گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: May 12th, 2018

راجہ عرفان عزیز نے راجہ جاوید اخلاص سے علیحدگی کا اعلان کردیا 

دولتالہ(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے قریبی عزیز اور چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے راجہ جاوید اخلاص سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ،دوستوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرلیں گے ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین یو سی موہڑۃ نوری راجہ عرفان عزیز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ30برسوں سے راجہ جاوید اخلاص کیساتھ وفا نبھائی مگر ہمیں نظر انداز کرکے عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،موجودہ دور میں بھی ہماری یونین کونسل پسماندگی کا شکار ہی رہی ،ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق نہیں ہے قبل ازیں کے تمام سیاسی امور راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ہی سر انجام دیئے مگر انتخابات2018ء میں راجہ جاوید اخلاص کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کی قیادت کے اہل ہیں اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے

راجہ جاوید اخلاص کی سیاست کا خاتمہ ہونے کو ہے، چوہدری ساجد محمود 

دولتالہ(نامہ نگار)راجہ جاوید اخلاص کی سیاست کا خاتمہ ہونے کو ہے مسلم لیگ ن گروپ کے اندر راجہ جاوید اخلاص کا تابوت تیار ہو رہا ہے قریبی رشتہ داروں کے بعد ایک بہت بڑا لیگی دھڑا بھی جاوید اخلاص کا خیر آباد کہنے جا رہا ہے آئندہ چند روز میں تحصیل گوجرخان کی سیاست میں واضح تبدیلی عوام کو نظر آئے گی پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کے دلوں میں پیوست ہو رہا ہے قائد تحریک عمران خان کے فلسفہ سیاست کی بدولت منافقانہ طرز سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ ہو جائے گا حقیقی معنوں میں ہی عوامی نمائندگی کے حق دار فتح یاب ہوں گے 40سالہ سیاسی کیرئیر میں عوام اور ساتھیوں کو لولی پاپ دینے والوں کا بالا آخر انجام یہی ہونا تھا وقت آ گیا ہے کہ ایسے سیاسی دعوے داروں کا ماضی کا حصہ بنا دیا جائے جنہوں نے صرف اور صرف اقتدار کو ترجیح دی جو نہ بھی پارٹی کے وفادار رہے اور نہ ہی اپنے حلقہ عوام کے ن لیگ کے ان ساتھیوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دیدہ دلیری کے ساتھ راجہ جاوید اخلاص سے علیحدگی کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری و لیگی رہنما راجہ عرفان عزیز کی جانب سے ببانگ دہل پریس کانفرنس میں راجہ جاوید اخلاص سے علیحدگی کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں مضبوط ہو رہی ہے مسلم لیگ سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ عمران خان کی باتیں حقیقی معنوں میں ملکی بقا اور ترقی کا جذبہ صادق ہیں ملک میں جاری 35سالہ کرپشن کو بے نقاب کرنے ،اقتدار پرست ٹولے کے عزائم عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی جرات کرنے والے قائد تحریک انصاف عمران خان کی عظمت کو ہر پاکستانی سلام پیش کر رہا ہے وقت آ گیا ہے کہ گد کی طرح سیاست سے چمٹے مفاد پرستوں سے جان چھڑائی جائے صاف ستھری قیادت کا انتخاب ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے 2018کے الیکشن میں عوام پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں انشا اللہ ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی

چند عناصر ان کی کردار کشی میں مصروف ہیں،سردار غلام عباس

ڈھڈیال ( نامہ نگار)سابق ضلع ناظم اور سینئر لیگی رہنما سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ وہ ن لیگ کا حصہ ہیں اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند عناصر ان کی کردار کشی میں مصروف ہیں جس سے ان کے ورکرز میں بے چینی ہیں مگر میں اپنے تمام ساتھیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ متحد رہیں۔ ان شاء اللہ میرا ہر فیصلہ ان کی بہتری کیلئے رہا ہے ۔مخالفین میری جماعت کے ساتھ وابستگی دیکھنے کیلئے سابق دو ضمنی الیکشن کو مدنظر رکھیں کہ کس طرح میرے ساتھیوں نے ڈٹ کر میرا اورپارٹی کا ساتھ دیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈھڈیال پریس کلب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ سردار غلام عباس کا کہنا تھا کہ اگر کسی کومیری مقبولیت کے بارے میں شک ہے تو وہ پارٹی کی چھتری ہٹاکر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر دیکھ لیاانہیں آٹے دال کا بھاؤ معلو م ہوجائے گا۔میری شخصیت کو زبردستی نشانہ بنانا درست نہیں۔میرے ورکرز میرے دست وبازو ہیں انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔مرکزی قیادت سے لاہور میں میری ملاقات ہوئی جس میں میں نے تمام حقائق ان کے گوش گزار کیے ہیں۔ شہبازشریف کا دورہ چکوال کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرکاری دورے پر آئے تھے اس میں میری شمولیت ضروری نہیں تھی۔ اس سلسلے میں بلاوجہ پروپیگنڈابند کیا جائے

پنڈچوہدریاں کا نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر جان بحق

قاضیاں(نمائندہ خصوصی ) قاضیاں کے نواحی گاؤں پنڈچوہدریاں کا نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر جان بحق تفصیلات کے مطابق پنڈ چوہدریاں کا نوجوان چوہدری یاسر گھر سے کسی کام سے نکلا تو گھر سے تھوڑے فاصلے پر چلتے موٹر سائیکل پر دل کا اٹیک ہوا جس کی وجہ سے سر میں شدید چوٹ آئی موجودہ نوجوانوں نے فوری مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا

میاں محمدنواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،راجہ وقاص اظہر


قاضیاں نمائندہ خصوصی ) جوائنٹ سیکرٹر ی مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی راجہ وقاص اظہرنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کے خلاف سازشی عناصر کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے میاں محمدنواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں او ر اُن کو آج بھی عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے الیکشن 2013کی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی کی گئی جبکہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اُن کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کو جاتا ہے اور انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی

عوام دھرنا گروپ کو عوام عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے،راجہ علی اصغر

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن عوام کی واحد امید کی کرن ہیں کھوکھلے نعرے لگانے والوں اوردھرنا گروپ کو عوام عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے شرپسندوں کی سیاست صرف جھوٹ اور الزام تراشی کے گرد گھومتی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین امیدوار پی پی ۸ راجہ علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت سے ایک بار پھر مسلم لیگ ن سرخورو ہو گی دھرنا مافیا نے لاک ڈاؤن اور دھرنوں کے ذریعے تعمیروترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا دھرنا گروپ اور سازشیوں کو عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی جھوٹ الزام تراشی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ میں ڈالنے والوں سیاسی عناصر کو یہ بات ذہن کر لینی چاہئے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طریقے کے طرز عمل کے ذریعے پاکستانی قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کا صرف اتنا قصور ہیں کہ انہوں نے ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کیا ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا انہوں نے مزید کہا کہ گوجرخان کے عوام کے محرومیوں کو دیکھ کر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہیں راجہ علی اصغر نے کہا کی اگر عوام نے موقع دیا تو گوجرخان کے عوام کی محرومیوں کا ازلہ کروں گا آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سوئپ کرے گی اور پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی

رمضان المبارک میں بلا ناغہ سلیمان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے گا ،شیخ محمد ساجد

دولتالہ(نامہ نگار)سلیمان دستر خوان کی تیاریاں،معروف سماجی رہنما شیخ محمد ساجد مختصر دورے پرUAEسے وطن پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی بلائی گئی رمضان میٹنگ میں شرکت،رمضان المبارک میں بلا ناغہ افطار دستر خوان لگانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈٰشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد گزشتہ روز مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے وطن پہنچ گئے ،ایئرپورٹ پر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور احباب نے ان کا استقبال کیا ،بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے منعقد کی گئی میٹنگ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ حسب روایت اس سال بھی رمضان المبارک میں بلا ناغہ سلیمان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے گا

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں حلقہ پی پی4میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، احسن محمود مرزا 


دولتالہ(نامہ نگار)ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے ترجمان و نوجوان مسلم لیگی رہنما احسن محمود مرزا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے بھی زیادہ اکثریت کیساتھ حکومت بنائے گی ،جس طرح مسلم لیگ اور قائد میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا ،کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس خدمات کا یہ سلسلہ نہیں ہے ،وفاقی پارلیانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں حلقہ پی پی4میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوا جس کی وجہ سے حلقہ ے عوام اپنے قائدین اور مسلم لیگ ن کیساتھ محبت کرتے ہیں اور اس کا بھرپور اظہار انتخابات میں اپنے ووٹ کی پرچی سے کریں گے

ضلع چکوال میں پی ٹی آئی بدترین اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہے


ڈھڈیال ( ریاض بٹ)ضلع چکوال میں پی ٹی آئی بدترین اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسے اپنے امیدواروں کی نامزدگی اور متوقع نئے شامل ہونے والوں کی ایڈجسٹمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلع کے قومی وصوبائی اسمبلی حلقوں میں تحریک انصاف کے ایک سے زائد امیدوار ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔حلقہ این اے 64میں راجہ یاسر سرفرار ، چوہدری ایازامیر پی پی 21میں چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور ایڈووکیٹ ، پی پی 22میں راجہ منوراحمد ، راجہ طارق افضل کالس ،ر اجہ ذوالفقار ڈلوال ، این اے 65میں سردار منصور حیات ٹمن، سردار فیض ٹمن ، پی پی23میں ملک اختر شہباز، فوزیہ بہرام،جوجی شاہ جبکہ129پی پی24میں کرنل سلطان سرخرواور ڈاکٹر مقصود ٹمن شامل ہیں جبکہ سردار گروپ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی صورت میں سردار غلام عباس خان ، سردار آفتا ب اکبر اور چوہدری اعجاز فرحت کو ضلع میں ایڈجسٹ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔حلقہ این اے 64میں چوہدری ایازا میر کے الیکشن میں حصہ لینے کی صورت میں سردار گروپ کی پی ٹی آئی میں شمولیت ناممکن ہوجائے گی۔ سردار غلام عباس اور راجہ یاسر سرفراز کے درمیان پس پردہ رابطوں کی گونج سنائی د ے رہی ہے لیکن راجہ یاسر سرفراز سردار گروپ سے رابطوں کی مسلسل تردید کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی قیادت تمام آپشنز کھلے رکھ کر مسلم لیگ ن کے مقابلے میں ایسے امیدوار وں پر غور کررہی ہے جو ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرسکیں۔ مسلم لیگ ن کا ضلع کے تمام حلقوں میں مضبوط سیٹ اپ ہے اور موجودہ پارلیمنٹرین کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کیلئے کچھ آسان نہیں۔ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک محفوظ اور اپنے پارلیمنٹرین کے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی میں نظر انداز کیے جانے والے امیدواروں کی بغاوت اور الیکشن میں عدم دلچسپی مسلم لیگ ن کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔سردارگروپ نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کی خبروں کی تردید تو کی ہے لیکن پی ٹی آئی کے حلقے سردارگروپ کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پس پرد ہ رابطوں کی تصدیق کررہے ہیں۔ ضلع چکوال میں مسلم لیگی ابھی تک بڑی خاموشی کے ساتھ تحریک انصاف کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور لیگی پارلیمنٹرین مطمئن دکھائی دیتے ہیں کہ وہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کو آسانی سے زیر کرلیں گے

میرے ساتھ منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتا ھوں،ملک ظہور احمد

دولتالہ(نامہ نگار)ملک ظہور احمدجنرل کونسلر یونین کونسل جھونگل نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ھے کہ میں نے نہ تو ایم پی اے شوکت بھٹی کے گھر پر ہونے والی کسی میٹنگ میں شرکت کی ھے اور نہ ہی کسی قسم کی حمائت کا اعلان کیا ھے میرے ساتھ منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتا ھوں۔

یونین کونسل راماں کے گاوں پنجگراں خورد میں شاہراہ عام پر تجاوزات کی بھرمار


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل راماں کے گاوں پنجگراں خورد میں شاہراہ عام پر تجاوزات کی بھرمار۔ گلیاں سکڑ کر رہ گے۔ نئی تعمیرات میں تجاوزات زور پکر رہی ہیں۔ محکمہ مال سے مداخلت کی اپیل۔ راجہ جاوید اقبال کی پریس کانفرنس۔گزشتہ روز پنجگراں خورد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب اپنے ملک آتا ہوں تو تعمیرات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار دیکھنے میں آتی ہیں۔ گلیاں تنگ کر دی گئی ہیں۔ راستے تنگ ہو گئے ہیں۔راجہ جاوید اقبال عرصہ دراز سے ہانگ کانگ میں مقیم ہیں اور منہاج القران ہانگ کانگ کے سینئر راہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک درخواست اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو دی گء ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ گاوں کی گلیوں کی نشاندہی کی جاے اور محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق گلیاں کھلی کی جائیں اور تجاوزات ہٹائے جائیں اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ آنے والی نسلیں ان راستوں سے مستفید ہو سکیں اور نئی تعمیرات کرنے والے ناجائز تجاوزات سے باز رہیں راجہ جاوید اقبال نے والدین کے ایصال ثواب کیلئے گاوں کے قبرستان کا راستہ جو بہت خراب تھااپنی مدد آپ کے تحت پختہ کروانے کے لیے رقم فراہم کر دی.جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا

انجم مسعود کی دادی جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل آہدی کی سیاسی و سماجی شخصیات میاں مسعود کی والدہ محترمہ اور پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل آہدی کے صدر انجم مسعود کی دادی جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ،مرحومہ کو آبائی قبرستان مو ضع ڈہو نگ میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ پیر محمد شاہ آستانہ عالیہ چھبر شریف نے پڑھائی،جنازہ میں چیئر مین شیخ طاہر اشفاق،چوہدری ساجد محمود،بریگیڈیر عبدالغفور راجہ۔کرنل ابوزر راجہ۔قاضی ظفر۔،مرزا منیر،راجہ محمد جواد،شیخ یاسر ارزاق،حاجی ظفرمحمود،راجہ کاشف جنجوعہ،بوبو اشرف،چوہدری ابوزر،عثمان گجر،حافظ ناصر،راجہ بلال،حافظ ذاہد،ماسٹر جہانگیر،صوبیدار ایوب،شیخ وقاص،راجہ جلیل،راجہ زبیر،راجہ منصور،ملک خورشید،راجہ سجاد کیانی،راجہ ناصر،راجہ جاوید کیانی،وکلاء،اساتذہ اکرام،صحافی برادری،اور ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے میرے لئے استقبالیہ بڑی فخر کی بات ہے، حافظ محمد احمد رضا قادری ایڈوکیٹ


راولپنڈی()راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سینئررکن ڈسٹرکٹ بار ممبر قانون ساز اسمبلی حافظ محمد احمد رضا قادری ایڈوکیٹ کو آزاد کشمیر کا وزیر قدرتی آفات کا قلمدان سنبھالنے پر انکے اعزاز میں د یئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر ڈسٹرکٹ بار میڈم زاہدہ ایاز ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اور ڈسٹرکٹ بار کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ راولپنڈی بار کے ممبر بڑی بڑی نشستوں پر اپنی پیشہ وارانہ ذمی داریاں نبھا رہے ہیں اور بڑے احسن اور فعال طریقے سے اور ہم حافظ احمد رضا قادری کے لئے دعاء گو ہیں کہ وہ اپنی محنت اور کوشوں سے اپنے حلقے کی عوام کے مسائل فوری حل کریں اور لوگوں کی مشکلات میں کمی لائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹڑی جنرل راجہ عامر محمود نے کہا کہ حافظ احمد رضا قادری جیسے لوگوں پر فخر ہے کہ ایسے لوگ وکلاء برادری کے لئے بھی باعث فخر ہیں اور ہم ان کے لئے دعاء گوہیں وہ جتنا عرصہ بھی وزارت کا قلمدان سنبھالیں اسکو احسن طریقے سے نبھائیں وکلاء براداری کے لوگ انتہائی قابل ہوتے ہیں وہ جس شعبے میں بھی جاتے ہیں اسکو چار چاند لگا دیتے ہیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی حافظ احمد رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے میرے لئے استقبالیہ بڑی فخر کی بات ہے میں قائم مقام صدر مس زاہدہ ایازسیکرٹری جنرل راجہ عامر محمود جوائنٹ سیکرٹری جنید احمد نواز راجہ کا بے حد شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی وزارت آنی جانی چیز ہے اصل میرے لئے ڈسٹرکٹ بار کیونکہ بار وکیل کی امن ہوتی ہے اور آج مجھے دوبارہ اپنے ہی گھر آنی پر بہت خوشی ہے میں تمام وکلاء کا شکریہ ادا کر تا ہوں اور میری چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل ہے کہ سانحہ 12 مئی کے سانحہ پر سوموٹو ایکشن لیں اور اس میں جو جو لوگ شامل ہیں انکے خلاف تحقیقات کر کے انکو کیفر کردار تک پہنچائیں آخر میں سانحہ بارہ مئی کے سانحہ میں فوت ہونے والے افراد کے لئے دعاء کی گئی

ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری حیدری 


گوجرخان (نامہ نگار)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم پر نماز فرض ہے اسی طرح ماہِ رمضان کے روزے رکھنا بھی فرض ہے یہ مہینہ کتنا مقدس مہینہ ہے خبردار رمضان المبارک کا ایک ایک سیکنڈ اللہ پاک کی اطاعت و عبادت میں گزارنا کہیں ایسا نہ ہو کہ ماہ رمضان کا چاند نظر آئے اور تم غفلت میں پڑے رہو بلکہ غفلت کو چھوڑ کراپنا تن عبادت خدا میں مصروف کر دو آپ ﷺ نے اس مہینہ کے آنے کی خبر دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ کرنے والا ہے یعنی ماہ رمضان ایک ایسا سایہ دار درخت ہے کہ جو مسلمان بھی اس کے نیچے تھکا ہارا آتا ہے اس کو یہ مہینہ سکون بخشتا ہے دنیا و آخرت کے عذاب سے بچا لیتا ہے شعبان المعظم کا مہینہ ختم ہونے والا ہے ہمیں چاہیے کہ آج سے ہی ماہ رمضان کی آمد کی تیاری کر لیں تا کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی ہم اپنے گناہوں کی اللہ پاک کی بارگاہ میں معافی مانگ لیں تاکہ یہ ماہ مقدس شروع ہوتے ہی اللہ پاک کی رحمت ہم پر سایہ فگن ہوجائے جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخر رات تک بند نہیں ہوتے۔مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے کہا کہ کہ اللہ پاک ہمیں ماہ رمضان المبارک کے مہینے کا ادب و احترام اور اس میں خوب ذوق و شوق کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

راولپنڈی پولیس کے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) راولپنڈی پولیس کے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف تھے ۔ ریٹائر ہونے والوں میں انسپکٹر چوہدری ظہور احمد ، انسپکٹر نذر محمد ، ، انسپکٹر ضمیر اقبال ، ہیڈکانسٹیبل اقبال احمد ، کانسٹیبل اعجاز احمد اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ ریٹائر ہو کر جانے والے افسران و ملازمان ہماری فورس کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو دی ۔ محکمہ کی عزت و توقیر کیلئے دن رات محنت کی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس ریٹائر ہونے والے افسران واملازمان کے مسائل کے حل کیلئے ایک سپیشل سیل بنا رہی ہے جو آئندہ ریٹائرڈ ملازمان کے کسی بھی قسم کی جائز مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی ۔ تاکہ ریٹائرڈ ملازمان اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور نہ کریں ایس ایس پی آپریشنز نے ریٹائر ہونے والوں کو شیلڈ دی ۔ مہمانوں کے لیے پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

ہم عوام کی خدمت نیکی کے جذبہ کے تحت کررہے ہیں، ملک تنویر اسلم سیتھی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت نیکی کے جذبہ کے تحت کررہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرواکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتی ہے ۔ وہ حلقہ پی پی 22 میں شامل ہونے والے نئے قصبہ چک عمرا میں ’’ منہ دکھائی ‘‘ مہم کے سلسلہ میں طاہر اکبر کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ میں معززین سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ حلقہ کے عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔میں نے عوام کے مفاد کو ہر کام پر ترجیح دی ۔ اپنے پندرہ سالہ سیاسی کیرئیر میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ اگر عوام نے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیا تو وہ حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ عصرانہ میں چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل مونا، قاضی طارق صابہ، قاضی شفیق رانجھا ، چوہدری عرفان کریالہ، ملک شوکت ڈورے ، حاجی پرویز سہگل آباد، چوہدری جاوید اور قصبہ کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔بعدازاں ملک تنویر اسلم سیتھی نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ سرگرم رہنماچوہدری امیر حسین جھارا کی عیادت کی

error: