گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: May 7th, 2018

تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمد ریاض

دولتالہ(نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ حمید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے عوام کا بیانیہ بن چکا ہے اور پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف سے اپنی بھرپور محبتوں کا اظہار کر رہے ہیں ،میاں محمد نواز شریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرکے محب وطن ہونے کا بھرپور ثبوت دیا ہے اور پاکستان کے عوام حقیقت حال سے بخوبی آگاہ ہیں اور آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،وہ گزشتہ روز راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ جاتلی میں منعقدہ مسلم لیگی کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسل لیگی عمائدین ،یونین کونسل کے منتخب چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ،میٹنگ میں کارکنان نے پرجوش انداز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حمایت کا اعلان کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،دوران خطاب مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ،آنے وال انتخابات میں اہلیان تحصیل گوجرخان کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ے حق میں ہو گا

تھانہ جاتلی کے علاقوں میں موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم،کئی شہری موٹرسائیکلوں سے محروم 

دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی کے علاقوں میں موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم،کئی شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ،پولیس خاموش تماشائی ،عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر،واقعات کے مطابق تھانہ جاتلی کے نواحی گاؤں تراٹی کے رہائشی راجہ خاور کا نیا موٹر سائیکل ہنڈا125 گزشتہ روز کھیتوں سے نا معلوم چور اڑا لے گئے جبکہ نواحی گاؤں موضع نڑالی سے موٹر سائیکل چوری کی دو وارداتیں وقوع پذیر ہوئیں ،اسی طرح دولتالہ میں بھی دو شہری اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے ،موٹر سائیکل چوری کی پے درپے وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں اس ضمن میں جب مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو اایس ایچ او تھانہ جاتلی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں مگر تھانہ جاتلی میں نفری کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور پولیس تھانہ جاتلی میں نفری کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے

راجہ سعیید اقبال اور راجہ عبدالغفور سے تعزیت

دولتالہ(نامہ نگار)معروف سینئر صحافی و صدر پریس کلب جاتلی راجہ سعیید اقبال کے والد محترم صوبیدار(ر) مقبول حسین اور پاکستان پائندہ باد فورم متحدہ عرب امارات کے چیئرمین راجہ عبدالغفور کی ہمشیرہ کے انتقال پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،جنرل سیکرٹری محمد آفتاب راجہ سمیت دیگر اراکین سید منور نقوی،نوید افسر راجہ ،قاسم علی قاسم،چوہدری عابد حسین ،چوہدری نواز کسانہ،محمد اشفاق انجم،لیاقت بھٹی،شکیل احمد،ضیاء الحسن ہاشمی،رانا ابرار صدف،چوہدری وقار،نوید اسلم فرحت،ملک تصور،چوہدری اسحق،راجہ حسن اختراور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

راجہ عبدالغفور کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان پائندہ باد فورم متحدہ عرب امارات کے چیئرمین راجہ عبدالغفور کی ہمشیرہ کے انتقال پرپیر سید جابر علی شاہ ہمدانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف ،تحریک فکر اسلام کے چیئرمین پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

پریس کلب دولتالہ خان لیاقت خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،راجہ حاجی احمد


دولتالہ(نامہ نگار)پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد نے اپنے ایک بیان میں پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر صحافی خان لیاقت علی خان کو ملنے والے نوٹس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب دولتالہ خان لیاقت خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ امور کو سرانجام دینے میں اس نوعیت کے اوچھے ہتھکنڈے برادشت نہیں کئے جا سکتے صحافیوں کو حقائق بیان کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی

error: