گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: May 16th, 2018

حکومت نے ملک کے قیمتی پانچ سال ضائع کر دئے، را جہ پر ویز اشرف

گو جر خان(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کے قیمتی پانچ سال ضائع کر دئے انہوں نے سوائے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرض لینے اور اداروں کو تباہ کر نے کی کو ششوں کے اور کچھ نہیں کیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخا بی مہم کے آ غاز پر سنگھر ہا ؤس میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص کی یو نین کو نسل موہڑہ نو ری کے چئیرمین اور انکے کزن را جہ عرفان عزیز کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پا رٹی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تقریب سے را جہ جا وید اشرف، خرم پرویز، حاجی فرخ اقبال، محسن صغیر بھٹی ،طاہر را حیل اعوان،عرفان نواز،جاوید مغل اور آصف اکرام ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کونسلرزچوہدری جا وید،راجہ گل زیب،شیراز وارثی، را جہ جا وید۔ محمد عاقب اور حاجی چو ہدری اعجاز نے بھی ن لیگ چھو ڑ کر پی پی پی میں شمو لیت کا اعلان کیا راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نے گو جر خان کے لو گو ں کو نو کریاں دیں جنکی تعداد دس ہزار کے قریب ہے،مندرہ چکوال روڈ اور سو ہا وہ چکوال روڈ بنائی،تحصیل کے گاؤں گاؤں میں گیس پہنچائی، سڑکوں کا جال بچھا یا ۔مگر بد قسمتی سے ایک ایسے شخص کو ایم این اے بنا دیا گیا جسکے منہ میں زبان نہ تھی گو جر خان کے لیے کچھ حاصل کر نا اسکے بس میں ہی نہ تھا ۔وزیر اعلی نے گو جر خان آ کر اسے ضلع بنا نے کا علان کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں منتخب ہو کر گو جر خان میں یو نیورسٹی بناؤں گا،جدید سہو لیات پر مشتمل ہسپتال،اور تحصیل کے گھر گھر گیس پہنچاؤں گا۔چئیرمین عرفان عزیز نے کہا کہ میں ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پا رٹی میں اس لیے شامل ہوا ہو ں کہ جاوید اخلاص نے میری یو نین کو نسل کے ایک بھی بے روز گار کو نو کری نہیں دی۔اور انکا ایک بھی کام نہیں کیا جبکہ را جہ پر ویز اشرف عوام کے صیح معنوں میں خدمتگار ہیں۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں بے پناہ کام کروائے اب میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی اور پر ویز اشرف کے ساتھ ہے میری بات لکھ لیں جا وید اخلاص الیکشن سے بھاگ جا ئیں گے۔جا وید اشرف اور خرم پرویز نے کہا کہ اب گو جر خان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آج سینکڑوں نما یا ں شخصیات کا ن لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پا رٹی میں شامل ہو نا اس بات کا عکاس ہے کہ عوام ایک بار پھر را جہ پر ویز اشرف کو منتخب کر کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھیں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے بریگیڈئیر(ر) حسن، راجہ اذکار،کونسلر افتخار وزیر، ڈاکٹر شعیب ، چو ہدری عامر خور شید،ذاکر کیانی،حاجی خدا بخش، ساجد جنجو عہ بھی مو جود تھے

مندرہ چکوال روڈ پر قائم غیر قانونی یوٹرن کے باعث حادثات میں اضافہ


دولتالہ(نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ پر قائم غیر قانونی یوٹرن کے باعث حادثات میں اضافہ محکمہ کے اہلکاروں نے مذکورہ روڈ پر قائم ہوٹلز اور پیٹرول پمپس مالکان سے رشوت کے عوض جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن بنادیے جن کے باعث روزانہ متعدد حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں درجنوں افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متعدد افراد زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں ماضی میں اہل علاقہ کی جانب سے متعدد شکایات پر چند ایک یو ٹرن ختم کیے گئے تا ہم آج بھی بڑی تعداد میں ایسے خونی یو ٹرن اپنی جگہ موجود ہیں چند روز قبل ایک حادثہ میں 24سال نوجوان دم توڑ گیا جب کہ گزشتہ روز ایک حادثہ میں مال مویشی ہلاک ہو گئے جب کہ کار اور رکشہ میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے9افراد زخمی ہو گئے مندرہ چکوال روڈ کے قرب جوا ر میں قائم دیہات و قصبات کے باسی بالخصوص اور اس روڈ پر سفر کرنے والے عوام بالعموم اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں اہل علاقہ نے این ایل سی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مندرہ موڑ تا چکوال روڈ پر قائم تمام غیر قانونی یو ٹرن ختم کریں تا کہ حادثات میں کمی واقع ہو اور عوام کا سفر محفوظ بن سکے

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مرکزی امن کمیٹی اور علماء کرام سے مشترکہ ملاقات


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مرکزی امن کمیٹی اور علماء کرام سے مشترکہ ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے مرکزی امن کمیٹی کے ممبران ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندو ں سے آمد ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف ، مولانا اظہار بخاری ، سید ریاض حسین شاہ ، اقبال چشتی ، قاری سیف اللہ سیفی ، حافظ محمد اقبال رضوی ، شوکت جعفری ، مولانا زاہد عباس کاظمی ، شیخ حفیظ ، شیخ محمد صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر علماء کرام اور دوسرے معزز مہمانوں نے سی پی او راولپنڈی کا میٹنگ بلانے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر اللہ کی عبادت کرنی چاہیے ۔ پولیس اور انتظامیہ گزشتہ برسوں کی طرح مساجد و دیگر عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کریں علماء کرام پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کریں تاکہ ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علماء کرام کو یقین دلایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ وہ دیگر ماتحت اداروں کو بھی احکامات جاری کریں گے تاکہ رمضان المبارک میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں ۔واسا کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں کہ ماہ رمضان کے دوران مساجد میں پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش نہ آئے۔ انجمن تاجران کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حفیظ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گزشتہ ادوارکی طرح امسال بھی پولیس رمضان المبارک میں شاندار انتظامات کرے گی ۔ تاجر برداری کی طرف سے پولیس کو ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔ سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر نے معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر تشریف لائے ۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے علماء کرام سے کہا آپ وہ جماعت ہیں جو کہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلاتے ہیں ۔ مساجد کی سیکورٹی کیلئے مربوط سیکورٹی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ مساجد انتظامیہ کی طرف سے رضا کار بھی مہیا کیے جائیں گے جو کہ پولیس کی معاونت کریں گے ۔ مساجد انتظامیہ ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی مشکوک نقل و حرکت کو فوراً پولیس کے نوٹس میں لائیں ۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کی لسٹ اعتکاف بیٹھنے سے ایک دن قبل متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں اور ان افراد کے شناختی کارڈ کی کاپیاں اور تفصیل مساجد انتظامیہ کے پاس موجود ہو۔ رمضان المبارک میں ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا ۔ رمضان المبارک میں گداگر وں کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ میٹنگ کے اختتام پر پر ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی

ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام امسال 112میں غرباء و مساکین گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم 


دولتالہ(نامہ نگار)خیر الکثیر ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام امسال 112میں غرباء و مساکین گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا صدر خیر الکثیر ویلفیئر سوسائٹی سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ،سید جابر علی شاہ ہمدانی ،سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی ،چوہدری حاجی امجد ،دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ،جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ راجہ آفتاب بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اِسلام ہمیشہ سے ایک فلاحی، باہمی تعاون اور امن و سلامتی پر قائم معاشرے اور ریاست کی تعمیر و تشکیل کا خواہاں رہا ہے۔ وہ ایک ایسے معاشرے کا متمنی ہے، جس میں ہر شخص کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل ہو رہی ہو اور افرادِ معاشرہ امن و سلامتی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہوں۔ یہی وجہ ہے اس نے فلاح و بہبود کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے افرادِ معاشرہ کو ایک دوسرے کی کفالت کاذمہ دار بنایا اور اْنہیں اِس کی ترغیب دینے کے لیے اجر و ثواب کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور خلافتِ راشدہ میں اجتماعی طور پر امداد باہمی کے طریقہ کار کو رواج دیا گیا اور ریاستی سطح پر غربا و مساکین کی کفالت کو یقینی بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اْس زمانے میں رعایا خوش حال تھی اور ریاست معاشرتی و معاشی بے راہ روی سے پاک تھی۔ آج کے حکمرانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشادات کی روشنی میں اپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ اور افراطِ زر کی صورت میں ان کے لیے نت نئے مسائل پیدا کر رہے ہیں

خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے،ڈی پی او جہلم

سوہاو ہ (احسن وحید ) خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کا بہترین مرکز ہے ، ڈی پی او جہلم تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کا افتتاح کیا جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے وئیکل کلیرنس سرٹیفیکیٹ ، گمشدگی کاغذات ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ ، ایف آئی آر کاپی ، ڈائیورنگ لرنر پرمٹ ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم ، جرم کی اطلاع وغیرہ کی سہولیات میسر ہونگی ۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی انویسٹگیشن چوہدری گلفام ، ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ جاوید حسن ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز، ڈی ایس پی راجہ شاہد ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثارعلی خان سمیت چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز عوام کے لئے ایک بہترین سہولت ہے جس میں عوام ایک ہی چھت ک نیچے نہ صرف تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ضروری کاغذات کی ویریفیکیشن اور بالخصوص ڈرائیونگ لرنر پرمٹ اور لائسنس کے لئے جہلم نہیں آ نا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثا بت ہوگا جہاں بااخلاق سٹاف عوام کو فوری اور بروقت ایف آئی آر کے اندراج سمیت ان کے مسائل حل کریگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں بھائی چارے امن اور محبت کو فروغ دیں اور رمضان المبارک میں اپنے ارد گرد مشکوک افراد کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے میں دیں تاکہ مقدس ماہ میں جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے اپنے ارد گرد منشیات فروشوں کی فوری اطلاع پولیس کو دے نوجوانوں کو تباہی سے بچائیں

سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ 


سوہاو ہ (احسن وحید ) سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سستے رمضان بازار سوہاوہ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کیا افتتاح کے موقع پر صحافیوں ، سول سوسائٹی ، انجمن تاجراں سمیت سول ڈیفنس ، محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز نے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سستے رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور سستے رمضان بازار میں عوام کو اشیائے خوردونوش میں دس سے بیس روپے کی رعایت دی جائیگی جبکہ عوام کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازار میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی خصوصی ڈسکاوٹ پر اشیائے خوردونوش مہیا کی جائینگی ۔جبکہ رمضان بازار میں عوام کی سیکورٹی کے لئے سیکورٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے

عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے

سوہاو ہ (احسن وحید ) عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پارٹی قائد کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور اس عوام کیلئے ترقی کے سفر میں مشکلات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔راجہ سفیر اکبر چیئر مین یونین کونسل پیل بنے خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین میونسپل کمیٹی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پچیس راجہ سفیر اکبر نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں خدمت مرکز کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے والے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اس ملک کے لئے قربانیاں اور عوام کی ترقی میں پیش آنے والی مشکلات کسی سے چھپی نہیں انہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جس نے لاکھوں امریکی ڈالروں کو جوتی کی نوک پر نہیں رکھا اور ایٹمی دھماکے کیے وہ اس ملک کا غدار نہیں ہو سکتا میاں محمد نواز شریف کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی اور ملک کا وقار انٹرنیشنل سطح پر بلند ہوا انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام کے مطالبے پر الیکشن لڑونگا اور زندگی کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ ن کا سپاہی ہوں اور پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔ خدمت مرکز کے قیام میں راجہ سفیر اکبر نے اپنی ذاتی جیب سے خطیر رقم خرچ کرکے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کی تعمیر کروائی جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت راجہ سفیر اکبر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کی سہولت کے لئے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا

صحافتی شعبہ میں اگر تعلیم یافتہ اور عامل صحافی ایمانداری سے کام کریں تو توملک مزید ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ملک ابرار احمد


راولپنڈی(پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک کے اندر صحافت سمیت تمام شعبوں میں پڑھے لکھے اور با صلاحیت لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔موجودہ حکومت نے نوجوان نسل کی بہتری کے لئے تعلیم عام کرنے کو ترجیح دی ہے۔صحافتی شعبہ میں اگر تعلیم یافتہ اور عامل صحافی ایمانداری سے کام کریں گے توملک مزید ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک ابرار احمد نے گذشتہ روزراولپنڈی میں ینگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چکلالہ کینٹ بورڈ کے نائب صدر راجہ عرفان امتیاز،راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران ارشد محمود قریشی،رشید احمد خان،ملک منصور افسر،ملک ساجد ،یوسف گل،چوہدری خرم صدیق،محمد جمیل،ملک عثمان،الحاج خالد بٹ،ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان،جنرل سیکرٹری محمد طاہر نصیر،سینئر نائب صدر اسرار احمد کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ملک ابرار احمد نے نوجوان صحافیوں کی تنظیم کے قیام پر عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور انہیں کسی طرح بھی نطر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نوجوان صحافیوں کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو جب بھی ضرورت پڑی تو حاضر ہوں گا۔تقریب سے چکلالہ کینٹ بورڈ کے نائب صدر راجہ عرفان امتیاز نے کہا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پڑھے لکھے اور عامل صحافی اس شعبے کی طرف قدم رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ زرد صحافت اور بلیک میلنگ کی وجہ سے صحافت کے شعبہ کو کافی نقصان پہنچا ہے اور عامل صحافیوں کو بھی شک کی نظر سے دیکھا جاتاہے مگر ینگ جرنلسٹ ایسویسی ایشن کی تقریب میں شرکت کرنے پر احساس ہوا کہ اس شعبہ میں پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں گے تو صحافت کے شعبہ میں بہتری آئی گی جو ملکی ترقی کا باعث بنے گا۔اس موقع پر ینگ جرنلسٹ ایسویسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان نے تنظیم کا منشور بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس تنظیم کا مقصد صرف اور صرف پڑھے لکھے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔اس شعبہ میں نئے آنے والے نوجوانوں کے لئے ہر مہینے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صحافتی قوانین اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔1951کے صحافتی ضابطہ اخلاق میں جونئیرصحافیوں کے حوالے سے ایک نقطہ شامل کیا گیا تھا کہ صحافی اپنے ماتحت یا جونئیر صحافی سے اچھا سلوک کرے جس کی وہ اپنے سینئر سے توقع کرتا ہے تاکہ صحافیوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی عزت بڑھے مگر صحافتی اداروں میں نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس وجہ سے وہ خود اعتمادی کے فقدان کا شکار نظر آتے ہیں ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔صحافی کو تصویری صحافت کے اصولوں پر سختی سے عملد رآمد کرنا چاہیے اور تصویروں کے حصول کے لئے فوٹوگرافرکو کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جو غیر اخلاقی ہو اور جس سے لوگوں کی نجی زندگی کا حق مجروح ہو یا کسی کی دل آزاری ہو۔ہمارے منشور میں ہے کہ صحافت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویڈیوجرنلسٹ اور فوٹو جرنلسٹ کی عملی تربیت کے لئے ہر تین ماہ بعد خصوصی سیمنارز اور وکشاپ کا انعقاد کریں گے۔ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کسمپرسی کے شکار ضرورت مند صحافیوں کی مالی معاونت کے لئے ایک فنڈ کے قیام کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔نوجوان صحافیوں کو علاج معالجے کی سہولت کے لئے سرکاری و نجی علاج گاہوں اور لیبارٹریوں سے معاہدے کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ انتظامات کا جائزہ لیا

سوہاو ہ (احسن وحید ) ڈپٹی کمشنر جہلم کا سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار نے سوہاوہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف سٹالز میں اشیائے خوردو نوش کا جائزہ لیا اور قیمتوں کو متعلق دریافت کیا انہوں نے رمضان بازار میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی

error: