جس سے مخالفین تشویش میں مبتلا ہیں۔ اور انتخا بات سے بھاگ کر چو ر دروازے سے اقتدار میں آ نے کی سازشوں میں لگے ہو ئے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن گو جر خان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے مسز گو ریجہ کی قیادت میں ملا قات کی شازیہ سلطانہ نے کہا کہ عمران خان نے انتخا بات میں التوا کی بات کر کے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ہے مگر وہ جتنی بھی تا خیر کریں یا جو بھی حر بے آ زمائیں عوام نواز شریف کو ہی ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو نو جوان، بوڑھے اور خواتین نواز شریف کو بلا شر کت غیرے اپنا را ہبر اور لیڈر ما نتے ہیں وہ با ہر ہو ں یا جیل کے اندر حکم انہی کا چکے گا اور مہر شیر پر ہی لگے گی۔ ملک کے بہا در عوام ایک بہادر لیڈر کا ساتھ دیں گے جو ووٹ کی پرچی کی حر مت ے لیے بے جگری کے ساتھ لڑ رہا ہے

گو جر خان میں بورڈ ٹیکس کے ٹھیکیدارکے خلاف کا روائی کیا جائے

گو جر خان( نامہ نگار)شہر کے تاجروں نے محمد جا وید کی قیادت میں مر کزی انجمن تا جران کے جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ سے ملا قات کی اور انہیں بو ر ڈ ٹیکس کے ٹھیکیدار کی من ما نیوں سے آ گاہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ وہ دو کان کے باہر بورڈ جسکا وہ بلدیہ کو دو تا چار سو رو پے ٹیکس دیتے تھے اب ٹھیکیدار کے آ دمی بارہ تو چو دہ ہزار رو پے طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی سورت میں سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیتے ہیں تا جروں نے بتا یا کہ راولپنڈی کینٹ اور چکوال میں مقامی حکو متوں اور عدالتوں نے ایسے ٹھیکیداروں کو ٹیکس وصولی سے روک دیا ہے ۔ لہذا گو جر خان میں بھی بورڈ ٹیکس کے ٹھیکیدارکے خلاف کا روائی کیا جائے ، شہادت بٹ نے وفد سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں چئیرمین بلدیہ سے گفتگو کریں گے تب تک مقامی تا جر ٹھیکیدار کو نا جائز ادائیگیاں نہ کریں البتہ اگر وہ قانون کے مطا بق ٹیکس ما نگے تو دے دیا جا ئے

پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کو سپر د خاک کر دیا گیا


گو جر خان( نامہ نگار)گذشتہ روز سروس روڈ پر قتل ہو نے والے پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کو با با شیخ طالب کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ ادھر معز زین علاقہ نے عرفان قریشی کے قاتل ملک راشد کو پو لیس کے حوا لے کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ معززین علاقہ نے ڈی ایس پی سردار با بر زمان سے را بطہ کر کے ملزم کو پولیس کے حوا لہ کر نے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ملزم کے خلاف قانون کے مطا بق کا روائی کی یقین دہا نی پر ملزم کو پو لیس تھانہ گو جر خان کے حوا لے کر دیا گیا ۔

انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے فتح حاصل کرے گی، راجہ اختر


گو جر خان( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر راجہ اختر نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل قیادت کے خامتے کے لیے لود دن گن رہے ہیں انہوں نے لوگوں کو مسائل کی دلدل میں دھنسا دیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دورحکومت میں ہو نے والے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی وہ تحصیل گوجرخان کے لئے باعث فخر و اعزاز ہیں ، اگر ان میں کو ئی خصوصیت ہے تو راجہ پرویز اشرف سے مقابلہ میں اپنی قابلیت دکھائیں راجہ اختر نے کہا کہ آج چند لوگ موجودہ نااہل حکمرانوں کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے اور ان کا موازنہ راجہ پرویز اشرف سے کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف سے مقابلہ کرنا ہے تو عوامی خدمت کرو بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے فتح حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی انتخا بی مہم شروع نہیں ہو ئی ہے مگر را جہ پر ویز اشرف کی کا میابی کی مخالفین بھی پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

صاحبزادہ عبد الروف چشتی دعائے چہلم انتہائی عقدیت و احترام سے منائی گئی

مندرہ (سید ساجد نقوی )صاحبزادہ عبد الروف چشتی کی دعائے چہلم مندرہ کے نواحی گاؤں ٹپیالی میں انتہائی عقدیت و احترام سے منائی گئی تقریب چیرمین علماء و مشائخ العظام چیف الاعوان ملک صفدر علی اعوان کے زیر صدارت منعقد ہوئی جسمیں پیر سید احمد علی شاہ ، مفتی مختار علی رضوی ،علامہ سعید اختر صدیقی ،ملک طیب ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدالحمید ، چیرمین چوہدری محمد رمضان ، جنرل کونسلر ساجد شاہ ،سابق جنرل کونسلر عبد المجید قریشی،راجہ عاقب شعیب جنجوعہ ،عبد الرشید کے علاوہ علماء اکرام ،ثناخوان مصطفی و دیگر معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم صاحبزادہ عبد الروف چشتی کے حالات زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے آپکی پوری زندگی خدمت انسانیت سے عبارت تھی آپ انسانیت سے پیار کرنے والے شخص تھے علما اکرام نے سیرت و کرادر ]ر سیر حاصل خطابات اور نعت خواں حضرات نے بار گاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور تقریب کے آخر میں مرحوم صاحبزادہ عبد الروف چشتی کے فرزند ارجمندصاحبزادہ ابرار یعسوب چشتی کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

مرزا خالد شمس العارفین کی ساس گذشتہ روز انتقال کر گئیں

مندرہ (سید ساجد نقوی ) پروفیسر مرزا راشد۱ور ۱یکسائیز انسپکٹر مرزا طارق کی والدہ محترمہ،مرزا خالد شمس العارفین کی ساس گذشتہ روز انتقال کر گئیں جن کو دربار عالیہ میاں ولایت چشتی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پریس کلب کے سابق صدر ملک نوید ،چےئرمین میڈیا سیل ملک ساجد کلیامی کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعد۱دو اہلیان علاقہ نے کثیر تعد۱د میں شرکت کی۔

ہائی وے پٹرولنگ پولیس منشیات کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے، ایس ایس پی

راولپنڈی( نمائندہ راول نیوز) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان نے کہا ہے کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس ہائی وے کے مقامات پر منشیات فروشوں کیخلا ف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچایا جاسکے۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے پوسٹ انچارج اپنی پوسٹ کی صفائی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے خود نگرانی کرے اور ملازمین کی رہائش گاہ کو بھی بہتر بنائے ۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کو قطار میں کھڑا کریں تاکہ اس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو سکے۔ گشت کے حوالے سے ہر شفٹ پراپر آؤٹ ہو اور شفٹ میں نفری مکمل ہو تاکہ گشت کا نظام بہتر ہوسکے جبکہ دوران گشت ملازمین مشکوک افراد اور جرائم پیشہ افراد کیخلا ف خصوصی کارروائی عمل میں لائیں ۔ دوران ڈرائیونگ غفلت اور لاپرواہی کرنے والے اورکم عمر ڈرائیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورسی این جی پر چلنے والی گاڑیوں میں لگے غیر معیاری اور منظور شدہ تعداد سے زیادہ سلنڈر وں کی صور ت میں بھی حسبِ ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اٹک جہلم چکوال اور راولپنڈی سے ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پیز ، انسپکٹر ز اور دیگر عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ کا کہنا تھا کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ سفر مہیا کرنے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو نشان عبرت بنانا ہے تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے اس ضمن میں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلا ف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دئیے جائینگے۔

error: