گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: May 21st, 2018

میاں محمد نواز شریف محب وطن قائد ہیں،راجہ محمد جاوید اخلاص،راجہ شوکت عزیز بھٹی

دولتالہ (نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف محب وطن قائد ہے سابق وزیر اعظم پاکستان کے ملکی سلامتی بارے حالیہ بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ملک میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری لا کر ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے والے شخص کو غدار کہنا سر ا سر نا انصافی ہے 5سالہ دور اقتدار میں موجود حکومت نے 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ،سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر وطن عزیز کو معاشی قوت بنایا ،تحصیل گوجرخان پر برسر اقتدار رہنے والے سابقہ عوامی نمائندوں نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کیے آج بھی 263منصوبے نیب میں زیر التواء ہیں ہمارا دامن صاف ہمارا ماضی بے داغ ہے اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ مجھ پر میری ٹیم پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں عوام کو پیسہ صاف شفاف انداز میں خرچ کیا پوائنٹ سکورنگ کے لیے نہیں سیاست نہیں کرتا عوامی خدمت کے جذبہ میری سیاست کا اولین منشور ہے گزشتہ40سالوں سے میدان سیاست میں موجود ہوں ان شاء اللہ آئندہ بھی گوجرخان نے عوام نے موقع دیا تو خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے ناٹہ موہڑہ میں مسلم لیگی رہنما راجہ ناصر عباس اور راجہ ریاض کے زیر اہتمام منعقدہ سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ ،چیئرمین یو سی دولتالہ سید قلب عباس،چیئرمین آہدی محمد خان بھٹی ،چیئرمین سکھو چوہدری ابرار سرور،چیئرمین دولتالہ ٹو چوہدری جمشید علی ،چیئرمین کرنب الیاس یحیٰ فیض ،وائس چیئرمین چوہدری ظفر محمود،وائس چیئرمین شیخ سعید احمد ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز،چوہدری شاہد محمو د،راجہ تصور حسین،سمیت بڑی تعداد میں مقامی مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان موجود تھے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف عوام اور ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں انکا دست و بازو بننا ہو گا آئندہ الیکشن میں عوام ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں قبل ازیں دولتالہ کا ناٹہ موہڑہ تعمیر ہونیوالی سڑک کا افتتاح کیا گیا

ن لیگ کی سیاست کا یہ آ خری عشرہ ہے،را جہ طارق کیانی


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور حلقہ این اے 60سے قومی اسمبلی کے امیدواررا جہ طارق کیانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست کا یہ آ خری عشرہ ہے انہوں نے ملک کو ایک سیسای جماعت کی حیثیت سے نہیں بلکہ وائسرائے کی طرح چلا یا جسکی وجہ سے انکی جماعت عوام میں جگہ نہ بنا سکی ن لیگ ہمیشہ اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئی مگر اقتدار کا اتنا طویل تجربہ ہو نے کے با وجود انہوں نے ملک اور اداروں کو تباہ و بر باد کر کے رکھ دیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پارٹی کار کنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جنہوں نے ان سے را جہ یا سر آف کر سال کی قیادت میں ملا قات کی طارق کیانی نے کہا کہ ملک کو مو جو دہ دلدل دے نکا لنے کے لیے عمران خان کے وژن کے علاوہ کو ئی حل نہیں ہے کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر کے رکھ دیا ہے اور اس کلچر کو صرف عمران خان ہی ختم کر سکتے ہیں کیو نکہ وہ خود مسٹر کلین ہیں انہوں نے کہا کہ میرٹ پر دئے گئے عدالتی فیصلے سے مشتعل سابق وزیر اعظم اب کسی ادارے کو منظم نہیں دیکھنا چا ہتے اور سب کچھ تہس نہس کر نے کے در پے ہیں۔ اپنی اس ضد میں انہوں نے ملکی مفا دات کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے ایک ہفتہ بعد ما رشل لا کی چھتری میں بننے والی ن لیگ تتر بتر ہو جا ئے گی اور نواز شریف کا کو ئی نام بھی نہ ہو گا داستانوں میں ۔ طا رق کیانی نے کہا کہ آ مدہ انتخا بات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخا بات ہیں عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چا ہتے ہیں سر کا ری ملازمین کے ذریعے جلسے کر نے والوں اور ضمنی انتخا بات میں سر کا ری وسائل اور سر کا ری مشینری استعمال کر نے والوں کو پتہ اس وقت چلے گا جب انکی حکومت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 60کے عوام کے پر زور اسرار پر میدان میں آئے ہیں کیو نکہ اس حلقہ میں کیا نی برادری ایک بڑی برا دری ہے جنکا پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ تعلق اٹوٹ انگ ہے میں نے اپنی اس برا دری کے اصرار پر اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اگر پا رٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تو کا میابی کے امکا نات سو فیصد ہیں

ملک میں اجارہ داری کی سیاست کرنے والوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثرنے کہا ہے کہ ملک میں اجارہ داری کی سیاست کرنے والوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،اب یہ آخری ڈگمگوں میں ہے ،کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ،ملک کی معاشی حالت کو بگاڑ کر ذاتی مفاداٹھائے گئے اس فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے قائد عمران خان نے جو تحریک چلائی اب عوامی طاقت کی بدولت چٹان کی طرض مضبوط بن چکی ہے ،آئندہ انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہوگی وہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف یوسی مطوعہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں چوہدری عرفان امتیاز، چوہدری خرم ،چوہدری عارف، چوہدری لیاقت اقبال کے زیراہتمام مطوعہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے میٹنگ میں مطوعہ کی مختلف شخصیات حاجی فیاض اظہر محمود راجہ قیصر حاجی حمید چوہدری بنارس شاہد اقبال آصف محمود نایئک نذیر ظہیر اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یوتھ ہی تحریک ا نصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یوتھ ہی مل کر پاکستان میں تبدیلی کی لائے گی انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا آج پوری قوم ان سے تنگ اور مایوس ہیں اس نظام کو بدلنا ہے اور قائد عمران خان کو آگے لانا ہے ، اس موقع پر راجہ آصف راجہ واجد راجہ عدنان چوہان زرق عباس خاور عباس اور دیگر احباب بھی کثیر تعداد میں موجود تھے قائدین نے چوہدری عرفان امتیاز کا پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا

دولتالہ، بجلی کی گھنٹوں بندش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا


دولتالہ(نامہ نگار) گرمی کی حدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شدت آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے زیر انتظام چلنے والے فیڈر میں بجلی کی گھنٹوں بندش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے عملے اور جاتلی گرڈ اسٹیشن کے عملے کی ملی بھگت سے لائن لاسز پر قابو پانے کے لیے بجلی بندش پر عوام سراپا احتجاج لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن رابطہ کرنے والے صارف کو جواب دیا جاتا ہے کہ روات سے مین سپلائی بند ہے جب کہ آئیسکو آفس دولتالہ رابطہ کرنے پر عملے کی پر اسرار خاموشی صارفین بجلی کے منہ چڑھا رہی ہوتی ہے ماہ رمضان المبارک میں سحری افطاری اور تراویح کے اوقات کار میں ٹرپنگ کے باعث عوام کا انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے متعدد بار دعوے کیے جا رہے ہیں کہ 11ہزار واٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کر دی گئی ہے تا ہم بجلی کی بندش کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور عوام کو کہیں بھی ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے موسم سرما میں عوام ہائے گیس پکارتی ہے اور موسم گرما بجلی کا رونا رویا جاتا ہے گزشتہ 5سالہ دور اقتدار میں حکمرانوں نے حقیقی معنوں میں کوئی کام کیا ہوتا تو آج عوام اس مشکلات سے دوچار نہ ہوتے اہل علاقہ ،عوامی سماجی مذہبی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کے حال پر رحم کیا جائے جب کہ ،آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہیسب ڈویژن دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن جاتلی کے عملہ کی ملی بھگت سے لائن لاسز پورا کرنے کے لیے بجلی بندش پر سخت نوٹس لیا جائے

گوجرخان، نا جا ئز منا فع خو رو ں نے جگہ جگہ ریت ، بجری اور مٹی کے ڈھیر

گو جر خان(نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان شہر کے گرین ایریا میں عمارتی سا مان ریت اور بجری کی فروخت اور عمارتی ملبہ پھینکنے سے شہر مزید بد صورت ہو رہا ہے اور بلدیہ گو جر خان کی طرف سے اس عمل کو رو کنے کے لیے کو ئی حکمت عملی تر تیب نہیں دی گئی۔ اس وقت شہر حدود میں جی ٹی رو ڈ کے ساتھ ساتھ ہر طرف نا جا ئز منا فع خو رو ں نے جگہ جگہ ریت ، بجری اور مٹی کے ڈھیر لگا رکھے ہیں جنکی نقل و حر کت کے با عث گند میں مزید اضا فہ ہو تا ہے دو سری طرف شہر میں گرا ئی جا نے والی تمام عمارتوں کا ملبہ بغیر رو ک ٹوک کے گرین ایر یا میں پھینک دی جا تا ہے بلدیہ نے ان کا موں کی رکا وٹ کے لیے کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی ہے اگر چہ تجا وزات اور غیر قانونی اقدا مات کے خلاف بلدیہ گو جر خان میں قوانین بھی مو جود ہیں اور اہلکا روں کی ڈیو ٹیاں بھی لگا ئی گئی ہیں مگر باز پرس نہ ہو نے اور چیک اینڈ بینس کا نظام نہ ہو نے سے بہت زیا دہ خرا بی پیدا ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم معا ملہ کی جا نب تو جہ دیں اور شہر کو صاف ستھرا بنا نے کے لیے عملی اقدا مات کریں

بجلی کی بار بار طویل بندش نے شہریوں کی زندگیاں عذاب بنا دیں

گو جر خان(نامہ نگار)بجلی کی بار بار طویل بندش نے شہریوں کی زندگیاں عذاب بنا دیں اور شدید گر می میں روزہ دار بلبلا اٹھے ۔بجلی کی بندش کا سلسلہ صبح ہی سے شرو ع ہو گیا اور دن بھر جا ری رہا چند لمحوں کے لیے بجلی آتی او پھرگھنٹوں غائب ہو جا تی۔ بجلی کی اس آ نکھ مچولی کے باعث لو گو ں کے قیمتی آ لات بجلی بھی جل گئے ۔ اور تا جروں کے کا روبار بھی بری طرح متا ثر ہو ئے اس سلسلے میں آیئسکو کے مقامی حکام بھی کچھ بتا نے سے قاصر رہے ادھر پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر چو ہدری محمد عظیم اور پیپلزپا رٹی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال نے اپنے الگ الگ بیا نات میں بجلی بندش کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ابھی کل ہی وزیر اعلی بجلی کے بارے میں بڑے بلند بانگ دعوے کر رہے تھے اور مو جو دہ نا کام حکو مت کے سابق اور مو جو دہ وزیر اعظم بھی بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کے تواتر سے دعوے کرتے آ رہے ہیں مگر اتنی زیا دہ لو ڈ شیڈنگ نے رو زہ داروں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں

12جون کو جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ گوجرخان میں افطار ڈنر کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگے


گو جر خان(نامہ نگار) 12جون بمطابق 27رمضان المبارک جماعت اسلامی پاکستان و متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ گوجرخان میں افطار ڈنر کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ عمیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل مورخہ 22مئی شام چار بجے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما قاضی شوکت محمود کے دفتر میں مشاورتی اجلاس ہوگا اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ محمد جواد اور این اے 58سے چوہدری عابد خصوصی شرکت کریں گے مشاورتی اجلاس میں افطار پارٹی کے علاوہ دیگر امور وسیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی

دریالہ خاکی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نہاتے ہوئے برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق


گو جر خان(نامہ نگار) گوجرخان نواحی قصبہ دریالہ خاکی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نہاتے ہوئے برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کی تحت نعش کو نکالا تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی قصبہ دریالہ خاکی کا رہائشی محمد علی ولد راجہ ابرار اپنے دو دوستوں کے ہمراہ قریبی کس میں نہانے کیلئے گیا نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں اس کا پاؤں پتھر میں پھنس گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو نکالا یاد رہے کہ دو دن قبل ڈونگی ڈیم میں بھی ایک جوان لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ڈیم،تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے

حکمران غریب عوام کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی گو جر خان 


گو جر خان(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال، سٹی صدر طا ہر راحیل اعوان،جنرل سیکر ٹری عمران کامی، دیگر را ہنماؤں بلال صغیر منہاس،صدام حسین اور چو ہدری عامر نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹ رہے ہیں دنیا بھر میں تیل سستا ہو رہا ہے مگر مو جو دہ وزیر اعظم جب سے بر سر اقتدار آئے ہیں تب سے کئی بار پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی گیس بیچنے کے حق میں ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب رمضان بازاروں کے ذریعے سستی اور معیاری اشیاء کو عوام کی دیلیز پرپہنچارہی 


ڈھڈیال(نامہ نگار)حکومت پنجاب رمضان بازاروں کے ذریعے سستی اور معیاری اشیاء کو عوام کی دیلیز پرپہنچارہی ہے ۔ اعلیٰ اور معیاری اشیاء کی رمضان بازار کے ذریعے فراہمی حکومت کاعزم ہے ۔ آٹا، چینی ، گھی اور دیگراشیاء پر سبسڈی سے بھی عوام مستفید ہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈھڈیال چوک پر قائم رمضان بازار کے دورہ پر کیا۔ دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ، چیئر مین ضلع کونسل ملک طار ق اسلم ڈھلی ، نائب تحصیلدار چوہدری غلام عباس ، ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا بھی تھے۔ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد نے تمام اسٹالز کا دوہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رمضان بازارکے انچارج چوہدری سبط الحسن گوندل نے انہیں بازار کے متعلق بریفنگ دی۔

چک راجگان اور نواحی بستیوں میں بکری چور پھر سے سرگرم ہو گئے 


چک راجگان(نامہ نگار)بکری چور ایک بار پھر متحرک چک راجگان اور نواحی بستیوں میں بکری چور پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔ گذشتہ دنوں گاوں سے تین بکریاں غائب پائی گئیں۔۔۔چشم دید گواہوں کے مطابق سفید رنگ کی کار میں 2۔3 نوجوان مل کر یہ کام کرتے ہیں۔ الگ تھلگ جگہ پر بکریوں کے پاس گاڑی کھڑی کر کے فورا گاڑی میں ڈال کر بھاگ جاتے ہیں۔ علاقے کے لوگوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے۔ متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس امر کا سد باب کیا جائے اور غریب عوام کو اس نقصان سے بچایا جائے۔

چیئرمینوں کی کسی بھی پارٹی میں شمولیت بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے

چک راجگان(نامہ نگار)چیئرمین کنیٹ خلیل مرزا ارشد اور ان کے ساتھی چیئرمینوں کی کسی بھی پارٹی میں شمولیت بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لگ بھگ دس یو سی چیئرمینوں نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے بغاوت کر دی تھی۔۔ان میں سے راجہ عرفان عزیز چیئرمین یو سی موہڑہ نوری نے دوسرے ہی دن پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ مرزا ارشد ایک مدبر اور منجھا ہوا سیاست دان ہے اور علاقائی چیئرمین مکمل طور پر اس کی حمایت کر رہے ہیں سیاسی حلقوں کے مطابق مرزا صاحب ابھی مزید کچھ وقت لیں گے اور جس پارٹی کی بھی حمایت کریں گے اس کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے اس طرح اگلے چند دن گوجرخان کی سیاست کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں

مقامی انتظامیہ نے نوا حی قصبہ بیول کا دورہ 


گو جر خان(نامہ نگار)مقامی انتظامیہ نے نوا حی قصبہ بیول کا دورہ کیا او ردکانداروں کو اشیائے ریٹ لسٹ سے مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے کیے جبکہ کچھ دکانداروں کو وارننگ دی گئی کہ اگر آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

مجھے انصاف دیا جائے، محمد لیاقت

گو جر خان(نامہ نگار) گوجرخان مانکیالہ مسلم کے 70سالہ رہائشی محمد لیاقت نے اپنے بیٹے عبدالقادر کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی داستان غم سناتے ہوئے کہا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے 16تاریخ کو اپنی بیٹی کے گھر گیا اس نے 45ہزار کمیٹی کی رقم دی کہ بنک میں جمع کرا دیں رقم لے کر گلیانہ موڑ سے رکشہ میں بیٹھا رکشہ میں دوافراد اور بھی بیٹھے تھے چوک گوجرخان کے قریب اترے تو تین افراد پولیس وردی میں مبلوس تھے انہوں نے ہم تینوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور کہا کہ تھانہ چلو لیکن انہوں نے تھانے لے جانے کی بجائے گاڑی دوڑا دی میرے شور کرنے پر انہوں نے زود وکوب کیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا شہر سے باہر گاڑکے قریب پھینک دیا اور 45ہزار اور شناختی کارڈ نکال لیا اس کی درخواست تھانہ میں دی لیکن تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوئی

error: