گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: May 13th, 2018

راجہ عرفان عزیز خود غرضی اور مو قع پرستی ہیں،مسلم لیگی کارکنان

گو جر خان(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے بنیا دی کا رکنوں نے چئیرمین مو ہڑی نو ری راجہ عرفان عزیز کی طرف سے پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص کی مخالفت اور پی پی پی کے سابق وزیر اعظم کے با رے میں تعریفی کلمات کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسے خود غرضی اور مو قع پرستی قرار دیا ہے چو ہدری محمد حسین،راجہ محمد خان اور راجہ محمود نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مسلم لیگ سے عہدے لیے اور نہ ہی مفا دات حاصل کئے مگر اس لیے اسکے ساتھ کھڑے ہیں کہ انہوں نے ایک شریف اور دیانتدار شخص جا وید اخلاص کو ٹکٹ دیا ایسے لوگ مسلم لیگ کا اثاثہ ہیں عرفان عزیز نے جا وید اخلاص کا کزن ہو نے کے نا طے بے پناہ سیاسی اورزاتی مفا دات حاصل کئے ایک دہائی سے زیا دہ عرصہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد حا صل کر رہے ہیں اب جبکہ مسلم لیگ اور نواز شریف پر اقتدار سے ہٹائے جا نے کے با عث مشکل وقت آ یا ہے تو ایسے لو گو ں نے لو ٹا کریسی شروع کر دی ہے عرفان عزیز چئیرمین تو دور کی بات کو نسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے جا وید اخلاص کے بغیر انکی زرہ برا بر سیاسی حیثیت نہیں ہے انہوں نے پریس کا نفرنس کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے اگر وہ آمدہ انتخا بات میں کسی اور کی طرف سے لو گوں میں آئے تو انکا لو ٹوں سے استقبال کیا جا ئے گا

عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں،قاضی شوکت محمود

گو جر خان(نامہ نگار ) ملک اس وقت انتہائی نا زک دور سے گذر رہا ہے اس موقع پر حکمران قوتوں پر جتنی ذمہ داری عائد ہو تی ہے عوام اور عام شہریوں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ووٹ کی پر چی کا سوچ سمجھ کر کریں۔ ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری وسماجی شخصیت قاضی شوکت نے پو ٹھو ہار پریس کلب گو جر خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ برادری ازم یا تعلقات کی بنیاد پر اپنا قیمتی ووٹ کسی کو ہرگز نہ تھمائیں آپ کا فیصلہ دراصل علاقہ کی ترقی سے مربوط ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتی مفادات سے با لا تر ہو کر ملکی ترقی کو ترجیح دی جائے گوجرخان میں تاجر کمیونٹی جدید نوعیت کے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہم اپنے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے لہذا ملک سے محبت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدانوں کو عوام منتخب کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اس کو استعمال کرتے وقت اپنی نسلوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ بہتر انداز اور دیانتداری سے خدمت کرنے والے سیاستدانوں کو آگے لائیں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ تاجراپنے شہر میں کامیاب سرمایہ کاری کاآغاز کریں اور جدید نوعیت کے کاروبار متعارف کرائیں تاکہ علاقہ ترقی یافتہ ہو اور ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرسکیں

حافظ راجہ فیصل کے بھائی راجہ یاسر رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے

دولتالہ(نمائندہ خصوصی) موضع ڈہونگ کی سیاسی وسماجی شخصیت حافظ راجہ فیصل کے بھائی راجہ یاسر رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں پیر سید محمد شاہ آستانہ عالیہ چھبر شریف،چیئر مین شیخ طاہر اشفاق،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری ساجد محمود،ملک سلطان اکبر،ایڈووکیٹ راجہ محمد صدیق کیانی،خرم بھٹی،راجہ عبدلقدوس کیانی،وائس چیئرمین راجہ محمد زبیر،پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد،چوہدری ابوزر،معروف صحافی عابد حسین چوہدری،ملک تصور،حافظ محمد رمضان،ریاست حسین بھٹی،جنرل کونسلر راجہ سجاد حسین کیانی،سابق بینک منیجر چوہدری پرویز اقبال،بابو نثار،جنرل کونسلر راجہ حسن اختر،احمد نواز راجہ،مرزا سعید،قاضی ظفر،میاں انجم مسعود،راجہ ساجد کیانی،چوہدری ظہیر الدین بابر،حاجی ظفرمحمود،نزیر نمبردار،ملک مظہر،چوہدری ریاست،وکلاء،اساتذہ اکرام،اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کرپٹ لو گو ں کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا، حا جی خواجہ اعجاز


گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین حا جی خواجہ اعجازنے کہا ہے کہ مو جو دہ بلدیہ نے انتہائی مختصر عرصہ میں بہت زیادہ تر قیاتی کام کروائے ہیں اور انکا معیار انتہائی اعلی ہے اسی بلدیہ نے 16سال سے شہر کی تا ریکیاں ختم کر کے روشن کر دیا گیا ہے اور اسکا کریڈٹ چئیرمین شااہد صراف، سٹریٹ لائٹس کمیٹی کے چئیرمین خواجہ مظہر اقبال اور مو جو دہ بلدیہ کو جا تا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈھوک حیاتعلی میں اپنے اعزاز میں دئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حلقہ کے لو گوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تا ریخی لمحہ تھاجب جی ٹی روڈ کی لائیٹس آن کر کے شہر کو روز شنیوں میں نہلا دیا گیا۔ اسکا خواب ہم نے اور شہریوں نے مل کر بر سوں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ٹھیکداروں پر کرپشن کے الزا مات عائد کرتے ہیں میں خیر مقدم کروں گا اگر کوئی ثبوت لیکر آئے میں یقین دلا تا ہو ں کرپٹ لو گو ں کو بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ خواجہ اعجاز نے کہا کہ شہری کسی بھی وقت مجھ سے را بطہ کر کے ترقیاتی کا موں میں کرپشن و کا م کے معیار پر را بطہ کر سکتے ہیں

عرفان عزیز نے حق و سچ بیان کیا ،را جہ محسن صغیر بھٹی 


گو جر خان(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری را جہ محسن صغیر بھٹی نے کہا ہے کہ لیگی ایم این اے را جہ جا وید اخلاص کی آ با ئی یو نین کو نسل مو ہڑہ نو ری کے چئیرمین عرفان عزیز نے انکی مخالفت کا اعلان کر کے بارش کا پہلا قطرہ بنے ہیں ایم این اے کے گھر سے علم بغاوت بلند ہو نا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ان پر گو جر خان کی سیاست کے دروازے بند ہو چکے ۔ عرفان عزیز نے جس طرح حق و سچ بیان کیا ہے وہ در اصل مسلم لیگ کے خلاف چارج شیٹ ہے اور لائق ستائش ہے محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عرفان عزیزکے اقدام کو احسن نظروں سے دیکھتی ہے اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمو لیت کی دعوت دیتی ہے تا کہ آ نے والے دنوں میں وہ مرد مجاہد را جہ پر ویز اشرف کے قافلے میں شامل ہو ں اور اہلیا ن گو جر خان کی نظر میں احترام حاصل کر سکیں

میونسپل شاپنگ سنٹر کے تاجرعدم تحفظ کا شکار ہیں

گو جر خان(نامہ نگار )میونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے عہدیداران سر پرست اعلی صو فی محمد بشیر اللہ والے، صدر حا جی منور حسین،نائب صدر غلام محی الدین،جوائنٹ صدر قاضی اعجاز احمد،جنرل سیکر ٹری راجہ سر فراز احمد،چو ہدری محبوب ، شو کت مغل،را جہ رفیق،ملک رضوان اورحاجی اشرف نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ چا لیس سالوں سے اس مارکیٹ کی دو کا نوں میں بیٹھے ہو ئے ہیں مگر ٹی ایم اے کی طرف سے ہمیں ابھی تک تحفظ حاصل نہیں ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقا می صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل شاپنگ سنٹر کو جتنے بھی مسائل در پیش ہیں مو جو دہ چئیرمین شاہد صراف نے انہیں حل کر نے کی بھر پور کو ششیں کی ہیں اور ہما رے ساتھ مکمل تعا ون کیا تا ہم حکو مت پنجاب کی طرف بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام دو کا نات کے مالکان کے ساتھ نئے معا ہدے کر نے کے احکا مات نے دو کانداروں میں تشویش پیدا کر دی اور ہما رے لو گو ں میں عدم تحفظ کا احساس پا یا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں کہیں بھی کسی پیش رفت کی خبر نہیں ملی مگر حکو مت پنجاب کو اس سلسلے میں پو زیشن واضح کر نی چاہیے۔ خصوصا اب جبکہ انکے چل چلاؤ کے دن سر پر آگئے ہیں

نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، میجر(ر) طاہر اقبال

ڈھڈیال(نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے انہیں طلب کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی نوٹس ملا ہے۔ وہ لندن سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صا ف پانی منصوبہ پنجاب کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے جو بھی انتظامی امور اور دیگر اقدامات کیے وہ قواعد وضوابط کے مطابق کیے گئے اور کسی بھی رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ اگر نیب نے انہیں طلب کیا تو وہ پوری تیاری کے ساتھ نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ مخالفین کو بے بنیاد پراپیگنڈے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور ہمیشہ کی طرح ناکامی ہی ا ن کے حصہ میں آئے گی۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع چکوال میں پوری تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیارہے ۔ ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین اپنے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور وہ کسی بھی صورت حال میں کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے

محمد نوازشریف کے ساتھ ایک چٹان کی طرح کھڑے ہیں، سردار ممتازخان ٹمن 


ڈھڈیال(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی سردار ممتازخان ٹمن کے دست راست ملک امیر خان ٹمن نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ایک چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ وہ گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سردار ممتازخان ٹمن کی پارٹی کے ساتھ وابستگی کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے ۔پارٹی پر اس مشکل صورت حال میں ہم ڈٹ کرمیاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار ممتازخان ٹمن کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ ہم اپنے حلقہ میں الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور ان شاء اللہ ضلع میں مسلم لیگ ن اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ ملک امیر خان ٹمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف تمام اتحاد بری طرح ناکام ہوں گے اور تلہ گنگ کے غیور عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروالیں گے

سردار غلام عباس خان کو فوری طور پر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہوگا

ڈھڈیال ( ریاض بٹ)مسلم لیگ ن2016میں اپنے پورے جوبن پر تھی مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین بلدیاتی انتخابات میں اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کی نامزدگیوں کیلئے ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے میں لگے ہوئے تھے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سردار غلام عباس کے حامی چیئرمین توقع کے برعکس زیادہ تعداد میں منتخب ہوگئے جس سے ان کی سیاسی طاقت میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی ان کو مسلم لیگ ن میں شامل کرانے والوں کو ایک اچھا موقع ہاتھ آگیا۔ دوسری جانب سردار گروپ کے چند مشیروں نے سردار غلام عباس کو یہ باور کرایا کہ اگر حکومتی چھتری کا سہارا نہ لیا تو سردار گروپ کے حامی چیئرمین مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں گے اور سردار گروپ کی سیاسی طاقت بہت کمروز ہوجائے گی ۔ سردارگروپ کے قائد سردار غلام عباس جو بڑے منجھے ہوئے اور ایک زیرک سیاستدان ہیں۔معلوم نہیں مسلم لیگ ن میں سردار گروپ کی مخالفت ، پارلیمنٹرین اور دیگر رہنماؤں کی فوج در فوج کے باوجود کیوں اور کس لئے مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ ضلع کونسل چکوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں انہیں پارلیمنٹرین کے ایک دھڑے کی بھرپور مخالفت کا سامنا کرناپڑا اور حکومتی دباؤ نہ ہوتا تو حکومتی نامزد کردہ پینل شکست سے دوچار ہوجاتا۔ پارلیمنٹرین کے اس دھڑے نے32ووٹ لے کر سب کو حیران کردیا۔مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد سردار غلام عباس کبھی بھی خود کو مطمئن نہ کرپائے۔ اگرچہ شہریار اعوان اور چوہدری حید رسلطان کے ضمنی الیکشن میں وہ پوری فعال رہے لیکن ان کا گروپ ہمیشہ شاکی رہا کہ انہیں وہ اہمیت نہیں دی جارہی جس کے وہ مستحق ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی کٹاس آمد اور حال ہی میں میاں شہبازشریفک کی چکوال آمد کے موقع پرسردارغلام عباس کی عدم شرکت ایک بار پھر سیاسی حلقوں میں موضوع گفتگو بن گئی ۔ مسلم لیگ ن کے حالات اچھے ہوتے تو شاید انہیں کسی سیٹ پر ایڈ جسٹ کرلیا جاتا لیکن موجودہ صورت حال میں مسلم لیگ ن کیلئے ممکن نہ رہا کہ وہ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کر سکے ۔ پارلیمنٹرین کے رویہ اور موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سردار غلام عباس نے اپنی نئی سیاسی منزل کیلئے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور اس وقت وہ کئی بڑے سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں ہیں اور ضلع میں آئندہ کے سیٹ اپ کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سیاسی منظر نامہ واضح ہوجائے گا۔ سردار گروپ کے حامی اب چاہتے ہیں کہ گروپ کے قائد سردار غلام عباس اب اپنے سیاسی فیصلہ کے اعلان میں تاخیر نہ کریں ۔ حالیہ تاخیر گروپ کیلئے بے چینی کا باعث ہے اور اعلان میں مزید تاخیر سے گروپ کی سیاسی ساکھ کو دھچکا لگ سکتا ہے ۔سردار گروپ کے حامی اب یہ ذہن بنا چکے ہیں کہ اب وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مسلم لیگ ن میں ان کیلئے کوئی نر م گوشہ نہیں ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سردار غلام عباس کے رابطوں کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں اس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے ۔سردار گروپ کے حامی مسلم لیگ ن سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کرکے اپنی نئی صف بند ی کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے سردار غلام عباس خان کو فوری طور پر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہوگا۔

جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو ملک محمدکو سپردخاک کر دیا گیا


سکھو(نمائندہ خصوصی) جنرل کونسلر یوسی سکھو ملک محمد شفیق دارفانی سے کوچ کر گئے،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق جنرل کونسلر یونین کونسل سکھو ملک محمدشفیق گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم کو ہزاروں آہوں و سسکیوں کے ساتھ قصبہ سکھو میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں رہنماء4 پاکستان تحریک انصاف و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 راجہ ہارون کیانی، رہنماء4 پاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان راجہ خرم پرویز،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی، سیاسی و سماجی شخصیت قاضی وقار احمد کاظمی، رہنماء4 پی پی پی یوسی راماں حاجی اورنگزیب اختر،وائس چیئرمین یوسی سکھو خواجہ محمدیسین،چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس یححی فیض، جنرل کونسلر یوسی سکھو راجہ نقیب،جنرل کونسلر چوہدری نجیب،جنرل کونسلر نمبردار امیرافضل، صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر،پی ٹی آئی یوسی سکھو کے نائب صدر ایڈوکیٹ محمدارسلان قریشی،جنرل سیکرٹری انور سیٹھی،انصاف یوتھ ونگ پی پی 9 راجہ منان منہاس،سکھو کی تاجر برادری سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب و درجات میں بلندی کی دعا کی

error: