گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: May 18th, 2018

شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا فراہم کر نے میں کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جا ئے،اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان محترمہ مہرین فہیم نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا فراہم کر نے میں کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جا ئے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے رمضان سستا با زار کا دورہ کرتے ہو ئے کیا انکے ہمراہ ایس ایچ او اشتیاق چیمہ بھی تھے جبکہ اس مو قع پر ٹی ایم او احمد شجاع، چیف آ فیسر چا ند مبین اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر بھی مو جود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلیف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیا کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں باز پرس کیاسکے علاوہ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کے کارنر کا بھی معائینہ کیا جہاں ایمر جنسی کے لیے تمام انتظا مات مکمل تھے۔ اے سی نے عملے کو ہدایت کی کہ پارکنگ کے لیے کا فی جگہ مہیا کی جا ئے اور با زار کے باہر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے انہوں نے آٹے اور چینی کے پوائینٹس کا جائزہ لیا جہاں یہ دو نو ں اشیا وافر مقدار میں مو جود تھیں اور خریدار بھی قطار میں کھڑے ہو کر آٹا اور چینی خرید رہے تھے بعد ازاں مہرین فہیم نے یوٹیلٹی سٹور کا بھی دورہ کیا جہاں متعدد اشیا اور چینی مو جود نہ تھی انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ حکومت کے وژن کے مطا بق صارفین کو تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے

سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم بھی جا ری ہے ،ڈی ایس پی سر کل گو جر خان 


گو جر خان(نامہ نگار )ڈی ایس پی سر کل گو جر خان سردار با بر زمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سرکل گو جر خان میں سیکورٹی کے سخت انتظا مات کئے گئے ہیں اور گشت کا نظام انتہائی سخت بنا یا گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نماز تراویح کے لیے شہر کی تمام مساجد پر سیکورٹی لگا دی گئی ہے اسکے علاوہ تحصیل کے دیگر بڑے ٹاونز جن میں تھانہ جا تلی اور تھا نہ مندرہ شامل ہیں کے بڑے قصبات دولتالہ، بیول اور قاضیاں شامل ہیں کی بڑی مساجد پر بھی سیکورٹی لگائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ گشت کا نظام عام دنوں سے زیا دہ مو ثر بنا یا گیا ہے جسے گو جر خان سے کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔ تینوں ایس ایچ اوز خود گشت کرتے ہیں اور دیگر ٹیموں کو چیک کرتے ہیں۔ سردار با بر زمان نے کہا کہ اسکے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم بھی جا ری ہے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی اس ماہ مقدس میں اپنے ارد گرد کے ما حول پر نظر رکھیں اور کسی بھی خلاف معمول اور غیر معمولی نقل و حرکت کے با رے میں پو لیس کو آ گاہ کریں۔

گوجرخان، گراں فروشوں کے خلاف 8دوکانداروں کو بھاری

گو جر خان(نامہ نگار )مقامی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف بھر پور کا روائی کرتے ہو ئے 8دوکانداروں کو بھاری جر مانے اور ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کے گرفتار کر لیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد عامر نے حبیب چو ک تا قاضیاں چیکنگ کی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کر نے پر ایک دوکاندار کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کو بھاری جر مانے عائد کئے جنکی مجموعی مالیت 27ہزار سے زائد ہے ۔ ملک عامر نے متنبہ کیا ہے کہ تمام دو کاندار ریٹ لسٹ لا زمی آویزاں کریں اور اسکے مطابق اشیا فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سرپرائز چیکنگ جا ری رہے گی۔

اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں، راجہ جا وید اشرف 


گو جر خان(نامہ نگار )پیپلز پارٹی گو جر خان کے سر پرست اعلی راجہ جا وید اشرف نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ اور اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں گو جر خان کے عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ گذشتہ انتخا بات میں دھاندلی کے نتیجہ میں گو جر خان سے جو لوگ ایوانوں میں گئے انہوں نے اہلیان گو جر خان کے ساتھ بہت زیادتی کی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تحصیل سیکر ٹری، ایم این اے جا وید اخلاص کی یو نین کو نسل کے چئیرمین اور کزن راجہ عرفان عزیز کی پیپلز پارٹی میں شمو لیت اور سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف کے قافلے میں شمو لیت تحصیل گو جر خان کی سیاست میں بہت بڑا بریک تھرو ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ایم این اے گذشتہ پا نچ سالوں میں گو جر خان کے لیے کوئی ایک بھی منصوبہ نہ لا سکے جبکہ را جہ پر ویز اشرف کے کچھ منصو بے جان بوجھ کر تا خیر سے مکمل کئے گئے اور کچھ ابھی تک زیر تکمیل ہیں جن میں سو ہا وہ تا چکوال روڈ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آنے والے دور حکومت میں گو جر خان کے بے روز گار نو جوانوں کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے جس میں پڑھے لکھے اور کم پڑھے نو جوانوں کوروزگار فراہم کیا جا ئے گا جبکہ شہر کو پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے لیے گریٹر سکیم بنائی جا ئے گی۔ جا وید اشرف نے کہا کہ تحصیل میں معیاری سڑکوں کو جال بچھانے،یونیورسٹی، لڑکوں و لڑکیوں کے کالجز و تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تحصیل کے گھر گھر گیس پہنچانے کے منصو بے اس کے علاوہ ہیں

عوام تختی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں،قادر نواز قادری


مندرہ (سید ساجد نقوی )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دور میں تحصیل گو جر خان میں کیے گئے ریکارڈ تاریخی ترقیاتی کاموں کی بدو لت آج پیپلز پارٹی کے قا فلے میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے قریبی عزیز و چیرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کا اپنے حلقہ احباب سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سر پرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز اشرف نے جس صاف ستھری سیاست جو کہ عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت میں دن رات ایک کیے اور تحصیل گوجر خان کی غیور عوام کے لیے تاریخی میگا پراجیکٹ دیے جسکی بدولت آج پیپلز پارٹی کا گراف تحصیل بھر میں دن بدن بلند ہو رہا ہے بلکہ عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس قافلے میں شریک ہے اور انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی عوام تختی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور عوام کو بخوبی علم ہے کہ تحصیل گو جر خان کا صیح معانوں میں لیڈر کون ہے اور کون اس قیادت کا اہل ہے عوام کی زبان ہر اب ایک ہی نام ہے وہ راجہ پرویز اشرف کا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سردار غلام عباس کے حامی خوداحتسابی کی بجائے دوسروں کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں


ڈھڈیال( ریاض بٹ) سردار گروپ کے قائدسردار غلام عباس کے حامی خوداحتسابی کی بجائے دوسروں کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ہر کامیاب سیاستدان کے پیچھے اس کے قابل مشیر ہوتے ہیں۔ سردار گروپ کے حامیوں کو چاہیے تھا کہ وہ ان عناصر کو بے نقاب اور ان پر تنقید کرکے جنہوں نے سردار غلام عباس خان سے ہمیشہ غلط سیاسی فیصلے کروائے۔ سردار گروپ کی چند ایسی شخصیات کوجانتے ہیں جنہوں نے انہیں چوہدری پرویز الٰہی کو چھوڑے ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے ، پھر خیر آباد کہنے اورآخر میں مسلم لیگ ن میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ شاید سردار غلام عباس کے قریبی ساتھیوں میں ان کے مشورہ کو اہمیت نہ دی گئی جہاں تک سردار غلام عباس کی شمولیت کا معاملہ ہے سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی ضلع میں کسی بھی سطح پر پذیرائی نہیں کی گئی۔ا علیٰ قیادت نے جب بھی پارلیمنٹرین کو اس ایشو پر مشاورت کیلئے لاہور طلب کیا تو انہوں نے نہ صرف اعلیٰ قیادت کو تفصیلاً ضلعی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا بلکہ اس موقع پر انہوں نے اپنا شدید ردعمل بھی دیا ۔سردار غلام عباس کومسلم لیگ ن میں لانے والوں کے کیا مقاصدتھے اور اعلیٰ قیادت کی کیا مجبوریاں تھیں کہ سردار غلام عباس خان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کی مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے۔ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے دونوں گروپوں میں عدم اطمینان پھیلا اور کسی بھی سطح پر افہام وتفہیم کی صورت حال پید انہ ہوسکی ۔ سردار غلام عباس جو تقریباً31 سال سے مسلم لیگ ن کی مخالفت کررہے تھے مسلم لیگ ن کے حامیوں کیلئے قبول کرنا کسی صورت ممکن نہ تھااور سب سے اہم وجہ دیہات کی سطح پر دھڑے بندیاں تھیں جو اپنے وجود کو ایک دوسر ے میں ضم کرنے کیلئے تیار نہ تھیں۔ سردار غلام عباس کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد یہ واضح تھا کہ دونوں دھڑوں کے درمیان یہ کشمکش لمبے عرصے تک نہیں چلے گی ۔ ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر بھی یہ تقسیم واضح نظر آئی ۔ چوہدری حیدرسلطان کے ضمنی الیکشن میں دونوں دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ رابطہ مہم چلائی کیونکہ مسلم لیگ ن کے حامیوں کا اپنے رہنماؤں پر شدید دباؤ تھا کہ وہ کبھی بھی ایسی صورت حال کو قبول نہیں کریں گے۔سردار گروپ کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ گروپ میں ایسے عناصر کا سراغ لگا ئیں جن کی غلط مشاورت سے سردار گروپ کا ایک بڑا ووٹ بینک ہونے کے باوجود ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔سردار گروپ کو کبھی کسی سیاسی جماعت نے نقصان نہیں پہنچایا اگر اس گروپ کو نقصان پہنچا تو وہ اس گروپ کے اپنے سیاسی فیصلے ہیں۔ اب جبکہ سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دیا ہے تواس پر بھی سیاسی حلقوں کو خاصی حیرانی ہورہی ہے ۔ ان کے مطابق سردار غلام عباس کو ’’جذبہ حب الوطنی‘‘ کی بجائے ’’ جذبہ ایمانی ‘‘ کے تحت مسلم لیگ ن سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے گروپ کی جڑیں پورے ضلع میں ہیں اور وہ انتہائی پرعزم طورپر اپنے رہنماکے ساتھ ہیں لیکن گروپ کے فیصلے اس دھڑے کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں اور دھڑوں میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں لیکن اچھے فیصلوں کو ہمیشہ یا درکھا جاتا ہے ۔ سردار غلام عباس خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں یقیناًوہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ سوچ وسمجھ کرکریں گے۔ ضلع چکوال کی سیاست میں آئندہ دوہفتے بڑی اہمیت کے حامل ہیں جس میں سردار غلام عباس خان نے اپنے سیاسی مستقبل جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے نامزد امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔ ضلع میں پی ٹی آئی کو مختلف حلقوں میں سخت دباؤ کا سامنا ہے جہاں ایک نشست کیلئے کئی کئی امیدوار ہیں جبکہ پی پی پی بھی ضلعی سیاست پر گھات لگائے اپنے سیاسی شکار کی منتظرہے ۔ اس میں وہ کہاں تک کامیاب ہوتی ہے اس کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔پیپلزپارٹی میں بھی حسب روایت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس بات کا امکان کافی کم ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کوئی تبدیلی کی جائے گی ۔ انتخابی میدان لگنے والا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ کامیابی کس کے حصہ میں آتی ہے

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، قاضی ظفر محمود،راجہ طاہر سلطان


دولتالہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قاضی ظفر محمود،راجہ طاہر سلطان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان میں بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے، سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے، اہم سیاسی دھڑوں کی پی پی میں شمولیت راجہ پرویز اشرف پر اعتماد کا اظہار ہے، راجہ عرفان عزیز کی پی پی پی میں شمولیت سے خوش آئند ہے،اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہت جلد اور بھی بہت سے معروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں پر نااہل لیگ اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کر رہی ہے، آئندہ الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کی ووٹوں کی طاقت سے تمام سیاسی پارٹیوں کو شکست دے گی اور گوجرخان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرئے

رمضان المبارک صدقہ و سخاوت کرنے کا مہینہ ہے۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی


گوجرخان (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر ، خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ سے تقویٰ و پرہیز گاری حاصل ہوتی ہے اور تقوبت کا بدلہ جنت ہے جو شخص اپنے رب کے سامنے پیش ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا بیشک اس کا ٹھکانہ جنت ہے ماہ رمضان میں تقویٰ حاصل کرنا آسان ہے اس لئے اس ماہ میں ماحول بنا ہوا ہوتا ہے عبادت کا بازار گرم ہوتا ہے شیاطین قید ہوتے ہیں جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا ہے ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی شیاطین کو اس لیے قید کر دیا جاتا ہے کہ وہ روزہ داروں کو نہ بہکائیں اور ان کے دلوں میں وسوسوں اور گندے خیالات کا بیچ نہ بوئیں ۔ماہ رمضان میں اکثر گناہ گار گناہوں سے بچتے ہیں اور اللہ پاک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ماہ رمضان میں رحمتوں کی چھما چھم بارشیں اور گناہ صغیرہ کے کفارے کا سامان ہو جاتا ہے ماہ رمضان کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں خود ہی بدلہ دوں گا اور ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب دوں گا مزید دعا کی کہ اللہ پاک ہم سب کو خلوصِ نیت سے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین

error: