گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: May 14th, 2018

جاتلی دو مختلف حادثات24سالہ نوجوان جاں بحق ایک ہی خاندان کے9افراد زخمی

جاتلی(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ پر 2مختلف حادثات24سالہ نوجوان جاں بحق ایک ہی خاندان کے9افراد زخمی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار کامران شعیب عمر24سال اپنے دوستوں ہمراہ راولپنڈی سے گھر آ رہا تھا کہ بھنگالی کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس نے نتیجہ میں کامران شعیب عرف کامی موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک دوسرے حادثے میں جاتلی سٹاپ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے9افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے واقعات کے مطابق سہیل مظہر سکنہ بھیر کلیال اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ پھامڑے گاؤں میں فوتگی پر تعزیت کے لیے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر جاتلی پیٹرول پمپ کے قریب پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نمبر APG294جسے ڈرائیور بلال احمد ولد احسان ساکن ڈہوک کشمیریاں راولپنڈی چلا رہا تھا نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سہیل مظہر ،رکشہ ڈرائیور قدیر ،2بچوں اور3خواتین سمیت9افراد زخمی ہو گئے بلال احمد چکوال سے راولپنڈی جا رہا تھا جاتلی پولیس نے کار ڈرائیور کوگرفتار کر لیا

گو جر خان میں جوڈیشنل کمپلیکس اور ریکارڈ روم برانچ کے قیام کی منظوری دے دی گئی

گوجرخان (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نوازنے گو جر خان میں جوڈیشنل کمپلیکس اور ریکارڈ روم برانچ کے قیام کی منظوری دے دی ہے اسکا اعلان انہوں نے بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جوگوجرخان سے رخصت ہونے والے اور نئے ججز کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نوازتھے جن کے ہمراہ ممبر پاکستان بار کونسل سید قلب حسن بھی شامل تھے خطبہ استقبالیہ صدر بار گوجرخان اورنگزیب انور مغل نے پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں جوڈیشل کمپلیکس کی اشد ضرورت ہے جبکہ دیگر تمام تحصیلوں میں جوڈیشل کمپلیکس بن چکے ہیں جبکہ گوجرخان کی عوام جوڈیشل کمپلیکس سے محروم ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز ،سینئر سول جج عظیم اختر ،حسن رضا شاہ ہائیکورٹ بار،سید قلب حسن ممبر پاکستان بار۔عدیل مجید قریشی سول جج،میڈم شمائلہ شیخ سول جج،عرفان نسیم تاڑ ،(الوداع ) ایڈیشنل سیشن جج ،ممتاز حسین مغل سول جج،سہیل محمود سول جج،شازیہ ظفر ایڈیشنل سیشن جج۔طارق خورشید خواجہ AST،اسلم گوندل ASTآصف علی جج ،غلام سرفراز راجہ سول جج،راجہ عبدالحفیظ جج ،گوجرخان ۔چوہدری عبدالمنان ،راجہ وقاص ارشد ،سول جج صاحبان سوہاوہ:صدر شبیر اختر و سکرٹری ،راجہ جاوید اشتیاق ۔فتح جنگ :سجاد حیدر خان ،جنرل سکرٹری ملک شہزان اعوان حسن ابدال :صدر حامد اقبال خان تلہ گنگ : صدر ریاض موگلا،نورزمان جنرل سیکرٹری چکوال : ملک ضیغم عباس ،سکرٹری ملک ظفران پنڈی گھیب :صدر سید مدثر نذیر نقوی ،فیصل شہزاد سیکرٹری بھی مو جود تھے سیکرٹری بار گوجرخان مرز ارشد محمود انجم نے تقریب سے سول کیسز کے ریکارڈ روم کے حوالے سے مہمان خصوصی کی توجہ دلائی عرفا ن نسیم تارڑ نے گوجرخان میں اپنے قیام کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہاں گوجرخان کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈ وصول کی حسن رضا پاشاہ نے کہا کہ گوجرخان بار نے ہمیشہ میرے لئے ہر معاملہ میں بھر پور معاونت کی جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں جہاں تک ممکن ہوسکے گوجرخان سمیت ڈویژن بھر کی بار کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔اس پروقار تقریب میں بار ایسوسی ایشن سمیت ڈویژن بھر کی وکلاء برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں وکلاء برادری اور ججز نے شرکت کی

موضع ڈھونگ میں موٹر سائیکل حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

دولتالہ(نامہ نگار))تھانہ جاتلی کے علاقہ موضع ڈھونگ میں موٹر سائیکل حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام موضع ڈھونگ میں پی پی ایل کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کے آمنے سامنے ٹکرانے سے 30سالہ نوجوان عبدالستاراعوان ولد محمد شفیق ساکن ڈھونگ اور محمد اسماعیل ولد خالد جنجوعہ ساکن ڈھونگ شدید زخمی ہوگے جبکہ عبدالستاراعوان ہسپتال جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا اور محمد اسماعیل کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

گرمی کے موسم میں گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے،سابق کونسلر ٹھیکیدار محمدبنارس 

گوجرخان (نامہ نگار)سابق کونسلر ٹھیکیدار محمدبنارس نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا کم پریشر سے عوام سخت مشکلات میں مبتلا ہیں گرمی کے موسم میں گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے مقامی ارکان اسمبلی اور محکمہ سوئی گیس اس صورتحال کا نوٹس لے کر شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرائیں ٹھیکیدار بنارس نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری بھی دشوار گزار عمل بن گئی ہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے نہ جلنے ہانڈی روٹی کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے گرمی کے موسم میں گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے فی الفور اس مسئلہ کو حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

نوازشریف کے بیان سے ملکی سلامتی داؤ پرلگ گئی ،مہ پارہ بشیرمغل 

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہ پارہ بشیرمغل نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوازشریف پہلے پاکستان کو تو عزت دو نوازشریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کے خلاف بیان دے کر بھارتی مودی سرکار سے اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے انہوں نے چند دن پہلے کہا تھا کہ میرے سینے میں راز دفن ہیں میں راز فاش کر دوں گا تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والا شخص نے ملک دشمن بیان دے کر پاکستان پر کاری ضرب لگائی ہے نوازشریف کے بیان سے ملکی سلامتی داؤ پرلگ گئی ہے نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے نوازشریف پہلے اداروں کو نشانہ بناتے تھے مگر اب تو انہوں نے حد کر دی ہے کہ پاکستان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے تو حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے سب سے پہلے پاکستان جو ہماری جان سے بھی عزیز ہے مہ پارہ بشیر مغل نے کہا کہ اگر ڈان لیکس کے کرداروں کا پہلے راستہ روک دیا جاتا تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ان کے بیان نے بائیس کروڑ عوام کو پوری دنیا میں رسوا کیا نوازشریف کاآہستہ آہستہ اپنا اصلی چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے سب سے پہلے انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی جس کی وہ آج سزا بھگت رہے ہیں نوازشریف کے ملک دشمن بیان پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے کمیشن انکوائری کر کے اصل حقائق سامنے لائے تاکہ آئندہ کسی کو پاکستان کیخلاف بیان دینے کی جرات نہ ہو تمام محب وطن لوگ ان کیخلاف آواز بلند کریں

ضلع میں اپنے پینل کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی

ڈھڈیال(ریاض بٹ)سردار گروپ کے قائد سردار غلام عباس خان نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ضلع میں اپنے پینل کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی۔ سردار گروپ کے ذرائع کے مطابق سردار غلام عباس خان این اے64پر انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پی پی 21میں وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ اور پی پی 22میں میجر جنرل (ر ) حافظ مسرور احمد زیرغور ہیں۔ این اے65مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے اتحاد ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں اپنی حکمت عملی سامنے لائی جائے گی ۔پی پی 23میں پیرجوجی شاہ اور سردار آفتاب اکبرخان کے درمیان نامزدگی کیلئے سخت مقابلہ ہے جبکہ پی پی 24میں سردار گروپ کی خاموش پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اہم شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں امیدواروں کی نامزدگی میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار غلام عباس سے رابطہ کیا ہے اور تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردا رگروپ تمام سیاسی حالات کا جائزہ لے کر اپنے نئے سیاسی مستقبل اور حکمت عملی کا اعلان کرے گا

سابق بینکارچوہدری طالب آف رئیاں انتقال کر گئے

دولتالہ(نامہ نگار) سابق بینکارچوہدری طالب آف رئیاں انتقال کر گئے ،نماز جنازہ آبائی گاوں رئیاں میں ادا کی گئی ، مرحوم ممتاز ماہر تعلیم غلام مجتبی کے والد، سابق امیدوار برائے ناظم اور علاقے کی معروف شخصیت تھینماز جنازہ میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،چوہدری زاہدمحمود ،چوہدری سرفراز خان ،چوہدری سجاد ،مرزا عنایت اللہ ،راجہ احمد ،عابد چوہدری اور علاقے بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما مرزا محمد سلیم کی اہلیہ بر طانیہ میں انتقال کرگئیں

گو جر خان(نامہ نگار ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مرزا محمد سلیم کی اہلیہ بر طانیہ میں انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ وہیں ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا مرزا سلیم کی اہلیہ کی وفات پر پو ٹھو ہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھو کھر، بار کے سابق جنرل سیکر ٹر ی احمد ادریس مرزا، سابق کو نسلر خواجہ محمد نذیر، ڈاکٹر مرزا محمد یعقوب،شیخ طاہر سعید،غلام محی الدین،خرم فاروق،تحریک انصاف کے رہنماؤں الحاج چوہدری محمد عظیم، اورچوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اظہار تعزیت

قاضیاں(نمائندہ خصوصی) چوہدری محمد واجد کے جوان سالہ بھائی چوہدری محمد یاسر مرحوم جن کا گزشتہ دن انتقال ہو گیا تھا ان کے انتقال پر مسلم لیگ ن فرنس کے چیئرمین امیدوار پی پی ۸ راجہ علی اصغر اور وائس چیئرمین یو سی چنگا بنگیال انجم رشید وارثی نے ان کی رہاش گاہ پر جا کے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی

پی پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر اور تعمیرو ترقی اور استحکام کی علامت ہیں ، چوہدری حمید

قاضیاں(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفے اورویژن کی امین واحد جماعت ہیں پی پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر اور تعمیرو ترقی اور استحکام کی علامت ہیں کراچی سے خیبر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط اور ناقابل شکست جماعت بن چکی نواز شریف کا بیان ناقابل برداشت اور گمرہ کن ہیں ان خیالات کا اظہارتحصیل گوجرخان پی پی پی یوسی تھاتھی چوہدری حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہیں مسلم لیگ ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ن کے منشور میں شامل نہیں ہیں عوام کے ووٹ سے عزت پانے والے عوام کو ذلیل خوار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ موجودہ لیگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری حمید نے کہا کہ گوجرخان سے منتخب لیگی ارکان نے الیکشن 2013کی مہم کے دروان سے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے صر ف اقتدار حاصل کرنے کے لیے عوام کو بیوقوف بنایا گیا اور اُن کو سبز باغ دکھانے کے لیے کھوکھلے نعرے لگائے گئے لیکن اب لیگی کھوکھلے نعروں کا بدلہ عوام الیکشن 2018میں لیں گئے اور ان کو عبرت ناک شکست کاسامنا کرنا پڑئے گااور عوام اپنے محبوب قائد راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گے

دھمیال روڈ دویوسی بیول گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )دھمیال روڈ دویوسی بیول گوجرخان کا باقاعدہ افتتاح بدست مبارک راجہ جاوید اخلاص ایم ین اے ،راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ ن گوجرخان،الحاج شاہد صراف چیئرمین بلدیہ گوجرخان ،اشتیاق چوہدری چیئرمین او پی ایل،سید ندیم شاہ بخاری،محمد ظریف راجہ ممبر سنسر بورڈ،سہیل عباس کیانی گوجرخان،ملک محمد فیاض سندھو و دیگر نے اہلیان علاقہ کے معززین کے ساتھ مل کر کیا۔ جس کے بعد یہ تقریب ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی زندگی میں اپنا دامن صاف رکھا ہے اور سابق وزیر اعظم کا میگا پروجیکٹس کاڈھنڈورہ جھوٹ کا پلندہ ہے ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ کسی بھی ایریا یو سی کی سطح پر شہر کی سطح پر یا پورے حلقے کی سطح پر مجھ سے مناظرہ کر لیں تاکہ عوام تک سچ پہنچے جو کہ پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ان کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے صرف تحصیل گوجرخان کے 263 پروجیکٹس نیب میں زیرِ سماعت ہیں وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑیں عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گئے۔میری تعمیر و ترقی کے نشانات ترکوال سے لے کر نوٹلہ،ہردو سرکھی تک ملتے ہیں دوسرے موصوف جو ایم این اے کے امیدوار ہیں وہ بھی کوئی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں وہ بھی تحصیل ناظم رہے ہیں اس دور میں بھی یوسی تھاتھی کی تیرہ سڑکیں میں تعمیرکروائی تھیں بحیثیت ناظم راولپنڈی میں نے شرقی گوجرخان کے لیے میگا پروجیکٹس دیے تھے اور اب بھی یوسی بیول میں کروڑوں روپے کی دس سڑکوں کی تعمیر کروا چکے ہیں ۔ انہوں نے بیول گیس کے حوالے سے سابق ناظم حاجی نواز مرحوم کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔راجہ حمید ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ گوجرخان نے کہا ہے کہ اشتیاق چوہدری مسلم لیگ ن اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی محنت اور لگن سے علاقے میں حقیقی تبدیلی آئی ہے راجہ جاوید اخلاص اور نواز شریف کے قابل اعتماد دوستوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے سفر جاری رکھیں گئے اور دیہی علاقوں میں کھربوں روپے کے پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں اور گوجرخان شہر میں حقیقی معنوں میں ترقی کا پہیہ گھوما ہے۔اشتیاق چوہدری نے اہلیان علاقہ کا راجہ جاوید اخلاص اور قائدین کا پرتباک استقبال کر نے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی عہدے کے لیے کام نہیں کیا بلکہ عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لیے کام کر رہا ہوں اور اپنے قائد میاں نواز شریف اور راجہ جاوید اخلاص کے سپاہی کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گااور اگر پارٹی قیادت نے اعتماد کیا اور میرے کندھوں پر کوئی ذمہ داری ڈالی تو اسے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔گوجرخان کے لیے یورپ کی پر آسائش زندگی چھوڑ کر پانچ سال سے عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو سرگرم رکھا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب سے محمد ظریف راجہ،راجہ سہیل عباس کیانی، سید ندیم شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق سیٹھی صدر یوتھ ونگ گوجرخان نے خوبصورتی سے ادا کیے

اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لئے نقصان ہیں، چوہدری اورنگزیب 

قاضیاں (نمائندہ خصوصی )سماجی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہیں جو عوام کی خدمت کو اپنا فرض اور عبادت سمجھتی ہیں ہماری پوری جماعت جد جہد کا مرکز ومحور بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ویژن کے تحت پسے ہو ئے طبقات کے مسائل کو حل کرنا اور ان کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست ملک کے لئے نقصان ہیں میاں صاحب کے حالیہ بیان کی وجہ سے پورے پاکستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی پانچ سال گزرنے کے باوجود چند گلیاں بنوا کے لیگی ارکان اسمبلی بڑے بلندوبانگ دعوے کر رہے ہیں جب سابق وزیراعظم پاکستان نے گوجرخان میں اربوں کے میگا پروجیکٹ لگائے اور پوری تحصیل کے لئے سوئی گیس کے لئے فنڈ دئیے لیکن موجودہ ارکان اسمبلی اپنی نااہلی کی وجہ سے فنڈز ریلز کروا کے گیس بھی مہیانہ کر وا سکے انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں نااہل قیادت کا عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے محاسبہ کرے گے اور مسلط نااہل قیادت کو شکست سے ہمکنار ہونا پڑے گا

مسلم لیگ ن کو زیادہ انہی منافقین نے نقصان پہنچا یا ہے، چوہدری ارشد علی خان

ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) بکھاری کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان نے کہا ہے کہ سردار غلام عباس کے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے سے مسلم لیگ ن کی صفوں میں منافقین بھی بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو زیادہ انہی منافقین نے نقصان پہنچا یا ہے ۔ یقیناًاب ان کو اپنے کیے پر پچھتاوا اورپشیمانی ہوگی ۔ چوہدری ارشد علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے ۔ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنان منظم انداز میں اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔ چوہدری ارشد علی خان نے کہا کہ اب جو ہوا یہ ہونا ہی تھا لیکن ہمارے چند سیاستدانوں کو غلط فہمی تھی ۔ اچھا ہوا ان کی یہ غلط فہمی جلدہی دور ہو گئی۔

مقامی ایم پی اے نے شرقی گوجرخان کے عوام کو مایوس کیا

گوجرخان(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے ایم پی اے علاقے کی عوام اور ھم دیار غیر میں بیٹھے لوگوں نے بھرپور سپورٹ سے ایم پی اے بنایا۔ھم نے سوچا مدتوں بعد ایک موقع آیا ھے کہ شرقی گوجرخان کی عوام کے مسائل کا کچھ حل ھو گا۔اپنا ایم پی اے ھو گا علاقے کی عوام کی خدمت و ترقی ھو گی۔۔مگر ایسا نہیں ھوا۔محترم ایم پی اے سے گزارش ھے کہ آپ کچھ کہنا چاہین گے کہ آپ نے شرقی گوجرخان کے عوام کے ساتھ یہ ظلم و زیادتی کیوں کی۔۔عوام کے مسائل سے مکمل چشم پوشی اور دوستوں اور عوام کو مکمل نظر انداز کیا۔۔آپ کو غریب عوام کا کچھ احساس نہیں ہوا۔5 سال چلہ پوشی کے بعد اب آپ فرما تے ہیں کہ ٹکٹ آپ کا حق ھے۔۔ذرا کچھ فرماہیں گے کہ ٹکٹ آپ کا حق ھے تو عوام کے کیا حقوق ھیں اور ایم پی اے منتخب ھو کر آپ کے کیا فرائض ھیں۔۔کیا آپ اپنے فرائض منصبی سے غفلت اور لاپرواہی اور کوتاہی کے مرتکب نہیں ھوے اور اس کا غریب عوام پر کیا اثر ھوا۔۔ اہم پی اے شاید عوام کمزور ھے مگر اللہ تعالی طاقت والا ھے آپ کو اس کا قبر میں حساب دینا پڑے گا اور انشا اللہ علاقے کی عوام بھی آپ سے سوال ضرور کرے گی

تحریک انصاف ضلع چکوال کے کارکنان کو راجہ یاسر سرفراز کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،سید اسد علی شاہ 

ڈھڈیال( نامہ نگار)سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ شمالی پنجاب سید اسد علی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے کارکنان کو راجہ یاسر سرفراز کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام موجودہ ضلعی قیادت الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک 2013ء کے الیکشن کے مقابلے میں کئی گناہ بڑھ چکا ہے جس کا اندازہ ضمنی الیکشن کے رزلٹ سے کیا جاسکتا ہے ۔ چکوال کے کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کریں۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ضلع چکوال کی تمام نشستوں پر ان شا ء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے سیاسی پنڈتوں کو سرپرائز دے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما راجہ سعید احمدجنجوعہ کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما راجہ سعید احمدجنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پی پی 14 کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے کی حمایت ،وارڈ نمبر 6 سے سابقہ امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ راجہ طاہرعباس، وارڈ نمبر 7 کے صدر راجہ غلام ربانی، وارڈ نمبر 8 سے امیدوار کنٹونمنٹ ملک تحلیل اور وارڈ نمبر 8 کے صدر راجہ ظفرجنجوعہ سمیت تمام عہدیداروں نے بمعہ ورکر اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ راجی سعید احمدجنجوعہ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،عرصہ 23 سال سے برف خانہ چوک میں پبلک سیکرٹریٹ بنا رکھا ہے،علاقہ کے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور ہرمشکل وقت میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،اور اپنے ورکرز کا بھرپور تحفظ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اعلی قیادت پاکستان تحریک انصاف اور پارلیمانی بورڈ سے التماس کرتے ہیں کہ پی پی 14 سے راجہ سعید احمدجنجوعہ کو ٹکٹ دیا جائے ان کو ٹکٹ دینے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی یہ ایک مضبوط امیدوار ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ پی پی 14 کی سیٹ راجہ سعید احمدجنجوعہ بھاری اکثریت سے جیت سکتے ہیں

error: