گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: May 15th, 2018

مریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے مو قع پر فلسطینیوں کی شہادت پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مو لا نا حافظ محمد مجیب 


گو جر خان(نامہ نگار ) ممتاز مذہبی سکالر مو لا نا حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کی یرو شلم منتقلی کے مو قع پر 40سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس مو قع پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی سے لگ رہا ہے کہ آ نے والے دن بے گناہ مسلمانوں پر بھاری ہیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی خو شیوں کا خون کر نے کے لیے اسلام دشمنوں نے ماہ رمضان کی آمد سے چند دن قبل کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقعہ کی مذمت مسلمان حکمرانوں سے زیا دہ غیر مسلم حکو متوں نے کی اگر مسلمان حکمران شدید ردعمل کا اظہار کر تے تو شاید مخالفانہ قوتیں ایسے اقدا مات سے پہلے سو چنے پر مجبور ہو تیں مگر انہوں نے با آ سانی یہ کام کر دیا ۔حافظ مجیب نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مسلمان اس صورتحال کو دیکھتے ہو ئے آپس میں مل بیٹھیں اور اسلام مخالف اقدا مات سے نپٹنے کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل اختیار کریں اور اگر مسلمانوں کے مابین اختلا فات ہیں تو انہیں دور کر نے کی سہی کریں اگر یہ وقت گذر گیا تو شاید ہما رے پاس کچھ بھی نہ بچے اور آ نے والے دنوں میں ہمیں فلسطینیوں سے زیادہ لا شیں اٹھا نا پڑیں

گوجرخان بجلی کے بل بروقت نہ ملنے سے صارفین مشکلات کا شکار

گو جر خان(نامہ نگار ) اندرون شہر کی بڑی آ با دی کو اس بار بجلی کے بل نہیں ملے اور بل جمع کرا نے کی آ خری تاریخ بھی گذر گئی ہے ۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے مقا می را ہنما شیخ طارق محمود نے مقامی صحافیوں کو بتا ئی انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے شہری پریشان ہیں انہوں نے بتا یا کہ حیاتسر روڈ،وارڈ نمبر ۱۱ اور ارد گرد کی آ با دیوں میں نجلی کے بل تقسیم نہیں کئے گئے جب اس سلسلے آئیسکو کے متعلقہ افسران سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا اس علاقے کا بلوں کا بنڈل تقسیم کے لیے دیا گیا تھا اور اگر تقسیم نہیں ہو ئے تو اگلے ماہ دو مہینوں کے بل دئے جا ئیں گے شیخ طارق نے کہا کہ اس طرح ہمیں پر بل پر ہزاروں رو پے زائد ادا کر نے پڑیں گے انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو اسلام آ باد سے مطالبہ کیا کہ وہ معا ملہ کی تحقیقات کرائیں اور تاریخ میں اضا فہ کر کے ہمیں بل بھجوائے جا ئیں

ہمیں 2018کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ووٹ دینا ہو گا ، راجہ احسان الحق

قاضیاں (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ احسان الحق نے کہا کہ عام انتخابات 2018میں ہم سب سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو منتخب کر کے اس دھرتی کی آئندہ آنے والی نسلوں پر احسان کرے راجہ پرویز اشرف واحد لیڈر ہیں جو شہیدوں غازیوں کی سرزمین گوجرخان کے عوام کی آواز اسینہ تان کر احکام بالا تک پہنچا سکتے ہیں ہمیں ایسے بندے کو منتخب کر کے نہ بھیجے جو نیشنل اسمبلی میں بیگی بلی بن کر بیٹھے ہمیں ایسا راجہ پرویز اشرف جیسے دلیر نڈر اوربہادر انسان کو منتخب کر کے بھیجانا ہو گا جو ہمارے حلقہ کے لئے سینہ تان کر آواز اٹھائے اور تحصیل گوجرخان کے مسائل حل کروائے انہوں نے کہا کہ اگر شرقی گوجرخان کے عوام آٹھواں عجوبہ ریلوے انڈر پاس کا احسان نہیں اتار سکتے انہوں نے کہا کہ ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث شرقی گوجرخان کے عوام کو گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا تھا اور پھاٹک بند ہونے کے باعث بروقت ہسپتال نہ پہنچے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی راجہ پرویز اشرف نے کرڑوں روپے کی گرانٹ سے شرقی گوجرخان کے عوام کا دیرنیہ مسلہ حل کیا راجہ احسان نے کہا کہ 2013میں اگر راجہ پرویز اشرف منتخب ہو جاتے تو جن علاقوں میں سوئی گیس نہیں پہنچی ان علاقوں میں گیس لگ چکی ہوتی ٹراما سنٹر گوجرخان میں یونیورسٹی کا قیام پوسٹ گریجویٹ کالج شرقی گوجرخان کے تمام لنک روڈ اور بنیادی مسائل حل ہو چکے ہوتے لیکن ہم نے نااہل قیادت مسلط کر کے تحصیل گوجرخان کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو اپنی دھرتی گوجرخان کے یہ بنیادی مسائل حل کروانے ہیں تو ہمیں 2018کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ووٹ دینا ہو گا

نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،چوہدری محمدعظیم

ساہنگ (محمد فرقان قریشی) نواز شریف پہلے دینی نظریات کے دشمن تھے اب ملکی سلامتی کے دشمن بن چکے ہیں، ان کی ایک سے بڑھ کر ایک برائی سامنے آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 9 کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ نواحی گاوں ساہنگ میں منعقدہ ممبرسازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر سوتے وقت اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں اپنے سوال کا جواب مل جائے گا کہ انہیں کیوں نکالا گیا، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرنا ن لیگی قیادت کا روز اول سے منشور رہا ہے، جس کی وجہ سے آج ن لیگ کو عوام کی نفرتوں کے سوا کچھ نہیں مل رہا، اپنے خطاب میں راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ کچھ سال پہلے جب بھارتی وزیراعظم مودی زاتی مہمان کی حثیت سے آیا تھا تو اس وقت یہ نعرہ لگا تھا جو مودی کا یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے، لیکن آج ملکی سلامتی اور دینی نظریات کی کھلم کھلا دشمنی کا باعث عوام یہ نعرہ لگا رہی ہے کہ جو نواز شریف کا یار ہے وہ غدار ہے وہ غدار ہے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے، عوام کسی سیاسی وڈیرے کی بستی میں نہیں رہتے کہ ان تک اصل حقائق نہ پہنچیں، آج عوام میڈیا کے دور میں ہیں اور ملکی حالات سے بخوبی آگاہ ہیں، اب وقت ہے عوام کو اپنے اور اپنی نسلوں کے کے لیے سوچنا چاہیئے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے کیے لازم و ملزم بن چکا ہے، عوام ملکی سلامتی اور دینی نظریات کے تحفظ کے لیے عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، یوسی ساہنگ میں منعقدہ ممبرسازی کیمپ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمدعظیم، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود،ایڈوکیٹ گل اخلاق تھتھال، امیدوار برایے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 مرزا نعیم، رہنما پی ٹی آئی گوجرخان اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر یونین کونسل ساہنگ کے معروف سیاسی شخصیت سید زاکر حسین شاہ نے اپنی برادری سمیت پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا

ڈسٹرکٹ بار چکوال کے صدر ملک ضیغم عباس ایڈووکیٹ کی جنرل(ر) عبدالقیوم سے ملاقات

ڈھڈیال ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار چکوال کے صدر ملک ضیغم عباس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک زعفران زلفی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم سے ان کی دفتر میں ملاقات کی جس میں انہیں وکلاء کی فلاح وبہبود او ردیگر قانونی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے بار صدر اور جنرل سیکرٹری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دل کے امراض سے بچنے کے لئے مرغن غذاء کا ستعمال کم سے کم کریں،میجر جنرل (ر) اظہر کیانی

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دل کے امراض کے سلسلے میں اگاہی لیکچر کا سیمنار منعقد ہوا جس میں ادارہ امراض قلب کے سی ای او میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے دل کے امراض سے بچنے کے لئے اگاہی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے مرغن غذاء کا ستعمال کم سے کم کریں اور سادہ غذا کو اپنائیں ذیادہ سے ذیادہ سے ورزش کو اپنائیں تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دل کے امراض کے سلسلے میں اگاہی لیکچر کا سیمنار ہوا جس سے ادارہ امراض قلب کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے خطاب کیا انہوں نے وکلاء براداری کو کہا اگر دل کی بیماریوں سے انسان بچنا چاہتا ہے تو وہ مرغن غذاؤں کا ستعمال نہ ہونے کے برا بر کرے سادہ غذا کو اپنائیں سلاد سبزیں دالیں اپنی خوارک کا حصہ رکھیں ذیادہ کیسٹرول سے بچا جائے کیونکہ یہ دل کی تکلیف اور ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے آج سے چند سال پہلے ہارٹ اٹیک کی عمر50سے60 سال تھی لیکن اب ورزش نہ کر نے اور پیدل نہ چلنے کی وجہ سے یہ عمر25 سے30 سال تک چلی گئی ہے خواتین جو کہ ورزش نہیں کر سکتی ان کو چاہے کہ وہ گھر کے سارے کام خود کریں اور سیڑھیاں ذیادہ سے ذیادہ اتریں اور چڑھیں کیسٹرول کی تعداد ایک صحت مند انسان کے اندر 175 سے ذیادہ نہیں ہونی چاہے سائیکل کا اور متوازن پھلوں کا ا ستعمال اپنی زندگی کا جزو بنا لیں سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں میں ذاتی طور پر صدر بار خرم مسعود کیانی سیکرٹری جنرل راجہ عامر محمود نائب صدر مس زاہدہ ایاز جوائنٹ سیکرٹری جنید احمد نواز راجہ کا شکرگذار ہوں کہ جنہوں نے مجھے بار میں مدعو کیا اور وکلاء کے لئے اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا صدر بار خرم مسعود کیانی سیکرٹری بار راجہ عامر محمود نے جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی کا راولپنڈی بار آمد پر شکریہ دا کیا اور کہا کہ آپ جیسے لوگوں اس ملک کی اشد ضرورت ہے اور ہم شکر گذار ہیں ڈاکٹر اظہر کیانی نے اپنی قیمتی وقت سے وقت نکال کر بار میں لیکچر دینے کے لئے تشریف لائے اور ہمیں دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے مفید مشوروں سے نوازا آخر میں صدر بار سیکرٹری بار اور دیگر عہدیداران کی جانب سے جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی کو پھولوں کا دستہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

error: