گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: May 9th, 2018

چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس کی خصوصی کاوشوں سے واٹر سپلائی سکیم دولتالہ بحال کر دی گئی

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں پانی کے بحران کا خاتمہ،چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس کی خصوصی کاوشوں سے واٹر سپلائی سکیم دولتالہ بحال کر دی گئی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی جانب سے45لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرنے پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے واٹر سپلائی سکیم کی بحالی پر کام کا آغاز کیا ،8لاکھ روپے بجلی کے واجبات ادا کئے گئے چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم کے دفتر اور یوزر کمیٹی کے قیام پر کام جاری ہے جلد ہی یوزر کمیٹی اور دفتر کو فنکشل کردیا جائے گا،چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک اور وعدے کو پائی تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور جلد ہی دولتالہ کے شہری پانی کی کمی سے چھٹکارا ھاصل کرلیں گے ،دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ اب دولتالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لا تعداد ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کر چکے ہیں ، 50لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دولتالہ اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈونگی کلاں میں دو دو کمرے اور برآمدے تعمیر کئے گئے ،45لاکھ روپے کی لاگت سے مین روڈ دولتالہ کے اطراف میں4ہزار فٹ نالہ تعمیر کیا گیا ،ٹھیکیدار کے ناقص کام پر نوٹس لیکر مزید10لاکھ روپے کا کام اسی بجٹ میں مکمل کرایا گیا ،50لاکھ روپے کی لاگت سے ریلوے روڈ دولتالہ ،محلہ صدیق آباد اور مختلف گلیات کی تعمیر مکمل کی گئی ،ایک کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے ناٹہ چوک تا ناٹہ 5800فٹ طویل سڑک اور ڈہوک شیر عالم تا ناٹہ1800فٹ سڑک بمعہ نالے کی تعمیر مکمل کی گئی،15لاکھ روپے کی لاگت سے ڈونگی خورد کی مرکزی سڑک کو پختہ کیا گیا،25لاکھ روپے کی لاگت سے ڈونگی کلاں کی مرکزی سڑک کو دوکھوہا چوک تک پختہ کیا گیا،25لاکھ روپے کی لاگت سے ڈونگی کلاں اور ڈونگی خورد کی گلیاں پختہ کی گئیں،25لاکھ روپے کی لاگت سے محلہ چنن اور محلہ راجگان دولتالہ کی گلیاں پختہ کی گئیں،50لاکھ روپے کی لاگت سے محلہ شفاء خانہ حیوانات،محلہ تالاب،صدیق آباد،آمنہ آباد اور گرلز کالونی دولتالہ کی سڑکیں تعمیر کی گئیں،50لاکھ روپے کی لاگت سے نتھہ بائی پاس بن بابا شاہ کمال تا نتھہ چھتر تعمیر کیا گیا،25لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روڈ کو 800فٹ پختہ کیا گیا ،2کروڑ روپے کی لاگت سے اہم ترین سڑک کالج روڈ کو گورنمنٹ ڈگری کالج دولتالہ تا ڈھوک میر پوریاں،براستہ دیہی مرکز صحت،آدڑہ روڈ کو پختہ کیا گیا ،4کروڑ35لاکھ روپے کی مدد سے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج تا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ تک مین روڈ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل کیا گیا ،محلہ دربار میں واقع تالاب کی صفائی کیلئے30لاکھ روپے جبکہ صفائی کے دیگر منصوبوں پر 2لاکھ50ہزار روپے کے اخراجات کئے جا چکے ہیں،واٹر سپلائی سکیم دولتالہ کی بحالی کیلئے45لاکھ روپے کے فنڈز سے بحالی کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے ،بجلی کے مسائل سے چھٹکارے کیلئے1کروڑ روپے کی لاگت سے 5نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے جبکہ10ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے اور 1کروڑ روپے کے مزید فنڈز منظور ہو چکے ہیں جن سے مزید8نئے ٹرانسفامرز نصب کئے جائیں گے اور دیگر کو اپ گریڈ کیا جائے گا ،یونین کونسل دولتالہ کی نئی آبادیوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبوں پر اب تک5کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں جبکہ مزید کئی منصوبے پائپ لائن میں موجود ہیں،دولتالہ تا پھمبل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے میں مین روڈ دولتالہ تا ڈہوک میرپوریاں تک کا حصہ 5کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل دولتالہ کے حصے میں تعمیر کیا گیا ہے،واٹر سپلائی سکیم ناٹہ موہڑہ کو45لاکھ روپے کی لاگت سے بحال کیا گیا ، دولتالہ بائی پاس بنانے کیلئے 17کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے

حصیل گوجرخان سے جیت کا سہرا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے سر سجے گا

قاضیاں(نمائندہ خصوصی ) الیکشن 2018میں تحصیل گوجرخان سے جیت کا سہرا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے سر سجے گا اور انشااللہ پی پی پی پورے ملک سے بھاری ا کثریت میں کامیابی حاصل کریں گئے گوجرخان کے عوام پیپلزپارٹی کے دور حکومت کو سنہری حروف سے یاد کررہے ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف واحد لیڈر ہیں جو گوجرخان کی عوام کی حق نمائندگی ادا کر سکتے ہیں ان خیالا ت کااظہارپیپلزپارٹی یوسی اسلام پورہ جبر کے سیاسی سماجی ہردلعزیز مشہور کاروباری شخصیت چوہدری اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگی اراکین اسمبلی نے اہلیان گوجرخان کو مایوسی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا اور پانچ سالہ دور اقتدا رمیں کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہ لگا سکے جس کی وجہ سے تحصیل گوجرخان مسائل کا گڑھ بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے تمام تر اقدامات کیے تھے۔موجودہ قیادت سابق وزیر اعظم کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب تمام پارٹیوں کے بھگوڑوں اور کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں کے پی کے حالات سے عوام کو اندازہ ہو گیا ہیں کہ جو ایک صوبے میں تبدیلی نہیں لا سکے وہ خاک نیا پاکستان بنائے گے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کسی دور میں اچھے کھلاڑی تھے اب ان کو چاہئے کہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بن جائے حکومت چلانا ان کے بس کی با ت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا 2018کے عام انتخابات میں عوام اپنے قائد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گے اور ایک بار پھر ترقیاتی دور شروع ہو گا

پوسٹ آفس قاضیاں کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکا ر

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )پوسٹ آفس قاضیاں کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکا ر پنشن حضرات دھوپ اور سرد موسم میں سردی میں زلیل خوار اعلی احکام سے بلڈنگ کی مرمت کروانے اور ضعیف پنشن حضرات کے لئے انتظار گاہ بنوانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس قاضیاں کی بلڈنگ کا آدھا حصہ کھنڈرات کا نظارہ پیش کر رہا ہیں اور بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے بوڑھے ضعیف حضرات کو گھنٹوں دھوپ میں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہیں عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے پوسٹ آفس کی بلڈنگ کومرمت اور پنشن حضرات کے لئے انتظار گاہ بنوانے کا مطالبہ کیا ہیں تا کہ بوڑھے اور ضعیف پنشنر کی مشکلات کا ازلہ ہو سکے

صبح بہاراں فری ڈسپنسری کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گئے

دولتالہ(نامہ نگار)صبح بہاراں فری ڈسپنسری کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گئے ،ہزاروں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا،سالگرہ کی مختصر تقریب کا انعقاد ، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا ،عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے معروف معالج و سماجی رہنما ڈاکٹر خالد محمود کی شماجی خدمات کو خراج تحسین ،خلق خدا کی خدمت کا عمل جاری و ساری رہے گا ،ڈاکٹر خالد محمود کا عزم،تفصیلات کے مطابق معروف معالج و سماجی رہنما ڈاکٹر خالد محمود کی دیگر سماجی خدمات کے علاوہ دولتالہ میں صبح بہاراں فری ہومیو ڈسپنسری کا قیام ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس پر ماہانہ ایک خطیر لاگت خرچ ہوتی ہے ،یہ فری ڈسپنسری ایک سال قبل قائم کی گئی تھی، یہاں ماہر ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں اور مریضوں کو ادویات فراہم کی جاتی ہے ،اس کیساتھ ہی یہاں ایک کلینکل لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جو معمولی قیمت پر تمام کلینکل ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر رہی ہے ،اس فلاحی منصوبے کے قیام کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے پر صبح بہاراں کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کا بہت بڑا فضل ہے کہ ہم نے خدمت کا یہ سلسلہ ایک سال تک کامیابی کیساتھ جاری رکھا اور علاقہ بھر سے ہزاروں افراد خدمت کے اس عمل سے مستفید ہوئے جس پر صبح بہاراں ٹیم کے تمام ممبران داد تحسین کے مستحق ہیں اورہم اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ اپنی بھرپور کوششوں سے لگن اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ان سلسلوں کو دراز کریں گے ،عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے فری ڈسپنسری کی ایک سالہ شاندار خدمات اور ڈاکٹر خالد محمود کے فلاحی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

دوکھوہا کے مکین شدید خطرات کا شکار،بجلی کا پول ٹیڑھا ہونے سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن گھروں کی چھتوں پر آ گئی


دولتالہ(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن سکھو کی عدم توجہ کے باعث نواحی گاؤں موضع دوکھوہا کے مکین شدید خطرات کا شکار،بجلی کا پول ٹیڑھا ہونے سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن گھروں کی چھتوں پر آ گئی،مکین چھتوں پر جانے سے بھی لاچار ،بارش کے دوران گھروں کی دیواروں میں کرنٹ آنے کے خدشات،سب ڈویشن کے عملے کو اطلاع کرنے کے باوجود مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ ،مکینوں کی زندگیا داؤ پر لگ گئی ،عوامی حلقوں کا آئیسکو حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں موضع دوکھوہا کے مکینوں چوہدری فیصل ،چوہدری سجاد،حاجی ازرم،اشفاق حسین ،حسنین جاوید،عبداللہ،چوہدری عدنان احمد،حاجی محمد یٰسین،چوہدری لیاقت علی،قاضی زعفران،چوہدری زاہد پرویز،قاضی ادریس،حاجی مطلوب حسین،چوہدری عبدالغفور،چوہدری رب نواز،چوہدری ہارون،حاجی شفقت علی اور دیگر نے بتایا کہ مرکزی سڑک پر کئی دنوں سے ٹیڑھا ہونے والا پول اور بجلی کی لٹکتی تاریں لوگوں کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہیں جبکہ آئیسکو سب ڈویژن سکھو کے اہلکار اطلاع کے باوجود بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،شہریوں نے ایس ای سرکل چکوال اور ایکسین ڈویژن ڈھڈیال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور نوٹس لیکر اصلاح احوال کے احکامات دیئے جائیں اور غفلت کا مطاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی باز پرس کی جائے

مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کے گھر پر نامعلوم افراد کی گے رات فائرنگ پریس کلب دولتالہ کی واقعہ کے خلاف شدید مزمت


دولتالہ(نامہ نگار)مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کے گھر پر نامعلوم افراد کی گے رات فائرنگ پریس کلب دولتالہ کی واقعہ کے خلاف شدید مزمت اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ واقعات مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم ساکن بھنگالی نے پولیس چوکی سکھو کو اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ میں ہمراہ فیملی گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات قریب11بجے فائرنگ کی آواز سنی اتنے میں میری اہلیہ اور بچے بھی خوف سے جاگ گے گھر کے مشرق کی جانب سے نامعلوم افراد فائرنگ کررہے تھے ،فائر میرے گھر کی دیوار اور سیڑھیوں کی جانب آرہے تھے جہاں نشانات موجود ہیں جب فائرنگ بند ہوئی تو میں نے دیکھا کہ تین نامعلوم افراد بھاگ کر جارہے تھے لیکن میں ان کو پہچان نہ سکا انھوں نے بتایا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں پولیس حکام مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ دیں ادھر صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد آفتاب نے مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کے گھر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صحافی چوہدری محمد اعظم کو تحفظ فراہم کیا جائے

یونین کونسل کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے وعدے پورے نہ ہوسکے

سکھو (نمائندہ خصوصی) منتخب نمائندے پانچ سال صرف اپنی تجوریاں بھرتے رہے، یونین کونسل کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے وعدے پورے نہ ہوسکے، یونین کونسل کرنب الیاس کے وفود نے کئی بار ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے کرنب الیاس میں گیس کی فراہمی اور بھنگالی گلیانہ روڈ کی پختگی کے سلسلے میں ملاقاتیں کی، اراکین اسمبلی نے ہربار لالی پاپ دیتے ہوئے یہ کہہ کر بھیجا کہ پوری یونین کونسل کرنب الیاس کا فنڈ منظور ہوچکا ہے، وزیراعظم سے منظوری لے کر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا،لیکن انتظار کرتے کرتے پانچ سال گزر گئے اور سوائے مایوسی کے کچھ نہ حاصل ہوا،مقامی نمائندوں نے غریب عوام سے ووٹ لینے کا آسان فارمولا رکھا ہوا ہے، ہر پانچ سال کے بعد عوامی مسائل کے نام پر ووٹ لینے آجاتے ہیں اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے پانچ سال عوام پر ہی عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا ہے،اور پھر پانچ سال بعد نت نئے حربوں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، پریس کلب سکھو کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان کرنب الیاس نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ووٹ کے تقدس کو بری طرح پامال کیا ہے جس کی مثال گزشتہ ادوار میں کہیں نہیں ملتی ہے، اہکیان کرنب الیاس اب آپس میں اتحاد عوامی نمائندوں کے سامنے اپنا یہی مطالبہ رکھتے ہیں کہ نو گیس نو ووٹ، اہلیان کرنب الیاس اپنی غیرت وحمیت کو پیدا کرتے ہوئے نام نہاد لیڈران کا احتساب کریں گئے اور عوامی مسائل سے دلچسپی نہ رکھنے والے کرپٹ حکمرانوں اور نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گئے۔

بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی

سکھو (نمائندہ خصوصی) بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈر بن گئی، سینکڑوں دیہات کو چکوال روڈ سے ملانے والی سڑک آثارقدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی، سڑک کی بجری تک اکھڑ چکی ہے اور سڑک پر کئی کئی فٹ کے گڑھے بن گئے ہیں،موضع مرادی کے پاس سڑک مکمل طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے، بھنگالی تا گلیانہ لنک روڈ سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملانے والی یہ سڑک حکومت کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نواحی دیہات کے لوگ راولپنڈی جانے کے لیے یہی روڈ استعمال کرکے راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ روڈ انتہائی مصروف ترین جانی جاتی ہے، منتخب حکومتی نمائندوں کا گزر بھی اکثر اسی سڑک سے ہوتا ہے، ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی بارہا دفعہ اس سڑک کو پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سکیم کے تحت پختہ کرنے اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے جھوٹے وعدے بھی کر چکے ہیں لیکن تاحال سڑک اپنی بے بسی کا رونا رو رہی ہے، کھنڈر بنی اس سڑک پر سفر کرنا دشوار ہوچکا ہے،اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلدازجلد اس سڑک کو پختہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کو سفری سہولت میسر آسکے

سکھو موڑ تا سکھو روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے

سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو موڑ تا سکھو روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے کھنڈر نما روڈ 21صدی میں بھی موہنجو دھڑو کا نقشہ پیش کر رہی ہے منٹوں کی مسافت طے کرنے کے لیے گھنٹوں درکار ہیں ٹرانسپورٹر اور مسافر پریشان حال عوامی نمائندوں کی مسلسل پراسرار خاموشی عوامی حلقوں میں سوالیہ نشان بن چکی ہے قدیمی روڈ کی تعمیر کے لیے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،اور بلدیاتی نمائندگان اپنا کردار ادا کریں اور اس سڑک پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز ،مسافر اور تاجر برادری نے کہا کہ طویل عرصے سے اس روڈ کی مرمت بھی نہیں کی گئی جس کے باعث روڈ پر بڑھے بڑھے گڑھے پڑ چکے ہیں چند کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے لیے گھنٹوں درکار ہوتے ہیں مذکورہ روڈ کی بد حالی کی باعث متعدد ٹرانسپورٹروں نے اس روٹ سے گاڑیاں ہٹا لی ہیں سکھو موڑ سے سکھو تک کا سفر انتہائی دشوار گزار ہو چکا ہے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث آئے روز گاڑیوں میں پیدا ہونیوالی خرابیوں اور نقائص کی مرمت میں اپنے پیسے خرچ ہوجاتے ہیں جتنے میں سارا دن کی مشقت میں کماتے نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی خصوصی اقدمات اٹھائیں

گوجرخان، باربر شاپس میں صفائی کے مناسب انتظا مات بیما ریاں پھیلنے لگی

گو جر خان(نامہ نگار)اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث گوجرخان اور گردونواح میں باربر شاپس میں صفائی کے مناسب انتظا مات نہیں ہیں جسکی وجہ سے ہیپا ٹائٹس اور دیگر بیما ریاں پھیل رہی ہیں سماجی حلقوں و سول سو سائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کریں ،گندے اوزار اور ناقص ،غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کاروائی کی جائے ان حلقوں نے بتا یا کہ شہر اور گلی محلوں میں بیوٹی سیلون اور باربر شاپس پر چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے شیو کیلئے استعمال ہونے والے بلیڈ تولیے اوردیگر کریم وغیرہ کو متعلقہ محکمے چیک کریں ایسے اوزار جو بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہی ان کو تلف کیا جائے اور صفائی نہ رکھنے والے حجاموں کیخلاف کارروائی کی جائے ان حلقوں نے کہا کہ حکومت تشہیری مہم تو جاری رکھے ہوئے ہے لیکن عملی طور پر بھی چیک ایند بیلنس نہیں ہے گذشتہ دنوں اس سلسلے میں کچھ کا غذی کا روائیاں ہوئی تھیں اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے با بر شاپس کے ما لکان کو بلا کر ہدا یا ت دی گئی تھیں مگر ابھی تک اسکے مثبت نتائج برا مد نہیں ہو ئے

ہم میاں محمد نوازشریف کے جانثار ساتھی ہیں،چوہدری ضیافت حسین 

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین نے کہا ہے کہ ہم میاں محمد نوازشریف کے جانثار ساتھی ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جہلم نواز شریف کے جلسہ میں شر کت کے لیے جا نے والے نو جوانوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا یوتھ ونگ ایم ایس ایف کے نوجوانوں پر مشتمل ایک بڑاجلوس میاں محمد نوازشریف کے جلسہ میں شرکت کیلئے چوک گوجرخان سے روانہ ہوا چو ہدری ضیافت نے کہا کہ ملک کے عوام میاں نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور میاں محمد نوازشریف کے چاہنے والوں کی دھرتی ہے خطاب کے بعد چوہدری ضیافت اور دیگر کی قیادت میں قافلہ جلسہ میں شرکت کی طرف روانہ ہوگیا

وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے زمان ہاؤس میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری محمدریاض نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا چوہدری محمدریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں محمد نوازشریف کا گوجرخان میں جلسہ ضرور ہوگا صرف تاریخ تبدیل کی گئی ہے

بلدیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ،رش کا پانی گھروں اور دو کا نوں میں داخل ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار)گوجرخان میں شدیدبارش نے شہر میں جل تھل کر دیااوربلدیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہا ؤ سنگ سکیم میں کیچڑ اور دو فٹ سے زیا دہ کھڑے پا نی نے لو گو ں کو گھروں تک محدود کر دیا نالوں کی صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں اور دو کا نوں میں داخل ہو گیا سروس روڈ ز اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو نقل و حرکت سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ شہریوں نے بلدیہ سے فوری طور پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی کر نے کا مطالبہ کر دیا اندرون شہر میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے ذرا سی بارش سے گلیاں اورسڑکیں جوہڑکا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بعض علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی گھمبیر صورت اختیار کر گیا ۔

کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، راجہ محمد عمیر خان 


گوجرخان (نامہ نگار)کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نہتے کشمیریوں پر انڈین فوج کے مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مطالم بند کرنا ہونگے ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد عمیر خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی کشمیری اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے لیکن طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کو کچلنا ممکن نہیں کشمیری نوجوان آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سینے پر گولیاں کھا کر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں لیکن انڈین فوج ان نہتے کشمیریوں پر جس طرح مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے وہ قابل مذمت ہے عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس کر کشمیریوں پر جاری ظلم و بربریت کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

تھیلیسیما میں مبتلا بچوں فری ادویات مہیا کررہے ہیں،راجہ جلیل کیانی

گوجرخان (نامہ نگار)تھیلیسیمیاکے عالمی دن کے موقع پر مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان کے صدر راجہ جلیل کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت دنیا میں اس بیماری سے متاثرہ روزانہ دس اور سالانہ چالیس ہزار بچے جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ سالانہ چھ ہزار بچوں میں اضافہ ہو رہا ہے اگر ان مریضوں کو بروقت خون مہیا نہ کیا جائے اور مکمل علاج نہ کرایا جائے اور ایک تاآٹھ سال کی عمر میں یہ بچے وفات پا جاتے ہیں مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ دس سال سے تھیلیسیما میں مبتلا بچوں کیلئے فوری خون، فری لیبارٹری ٹیسٹ ، فری بلڈ بیگ،فری کٹ، فری ادویات اور فری ایمبولینس مہیا کررہی ہے جلیل کیانی نے کہا کہ ہرصحت مند شہری سے اپیل ہے کہ وہ خون کا عطیہ ان بچوں کیلئے دیں ان کے خون کا عطیہ دینے سے ان بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے

عمر گرافکس کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب 

گوجرخان (نامہ نگار) عمر گرافکس کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب علاقہ کی معتبر شخصیت محمد رؤف نے کیا خصوصی دعا پیرزادہ سید تصورحسین شاہ نے فرمائی، اس موقع پر دوستوں و ساتھیوں کی طرف سے نیک خواہشات اور کاروبار ی ترقی کی دعا دی، اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنماء چوہدری ضیافت حسین ، پیپلز پارٹی کے رہنماء ممبر ایگزیکٹو کونسل راجہ اختر، سینئر صحافی و شاعر الحاج محمد اخلاق ارشد ، ازرم خیام ،ماسٹر صدیق، چوہدری اکبر، عبدالرافع ، نعیم اعظم ، چوہدری کامران ، عبدالواحد و دوست احباب نے شرکت کی

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شیخ علی عابد بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب


گو جر خان(نامہ نگار) شیخ علی عابد کے جاری اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شیخ علی عابد بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتظامات گزشتہ روز راولپنڈی میں مکمل ہوگئے، ان انتخابات میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 17 ہاکی کلبوں نے شرکت کی، جس میں راجہ شجاع اقبال گروپ کے مکمل پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید مصدق حسین اولمپئن نے بطور الیکشن کمشنر شرکت کی، جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ کی طرف سے وحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے الیکشن کی مکمل نگرانی کی، نتائج کے مطابق ان 17 رجسٹرڈ کلبوں میں سے 11ہاکی کلبوں نے شیخ علی عابد پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، شیخ علی عابد کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر محمد بشارت راجہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب، شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یونین کونسل نڑالی،مس ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ ، رانا لیاقت علی انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کے سمیت دوستوں ، ہاکی لورز اور سیاسی ، سماجی ، علمی ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی

پولیس کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف سکولوں میں ماک ایکسرسائز

راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) راولپنڈی پولیس کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف سکولوں میں ماک ایکسرسائز ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے پیش نظر مختلف سکولوں اور کالجوں میں ماک ایکسر سائز (فرضی مشقیں ) کی ۔ ماک ایکسرسائز (Mock Exercise)کی ۔ ماک ایکسر سائز میں راولپنڈی پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی اور 1122کے جوانوں نے بھی حصہ لیا یہ فرضی مشقیں کہوٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، جاتلی کے کیمبرج ہاٹ فورڈ سیکنڈری سکول ، وارث خان کے سینٹ میری سکول مری روڈ ، تھانہ سٹی کے گورنمنٹ گورڈن کالج ، تھانہ کینٹ کے ایف جی سکینڈری سکول محفوظ روڈ میں کی گئیں

error: