گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: May 19th, 2018

ڈاکٹر امان اللہ نے میری بچی کی زندگی کیساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے،شاہ نذیر درکالی

دولتالہ(نامہ نگار)دیہی مرکز صحت دولتالہ میں بد عنوانی کا ایک اور سکینڈل بے نقاب،قیمتی ادویات کی جگہ مریضوں کو عام ادویات دیکر بیوقوف بنایا جانے لگا،کتا کاٹے کی متاثرہ بچی کو ایک مرتبہ ٹیٹ نس کا ٹیکہ دوسری مرتبہ خالی سوئی لگا کر ٹرخادیا،والد کی ہسپتال میں دہائی بعد ازاں پریس کلب پہنچ گیا ،محکمہ صحت کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،کتا کاٹے کی ویکسین کم مقدار میں ملتی ہے جبکہ ضرورت کہیں زیادہ ہے ،سٹاک ختم ہوا ہے ،ایم ایس کا موقف،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں درکالی کلاں کے رہائشی شاہ نذیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی 10سالہ بیٹی روبیہ کو دیہی مرکز صحت دولتالہ لیکر گیا جہاں موجود ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ نے انہیں کتا کاٹے ویکسین کا انجکشن لکھ کر ڈسپنسری میں بھجوا دیا جہاں مجھے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ بچی کی والدہ اندر موجود تھی ،بچی کو خالی سوئی لگا کر بتایا گیا کہ انجکش لگادیا ہے ،جب بچی کی والدہ نے اس پر احتجاج کیا تو ہسپتال انچارج نے ہمارے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا ،متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی ویکسین کی جگہ ٹیٹ نس کا انجکشن لگایا گیا تھا ،غریب آدمی ہوں اس قدر مہنگی ادویات نہیں خرید سکتا ،ڈاکٹر امان اللہ نے میری بچی کی زندگی کیساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے ،وزیر صحت پنجاب ،سیکرٹری صحت پنجاب ،سی او ہیلتھ راولپنڈی اور دیگر حکام ہسپتال عملے کے اس غیر انسانی سلوک کا سختی سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں ،اس ضمن میں جب دیہی مرکز صحت دولتالہ کے انچارج ڈاکٹر امان اللہ سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں کتا کاٹے کی ویکسین کی ضرورت بہت زیادہ ہے جبکہ ہمیں قلیل مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں اور اس وقت ہسپتال میں یہ ویکسین دستیاب نہیں ہے

دولتالہ میں تجاوزات مافیا کا راج،ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں تجاوزات مافیا کا راج،ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ،پیدل چلنا بھی دشوار ،بزرگوں اور خواتین کو شدید زحمت کا سامنا ،انتظامیہ نوٹس لیکر اصلاح احوال کرے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق مین بازار دولتالہ اور مین روڈ دولتالہ کے دونوں اطراف میں جا بجا تعمیر کی گئی یا عارضی طور پر رکھی گئی تجاوزات نے دولتالہ میں ٹریفک کے مسائل میں شدید اضافہ کردیا ہے ،مین روڈ دولتالہ کے اطراف میں ناجائز پارکنگ اور تجاوزات کے باعث اکثر ٹریفک جام رہتی ہے ، مین بازار دولتالہ میں قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول کی بات ہے جبکی پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو گزرنے میں شدید زحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،عوامی حلقوں نے ڈی سی او راولپنڈی اور دیگر انتظامی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ میں تجاوزات کیخلاف اقدامات اٹھا کر دیرینہ مسائل کا خاتمہ عمل میں لایا جائے

آہدی تا ڈہونگ روڈ پر جا بجا بنے غیر قانونی سپیڈ بریکرز نے حادثات میں اضافہ کردیاگیا

دولتالہ(نامہ نگار) آہدی تا ڈہونگ روڈ پر جا بجا بنے غیر قانونی سپیڈ بریکرز نے حادثات میں اضافہ کردیا ،حادثات کے کئی ایک واقعات رونما ہو چکے جبکہ گزرنے والوں بالخصوص بیمار افراد کیلئے شدید مشکلات ،نوٹس لیکر اصلاح احوال کیا جائے ،مکینوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق آہدی تا ڈہونگ روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی طور پر سپیڈ بریکرز بنا دیئے گئے ہیں جن کی وجہ سے نا صرف گزرنے والوں کو مشکل اٹھانا پڑتی ہے بلکہ بیمار لوگوں کو آمد ورفت میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اس روڈ پر ہونے والے حادثات کی شرح میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے اور یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں گزشتہ دنوں ہونے والے حادثات میں دو افراد اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور حادثات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سپیڈ بریکرز کا خاتمہ عمل میں لاکر مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

جواں سال لڑکا اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے ڈونگی ڈیم میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ کا جواں سال لڑکا اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے ڈونگی ڈیم میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا ۔صندل کا رہائشی را جہ دانیال اپنے والد راجہ نواز کے ہمراہ ڈونگی ڈیم پر گیا جہاں وہ کنارے پر نہا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے گیرے پا نیوں میں چلا گیا بتا یا جا تا ہے کہ ڈیم میں پانی کے اندر پتھروں اور خود رو جھاڑیوں میں کائی اور پھسلن ہوتی ہے جو توازن کو خراب کر دیتی ہے اور جو تیرنا نہیں جا نتے وہ ڈوب جا تے ایسا ہی کچھ اس بد قسمت دا نیال کے ساتھ ہوا۔ اسکی نعش نکا ل کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائی گئی جہاں سے لوحقین کے حوا لے کر دی گئی ۔ دانیال کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے ہفتہ کی رات انکے آبائی قبرستان واقع صندل میں سپر د خاک کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین نو رین نے شہر کا اچا نک دورہ کیا


گو جر خان(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین نو رین نے شہر کا اچا نک دورہ کیا اور گراں فرو شوں کو موقع پر ہی بھا ری جر مانے کئے اور انہیں تنبہیہ کی کہ گراں فروشی سے باز آ جائیں آئندہ انہیں جیل بھیجا جا ئے گا انہوں نے 9دو کا نداروں کو 20ہزار رو پے جر مانہ کیا ۔ قبل ازیں سپیل کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر نے بھی 8 گراں فرو شوں کو 25ہزار کے قریب جر مانے کئے

ڈی آئی جی لا ہور شہزاد انور کے بھائی فہیم کار حادثہ میں جاں بحق ہوگے


گو جر خان(نامہ نگار )ڈی آئی جی لا ہور شہزاد انور کے بھائی فہیم انوار اپنی کار پر راولپنڈی سے لا ہور جا رہے تھے کہ مسہ کسول کے قریب حا دثہ کا شکار ہو کر جا ں بحق ہو گئے انکی کار ایک منی ٹرک مزدا کے ساتھ ٹکرائی ۔ ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان اشتیاق چیمہ نے بتا یا کہ وہ کار میں اکیلے تھے اور کار خود ڈرائیو کر رہے تھےْ ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کمانڈنٹ سہالہ پو لیس کا لج،سی پی او راولپنڈی اور ایس پی سپیشل برانچ موقع پرپہنچ گئے۔ رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

گوجرخان، اندرون شہر ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا


گو جر خان(نامہ نگار ) رات گئے اندرون شہر ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ گھر کی با لائی منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آ سمان سے باتیں کر نے لگے ۔ تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کے پائپ وہاں تک پہنچانے میں کا فی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ آتشزدگی ولے گھر سے ایک زور دار دھماکے کی آ واز بھی سنی گئی ۔بتا یاجاتا ہے کہ آگ اشرف صراف کے گھر لگی جسے پھیلنے سے روک دیا گیا آخری اطلاعات آنے تک آگ پر کا فی حد تک قابو پا یا جا چکا تھا

سکھو شہر تا راولپنڈی روٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا

سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو شہر تا راولپنڈی روٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا، لوگ دور دراز کا سفر طے کرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق قدیم قصبہ سکھو جو تحصیل گوجرخان کی انتہائی اہمیت کی یونین کونسل ہونے کے ساتھ ساتھ قدیمی کاروباری مرکز بھی سمجھا جاتا ہے، گزشتہ حکومتوں کی مسلسل چشم پوشی کے باعث اس قدیم قصبہ میں راولپنڈی روٹ کی کوئی ٹرانسپورٹ نہ ہے، جس کی وجہ سے سکھو شہر اور نواحی علاقہ جات کے عوام کی کثیر تعداد جو راولپنڈی اسلام آباد و دیگر بڑے شہروں میں ملازمت کرتی ہے لیکن ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو دور دراز کا سفر طے کرکے چکوال روڈ یا پھر گوجرخان کا رخ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہاں سے راولپنڈی اسلام آباد کی ٹرانسپورٹ مہیا ہوسکے، دور دراز کا سفر طے کرتے عوام اور بالخصوص ملازم طبقہ کا آدھا دن گزر جاتا ہے، جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، اہلیان علاقہ اراکین اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سمیت مقامی منتخب قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھو شہر سے راولپنڈی اسلام آباد تک کا روٹ جاری کرکے ٹرانسپورٹ کا آغاز کیا جائے اور سکھو شہر کے پرانے راولپنڈی اڈے کو بحال کیا جائے، تاکہ اہلیان علاقہ دور دراز کے سفر کی کوفت سے بچ سکیں اور بہترین سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی خود ساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ۔ چوہدری ندیم الفت

کلرسیداں (پرویز وکی سے )رمضان کی آمد کے ساتھ ہی خود ساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ۔ چوہدری ندیم الفت تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مفاد پر ست ٹولے متحرک ،گوشت ،مرغی ،اورفروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی چوہدری ندیم الفت نے کہا کہ قصائی برادری نے کلرسیداں کو ہائی جیک کیا ہوا ہے اور جب دل کرتا ہے اپنی مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اور تول میں بھی ہیرا پھیری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کلرسیداں سے میں چھوٹا گوشت 900اور بڑا گوشت 400جبکہ قیمہ 500روپے فروخت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی قصائی سے ریٹ پوچھو تو وہ بدتمزی کو آ جاتا ہے اسی طرح فروٹ والوں کا بھی یہی حال ہے فروٹ کی قیمتیں اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اگر غلطی سے کو ئی غریب لے بھی لے تو چند دوکاندار ایسے ہیں جو گندا فروٹ ڈال دیتے ہیں اورپوچھنے پر بدتمزی کرتے ہیں ۔ چوہدری ندیم الفت نے کہا کہ میونسپل کیمٹی کلرسیداں کے چیرمین شیخ عبدالقدوس،اے سی کلرسیداں ۔ٹی ایم اے کلرسیداں۔فوڈ کے نمایندوں سے فوری درخواست ہے کہ اپنے علاقے میں لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکیں ۔ اور فوری طور پر ایکشن لیا جائے

مسلم لیگ (ن)سے بےء وفائی کرنے والے راجہ عرفان عزیزکی کوئی حثیت نہیں،سید علی اشعر کاظمی

دولتالہ(نامہ نگار) یونین کونسل سید کے چیئر سید علی اشعر کاظمی کا کہنا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص تحصیل گوجرخان کے مدبر اور قابل احترام قائد ہیں ان کی طویل سیاسی خدمات شرافت اور ایمانداری سے مزین ہیں ان کیخلاف کیا جانے والا پراپگینڈا بے بنیاد ہے ،ان کے توسط سے تحصیل گوجرخان میں ان گنت ترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اہلیان تحصیل گوجرخان ان کا بے حد احترام کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کے جانے سے مسلم لیگ ن اور راجہ جاوید اخلاص کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،انہوں نے حکومت کے5سال مکمل کرنے کے بعد جس انداز میں پارٹی اور قیادت سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اس سے مفاد پرستی صاف نظر آ رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام ابن الوقت سیاستدانوں اور مفاد پرست عناصر کو سختی سے مستردکریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے

خطہ پوٹھوار کی بزرگ روحانی شخصیت بابا شہید بادشاہ کے عرس مبارک کی تقریب


مندرہ ( سید ساجد نقوی )کلیام اعوان کے نواحی گاؤں کھائی اعوان میں خطہ پوٹھوار کی بزرگ روحانی شخصیت بابا شہید بادشاہ کے عرس مبارک کی تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی تقریب کی صدارت سجادہ نشین سائیں ظہور احمد نے کی جبکہ تقریب میں پیر سید تنویر حسین شاہ ہمدانی اور سید مقصود شاہ ہمدانی نے خصوصی طور پر شرکت کی نقابت کے فرائض سیاسی راہنما چوہدری نوید نے ادا کیے تقریب سے علامہ منیر عباس چشتی خطیب اعظم اسلام آباد نے اپنے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا اکرام کے آستانے رشد و ہدایت کا منبع و سر چشمہ ہیں نگای ولی میں اتنی تاثیر ہویے ہے کہ ہزاروں لوگوں کی تدیر بدل جاتی ہے اور ان مزارات سے اخلاص و محبت کا درس دیا جاتا ہے اور جو اولیاء اکرام سے اپنی عقیدت و محبت کرتا ہے اللہ اسکی عزت میں اضافہ کرتا ہے اس موقع پر گاؤں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت انکل محمد رمضان نے شرکت کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا واضح رہے کہ بابا شہید بادشاہ کا عرس منانے کی روایت ہر سال گندم کی کٹائی کے بعد تقریباً 150سالہ پرانی ہے تقریب کے آخر میں عالم اسلام اور پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور سجادہ نشین سائیں ظہور کی طرف سے عرس کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا

کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے


راولپنڈی (نمائندہ راول نیوز)سٹی پولیس آفیسر، راولپنڈی افضال احمد کوثر کا اردل روم کا انعقاد ، اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر، راولپنڈی افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ دوران اردل روم مختلف مقدمات اور شعبہ جات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تھانہ رتہ امرال کے مشہور خاتون ٹیچر قتل کیس میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے SHOتھانہ رتہ امرال انسپکٹر زمان رضا کو 50ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ،ASIذکاء اللہ کو مبلغ25ہزار روپے، ASIوقار احمد کو مبلغ25ہزار روپے، عبید علی ہیڈ کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عرفان مشتاق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عثمان بشیر کانسٹیبل کو 10ہزار روپے اور عتیق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا۔ تھانہ ایئر پورٹ کے مقدمہ نمبر258/18بجرم302/397ت پ میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے SHOاحسن تنویر کیانیSIکو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا۔ تھانہ گنجمنڈی سے قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں ملوث فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے صلہ میں SHOتھانہ رتہ امرال ریاض احمدSIکو مبلغ50ہزار روپے ، محمد شہباز SIکو 10ہزار ورپے ، محمد الیاسSIکو10ہزار روپے، مظہر حنیف قادری ASIکو 5ہزار روپے اور محمد اخترT/ASI، تصدق حسین LHC، امتیاز حسین HC، یاسر نعمان HC، منظور ناصر کانسٹیبل ، محمد افضل کانسٹیبل، سمیر مقبول کانسٹیبل ، شعیب احمد کانسٹیبل کو مبلغ2ہزار روپے فی کس انعام دیا۔ اس موقع پر سی پی او ، راولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُن کو انعام سے نوازا جائے گا۔ تقسیم انعامات کے وقت ایس ایس پی آپریشنز، راولپنڈی محمد بن اشرف بھی سی پی او ،راولپنڈی کے ہمراہ موجود تھے

error: