گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: May 11th, 2018

تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بھٹ میں 11سالہ بچہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جابحق ہو گیا

جاتلی(نمائندہ راول نیوز)تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بھٹ میں 11سالہ بچہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جابحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تیمور شہزاد ولدفیصل شہزاد جو کہ کلاس چہارم کا طالبعلم تھاسکول سے چھٹی کے بعد گھر آیا اور ساتھ ہی کھیتوں میں گھر والے کام کررہے تھے اور وہاں جاکہ ٹریکٹر پر بیٹھ گیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہو ئے ٹریکٹر سے گر کر نیچے آگیا جس سے وہ مو قع پر ہی جابحق ہو گیا،گیارہ سالہ تیمور کی اچانک موت سے گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی ہر آنکھ اشک بار تھی،جبکہ دوسرے واقع میں ڈہوک غازی کارہائشی عمار اپنے مو ٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ مندرہ چکوال روڈ ٹاہلی موڑ کے قریب سامنے سے آنی والی گاڑی سے ٹکرا گیا جسے شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پہنچا دیا گیا

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی ہولی فیملی ہسپتال جا کر عیادت


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر کی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی ہولی فیملی ہسپتال جا کر عیادت ۔ تفصیلا ت کے مطابق سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر نے آج دن علاقہ تھانہ نیوٹاؤن میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل یاسر کی ہولی فیملی ہسپتال جا کر عیادت کی ۔ پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جبکہ ایک ڈاکو پولیس کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز بہرام خان ، ڈی ایس پی راجہ طفیور اور ڈی ایس پی اعجاز شاہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ یہ پولیس کے جوان ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور ہماری فورس کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ سی پی او راولپنڈی نے زخمی نوجوان کو بہادری کے صلہ میں نقد انعام سے نوازا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چکوال میں پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی منظوری دے دی

ڈھڈیال ( نامہ نگار)ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال کی طویل کوششیں رنگ لے آئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چکوال میں پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی منظوری دے دی ۔مذکورہ سب کیمپس کا وعدہ میاں شہبازشریف نے اپنے انتخابی دورہ چکوال میں کیا تھا لیکن چند تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوتی گئی۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے سب کیمپس کی منظوری کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں ۔ بعدازاں ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے بھی ان کی معاونت کی جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سب کیمپس اور اس کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کی منظوری میجر(ر) طاہر اقبال کی طویل کوششوں کا ثمر ہے جس پر ضلع چکوال کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)پاکستان کرنسی ایکسچینج کے ڈائریکٹر او رمعروف سماجی شخصیت ملک تصورعباس ( تھوہا بہادر) نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال عبدالوحید رضا سے ملاقات کی جس میں تھوہا بہادر کے تعلیمی اداروں کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملک تصور عباس نے سی ای او کو یقین دلایا کہ قصبہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ای او عبدالوحیدرضا نے ملک تصور کو تحفہ بھی پیش کیا۔

عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے،عظمت مغل

گوجرخان (نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل اور ویلفیئر سیکرٹری راجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے باشعور عوام نے ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے چیئرمین عمران کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علاقہ کی سیاسی شخصیت چوہدری زاہد جٹ کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد ان سے ملا قات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب گو جر خان میں تحریک انصاف گوجرخان میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے اب ہر ہر کا رکن پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔گو جر خان سے پی ٹی آئی کے تینوں امیدوار کا میاب ہو ں گے

تحریک ا نصاف بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی،نعیم احمد مرزا 

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما و اُمیدوا ر برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08نعیم احمد مرزا نے کہا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں تحصیل گوجرخان سے آمدہ الیکشن میں تحریک ا نصاف بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور 31مئی کے بعد ایک طوفان آئے گا اور ن لیگ کا مکمل صفایا ہوجائے گا ان خیالات کااظہاراُ نہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگی قائدین کوگوجرخان میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کاگوجرخان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنا پڑا اہلیان گوجرخان نے الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ دے دیا اور انشااللہ اس بار مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا اور تحریک انصاف کے اُمیدوار ان کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گئے کیونکہ اہلیان گوجرخان کی نظریں اب صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہی مرکوز ہیں

ٓآنے والا وقت پیپلز پا رٹی کا ہے،چوہدری ظہیر 

گوجرخان (نامہ نگار )پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ دی اور سرکاری سکولز اور کالجز کے مسائل حل کیے گئے جبکہ سرکاری ہسپتالز میں مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کیں الیکشن 2018میں وہ گو جر خان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف فراہم کیا اس کے علاوہ پوری تحصیل گوجرخان میں بجلی اور گیس کے منصوبے دیئے یہی وجہ ہے کہ اہلیان گوجرخان آج اُن کو یاد کررہے ہیں را جہ ظہیرنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں اہلیان گوجرخان کو کوئی ریلیف نہ دے سکے اہلیان گوجرخان کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو آ نے والا وقت پیپلز پا رٹی کا ہے اور الیکشن کے بعد پی پی پی کا متحرک کردار ہو گا

رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں کے ملازم بشارت صابری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گے 

گوجرخان (نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں کے ملازم بشارت صابری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گے ا مرحوم بشارت صابری انتہائی فرض شناس اور مقامی لو گو ں میں مقبول شخص تھے ان کی نماز جنازہ میں راجہ علی اصغر،راجہ زاہد خورشید،چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج،چیئرمین یوسی چنگا بنگیال راجہ شوکت وارثی ،وائس رشید وارثی ،راجہ اشتیاق اور بڑی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی

مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگا نے کی کو ششیں ہو رہی ہیں، را جہ علی اصغر 

گوجرخان (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار برائے صو با ئی ا سمبلی را جہ علی اصغر نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بے بنیاد الزا مات سے ثا بت ہو گیا ہے کہ ہما ری جماعت کو دیوار سے لگا نے کی کو ششیں ہو رہی ہیں اسکے با وجود آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ بھر پور کا میابی حاصل کر ے گی انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی جدید طرز کے ہسپتال دیے موٹر وے سی پیک میٹرو جیسے منصوبے قابل تقلید مثالیں ہیں اقتدا کے خواب دیکھنے والوں کو عوام کی خدمت کیلئے ان کی دہلیز پر جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ کارکن آمدہ انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو بہترکریں میاں محمدنوازشریف کا پیغام کہ ووٹ کو عزت دو گھر گھر پہنچائیں اور سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جو اقتدار میں آنے کیلئے بیساکھیوں کا سہارا لے رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کریں را جہ علی اصغر نے کہا کہ ہماری جماعت میں کو ئی اختلا فات نہیں ہیں گو جر خان میں پا رٹی جسے بھی ٹکٹ دیگی ہم اسکی پا بندی کرتے ہو ئے ٹکٹ ہو لڈر کے لیے تن من دھن لگائیں گے

مبارکباد

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ ناصر خواجہ طاہر خواجہ شفیق نے راجہ ضمیر ذکی ایڈوکیٹ آف رتالہ کو انفارمشن سیکرٹری پی وائی اوتحصیل گوجرخان بنے پر مبارک باد پیش کی معززین نے کہا کہ راجہ ضمیر ذکی ایڈکیٹ عمدہ شخصیت کے مالک ہیں اور وہ اپنی صلاحتوں کے بروکار لاتے ہوئے پارٹی کے لئے سود مند ثابت ہوں گے

مبارکباد

قاضیاں(نمائندہ خصوصی ) سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی ،منیجر نیشنل بنک بیول برانچ راجہ عبدالجبار بھٹی،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنگابنگیال طارق محمود بھٹی ماسٹر ساجد حسین ، ماسٹر گلفراز خان اور قاضیاں کے جرنلسٹ آغا قاضی کلیم احمد نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

عائشہ آصف کی زیرنگرانی بھڈانہ گاؤں میں موبائل سروس یونٹ کا کیمپ لگایا گیا


گوجرخان (نامہ نگار)ڈاکٹر عائشہ آصف کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر ڈاکٹرعائشہ آصف کی زیرنگرانی بھڈانہ گاؤں میں موبائل سروس یونٹ کا کیمپ لگایا گیا جس میں علاقے کی عورتوں اور بچوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں کیمپ کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور دیہی علاقوں میں ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا تھا

میرے بھائی کے علاج معالجے کے سلسلے میں تعاون کریں، شیخ عبدالوحید 


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان وارڈنمبر6کے رہائشی شیخ عبدالوحید نے پوٹھوہار پریس کلب میں اپنی داستان غم سناتے ہوئے بتایاکہ اس کے والدین وفات پا چکے ہیں بڑے بھائی شیخ ارشاد اور اپنی تیرہ سالہ بچی کے ساتھ اپنے گھر میں رہائش پذر ہوں محنت مزدوری کر کے ہم دونوں بھائی دو وقت کی روٹی کماتے تھے چند برس قبل بھائی ارشاد کو فالج کا اٹیک ہوا اور بستر علالت پر پڑ گیا جس کی دیکھ بھال اور اس کے علاج کیلئے تمام جمع پونجی خرچ کر دی چند روز قبل بھائی کی ٹانگ میں ہونے والے زخم کے خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ دی جس کیلئے وہ سخت پریشان اور مالی بحران کا شکار ہے بھائی کے علاج کیلئے اخراجات پورے نہیں کر سکتا اور گھر کا نظام چلانا بھی مشکل ہے گزراوقات روز بروز مشکل ہوگئی ہے سر کا ری و غیر سر کا ری ادارے میرے بھائی کے علاج معالجے کے سلسلے میں تعاون کریں۔

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا


گوجرخان (نامہ نگار) کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا ٹوکن کے حصول کیلئے صبح فجر کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد تحصیل آفس کے باہر پہنچ جاتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب متعاف کرائے گئے کمپیوٹرائزڈ نظام پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر زمینوں کے حوالہ سے معالات حل کرانا انتہائی دشوار گزار بن گیا صرف ٹوکن حاصل کرنے کیئے صبح فجر کے وقت لوگ لائنوں میں لگ جاتے ہیں تحصیل بھر کیلئے صرف ایک سنٹر کئی کئی روز لوگ کمپیوٹرسنٹر کی یاترا کرنے پر مجبور ہیں اور لوگوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ نظام سے پٹواری سسٹم ہی بہتر تھا جہاں ایک فرد منٹوں میں مل جاتا تھا کمپیوٹرسنٹر تو وبال جان بن چکا ہے

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا 


گوجرخان (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض اور سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا


گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان جرموٹ کلاں کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ،پارٹی گوجرخان میں مزید مستحکم ،ایسی شخصیات عمران خان کے کارواں کا حصہ بن کر آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گی ،چوہدری محمد عظیم ، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ودیگر رہنماؤں کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گوجرخان کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری زاہد جٹ نے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے دھڑے سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں رفعت زیدی ،چوہدری محمد عظٰم ،چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری زاہد جٹ نے ملکی بقا وسلامتی کیلئے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری زاہد جٹ کا گوجرخان کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے ایسی شخصیت جوکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ان کا ہمارے کارواں میں شامل ہونا پارٹی کے مزید مستحکم ہونے کی دلیل ہے ، آئندہ انتخابات سے قبل مزید دھڑے بھی اعلان کرنے جارہے ہیں، تقریب میں،مرزا نعیم احمد، راجہ عبدالغفور کیانی ،یامین قریشی ،راجہ آصف ،عظمت مغل ،نمبردار فیض ،راجہ واجد ،چوہدری اخلاص ایڈووکیٹ ،ربنواز قریشی ،فرخ سیال ،چوہدری سلیم ،راجہ نوید ،عتیق کوثر ،ڈاکٹر حفیظ ،راجہ یاسر کرسال ،خواجہ اسلم سمیت معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد جٹ نے کہا کہ اپنے ملک اور علاقہ کی بہتری کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اب اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ چوہدری عظیم پارٹی کا اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت قریب آن پہنچا ہے نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی عمران خان ہی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ویژن رکھتے ہیں

تعزیت


گوجرخان (نامہ نگار)مقامی کالج کے پرنسپل محمد فیصل قریشی کے سسر عبدالقیوم قریشی کی وفات پرسینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی، وائس پریذیڈنٹ نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنگابنگیال طارق محمود بھٹی ماسٹر ساجد حسین ، اور ماسٹر گلفراز خان نیتعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ 


گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت قریب آن پہنچا ہے نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی عمران خان ہی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ویژن رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے ،تحریک انصاف اس نظام کو بدلنے نکلی ہے ، گوجرخان میں تحریک انصاف مضبوط ہے جس کی جڑیں تحصیل سطح پر پھیل چکی ہیں ،قائد عمران خان کا پیغام ہر گھر میں پہنچ چکا ہے

عرس بابا سیدگوہر علی شاہ والحاج باباسیدنا فضل حسین گوہر شاہی کی تقریبات اختتام پذیر 


گوجرخان (نامہ نگار)عرس بابا سیدگوہر علی شاہ والحاج باباسیدنا فضل حسین گوہر شاہی کی تقریبات اختتام پذیر ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور اہلیان علاقہ کی شرکت ۔عرس تقریبات زیر صدارت سیدناپرویزاختر گوہر شاہی مدظلہ عالی منعقد کی گئیں اختتامی تقریبات میں خصوصی خطاب منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم پروفیسر احمد حسن فاروقی نے کیا جبکہ اہلسنت پاکستان کے خطیب علامہ الحاج عبدالقادر قادری کے شعلہ بیان خطاب سے مریدین نے اپنے ایمان کوتروتازہ کیا کیو ٹی وی کے مشہور ثناء خوا ن رسولؐ حافظ سید ناصر گیلانی ،پاکستان ٹیلی ویژن کے راجہ نبیل بھٹی و دیگر نعت خواں حضرات نے مدت رسول بیان کی اس موقع پر مہمان خصوصی پیر سیدنا پرویزاختر گوہرشاہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آقائے دوجہاں مدنی آقاؐ نے امت کو محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے بزرگان دین کے طفیل ہی ملک پاکستان کودائمی استحکام ملا بزرگان دین کی تعلیمات سے ہی پاکستان کے مسائل کا حل ممکن ہے کچھ لوگ ہمارا نام استعمال کرکے دین اسلام کو بدنام کررہے ہیں جن کا نہ ہم سے اور نہ ہماری تنظیم سے کوئی تعلق ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے رشتہ داروں اور قریبی تعلق داروں کا خصوصی خیال رکھنا اور تکلیف میں کام آنا ہی اصل اسلام اور طریقہ نبویؐ ہے پیرسیدپرویز اختر گوہرشاہی نے مریدین کو اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مریدین اپنے آپ کو ایک اللہ کے راستے پرمضبوط تعلق سے باندھ لیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا حب رسول ؐ ہمیں غوث پاک کے طریقت سے ملتی ہے انہوں نے کہا کہ مرشد پاک سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالی کی غریب پروری اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ مرشد پاک کے اللہ ہو کے درس کی روشنی آج بھی مریدین کے سینوں میں نور بن کر چمک رہی ہے عرس کی تقریبا ت کے اختتام میں مریدین اور حاضرین میں خصوصی لنگر کی تقسیم کی گئی ۔

ذہنی دباؤ کا شکار سکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

دولتالہ(نامہ نگار)ذہنی دباؤ کا شکار سکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ نوری کے سینئر ٹیچر امجد حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے سکول اساتذہ نے میڈیا کو تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم امجد حسین سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر تنویر احمد آئے روز آرڈر بک ،طریقہ تدریس اور رجسٹر حاضری وغیرہ کے حوالے سے بلا جواز جواب طلبی سے انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا رکھتے تھے مرحوم امجد حسین کی طبعیت گزشتہ روز سکول میں خراب ہو گی ہیڈ ماسٹر تنویر احمد نے انہیں جان بوجھ کر چھٹی نہ دی اور انہیں کہا گیا کہ کسی مقامی ڈاکٹر سے چیک اپ کرا کے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ایک گھنٹے کے اندر دوبارہ سکول حاضر ہوں سکول سٹاف کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹرتنویر احمد کا ناروا سلوک کے باعث امجد حسین کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں

محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کا راجہ سعید اقبال سے تعزیت

گوجرخان (نامہ نگار) محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ممبر بار ایسوسی ایشن گوجرخان نے پریس کلب جاتلی کے صدر راجہ محمد سعید کے والد گرامی کی ناگہانی رحلت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی


دولتالہ(نامہ نگار)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رئیل سٹیٹ پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین راجہ حسیب کیانی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے ،ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف پارٹی بلکہ اہلیان حلقہ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صوبائی حلقہ پی پی 10سے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف موہری کے صدر رضوان ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ راجہ حسیب کیانی ایک مخلص اور جرات مند قیادت کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو اہلیان حلقہ کیلئے بروئے کار لانے کا فیصلہ کرکے حلقہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ،ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں قائد تحریک عمران خان کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان راجہ حسیب کیانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی

میرے خلاف سکول سٹاف کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ نوری تنویر احمد


دولتالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ نوری میں تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں امجد حسین مرحوم کا شمار محنتی اور فرض شناس اساتذہ میں ہوتا تھا میرے خلاف سکول سٹاف کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے تمام اساتذہ اکرام میرے لیے انتہائی محترم ہیں اور سکول میں خوشگوار تعلیمی ماحول کے لیے میرے معاون و مددگار ہیں مرحوم امجد حسین کچھ عرصہ قبل سے بیماری میں مبتلا تھے اور سپیشلسٹ ڈاکٹر سے ادویات لے رہے تھے ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ نوری تنویر احمد نے اپنے موقف میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سکولز میں تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں اساتذہ کو بھی چاہیے کہ اپنی زمہ داری بطریق احسن ادا کریں اور وطن عزیز کے نونہالوں میں علم کی شمع روشن کرنے کے لیے خلوص دل اور صدق نیت سے تدریسی فرائض انجام دیں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج 


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج کر کہ ملزمان کوکے ضابطے کی کاروائی کے لیئے پولیس چوکی دولتالہ کے حوالے کر دیا ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی ٹھاکرہ موڑ کے انچارج محمد زمان کی سربرائی میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک فرد سے اسلحہ اور سپیڈ ،ناقص سلنڈر۔اور معمول کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلوں کے کاغزات اور نمبر پلیٹ نہ کی ہونے کیوجہ سے 293 موٹر سائیکل دولتالہ پولیس چوکی کے حوالے کیے دوران گشت 15ہیلپ کال پر کاروائی کی گئی وقتی روڈ بلاکنگ اور ناجائیز تجاوزات پر کاروائی کی گئی ،6مختلف مقدمات درج کیئے گئے جس پر ضابطے کی کاروائی کے لیئے پولیس چوکی دولتالہ کے حوالے کیا گیا

ملک تنویر اعوان کی خوشدامن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل آہدی کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک قمر اعوان کی والدہ محترمہ اور کونسلر ملک تنویر اعوان کی خوشدامن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کو آبائی قبرستان موضع آہدی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں چیئر مین محمد خان بھٹی،چیئرمین شیخ طاہر اشفاق،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ساجد محمود،اسٹیٹ لائف کے زونل ھیڈ عبدالوحید،چوہدری ابوزر،خاور بھٹی،صوبیدار ایوب،مراز عبدالرؤف،راجہ ممتاز علی،پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،سابق بینک منیجر چوہدری پرویز اقبال،،ریاست حسین بھٹی،چوہدری محبوب عالم،حاجی میاں برکات،ملک خورشید،ملک اشتیاق،حاجی راجہ ظفرملک افضال،وکلاء،اساتذہ اکرام،اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مندرہ ( نامہ نگار )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ زون محبوب اسلم نارتھ ٹو سیکٹر میں سال 2017ء میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین میں انعامی چیک تقسیم کیے اس سلسلے میں مقامی ہال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہر یار سکندر نے استقبالیہ خطاب کیا معروف سکالر پرو فیسر عرفان لاحق نے شرکاء کو اخلاقیات پر لیکچر دیاانھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ہمارے معاشرے کی تعمیر میں سچائی کا پہلا پتھر ہے دوسرے محکموں سے آنیوالوں کو مزید تراشنے کی ضرورت ہے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی اور کہا کہ حالیہ مہم کے نتیجے میں 70 فیصد موٹر سائکلسٹ نے ہلمٹ پہننا شروع کر دیا ہے جو کہ موٹر وے پولیس کی کامیابی ہے اس موقع پر ڈی آئی جی نے جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہلمٹ بھی تقسیم کیے تقریب کے بعد کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا جسمیں موٹر وے پولیس کے مختلف رینک کے افسران و ملازمین نے خاکے پیش کیے جو کہ موٹر وے پولیس کے مسائل کی نشاندہی کرتے تھے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اختتامی خطاب میں تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کروائی

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

ڈھڈیال ( ریاض بٹ)ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جس میں سب سے بڑی اور اہم تبدیلی سردار گروپ کا مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پلان اے میں میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد سرفہرست تھے اس پلان کے مطابق سردار غلام عباس نے میجر جنرل (ر) حافظ مسروراحمد کی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ حمایت کرنا تھی اور پی پی 23میں سردار آفتاب اکبر کو ایڈجسٹ کیا جانا تھا۔ میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد کی حلقہ این اے 64میں پی ٹی آئی کی جانب سے قبل از وقت نیو ز بریک ہونے کی وجہ سے اس پلان پر کام رک گیا۔بعدازاں پلان بی پر کام شروع کیا گیا جس کے دوران سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے ایک اہم عسکری شخصیت سے ملاقات کی جس میں انہوں نے حلقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ اس اہم ایجنڈا کیلئے اپنی خدمات پیش کیں اور یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا سکتے ہیں ۔ چوہدری حیدر سلطان کی رہائشگاہ پر پارلیمنٹرین اور دیگر سرکردہ پارٹی شخصیات کی میاں نواز شریف کے جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں سردار غلام عباس کی باڈی لینگویج ، میاں شہبازشریف کی چکوال آمد پر ان کی غیر حاضری اور گزشتہ چند روز کے دوران تیسرے درجے کے رہنماؤں اور دو روز قبل چیئرمینوں کے بیانات نے واضح اشارہ دے دیا تھا کہ اب وہ مسلم لیگ ن میں چند دنوں کے مہمان ہیں۔چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین نے نذرگوندل، میجرطاہر صادق ، غلام سرور اور چند عسکری شخصیات کی سفارش پر سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا اور سکرپٹ کے مطابق اس پر عمل درآمد کیلئے مقررہ وقت کا انتظارکیا جارہا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف کے چکوال کے جلسہ عام کی منسوخی کے پس پردہ یہی محرکات تھے ۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے میاں نوازشریف کو ضلع چکوال میں کھیلے جانے والے سیاسی کھیل کے بارے میں بتایا جس کے بعد اس جلسہ کو منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پلان بی پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد ہونے والا ہے۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز دبئی کے دورہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ پلان بی کے تحت ابھی تک جو سامنے آیا ہے اس کے مطابق سردار غلام عباس جلد راجہ یاسر سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں ۔ پی پی 21میں راجہ یاسر سرفراز جبکہ پی پی 22میں راجہ ذوالفقار ڈنڈوت اور پی پی 23میں سردار آفتاب اکبر کو لایا جائے گا تاہم کسی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے امیدواروں کی نامزدگی میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار گروپ کا اصل ہدف حلقہ پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان ہیں جن کو شکست دینے کیلئے مضبوط شکنجہ کسا جائے گااور راجہ یاسرسرفراز کو اس حلقہ میں لانا اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار آفتا ب اکبر خان پی پی21میں چوہدری حیدر سلطان کے مقابلے میں بھی آسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن کے خلاف کی جانے والی نئی صف بندی سے پارٹی کے پرانے امیدواروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ حلقوں میں پارٹی رہنماؤں کے آپس کے اختلافات اور امیدواروں کی زیادہ تعداد پارٹی کیلئے خاصی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت اب صرف دونکات وننگ اور مالی طور پر مستحکم امیدواروں کو ترجیح دے رہی ہے ۔ اس نئی صورت حال سے ہونے والی پارٹی میں اکھاڑ پچھاڑ پارٹی کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کے چند رہنما سردار غلام عباس کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلہ کی تصدیق کررہے ہیں جبکہ چنداس بارے میں لاعملی کا اظہا کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک سرکردہ رہنما کے مطابق سردار غلام عباس خان آزاد حیثیت سے اپنے گروپ کو انتخابی میدان میں اتار سکتے ہیں ۔ پارٹی کے اعلیٰ حلقوں تک رسائی رکھنے والوں کے مطابق چیئرمین عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ضلع چکوال میں آئندہ ہفتہ میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کے سامنے آنے کے واضح امکانات ہیں۔پس پردہ رابطوں میں تیزی آرہی ہے اور مسلم لیگ ن کے خلاف مضبوط امیدوار انتخابی میدان میں لانے کیلئے تمام آپشنز پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے ۔ 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی مضبوط امیدوار لاکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینا چاہتی ہے

error: