گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: May 20th, 2018

گو جر خان میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، را جہ پر ویز اشرف 

گوجرخان (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گو جر خان میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے جسے روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے رئیس آف جنڈ گجراں چو ہدری ذولفقار اور پی پی پی گلیانہ کے را ہنما طارق قریشی سے ملا قات کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں نواز شریف نے ملکی معیشت کا جنازہ ہی نہیں نکا لا بلکہ ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیاہے ۔اب انہوں نے ملک سالمیت کے خلاف بھی ایسے بیا نات دینے شورع کر دئے ہیں جو بحثیت وزیر اعظم انکے علم میں آئے اورجنہیں اپنے تک رکھنے کا انہوں نے حلف اٹھا یا تھا ۔ پر ویز اشرف نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نواز شریف نو کھلاہٹ کا شکار ہیں اور میں نہیں تو کوئی اور بھی نہیں کی کیفیت کا شکار ہیں مگر انہیں ملکی مفا دات کا لحاظ رکھنا چاہیے وہ یہ بات زہن نشین رکھیں کہ یہ قوم سب کچھ بھلا سکتی ہے مگر وطن عزیز کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتی اور وطن کے بارے میں ہرزہ رسائی کر نے والوں کا آ خر وقت تک پیچھا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پا نچ سالوں میں گو جر خان کئی دہا ئیاں پیچھے چلا گیا میرے شروع کئے گئے منصو بوں پر جان بو جھ کر تا خیری حر بے استعمال کئے گئے یا ختم کر دئے گئے ۔ اس موقع پر چو ہدری ذولفقار نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ گذشتہ انتخا بات کے ازالہ کے انتظار میں ہیں وہ پرویز اشرف کو بھا ری اکثریت سے کا میاب بنائیں گے طارق قریشی نے کہا کہ پرویز اشرف کے وزیر اعظم بننے سے گو جر خان کی دنای میں پہچان ہو ئی اور عزت میں اضافہ ہوا اب ہم ایک بار پھر انہیں بھا ری اکثریت سے منتخب کریں گے

ماضی میں گو جر خان کے ساتھ سو تیلی ماں کا سا سلوک کیا گیا،را جہ عبدالغفور کیانی 

3

گوجرخان (نامہ نگار)سابق سٹی ناظم اور ممتاز سیاسی را ہنما را جہ عبدالغفور کیانی نے کہا ہے کہ گو جر خان کے لوگوں کے ساتھ ن لیگ اور پی پی پی نے جو سلوک کیا وہ سب کو معلوم ہے ن لیگ تیس سال سے بر سر اقتدار ہے جبکہ پی پی پی کے وزیر اعظم اور وزیر کا تعلق بھی گو جر خان سے تھا مگر گو جر خان کے ساتھ سو تیلی ماں کا سا سلوک کیا گیااب ان محرو میوں کا ازالہ ہو نا چاہیے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سکھو روڈ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جس نے نوید اشرف کی قیادت میں ان سے ملا قات کی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں سیاستدانوں کے درمیان اندور و بیرون ممالک محلات بنانے اور بنک بیلنس بڑھا نے کی دوڑ لگی ہو ئی ہے جبکہ دو سری جانب غریبوں کی عزتیں اور عصمتیں نیلام ہو رہی ہیں اورہسپتالوں میں تڑپتے مریض دوائیں نہ ملنے سے دم توڑ رہے ہیں مسلم لیگ ایک نظریہ اور ایک مقصد لے کر میدان سیاست میں آئی تھی اورا س نے قیام پاکستان کا عظیم مقصد حاصل کیا مگر بعد میں آ نے والوں نے اسے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور آج وطن عزیز کی جو حالت ہے سب کے سامنے ہے۔ عبدالغفور کیانی نے کہا کہ گو جر خان کے عوام آمدہ انتخا بات میں ان لو گو ں کو مسترد کر دیں جنہوں نے گو جر خان کے عوام کی خواہشات کو کچلا اور انہیں جد ید سہو لیات سے محروم رکھا۔

چو ہدری نثار علی خان مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی رہیں گے،را جہ طا ہر اکبر کیا نی


گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ طا ہر اکبر کیا نی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چو ہدری نثار کو انتخا بی کمیٹی کا ممبر بنا کر مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے جو روزانہ انکے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تاریخیں دیتے تھے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں ایک انتہا پسند طبقہ انتشار پھیلا کر پارٹی میں دھڑے بندی کرا نے کا خوا ہاں رہا ہے جسکو پا رٹی مفا دات سے زرہ برا بر دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کو اس وقت وفا دار اور ذمہ دار ساتھیوں کی آ ج اشد ضرورت ہے اور چو ہدری نثار کے با رے میں سب جا نتے ہیں کہانہوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے با رے میں کتنی قر با نیاں دیں۔ اور کتنے مشکل وقت میں انکا ساتھ دیا ۔ اگر انکی مثبت سوچ کے مطا بق اقدا مات لئے جا تے تو شاید ہم اتنے مصا ئب کا شکار نہ ہو تے ۔طا ہر کیا نی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پا رٹی کے سچے وفا دار سامنے آئیں اور پا رٹی میں مو جود انتہا پسندوں سے پارٹی بچائیں۔ چو ہدری نثار روز اول سے مسلم لیگی ہیں اور مو جو دہ حا لات میں مسلم لیگ کو انکی اشد ضرورت ہے پارٹی انکی خدمات سے استفادہ حاصل کر کے مو جو دہ بحرانوں سے نکل سکتی ہے ایک طر ف پارٹی کے راہنماؤں پر مختلیف قسم کے الزا مات سامنے آ رہے ہیں اور نیب متحرک ہے مگر چو ہدری نثار کا قوم و فعل سب کے سامنے ہے انکے مخالفین بھی انکے کلین ہو نے کی گواہی دیتے ہیں

تمام تر سیا ست عوامی وزیر اعظم نواز شریف کے گرد گھو م رہی ہے،محترمہ شا زیہ سلطا نہ بٹ 

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن (ویمن ونگ)ضلع راولپنڈی کی جنر ل سیکر ٹری محترمہ شا زیہ سلطا نہ بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی تمام تر سیا ست عوامی وزیر اعظم نواز شریف کے گرد گھو م رہی ہے ان پر جتنے بھی الزا مات لگائے جائیں اور جتنا بھی میڈیا ٹرائل کیا جائے تما م تجزیئے اور تما م تر رپو رٹس انہی کو عوام کا مقبول لیڈر قرار دیتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ووٹ کی پر چی کی بات کی ملکی معیشت کو مستحکم کیا،قو موں کی برا دری میں ملک کا نام بلند کیا،ملک کا اعتبار اور ساکھ بنائی اور ملک سے توا نائی کا بحران ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری، عمران خان اورطا ہر القادری جتنا زور لگا لیں انکی سازشیں تو کا میاب ہو سکتی ہیں مگر وہ نواز شریف کی مقبو لیت کم نہیں کر سکتے بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے شا زیہ سلطانہ نے کہا کہ اب بھی اگر کسی میں دم خم ہے تو وہ نواز شریف کے مقابلہ میں ملک کے کسی بھی حصہ میں جلسہ کر کے دیکھ لے ۔ عمران خان نے لا ہور میں جلسہ کیا اور اسکے لیے لو گ کے پی کے کی حکومت نے بھیجے جبکہ نواز شریف کے کے پی کے میں جلسے تاریخ ساز ثا بت ہو ئے ۔

مفا داتی قوتوں اور عوام کے ما بین جنگ فیصلہ کن مر حلے پر آ چکی ہے،مرزا نعیم احمد

گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے را ہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی مرزا نعیم احمد نے کہا ہے کہ اب مفا داتی قوتوں اور عوام کے ما بین جنگ فیصلہ کن مر حلے پر آ چکی ہے اور کسی کو شک نہیں رہنا چا یئے کہ جیت عوام کی ہو گی عمران خان نے کر پشن کے خلاف تا ریخی جنگ لڑی اور اب قوم میں کرپشن کے خلاف آگہی اور شعور پیدا ہو گیا ہے اب جو کرپشن کر ے گا اسے عوامی نفرت کا سامنا کر نا پڑے گا انکی اسی جدو جہد کا باعث باریاں لگا نے کا عمل ختم ہوا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم یو نین کو نسل کونتریلہ نوید سجاد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا مرزا نعیم نے کہا کہ اب کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ آمدہ انتخا بات میں پی ٹی آئی بھا ری اکثریت کے ساتھ بر سر اقتدار آئے گی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے انہوں نے کہا کہ کارکن اب زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عمران خان کا پیغام گھر پہنچا نے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں اور مخالفین کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھیں پی پی پی اور ن لیگ والے بو کھلاہٹ کا شکار ہیں اور بے بنیاد الزا مات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر نے کے تمام پتھکنڈے آ زمائیں گے ۔ جسکا توڑ ہماری صاف ستھری اور سچ پر مبنی سیاست ہے

میرا جینا مرنا راجہ جاوید اخلاص کے ساتھ ہے، راجہ امیر کاظم

دولتالہ (نامہ نگار)چیئرمین یوسی کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا راجہ جاوید اخلاص کے ساتھ ہے سیاست میں کچھ اصول ہوتے ہیں اور جس کے اصول نہیں ہوتے وہ سیاست دان نہیں ہوتاوہ مفاد پرست ہوتا ہے راجہ جاوید اخلاص نے ہر معاملے میں میرے ساتھ تعاون کیا ہے، میرے پاس ایسا کوئی جواز نہیں کہ میں ان سے اپنے رستے جدا کر لوں میری یونین کونسل میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے تجویز ہوئے تھے وہ سب کے سب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پورے ہوئے ویسے بھی میرا تعلق احسان فراموش گھرانے سے نہیں ہیمیں مسلم لیگی تھا، اور مسلم لیگی ہی رہوں گاکسی اور پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتااس پارٹی نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے راجہ جاوید اخلاص نے ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کیا ہے

ترقی کے دور میں ڈھوک گل بنیادی سہولیات سے محروم

جاتلی (نامہ نگار)ترقی کے دور میں ڈھوک گل بنیادی سہولیات سے محروم حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ڈھوک گل بنیادی سہولیات سے محروم ہے چاہیے وہ گلیاں ہوں۔نالیاں ہوں یا سکول ہو عرصہ دراز سے محروم ہے عوام کا کہنا ہے حکومت ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے تقریبا 45 گھروں پر مشتمل یہ گاؤں بارش کے دنوں میں اردگرد کے گاؤں سے زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے مریضوں کو ہسپتالوں تک لے کر جانا محال ہو جاتا ہے گلیاں کھڑا پانی ڈینگی اور دوسرے وبائی امراض پھیلا رہے ہے عوامی حلقوں کا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مسلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا یو سی آہدی ،راماں اور نڑالی کا دورہ 

دولتالہ (نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا یو سی آہدی ،راماں اور نڑالی کا دورہ مرحومین کے لئے مغفرت کی دعائیں لواحقین سے تعزیت اور صبرو جمیل کی دعا کی تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا یو سی آہدی،راماں اور نڑالی کا ہنگامی دورہ موضع رئیاں میں ممتاز شخصیت چوہدری طالب ،ڈہونگ میں محمد اسماعیل خالد،عبدالستار ، تراٹی میں جنرل کونسلر حسن اختر راجہ کی دادی جان اور ڈہوک بدہال میں ملک محمد شفیق کی بہو اور ملک قاسم منا کی بھانجی کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس ،مرحوم کے درجات کیبلندی اور مغفرت کی دعا اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی

سید قیصر علی شاہ گو جر خان بار ایسو سی ایش کے انفارمیشن سیکر ٹری مقرر 

گوجرخان (نامہ نگار)گو جر خان بار ایسو سی ایش کے صدر اورنگ زیب مغل اور جنرل سیکر ٹری مرزا ارشد محمود نے سید قیصر علی شاہ کو بار کا انفارمیشن سیکر ٹری مقرر کیا ہے جسکا با قاعدہ نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے ۔ ایک سادہ تقریب میں نو ٹیفکیشن قیصر شاہ کے حوا لے کیا گیا ۔

ڈیموں پر لو گو ں کے نہا نے پر مکمل پا بندی عائد کی جائے 


گوجرخان (نامہ نگار)تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے موقع پر گو جر خان کے ارد گرد ڈیموں پر لو گو ں کے نہا نے پر مکمل پا بندی عائد کی جائے اور تین ماہ کے لیے سیکورٹی لگا دی جا ئے ان خیا لات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت خوا جہ قیصر فاروق نے کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال انہی دنوں میں متعدد نو جوان ڈیموں میں ڈوب کر جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے جن میں گو جر خان کے تا جر انجم بٹ کا جواں سال بیٹا بھی شامل ہے اور اسی طرح کل صندل کا جواں سال لڑکا دانیال ڈو نگی ڈیم میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا خواجہ قیصر نے کہا کہ گو جر خان کی مقامی انتظامیہ کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ دا ریاں نبھانی چاہیں۔ میری اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدا مات کر کے ہمارے بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

خرم نواز گنڈا پور کی حرکتوں سے پورے پاکستان کی نظریں شرم سے جھک گئی

قاضیاں(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے کہا کہ خرم نواز گنڈا پور کی حرکتوں سے پورے پاکستان کی نظریں شرم سے جھک گئی کہاں ہے طاہر القادری کا اسلام اور انسانی حقوق ،طاہر القادری دوسروں کو تو خواتین کے احترام اور انسانی حقوق کا درس دیتے ہیں لیکن اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری خرم نوا زگنڈا پور کی حرکتوں کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا جس سے طاہر القادری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے عوام کے فنڈز سے قائم ہونے والے دارالقران ہوسٹلز میں خواتین کے ساتھ ایسا رویہ قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

قاضیاں(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا مہنگائی کے طوفان سے غریب آدمی کے لیے افطاری کا سامان خریدنا بھی ناممکن ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں منافع خور وں نے منڈیوں میں ا شیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر رکھا ہے اور حکومت دیہاڑی دار مزدور کے خلاف کاروائیاں کرنے میں مگن ہے اور اصل منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جن کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیااُ نہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوارو ں کو عبرت ناک شکست کا سامناکرنا پڑئے گا عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے ان کا احتساب کریں جو لیڈر پانچ سال صرف اقتدار کے مزلے لوٹنے میں مصروف رہے اُنہیں اب عوام کے کٹہرے میں پیش ہونا پڑئے گا

تحریک انصاف کے امیدوار ملک بھر سے کلین سوئپ کریں گے، راجہ سجا د بشیر

قاضیاں(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات 2018میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک بھر سے کلین سوئپ کریں گے عمران خان پاکستانی عوام کے خوابوں کی تعبیر ہیں عوام موجودہ حکمرانوں کے کھوکھلے دعوؤں سے بیزار ہو چکے ہیں جنرل الیکشن میں عوام کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی قاضیاں کے صدر راجہ سجا د بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کریں گے عوام جان چکے کہ زرداری نواز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں عام انتخابات میں عوام زرداری نواز کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے راجہ سجاد بشیر نے کہا نااہل حکمرانوں کی پالیسوں کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور بے روز گاری کی انتہا ہے غریت اور بے روز گاری سے تنگ نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے ناہل حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا عوام کے لئے کچھ نہیں کیا نااہل حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی اجیران کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات ملے عمران خان واحد امید کی کرن ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں نااہل لیگی مسلط قیادت نے کوئی میگا پروجیکٹ نہ لگا سکے اس کی واضع مثال ہے کہ ان کے اپنی یوسی کے چیئرمین ان سے اپنی راہیں جدا کر چکے راجہ سجا د بشیر نے کہا کہ گوجرخان میں تبدیلی کی ہوا چل چکی عوام میں شعور اجاگر ہو چکا عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کلین سوئپ کریں گے

راجہ عرفان عزیز کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں


قاضیاں(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور نے کہا کہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عرفان عزیز کو پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے میں اپنا بھرپور رول اد اکریں گئے ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اب انشااللہ شکست ان کا مقدر بنے گئی اور آمدہ الیکشن میں مخالفین کو پیپلزپارٹی کے اُمیدوار ٹف ٹائم دیں گئے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی اور اربوں ،کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے یہی وجہ ہے کہ آج سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان میں مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں اور لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو راجہ پرویزاشرف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور انشااللہ آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی گوجرخان سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کرئے گئی

سردار غلام عباس کے پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی تک معاملات طے نہیں ہوسکے


ڈھڈیال( ریاض بٹ)مسلم لیگ (ن) کو خیر آبا دکہنے کے بعد سردار غلام عباس کے پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی تک معاملات طے نہیں ہوسکے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے سردار غلام عباس خان کی ڈیمانڈ پوری کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سردارغلام عباس خان کی پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی بات بنتے نظر نہیں آرہی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی سردار غلام عباس سے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کے دوران سردارغلام عباس نے این اے64اور پی پی23کے ٹکٹ کی ڈیمانڈ کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اپنے رابطہ کاروں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ سردار غلا م عباس خان کو صرف ایک سیٹ پر ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سردار غلام عباس کی جانب سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ پی پی23پر سردار آفتاب اکبر کو ایڈجسٹ کیا جائے اور و ہ این اے64پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑسکتے ہیں اور یہاں پی ٹی آئی ان کی حمایت کرے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان موجودہ صورت حال میں بھی سردار غلام عبا س کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے اور اب بھی وہ صرف چند سرکردہ رہنماؤں کی وجہ سے کچھ لچک دکھارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز این اے64پر راجہ یاسر سرفراز کی نامزدگی چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کا اعلیٰ قیادت پر دباؤ پر ہے کہ این اے64پر کسی صورت میں کوئی سمجھوتہ یا ایڈجسٹمنٹ نہ کی جائے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان میں موجودہ تاخیر انہی معاملات کا طے نہ ہونا ہے۔فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ سردار غلام عباس کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا سردار غلام عباس خان سے رابطہ ،پارٹی میں شمولیت کیلئے باضابطہ دعوت دے دی 


ڈھڈیال(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا سردار غلام عباس خان سے رابطہ ،پارٹی میں شمولیت کیلئے باضابطہ دعوت دے دی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ اور دیگر نے سردار غلام عباس سے رابطے کیے ہیں اور انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت اور انہیں ان کی سیاسی حیثیت کے مطابق مقام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سردار غلام عباس خان نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو کیا جواب دیا ہے ۔یادرہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی سردار غلام عباس خان کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی

پی ٹی آئی کے کارکنان نے حلقہ این اے 64سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے راجہ یاسر سرفراز پر دباؤ بڑھا دیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے کارکنان نے حلقہ این اے 64سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے راجہ یاسر سرفراز پر دباؤ بڑھا دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ راجہ یاسرسرفراز جو الیکشن میں حصہ نہ لینے یاپی پی 21پر انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے تھے کارکنان نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان پر حلقہ این اے64سے الیکشن لڑنے کیلئے دباؤ میں اضافہ کردیا ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اگر راجہ یاسر سرفراز نے این اے64سے انتخاب نہ لڑا تو اس سے کارکنا ن کے مورال کو شدید دھچکا لگے گا اور گزشتہ پانچ سال کی محنت رائیگاں ہو جائے گی ۔ ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ راجہ یاسر سرفراز کو ہر صورت میں حلقہ این اے64میں لایا جائے گااور ان کی کامیابی کو یقینی بنایاجائے گا۔

error: