گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: May 22nd, 2018

مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار


سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر ) پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں سب انسپکٹر شفیق احمد نے چارج سنبھالتے ہی گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ماہ مئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ،منشیات فروشوں سمیت موٹر سائیکل ،گاڑیوں کیخلاف متعدد کاروائیاں کیں پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں میڈیا بریفنگ کے دوران انچارج شفیق احمد، عدنان اقبال ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ ایس ایس پی راولپنڈی ریجن اسرارخان عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی جہلم چوہدری محمد افتخار کی زیر نگرانی شفیق احمد سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال نے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے دوران گشت ایک عدد اشتہاری ملزم اکبر مسیح سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی اور پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو سو سے زائد موٹر سائیکل پولیس تھانہ سوہاوہ میں بند کروائے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو سٹیکرز لگائے اور متعد د کو وارننگ دی جبکہ تین سے زائد عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جو روڈ پر حادثات کا باعث بن رہی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال شفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرینگے اور روڈ پر گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائیگا ۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنا سفر کریں

پی ٹی آئی ضلع چکوال میں اپنے امیدواروں کی لسٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف


ڈھڈیال( نامہ نگار) پی ٹی آئی ضلع چکوال میں اپنے امیدواروں کی لسٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے اور آئندہ چنددنوں میں امیدواروں کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ایک معتبر ذرائع کے مطابق سردار گروپ کے قائد سردار غلام عباس خان پی ٹی آئی میں مختلف سطح پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں لیکن چیئرمین عمران خان نے سردار غلام عباس سے ہٹ کر بھی ضلعی قیادت کو گیم پلان کا ٹاسک دیا ہوا ہے جو آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو پیش کرے گا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق سردار غلام عباس پی ٹی آئی کیلئے آخری آپشن ہوگا۔ علاوہ ازیں پارٹی قیادت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں چوہدری ایازا میر کو ایک غیر سنجیدہ سیاست دان قرار دیا گیا ہے ۔ راجہ یاسرسرفراز ضلع کے تمام متوقع امیدواروں کیلئے اپنی رپورٹ تیار کررہے ہیں اور چیئرمین عمران خان ان کی مشاورت کے بعد چکوال کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دیں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار گروپ سے ابھی معاملات طے نہیں ہوئے جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگی اس بارے میں باضابطہ اعلان جاری کیا جائے گا

راجہ یاسر سرفراز این اے 64کی بجائے پی پی 21سے الیکشن لڑنے کیلئے پرتول رہے 


ڈھڈیال ( ریاض بٹ)پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر اور چکوال کے سینئر رہنما راجہ یاسر سرفراز کے سیاسی میدان میں گھٹنے ٹیکنے کی اطلاعات سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجہ یاسر سرفراز این اے 64کی بجائے پی پی 21سے الیکشن لڑنے کیلئے پرتول رہے ہیں جہاں اس سے قبل چوہدری علی ناصر بھٹی کو ضمنی الیکشن میں نظرانداز کیا جاچکا ہے ۔نظریاتی کارکنوں کو راجہ یاسر سرفراز کی اس حکمت عملی پر خاصی حیرانی ہورہی ہے ۔کارکنان کے مطابق اگر چوہدری علی ناصر بھٹی کو اس دفعہ بھی ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو پارٹی کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔پارٹی کی موجودہ صورت حال پر کارکنوں میں شدید بے چینی ہے اور اگر اس الیکشن میں بھی امیدواروں کی نامزدگی میں غلط فیصلے کیے گئے تو پارٹی کے اندر سخت ٹوٹ پھوٹ ہوسکتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ایک نظریاتی ورکر نے دنیا کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ سیٹ اپ سے مقابلہ کرنا کچھ آسان کام نہیں ہوگا۔ اگر ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے گئے تو شکست پھر پی ٹی آئی کا مقدر ہوگی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو فعال کرنے کیلئے رہنماؤں کو سخت جدوجہد کرنا ہوگی اسی صورت میں ہی پارٹی مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دے سکے گی

قتل یا خود کشی، پو لیس نے نو جوان کی موت کی تفتیش شروع کر دی 


گوجرخان (نامہ نگار)قتل یا خود کشی، پو لیس نے نو جوان کی موت کی تفتیش شروع کر دی ہے نواحی قصبہ چہاری کلیال میں 22سالہ نو جوان احتشام ولد فر زند کی گھر کے ایک کمرے سے نعش کچھ اسطرح برامد ہو ئی کہ اسکے بستر پر 30بور پستول پڑا ہوا تھا اور اس میں سے چلائی گئی گولی کا خول بھی مو جود تھا جبکہ گو لی احتشام کے سر میں لگی تھی ۔ پو لیس نے سرسری تفتیش کے بعد نعش تحصیل ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال گو جر خان پہنچا دی ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق با دی النظر میں یہ خود کشی کا کیس معلوم ہو تا ہے مگر حتمی رائے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی دی جا سکے گی ۔ پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی

بھکاریوں پر تشدد مو ٹر وے پو لیس کے دو پٹرولنگ آ فیسر معطل


گوجرخان (نامہ نگار)غریب بھکاریوں پر تشدد اور سر کاری گاڑی کا حادثہ کر نے پر ہائی وے مو ٹر وے پو لیس کے دو پٹرولنگ آ فیسر معطل کر دئے گئے۔محکما نہ کا روائی بھی شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق مجید مو ڑ گو جر خان پر ایک ٹرک ڈرائیور نے بھکاری خواتین کو اتارا۔ بعد ازاں ٹرک ڈارئیور نے مو ٹر وے پولیس کو شکایت کی کہ انہوں نے میرا مو بائل فون چو ری کر لیا ہے ڈیوٹی پر مو جود پٹرلنگ افسران حبیب اورعامر موقع پر پہنچے اور بھکارنوں پر تشدد شروع کر دیا اسی اثنا میں نواحی آ با دی کے لوگ بڑی تعداد میں مو قع پر پہنچ گئے اور پٹرولنگ افسران کو بھکاری خواتین پر تشدد سے منع کیاتشدد سے ایک خاتون زخمی بھی ہو چکی تھی ۔ اسی اثنا میں معلوم ہوا کہ ہا ئی وے مو ٹر وے کے اعلی افسران مو قع پر پہنچ رہے ہیں جس سے پٹرولنگ افسران بو کھلا گئے اور وہاں سے گاڑی بھگا نے کی کو شش میں پہلے ایک راہگیر پر چڑھا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا پھر انہوں نے سر کا ری گا ڑی گرین ایریا پر چڑھا دی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ اور نئی گا ڑی کا گلا حصہ تباہ ہو گیا ۔ واقعہ کی سر سری انکوائری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوا رٹر بیٹ 5نے کی اور دنوں کی کو تا ہی، غیر ذمہ داری اور اختیارات کے نا جا ئز اختیارات کے بارے میں اعلی حکام کو مطلع کیا جنہوں نے فوری طور پر دو نو ں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دید یا

پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد 


دولتالہ(نمائندہ خصوصی)رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹر شہر یار نے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو بریفنگ دی پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ حاجی احمد نے خصوصی طور پر شرکت کیااس موقع پر ڈاکٹر شہر یار نے کہا کہ پولیو کی وجہ سے اکثر بچے معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں اور اکثر مواقع پر ان بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے پولیوسے بچنے کے لیے صرف اور صرف پولیو کے قطرے پلوانے سے اپنے بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے پوری دنیا میں اس مرض پر قابو پایا جا چکاہے ڈاکٹر شہر یارنے بتایا کہ اس پروگرام کا باقاعدہ مقصد پولیو کے حوالے سے معاشرے کے ہر فرد کو آگاہی فراہم کرنا ہے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو صحت محافظ بننا ہو گا اس کے لیے کمیونٹی کو آگے آنا ہو گا اورمہم کو موثر بنانے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آگاہی مہم شروع کر نے کی ضرور ت ہے

تمام تر قیاتی کا موں کے ٹھیکے میرٹ پر دئے گئے ہیں، حا جی خوا جہ اعجاز 


گوجرخان (نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی حا جی خوا جہ اعجاز نے کہا ہے کہ شہر میں تمام تر قیاتی کا موں کے ٹھیکے میرٹ پر دئے گئے ہیں ،میں اور میرے متعلقہ کونسلرز کے ساتھ مل کر کو شش کی ہے کہ کام اصول و ضوابط اور معیار کے مطا بق ہو ں اس سلسلے میں اس علاقے کے لو گو ں کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں ہو نے والے تمام ترقیاتی کام اعلی اور معیاری ہو ئے ہیں جسکی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں۔ حاجی اعجاز نے کہا کہ تمام منصو بوں پر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے بھی چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی وضع کر رکھا ہے اور وہ خود بھی مو قع پر جا کر گلیوں اور سڑکوں کا معائنہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ کا شہر کے با رے میں وژن بڑا واضع ہے وہ اپنے تمام وعدے وفا کریں گے اور شہر کو ایک جد ید اور خو بصورت بنا کر دم لیں گے۔ شہر کی لائیٹس آن کر نا ہما ری بلدیہ کا شاندار کا رنامہ ہے ہم نے شہر کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدلا ہے

error: