گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: May 26th, 2018

ملک کے سیاسی حا لات کارو باروں کو بری طرح متا ثر کر رہے ہیں،محمد شاہد قریشی


گو جر خان(نامہ نگار ) صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حا لات کارو باروں کو بری طرح متا ثر کر رہے ہیں اور آ نے والے دنوں کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ملک میں سر مایہ کا ری کے امکا نات معدوم ہو رہے ہیں۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعدن لیگ کی حکومت کا پانچ سال پورے کر نا ایک احسن اقدام ہے مگر آ نے والے دنوں کے متعلق ایک انجان سا خوف ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے شاہد قریشی نے کہا کہ میں بر وقت انتخا بات ہو تے ہو ئے دیکھ رہا ہو ں اور نواز شریف سے توقع کر تا ہو ں کہ وہ کوئی ایسا جواز فراہم نہیں کر یں گے جس سے سیاسی درجہ حرارت میں چڑھاؤ آئے اور دو ماہ کے لیے انتخا بات ملتوی ہو ں ۔ شاہد قریشی نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ نا چاہیے کہ انتخا بات میں ایک دن کی بھی تا خیر مسلم لیگ ن کے لیے زہر قاتل ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا فا ئدہ اسی میں ہے کہ خواہ عمران خان ہی کیو ں نہ بر سر اقتدار آئیں مو جو دہنظام چلتے رہنا چا ہیے اور جمہوریت میں معمولی رخنہ ہمیں ایک بار پھر کم از کم ایک دہا ئی پیچھے لے جا ئے گا ۔ زاہد قریشی نے کہا کہ نواز شریف کو یہ نظریہ غلط ثابت کر نا ہے کہ میں نہیں تو کوئی بھی نہیں۔ایسی سوچ نہ صرف انکے لیے بلکہ ملک اور جمہو ریت کے لیے بھی تباہ کن ہے

جاتلی پل کے قریب 32سالہ نوجوان دوب کر ہلاک ہوگیا


جاتلی(نامہ نگار)جاتلی کے قریب پل کے قریب 32سالہ نوجوان دوب کر ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق32سالہ امیر شاہ پٹھان افطاری کے بعد گھر سے گیا اور جاتلی پل کے قریب نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ امیر شاہ کو مقامی ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا

محترمہ مہرین فہیم کو بہترین سول سرونٹ کا اعزاز حاصل کر نے پر مبا کباد 


گو جر خان(نامہ نگار ) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف نے اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان محترمہ مہرین فہیم کو بہترین سول سرونٹ کا اعزاز حاصل کر نے پر مبا کباد دی ہے مہرین فہیم کا نام ان 18اسسٹنٹ کمشنرز میں شامل ہے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ۔ شاہد صراف نے کہا کہ مہرین فہیم اس اعزاز کی مستحق تھیں کیو نکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض احسن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کئے وہ اسکی مستحق تھیں ادھر مہرین فہیم کے آ فس میں بھی افسران اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے انکو آ کر مبارکباد دی

شہر کی 80فیصد سے زاید سٹریٹ لا ئیٹس بحال کر دی گئی ہیں،خواجہ مظہر اقبال


گو جر خان(نامہ نگار ) بلدیہ گو جر خان کی سٹریٹ لائیٹس کمیٹی کے چئیرمین خواجہ مظہر اقبال نے کہا ہے کہ شہر کی 80فیصد سے زاید سٹریٹ لا ئیٹس بحال کر دی گئی ہیں اور جو رہ گئی ہیں انکی بحالی کا کام جا ری ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تکیہ با با رحیم شاہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی رو ڈ کی لائیٹس آن کر نا کو ئی آ سان کام نہیں تھا۔ مگر چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کے تعاون کی بدو لت مجھے کام کر نے میں �آ سانی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی لائیٹس کو آن ہو نے سے رکوانے کے لیے الزام تراشی سمیت ہر حربے آ زمائے گئے مگر میں نے کسی کو خاطر میں نہیں لا یا ۔خواجہ مظہر نے پیشکش کی کہ میرے کام کا آڈت کرا یا جائے اور اگر ایک پا ئی کی کرپشن بھی ثابت ہو جا ئے تو میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمیت سب کونسلرز کو برابر کی سٹریٹ لائیٹس دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بڑی کائیٹس آئیں گی تکیہ با با رحیم کی سٹریٹ 5اور دو سرے مقا مات پر لگائے جائیں گے

گرین ایریاز کو خوبصورت اور کوڑا کر کٹ سے پاک کر نے کا مطا لبہ

گو جر خان(نامہ نگار ) گو جر خان کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے شہر کے گرین ایریاز کو خوبصورت اور کوڑا کر کٹ سے پاک کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی عدم توجہی اور ناقص حکمت عملی کے باعث شہرکے گرین ایریا زمیں عمارتی سا مان ریت اور بجری کی فروخت اور عمارتی ملبہ پھینکنے سے شہرنہ صرف گندا ہو رہا ہے بلکہ لو گو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر شہر میں بلدیہ اپنے علاقوں پر نظر رکھتی ہے روڈز کی کھدائی ہو یا عمارتی سامان کا کچرا سر کاری اراضی میں پھینکنے کا معاملہ بلدیاتی افسران فورا موقع پر پہنچ کر کاروائی کر تے ہیں مگر گو جر خان میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلدیہ گو جر خان کی طرف سے اس عمل کو رو کنے کے لیے کو ئی حکمت عملی تر تیب نہیں دی گئی۔ اس وقت شہر حدود میں جی ٹی رو ڈ کے ساتھ ساتھ ہر طرف نا جا ئز منا فع خو رو ں نے جگہ جگہ ریت ، بجری اور مٹی کے ڈھیر لگا رکھے ہیں جنکی نقل و حر کت کے با عث گند میں مزید اضا فہ ہو تا ہے دو سری طرف شہر میں گرا ئی جا نے والی تمام عمارتوں کا ملبہ بغیر رو ک ٹوک کے گرین ایر یا میں پھینک دی جا تا ہے بلدیہ نے ان کا موں کی رکا وٹ کے لیے کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی ہے اگر چہ تجا وزات اور غیر قانونی اقدا مات کے خلاف بلدیہ گو جر خان میں قوانین بھی مو جود ہیں اور اہلکا روں کی ڈیو ٹیاں بھی لگا ئی گئی ہیں مگر باز پرس نہ ہو نے اور چیک اینڈ بینس کا نظام نہ ہو نے سے بہت زیا دہ خرا بی پیدا ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف اور ٹی ایم او احمد شجاع سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم معا ملہ کی جا نب تو جہ دیں اور شہر کو صاف ستھرا بنا نے کے لیے عملی اقدا مات کریں سڑکیں توڑ نے والوں کے خلاف کا روائی کریں اور عمارتی کچرا بلدیہ کی حدود میں پھینکنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں

رمضان المبارک مستحقین بھا ئیوں کو بھی یاد رکھنا چائے،ر حاجی ملک محبوب حسین 


گو جر خان(نامہ نگار ) انجمن تاجران ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محبوب حسین نے کہا ہے کہ مقدس ماہ رمضان المبارک ہم سے تقاضا کر تا ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کو یاد رکھیں جن کے پاس روزہ افطار کر نے کے وسائل بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہماری آنکھیں صرف ہرا ہرا دیکھتی ہیں اور وہ لوگ ہمیں نظر ہی نہیں آتے جو سفید پو شی کے باعث بھوکے تو رہ لیتے ہیں مگر کسی کے سامنے اپنی زبان تک نہیں کھو لتے انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے لو گو ں کی انا کا خیال رکھتے ہو ئے انکی اسطرح مدد کریں کہ دوسرے ہا تھ کو بھی خبر نہ ہو ملک محبوب حسین نے کہا کہ ہما را خدا پر اعتقاد اتنا مضبوط ہو نا چایئے کہ اسکے اخا مات کو بلا چون چرا تسلیم کریں اور ہمیں غربا و مساکین کا خیال رکھنے کا جو حکم دیا گیا ہے اس پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو ں غربا کو محض دس دس رو پے کے نوٹ دیکر یا آٹے کی تھیلی دیکر فو ٹو بنوا نے کی بجائے انکا حقیقی معنوں میں کیال رکھیں اور انکا درد محسوس کر تے ہوئے انکی بچوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں انہوں نے کہا کہ آ ج ہم عہد کریں کی ہم اپنے دین کی اصل روح کے مطا بق اپنے مستحقین بھا ئیوں کا درد محسوس کر تے ہو ئے ہر طرح سے انکا خیال رکھیں گے اور انکی مدد میں کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ جا ری 


گو جر خان(نامہ نگار ) گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ جا ری ہے یہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوا تھا جو ہنوز جا ری ہے گو جر خان میں لو ڈ شیڈنگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ شہر میں نماز جمعہ کے دوران بھی بجلی بند رہی اور اس شدید گر می میں لو گو ں نے ایک غضبناک صورتحال میں نماز جمعہ ادا کی ۔ ادھر خواتین اور شہریوں کو رمضان المبارک اور روز مرہ کے معمو لات میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ادھر پیپلز پارٹی تحصیل کے صدر حاجی فرخ اقبال نے رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بہت زیا دہ لو ڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مو جو دہ وزیر اعظم روزانہ لو ڈ شیڈنگ خاتمے کا ڈھنڈورہ پیٹتے ہیں مگر عوام ایک عذاب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران رمضان المبارک میں لو ڈ شیڈنگ نہ کر نے کا وعدہ پو را کریں

جو ڈیشل کمپلیکس گو جر خان کے وکلا کی بہت زیادہ ضرورت ہے ،احمد ادریس مرزا ایڈوکیٹ 


گو جر خان(نامہ نگار ) گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکر ٹری احمد ادریس مرزا ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جو ڈیشل کمپلیکس گو جر خان کے وکلا کی بہت زیادہ ضرورت ہے مگر ہما رے ساتھ 2008سے وعدے کئے جا رہے ہیں مگر ہما ری مشکلات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ گو جر خان بار کا داخلی اور خا رجہ را ستہ ایک ہی ہے اگر چہ مزید تین را ستے مو جود ہیں اور رش کے باعث اسکی ضرورت بھی ہے کہ ایک اور داخلی دروازہ کھو لنے میں محض سیکورٹی سٹاف کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بار میں داخلے کے لیے وکلا اور سائیلین کو ایک ہی را ستہ استعمال کر نا پڑتا ہے اور خدا نخواستہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ احمد ادریس نے کہا کہ گو جر خان سے ملحقہ تحصیلوں جن میں سو ہا وہ بھی شامل ہے بڑے جو ڈیشل کمپلیکس ہیں ججز کی عداکلتیں اور رہائشیں بڑے بڑے کمروں پر مشتمل ہیں جبکہ گو جر خان میں صورتحال اسکے بر عکس ہے انہوں نے کہا کہ2008میں ایڈیشنل سیشج جج ملک محمد اقبال سے لیکر اس ماہ تک ڈسٹرکٹ ججز نے گو جر خان کے دورے کئے جن میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی شامل ہیں مگر وعدوں کے علاوہ ہمیں کچھ نہیں ملا انہوں نے مطا لبہ کیا کہ گو جر خان بار کو تکلیف دہ صورتحال سے نکا لا جا ئے

پو لیس تھانہ جاتلی کا چکری وکیلاں میں شراب کی بٹھی پر چھاپہ،بھاری مقدار میں شراب برآمد


دولتالہ(نامہ نگار)پو لیس تھانہ جاتلی کا چکری وکیلاں میں شراب کی بٹھی پر چھاپہ،بھاری مقدار میں شراب برآمداور شراب بنانے والی مشینیں بھی قبضہ میں لے کر 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ مرکزی ملزم فرار،پو لیس نے بھاری رشوت کے عوض ایک ملزم کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پو لیس نے مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر محمد اسلم بٹ ہمراہ بھاری نفری چکری وکیلاں میں شراب کی پٹھی پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں شراب جس میں 270لیٹر دیسی شراب اور50عددکپیاں200 سو ڈھکن،100خالی بوتلیں،کیمیکل اور شراب بنانے والی مشینیں قبضہ میں لے کر ساجد محمودکو گرفتار کرلیا،جبکہ مرکزی ملزم شہزاد عرف شہدی،راجہ اشتیاق فرار ہو نے مین کامیاب ہو گئے،پو لیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

حا جی محمد فضل قریشی کا نما یا ں شخصیات کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام 


گو جر خان(نامہ نگار ) فرانس میں پاکستانی کمیو نٹی کے را ہنما اور چیف ایگزیکٹیو الفضل بینکوئٹ ہال حا جی محمد فضل قریشی نے نما یا ں شخصیات کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف، سابق ایم پی اے را جہ طارق کیانی،سا بق تحصیل نا ظم چو ہدری محمد عظیم، را جہ طا ہر کیانی،احمد نواز کھو کھر، ملک محمد فیاض،سید ندیم عباس بخاری،طیب قریشی اور بڑی تعداد میں سٹی کونسلرز اور نما یا ں شخصیات نے سر کت

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے را ہنماؤں نے صو بائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں دے دی 


گو جر خان(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں مقامی را ہنماؤں نے صو بائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔ بلدیہ گو جر خان کے سابق چئیرمین ملک محمد یعقوب ک مرحوم کے صاحبزادے ملک عدنان یعقوب نے بھی درخواست دی ہے انہوں نے 1999کے بعد جن ن لیگ مشکلات کا شکار تھی ڈٹ کر نواز شریف کا ساتھ دیا۔وہ ایم ایس ایف کے مر کزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔اسکے علاوہ سابق ایم پی اے افتخار وارثی نے بھی درخواست دیدی ہے۔ادھر حلقہ پی پی 9سے ن لیگ کے پر جوش اور دیرینہ کا رکن ریاض مغل نے بھی ن لیگ کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بورڈ کو درخواست دی ہے وہ اس وقت واحد لیگی ہیں جو سوشل میڈیا پر مخالفین کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دئے جا نے والے ایم پی اے شو کت بھٹی کی اہلیہ کی جا نب سے ابھی تک درخواست دئے جا نے کی اطلاع نہیں ہے قومی اسمبلی کے لیے ابھی تک مو جو دہ ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض ہی امیدوار ہیں

عمران خان ہی وزیر اعظم ہو ں گے،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار ) پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ آمدہ انتخا بات میں حکومت سازی کے حوا لے سے صورتحال کا فی حد تک واضح ہو چکی ہے اور اب کسی کو کوئی شک نہیں ہو نا چاہیے کہ عمران خان ہی وزیر اعظم ہو ں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے حاجی فضل قریشی کیطرف سے دیئے گئے ایک افطار ڈنر کے مو قع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر دیگر مقامی را ہنما ہا رون کیانی، امین ڈار، عظمت مغل،سید اکبر شاہ اور کو نسلر مرزا بشیر بھی مو جود تھے۔چو ہدری عظیم نے کہا کہ عمران خان نے گذشتہ چار سالوں سے کرپشن اور بری گورننس کے خلاف جو جدو جہد کی ہے اسی کی بدولت آج توقع کی جا رہی ہے کہ آ نے والا ہما را کل روشن ہے اور ہم بھی قو مو ں کی برا دری میں سر خرو ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ با ریاں لگا نے والے آصفٖ زر داری اور نواز شریف سمجھ بیٹھے تھے کہ وہی ملک کی تقدیر کے مالک ہیں اور وہ جو کریں انکو پو چھنے والا کوئی نہیں ہے چو ہدری عظم نے کہا کہ آج پاکستا نیوں کی ہی نہیں دنیا کی نظریں عمران خان پر مر کوز ہیں کیونکہ نواز شریف کا بیانیہ ملک کے مقدس اداروں کے خلاف ہے جبکہ آصف زر داری کا بیانیہ مال اور صرف مال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی بڑے آ رام سے دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی۔

سردار غلام عباس خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

ڈھڈیال ( تجزیہ :ریاض بٹ)سردار گروپ کے قائد سردار غلام عباس خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب یہ اثرات واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں کہ سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہو گئی ہے ۔ اس کی کئی وجوہات بیان کی جاسکتی ہیں لیکن ان کا تذکرہ مناسب نہیں۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز نے اپنے آج کے ایک ویڈیو انٹرویو میں کئی باتوں کو کافی حد تک واضح کردیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی صورت میں ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید تحفظات تھے ان کا خیال تھا کہ سردار غلام عباس کے پی ٹی آئی میں آنے سے پارٹی کی ساکھ کو دھچکا لگنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں میں یہ احساس شدت سے پھیلے گا کہ ایک گروپ ان پر حاوی ہوگیا ہے اور آگے چل کر یہ گروپ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے مسائل پیدا کرے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کسی صورت میں سردار غلام عباس کو پارٹی میں لینے کے حق میں نہیں تھے ۔ چیئرمین عمران خان نے ایک موقع پر لچک دکھائی لیکن اس سے قبل سردار غلام عباس ایک سنجیدہ غلطی کرگئے ۔ اگر پی ٹی آئی انہیں پارٹی میں نہ لینے کا واضح اعلان کرتی ہے کہ یہ سی سنجیدہ غلطی کا نتیجہ ہوگا۔سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے صورت میں جو سیٹ اپ ترتیب دیا گیا تھا اس میں راجہ یاسر سرفراز کو پی پی21میں الیکشن لڑنا تھا ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ راجہ یاسرسرفراز کا صوبائی سطح پر الیکشن لڑنا اس کے سیاسی امیج کو سخت نقصان پہنچاتا۔ وہ چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریب اور پسندید ہ ہیں اور چیئرمین ان پر انتہائی اعتماد کرتے ہیں۔ صوبائی سیٹ پر آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ حلقوں میں ایک منفی پیغام جاتا۔موجودہ صورت حال اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ سردار غلام عباس پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں یا پھر وہ آزاد پینل کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے ۔ سردار غلام عباس اپنے حالیہ بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی سیاسی پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے تو اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی صورت میں ان کی اگلی منزل پیپلزپارٹی ہوگی جس میں انہیں نہ صرف فری ہینڈ حاصل ہوگا بلکہ وہ اپنے تمام ساتھیوں کو آسانی سے ایڈجسٹ بھی کرسکیں گے ۔ آئندہ ایک دو روز میں سیاسی صورت حال مزید واضح ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے پی پی 9سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے حلقہ پی پی9سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرادی ،انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان ،اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو صوبائی اسمبلی کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے ،سید قلب عباس کا عزم ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل دولتالہ و معروف مسلم لیگی رہنما سید قلب عباس نے مسلم لیگ ن کو تحصیل گوجرخان کے صوبائی حلقہ پی پی9کیلئے ٹکٹ کی درخواست دیدی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی نے اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کیا تو بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقائی تعمیر وترقی ہی وہ واحد ایجنڈا ہے جس کیلئے سیاسی میدان میں جدوجہد کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور انتخابات میں حسب سابق تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کلین سویپ کریں گے ،موجودہ دور حکومت میں بھی مسلم لیگ ن کے توسط سے ان گنت ترقیاتی کام مکمل کئے جن سے نہ صرف لوگوں کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوا بلکہ معیار زندگی بھی بہتر ہوا ہے اگر مسلم لیگ ن کو تسلسل ملا تو باقی ماندہ مسائل کا بھی با آسانی خاتمہ کیا جا سکتا ہے

ہم حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے،میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد

ڈھڈیال(نامہ نگار) میجرجنرل(ر) حافظ مسروراحمد نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا یا نہ لینا ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا وہ جوبھی فیصلہ کریں گے اس میں ملکی اور چکوال کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گروپ اور حلقہ کے عوام سے رابطے میں ہیں اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ملکی اور چکوال کے مفادات کاخیال رکھا جائے گا۔ میجرجنرل(ر)حافظ مسرور احمد نے مزید کہا کہ وہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال آئندہ چند روز میں واضح ہوجائے گی اور امید ہے کہ عوا م جلد خوشخبری سنیں گے ۔

دولتالہ کے نواحی علاقہ کالس میں رکشہ کھائی میں گرگیا

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی علاقہ کالس میں رکشہ کھائی میں گرگیا 42سالہ ندیم موقع پر ہلاک،بیٹا معجزانہ طور ہر محفوظ رہا تفصیلات کے مطابق ندیم عباس جوکہ بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے موٹر سائیکل رکشہ چلاتا تھا گزشتہ روز وہ ڈھڈیال سے واپس گھر آرہا تھا کہ کالس کے قریب سامنے سے آنے والے جانوروں کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں گرگیا جس کے نتیجہ میں ندیم عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کا 10سالہ بیٹا محمد فض معجزانہ طور بچ گیا متوفی ندیم عباس نے سوگواروں میں بیوہ،2بیٹے،دو بیٹیاں چھوڑی ہیں

مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرادی

ڈھڈیال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال ، ایم این اے سردار ممتازخان ٹمن اور ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے مسلم لیگ ن کے لاہور سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں جمع کرادیں۔ درخواستیں جمع کرانے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اس پراپیگنڈے کا خاتمہ ہوگیا جس میں ان پارلیمنٹرین کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلاجارہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام پارلیمنٹرین آپس میں رابطے میں ہیں اور عنقریب ایک اہم مشاورتی اجلاس ہونے والا ہے جس میں ضلع کی سیاسی صورت حال ، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی جائے گی ۔

طالب علم احتشام علی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ انعام دیا گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)گورنمنٹ یوسی ہائی سکول ڈھڈیال کے طالب علم احتشام علی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ انعام دیا گیا ۔ احتشام علی نے2017کے میٹرک کے امتحانات میں 1003نمبر حاصل کیے تھے ۔ ایک ہزار یا اس سے زائد نمبر لینے والے سٹوڈنٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو گزشتہ روز وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں احتشام علی کو لیپ ٹاپ دیا گیا ۔ احتشام علی سپیشل برانچ چکوال کے اے ایس آئی منظور احمد کے صاحبزادے ہیں

روزہ میرے لیے ہے اس کی جزا میں خود اللہ دوں گا ۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی


گوجرخان (نامہ نگار)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ خدیجہؓ سب سے پہلے حضرت محمد ؐ پر ایمان لائیں اور آپؓ کو آقا ﷺ کی پہلی بیوی ہونے کی بھی سعادت حاصل ہے ام المومنین حضرت خدیجہؓ حسن سیرت اعلیٰ اخلاق بلند کردار عزت و عصمت کی مالک ہیں آپؓ ایسی تمام برائیوں سے پاک تھیں جو عرب میں پھیلی ہوئی تھیں غریب پروری اور سخاوت آپؓ کی امتیازی خصوصیات تھیں سب سے پہلے آپؓ آقا ؐ کی نبوت پر ایمان لائیں ابتدائے اسلام میں جبکہ ہر طرف مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے ہوئے تھے نہ صرف خو د ایمان و عمل صالح پر ثابت قدم رہیں بلکہ نہایت جانثاری سے حضور اکرم ؐ کی دلجوئی اور تسکین قلب کا سامان کرتی رہیں اپنی تمام دولت آقا ؐ پر قربا ن کر دی حضرت خدیجہؓ کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو حضور پاک ﷺ کی پہلی بیوی زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہے حضرت محمد ؐ ام المومنین حضرت خدیجہؓ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب لوگوں نے مجھ پر ایمان لانے سے انکار کیا تو وہ مجھ پر ایمان لائیں جب لوگوں نے مجھے معاش سے مجبور کر دیا اور آپؓ نے میر ی مال سے مدد فرمائی سرکار ؐ اپنی زوجہ خدیجہ ؓ کا بے حد احترام فرمایا کرتے اور ان کی حیات میں آپ ؐ نے کوئی دوسری شادی نہیں فرمائی۔خلیفہ چشتی شبیری نے کہا کہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ روزہ میرے لیے ہیاس کی جزا میں خود دوں گا ۔مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اللہ پاک ان عظیم ہستیوں کے صدقے روزِ محشر حضور اکرمؐ کی شفاعت کا حق دار بنائیں

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن مکمل طور پر متحدہے، چوہدری ارشد علی خان


ڈھڈیال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن بکھاری کلاں کے سرکردہ رہنما چوہدری ارشد علی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین کے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے سے اس بے بنیاد پراپیگنڈے اور افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے تھے ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن مکمل طور پر متحدہے اور ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان سیاسی مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں سے کسی صورت میں مرعوب نہیں ہوں گے۔ ضلع میں مسلم لیگ ن کاووٹ بینک محفوظ ہے اور مخالفین کو حسب روایت عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔چوہدری ارشد علی خان نے کہا کہ مسلم لیگی پارلیمنٹرین جلدہی ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کرکے اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا


مندرہ ( سید ساجد نقوی)سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے کی جانے والی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا عدالتی فیصلے سے ہمیں کوئی سرو کار نہیں ہم نے ڈگری کو ووٹ نہیں بلکہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نڈر و بے باک شخصیت کو ووٹ دیا تھا آئندہ بھی راجہ شوکت عزیز بھٹی جو بھی فیصلہ کریں گے ہم نہ صرف من و عن جانی و مالی بلکہ زات برادری و دوست احباب کے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر انکی کامیابی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ہمارا جینا مرنا انکے ساتھ ہے آج جو انکے سیاسی مخالفین عارضی خوشیاں منا رہے ہیں میدان سیاست میں انشاء اللہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مقابلے میں انہیں اپنی حثیت کا پتہ چل جائے گا کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی ایک مضبوط چٹان کا نام ہے جسے زیر کرنا سیاست کے نا بلد کرداروں کے بس کی بات نہیں ان خیالات کا اظہار سید حسنات حیدر شاہ آف ڈیرہ سیداں نے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے اظہار یکجہتی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ندیم عباس شاہ ،سید اصغر شاہ ،سید شمریز شاہ و دیگر نے بھی راجہ شوکت عزیز بھٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکے ساتھ نبھانے کا عزم کیا ۔

راجہ پرویز اشرف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں، قادر نواز قادری


مندرہ ( سید ساجد نقوی)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے تاریخی ترقیاتی کارناموں کی بدولت تحصیل گو جر خان کی غیورعوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں گزشتہ دنوں ساہنگ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لوگوں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کی گئی جسے حلقہ یونین کونسل ساہنگ کی عوام نے مکمل مسترد کر دیا اور پی ٹی ائی کا شو فلاپ ہو گیا یونین کونسل ساہنگ میں راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر سید شیر شاہ مرحوم اور برگیڈئیر حسن اختر کی وساطت سے بلا تفریق ر یکارڈ ترقیاتی کام کیے جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ اب حلقہ عوام مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی بدولت پیپلز پارٹی اور بالخصوص سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے معترف ہو چکے ہیں آمدہ الیکشن میں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے یونین کونسل ساہنگ سے کامیابی حاصل کر ے گی اور مخالفین کوشکست فاش دیں گے ان خیالات کا اظہار قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل گو جر خان نے راجہ قمر علی عابد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

میاں نواز شریف اپنی سیاسی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شاہکار ہیں،راجہ پرویز اشرف


مندرہ ( سید ساجد نقوی)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت سے کھیلنے والوں کو عوام الیکشن میں سیاست سے آوٹ کر دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے جسکی جڑیں ملک کے تمام صوبوں میں موجود ہیں ہمارے منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والوں کا سیاسی انجام قریب آگیا ہے ہم نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی میاں نواز شریف اپنی سیاسی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شاہکار ہیں ہم بھی گھر کی عورتوں بہنوں بیٹیوں کا کہٹرے میں لانے کے حامی نہیں مگرانہیں کہٹرے میں لانے پر اعتراض کرنے والوں کو ماضی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو سیاسی مقدمات میں گھسٹنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے شہید بی بی بھی کسی کی بہن یا بیٹی تھیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پرویز اختر قریشی کی خوشدامن کے انتقال پر انکی رہائش گاہ واقع نور دولال میں اظہار تعزیت کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پرو فیسر تنویر اشرف قریشی ،ثاقب قریشی ،چیرمین مامون الرشید ایڈوکیٹ ،وائس چیرمین محمد ساجد ،ظفر چشتی ویگر موجود تھے۔

عماد الحسن قریشی نے حلقہ PP-9 گوجر خان سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروادی 


مندرہ ( سید ساجد نقوی)ممتاز لیگی و مزدور رہنما عماد الحسن قریشی نے حلقہ PP-9 گوجر خان سے ٹکٹ کیلئے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس لاہورمیں درخواست جمع کروادی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۱نہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ضامن میاں محمد نوازشریف ہی ہیں۔ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ5 سالوں میں پاکستان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بے پناہ ترقی کی ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بطور کارکن مسلم لیگ (ن) کیلئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے اور مشرف آمریت کے دور میں مسلم لیگی لیبر لیڈر ہونے کی بناء پر ہم پر جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ،ملازمتوں سے برطرف کیا گیا اوراڈیالہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن ہمارے پایۂ استقلا ل میں لرزش نہیں آئی۔ہم یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ PP-9 گوجر خان کے ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے ۔ پارٹی وابستگی اور قربانیوں کو ترجیح دی جائے اور تحصیل گوجر خان میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی اور اتحاد کے لئے ضروری ہے کہ ٹکٹوں کے فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں اور گوجر خان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور گوجر خان سے تینوں نشستیں مسلم لیگی امیدوار ہی حاصل کریں گے

فلاح امت کا مشن حق حقدار تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے، قاضی قیصر محمود 


گوجرخان(نامہ نگار) فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کامشن ہے کہ حق حقدار تک پہنچایا جائے اور اس بات کا عزم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار قاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے گزشتہ روز رمضان پیکج تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فلاح امت کے ممبران راجہ زاہد الیاس ،قاضی جواد احمد ،ذاکر محمود،ظہور الحق،ملک مہربان،راجہ سجاد بشیر ،فضل حسین شاہ،راجہ شہزادبھی موجود تھے قاضی قیصر نے کہا کہ تمام ممبران بلا معاوضہ یہ خدمت عرصہ دراز سے سر انجام دیتے ہیں اس موقع پر فلاح امت کو چوہدری صاحبداد آف عالم آباد کی جانب سے ایک لاکھ روپے دئے گئے تمام ممبران نے نے گھر گھر جا کر مستحقین میں اشیاء خوردو نوش تقسیم کیں قاضی قیصر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان کے دوران صدقات و خیرات اور زکوۃٰ کی ادائیگی کے لئے صحیح معنوں میں اردگرد مستحقین کا انتخاب کریں رمضان کے دوران ایسی تنظیمیں اور لوگ زکوۃٰ جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں جنہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر بڑی امداد ملتی ہے یہ تنظیمیں مقامی مستحقین لوگوں کا حق مارنے کی مرتکب ہوتی ہے اپنے صدقات و خیرات ان مقامی تنظیموں کو دیں جو مستحق لوگوں تک پہنچاتے ہیں

راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے

قاضیاں (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود نے کہا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی شخصیت سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی کیونکہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے جن میں پولیس اسٹیشن انڈر پاس ، پاسپورٹ آفس کا قیام ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، سرور شہید کالج کی وال بونڈری، وکلا بار کی بلڈنگ، آٹھ ہزار بے روز گار نوجوانوں کو روز گارمہیا کیا اور درجنوں دیہاتوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر، پسماندہ ترین علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، جبکہ موجودہ ارکان اسمبلی نے پانچ سالوں میں تحصیل گوجرخان میں گلیاں اور نالیاں پختہ کی اور تھانہ کچری کی سیاست کو پروان چڑھایا یہی وجہ ہے کہ لوگ اب پرویز اشرف کے دور کو یا د کر رہے ہیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی متحد ہے آمدہ الیکشن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

error: