گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: May 17th, 2018

گوجرخان،گیس کی مکمل بندش کے خلاف زبر دست مظاہرہ، جی ٹی روڈ بلاک کر دی گئی

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گیس کی مکمل بندش کے خلاف زبر دست مظاہرہ، جی ٹی روڈ بلاک کر دی گئی۔نواز شریف، وزیر اعظم، ایم این اے اور جی ایم گیس کے خلاف نعرے،اگر 24گھنٹوں میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ ختم نہ ہو ئی تو جی ٹی روڈ پر تا دم مرگ دھرنا دیا جا ئے گا ۔مظاہرین کا الٹی میٹم ،تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو صبح سے ہی گو جر خان کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے گیس کا پریشر تو کم تھا مگر اسطرح مکمل بندنہیں ہو ئی تھی چئیرمین بلدیہ شاہد صراف نے جی ایم گیس ظہور احمد سے را بطہ کیا تو انہوں نے کو ئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ ٹیم بھیج رہے ہیں جسکا وہ تین دنوں سے وعدہ کر رہے تھے ادھر تاجر بھی افطاری کے لیے اشیا تیار کر نے سے قاصر تھے ۔چنانچہ شہری مجبور ہو کر جی ٹی روڈ پر آ گئے دیکھتے ہی دیکھتے تاجر،شہری اور بڑی تعداد میں سول سو سائٹی بھی جی ٹی روڈ چوک میں جمع ہو گئی مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ دو نو ں طرف سے بلاک کر دی مظاہرین نے سینہ کو بی بھی کی انہوں نے نواز شریف، شاہد خا قان، جا وید اخلاص اور ظہور احمد کے خلاف نعرے با زی شروع کر دی مظاہرین سے چو ہدری محمد اقبال،را جہ محمد جواد اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جی ایم گیس جا ن بو جھ کر گو جر خان کی گیس بند کر رہا ہے ۔ گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد، مری، روات اور دیگر لو گو ں کو مکمل پریشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان گو جر خان کسی صورت یہ امتیازی سلوک بر داشت نہیں کریں گے انہوں نے جی ایم گیس کے تبا دے اور گو جر خان کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا اور امٹی میٹم دیا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر ہما رے مطا لبات حل نہ ہو ئے تو جی ٹی روڈ پر مکمل دھر نا دیا جا ئے گا

روزہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے عطیہ خدا وندی ہے، ڈاکٹر سہیل

گو جر خان(نامہ نگار)روزہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے عطیہ خدا وندی ہے اور ایسے مریضوں کے لیے قدرتی علاج بھی ہے بلڈ پریشر کے مریض روزہ کو علاج سمجھ کر رکھیں ان خیا لات کا اظہار ؛ ہائیپر ٹینشن ڈے؛ کے سلسلے میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرز نے کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سہیل،سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ،ڈاکٹر مرزا یعقوب اور ڈاکٹر سرمد کیانی نے اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد بلڈ پریشر کے مریضوں میں آگہی پیدا کر نا ہے پاکستان میں اس مرض کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی بڑی وجو ہات آرام دہ طرز زندگی،ٹینشین اور ورزش کا نہ ہو نا ہے انہوں نے کہا کہ زرا سی احتیاط سے ہم اس مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تا ثر بالکل غلط ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض روزہ نہیں رکھ سکتے در اصل روزہ بلڈ پریشر کا قدرتی اور بہترین علاج ہے بلکہ شوگر کے مریض بھی ڈاکٹرز سے مشورہ کر کے روزہ رکھ سکتے ہیں ڈاکٹرز نے لو گو ں کو سادہ خوراک کھا نے اور روزانہ واک اور ورزش کا مشورہ دیا ۔

مسلم لیگ ن کے آ فس اور زیریں ما رکیٹ میں اچا نک آ گ بھڑک اٹھی 

گو جر خان(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر واقع مسلم لیگ ن کے آ فس اور زیریں ما رکیٹ میں اچا نک آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو نو ں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جسکی اطلاع فوری طور پر فائیر بریگیڈ کو دی گئی جس نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا ۔مسلم لیگ سیکریٹریٹ پر سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض کا آفس ہے جہاں مسلم لیگ کے معا ملات ڈیل کئے جا تے ہیں۔

ڈھڈیال کے دکانداروں کو ایک ایک ہزار روپے ٹیکس جمع کرانے کیلئے رسیدیں جاری کردیں

ڈھڈیال ( نامہ نگار)محکمہ ایکسائز چکوال نے مین بازار ڈھڈیال کے دکانداروں کو ایک ایک ہزار روپے ٹیکس جمع کرانے کیلئے رسیدیں جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز چکوال کے دو اہلکار 16مئی کو مین بازار آئے اور دکانوں کے شٹر گیٹ سے نام پڑھ کر ڈائری میں لکھتے رہے۔ بعدازاں ایک گھنٹے کے بعد تمام دکانداروں کو ایکسائز ٹیکس کے نام پر ایک ایک ہزار کی رسیدیں جاری کرتے رہے اور ساتھ ہی ان کو کہا کہ یہ18مئی تک جمع کرائیں ورنہ قانونی کاروائی کی جائیگی ۔ بعض دکانداروں کے استفسار کرنے ملک اعجاز نامی اہلکار جو کہ خود کو ایکسائز پولیس ظاہر کررہا تھا ۔ دکانداروں سے انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کرتارہا اور کہا کہ جس نے ٹیکس جمع نہ کرایا تو اس کو دیکھ لوں گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا اور محکمہ سے ایک ہزار روپے ٹیکس کو زبردستی وصول کرنا غلط کہا وہیں ایکسائز پولیس کے اہلکار اعجاز کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے ورنہ شدید عوامی ردعمل کا خطرہ ہے۔

چکوال کا ایک اور اعزاز 

ڈھڈیال ( نامہ نگار)چکوال کا ایک اور اعزاز ، برطانیہ میں مقیم یونین کونسل جسوال کے قصبہ سوہاہ دیوالیاں کے مشہور ومعروف سیاسی وسماجی گھرانے کے چشم وچراغ ، ملک غلام عباس مرحوم کے صاحبزادے ملک شہزاد عباس نے برطانیہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ‘‘کرالے ‘‘ سے جنرل کونسلر منتخب ہو کر سترہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مذکورہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اوراپنے مدمقابل حکومتی کنزرویٹیو پارٹی کے کیون ہال کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر لینگلے گرین سے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ملک شہزاد عباس کی جیت سے پاکستانیوں خصوصاً چکوالیوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی اور انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، راجہ ضمیرحسین منہاس

سکھو(محمدفرقان قریشی) پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی میں شمولیت سے ن لیگ کے سر چکرا گئے، ان خیالات کا اظہار سابق وائس چئیرمین ضلع راولپنڈی راجہ ضمیرحسین منہاس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے، اہم سیاسی دھڑوں کی پی پی میں شمولیت راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی پی پی پی میں شمولیت سے مسپم لیگ ن کے سر چکرا گئے ہیں،اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہت جلد اور بھی بہت سے معروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں پر نااہل لیگ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کر رہی ہے، آئندہ الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے تمام سیاسی پارٹیوں کو شکست دے گی اور گوجرخان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرئے گی

حاجی ابرار حسین گجر نے اپنی زندگی کی گولڈ ن جوبلی مکمل کرنے پر 50ویں سالگرہ منائی

ڈھڈیال (نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی شخصیت بابو ذوالفقار حسین کے بھائی اور ملت کارپوریشن ڈھڈیال برانچ کے انچارج حاجی ابرار حسین گجر نے اپنی زندگی کی گولڈ ن جوبلی مکمل کرنے پر 50ویں سالگرہ منائی جس کیلئے مقامی میرج ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا، صدر ڈھڈیال پریس ڈاکٹر ظہیر یوسفی ، راؤ ناہیدسلیم، انسپکٹربلال، راؤ حامد، حاجی نعیم عباس کے علاوہ بڑی تعداد میں ان کے دوست احباب نے شرکت کی ۔ تقریب میں 50پونڈ وزنی کیک کاٹا گیااور شرکا ء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔ بعدازاں دوست احباب نے انہیں 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور تحائف دئیے۔

اظہار تعزیت

گو جر خان(نامہ نگار) علا قہ کی نمایاں شخصیات نے صرافہ با زار گو جر خان کے ممتاز تا جر شیخ ذیشان خالد سے انکے چچا شیخ خرم شہزاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے چئیرمین بلدیہ محمد شا ہد صراف،تاجر را ہنما حاجی ملک محبوب حسین، احمد نواز کھو کھر، ملک راشد اور،محمد شاہد قریشی نے کہا کہ مر حوم شہر کے ایک ممتاز تا جر تھے جنکی رحلت سے ہم بہترین ساتھی سے محروم ہو گئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی

قصبہ ڈورے میں گرلز اور بوائزہائی سکول کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کردی

ڈھڈیال ( نامہ نگار)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے قصبہ ڈورے میں گرلز اور بوائزہائی سکول کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کردی۔ مذکورہ دونوں تعلیمی ادارے جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد رفیق طاہر کی کوششوں سے اپ گریڈ ہوئے۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اہم اور منفرد بات یہ تھی کہ اس اہم تقریب میں قصبہ کی کسی بھی شخصیت کوشرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین نے آئندہ ایک دو روز میں ایک اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین نے آئندہ ایک دو روز میں ایک اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں سردار غلام عباس خان کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے بعد ضلع کونسل چکوال کے مستقبل اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

error: