گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

Archive for: May 27th, 2018

گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ گلیانہ کے ڈاکخانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک دلیرانہ واردات میں ڈاکو تین لا کھ کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ہے دن 1بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو مصروف جگہ پر واقع گلیانہ کے ڈاکخانہ میں داخل ہو ئے اور 2لاکھ87ہزار روپے لو ٹ کر ایک مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پو لیس تھانہ گو جر خان موقع پر پہنچ گئی اور ملازمین کے بیا نات اور شواہد کی رو شنی میں تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پولیس تھا نہ گو جر خان نے 9سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی کی کو شش پر مقدمہ درج کرلیا


گو جر خان(نامہ نگار )پولیس تھا نہ گو جر خان نے 9سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی کی کو شش کر نے والے نو جوان کے خلاف مقدمہ درج کر یا ۔بڑکی جدید کے رہائشی ٹھیکیدار اللہ دتہ نے ایف آر درج کرا تے ہو ئے بتا کیا کہ وہ گھر پہنچا تو اسکی 9سالہ بچی نے بتا یا کہ وہ محلے کی دوکان سے واپس آ رہی تھی کہ باسط ولد گلزار نے اسے پکڑ لیا اور جسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر نے لگا اور مجھے زبر دستی ساتھ لے جا نے کی کو شش کی جس پر اس نے شور کر نا شروع کر دیا جس پر لو گ آ گئے اور ملزم بھاگ کھڑا ہوا ۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی میں اسلحہ کا آ زادانہ استعمال


گو جر خان(نامہ نگار )نواحی قصبہ جھنگ مو ہری میں درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی میں اسلحہ کا آ زادانہ استعمال ۔ یونین کو نسل کے وائس چئیرمین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ڈی ایس پی آ فس گو جر خان نے لڑائی کی تصدیق کر دی ۔انہوں نے بتا یا کہ فریقین کے ما بین پہلے بھی کشیدہ صورتحال چل رہی تھی۔گذشتہ شام درخت کا ٹنے پر معمولی جھگڑا بڑی لڑا ئی میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجہ میں یو نین نا ظم انصر عباس،زوار حسین،عبد الرزاق اور ازرم زخمی ہو گئے ازرم کی دو نو ں ٹانگوں میں گو لیاں لگیں جبکہ عبد الرزاق کی سر پر لاٹھیوں کے شدید زخم آئے آخر الذکر دو نو ں کو ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ پو لیس تھا پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں،شاہد صراف


گو جر خان(نامہ نگار )بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے کہا ہے کہ گو جر خان کے نو جوان نواز شریف کا ہراول دستہ ہیں اور ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں جنہو ں نے گو جر خان میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچا نے میں نما یا ں کر دار ادا کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ گو جر خان کے کو نسلر را جہ سہیل کیا نی کو مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کا عہدہ سنبھا لنے پر مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا اس موقع پر بلدیہ گو جر خان کے دیگر کونسلرز خواجہ اعجاز،مرزا عرفان،راشد گجر،ملک حمید احمد،چو ہدری سہیل اشرف،ملک حارث، خواجہ امیر زمان،آصف خان اور عمران بٹ نے بھی مر کزی عہدہ سنبھا لنے پر انہیں مبا رکباد دی ، شاہد صراف نے کہا کہ اب جبکہ انتخا بات سر پر ہیں اور مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جما عت کی حیثیت سے اس میں حصہ لے رہی ہے تو نو جوا نوں پر بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ان انتخا بات میں جان کی با زی لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ را جہ جا وید اخلاص ہما رے قائد ہیں ہم سب انکے حکم پر انتخا بات جیتنے کے لیے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کر یں گے ۔

مرزا نعیم حلقہ پی پی 8سے ایک بہترین امیدوار ہیں، را جہ نو ید سجاد 


گو جر خان(نامہ نگار )یو نین کو نسل کونتریلہ کے سابق ناظم را جہ نو ید سجاد نے کہا ہے کہ مرزا نعیم اس وقت حلقہ پی پی 8سے ایک بہترین امیدوار ہیں جنہیں ٹکٹ دیکر پا رٹی یہ سیٹ آ سانی سے جیت سکتی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کو نتریلہ میں معززین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔جس میں بڑی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی ۔ را جہ نو ید سجاد نے کہا کہ مرزا نعیم کے علاوہ با قی تمام امیدوار آ ز مائے ہو ئے ہیں اور یو ں بھی تحصیل کے ایک ہی علاقہ سے قومی و صو بائی اسمبلی کے امیدواروں کا انتخاب ،الیکشن کے بنیا دی کلیہ سے مطا بقت نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرزا نعیم حلقہ کے ایک بڑے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور اگر قومی امسبلی کا ٹکٹ چو ہدری عظیم کو ملے تو مرزا نعیم کو صوبائی ا سمبلی کا ٹکٹ ملنا ہر ہرلحاظ سے ضروری ہے ۔ نوید سجاد نے پا رٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حلقہ سے سروے کرائیں جسکی رو شنی میں ٹکٹ کا فیصلہ کیا جا ئے

شدید گر می میں شہر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا 


گو جر خان(نامہ نگار )شدید گر می میں ایک طرف روزے کی شدت اور دو سری طرف شہر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ شہریوں کو پینے کے صاف پا نی فراہم کر نے والے واحد سر کا ری فلٹریشن پلانٹ کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔ مو جو دہ چئیرمین کو برسر اقتدار آئے ڈیڑھ سال کے قریب ہو نے کو ہیں مگر وہ فلٹریشن پلانٹ کی مکمل ٹونٹیاں تک نہیں لگوا سکے ۔ فلٹریشن پلانٹ کے مقررہ مدت کے اندر فلٹر بھی تبدیل نہیں کے جا تے۔ جس سے بیما ریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے شہریوں نے بتا یا را جہ جا وید اخلاص نے گذشتہ انتخا بات میں شہر کے چار کو نوں میں نئے فلٹریشن پلا نٹ لگا نے کا وعدہ کیا مگر وہ بھی ایفا نہیں ہوا۔ بعض وارڈوں کی مکینوں نے بتا یا کہ انہیں گذشتہ ایک ہفتہ سے پا نی نہیں ملا۔شہریوں نے چئیرمین بلدیہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے لیے اقدا مات کئے جائیں

عمران خان نے قوم کو ان لٹیروں کا اصل چہرہ دکھایا، سرمد امیر راجہ 


گو جر خان(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف گو جر خان کے بانی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی انجینئر سرمد امیر راجہ نے کہا ہے کہ 1997میں جب ہم لوگوں کے پاس جا کر اُن کو ان غاصبوں کا اصل چہرہ دکھاتے تھے تو لوگ ہمیں ٹانگہ پارٹی کہتے تھے مگر اب عمران خان کی وجہ سے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تیس سال اس ملک پر حکومت کی اور اب انہوں نے نیب کو کیسے کہہ دیا کہ اُس کے بچے پاکستانی شہری نہیں ہیں انہوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی انہیں اپنی بیٹی کو کٹہرے میں دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے مگر کیا کبھی انہوں نے سوچا کہ عام آدمی کی بیٹی جب عدالتوں اور تھانے کچہریوں میں آتی ہے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ سرمد راجہ نے کہا کہ یہ سہرا عمران خان کے سر ہے کہ اکیس برس سے تن تنہا کرپشن اور کرپشن کر نے والوں کے خلاف تن تنہاکھڑا ہے۔ یہ صرف عمران کا کریڈٹ ہے کہ قوم کو ان لٹیروں کا اصل چہرہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اب پکچر صاف ہو نا شروع ہو گئی ہے پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکو مت بنا ئے گی نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے محبِ وطن عوام سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ خداران لیگ اور پی پی پی کے مابین اور پی ٹی آئی کے مابین فرق کو دیکھیں اگر آج ہم نے غاصبوں کو ووٹ دیئے گئے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیئے صرف غلامی رہ جائے گی

دولتالہ،پولیس نے مشکوک شخص گرفتار کرلیا دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب


دولتالہ (نامہ نگار)دولتالہ پولیس نے ایک مشکوک شخص گرفتار کرلیا مشکوک موٹر سائیکل سوار کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب،تلاش جاری واقعات کے مطابق پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد اکرم خان نیازی ہمراہ نفری گشت پر تھے کہ کالج روڈ دولتالہ پربدون نمبر موٹرسائیکل سوار وں کو روکنے کی کوشش کی جنھوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا جس پر پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائرنگ کی اور موٹر سائیکل سوار تینوں افراد،محمدعلی ولد راجہ پرویز ساکن بہر کلیال،اویس اور کاشف عرف کاشی گرگے اور اویس اور کاشف عرف کاشی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے اور محمدعلی کو پولیس نے زخمی حالت گرفتار کرلیاملزم کا تعلق بھیر کلیال سے ہے،تفتیش کے پولیس چوکی دولتالہ منتقل کر دیا گیابتایا جاتا ہے کہ پولیس اور ملزمان میں دو گھنٹے سے زاہد آنکھ مچولی جاری رہی اور پولیس کے تعاقب پر ملزمان واٹر سپلائی محلہ کے پاس موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار کی کوشش جسے پولیس نے قابو کرلیا

شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا

گو جر خان(نامہ نگار )اتوار کو شدید گر می اور لو کی وجہ سے شہر دن بھر ویران رہا ۔عید کی خریداری کے لیے اب مارکیٹوں میں لو گو ں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے مگر اتوار کو صورتحال اسکے بر عکس رہی اور سڑکیں اور ما رکیٹیں مکمل طور پر ویران رہیں۔ البتہ شام ڈھلتے ہی شہر کی رو نقیں بحال ہو گئیں۔بتا یا جا تا ہے کہ آ نے والی دنوں میں گر می کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے

مقامی وکیل پر تشدد کے خلاف گو جر خان بار ایسو سی ایشنکی ہڑتال


گو جر خان(نامہ نگار )ایک مقامی وکیل پر تشدد کے خلاف گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے صدر اورنگ زیب انور اپیل پر وکلاکی ایک روزہ ہڑتال۔مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا مطا لبہ۔سکندر ذولقرنین ایڈوکیٹ نے گو جر خان پو لیس کو دی گئی درخواست میں بتا یا کہ وہ ہا وسنگ سکیم نمبر ۱ کے رہائشی ہیں جہاں بلدیہ کا ٹھیکیدار گلی بنا رہا ہے صبح 9بجے کے قریب میں نے دیکھا کہ علاقہ کو نسلر سہیل اشرف اور ٹھیکیدار اور 10کے قریب انکے لوگ نئی بنائی گئی سیوریج لائن کے مین ہول پر بھی بجری ڈال کر اسے بند کر رہے ہیں میں نے انہیں ایسا کر نے سے رو کا تو ٹھیکیدار اور اسکے آ دمیوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنا یا ۔

ن لیگ کی حکومت نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا، طلعت امین قریشی


سکھو (نمائندہ خصوصی)ن لیگ کی حکومت نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا، انتقامی اور تھانہ کچہری کی سیاست آئندہ الیکشن میں دفن کر دیں گئے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی موہری کے عہدیدار طلعت امین قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، جبکہ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا، طلعت امین قریشی نے کہا کہ یونین کونسل سکھو اور اس کے دیہات کو جتنا ن لیگ کے دور میں نظرانداز کیا گیا اس کی مثال گزشتہ کسی حکومت میں نہیں ملتی، علاقہ میں انتقامی سیاست کو فروغ دیا گیا، ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لڑائی جھگڑے اور زاتی پسند ناپسند کو ترجیح دی گئی، طلعت امین قریشی نے کہا کہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے، عوام چوروں اور لٹیروں کے چنگل سے مکمل آزادی چاہتی ہے، انشاء4 اللہ آئندہ الیکشن میں عوام اپنے قائد عمران خان کے جھنڈے تلے جمع ہوکر کرپٹ اور نااہل لوگوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی

ہا ؤسنگ سکیم نمبر1کی تمام گلیوں کی حا لت انتہائی نا گفتہ بہ ہے


گو جر خان(نامہ نگار )ہا ؤسنگ سکیم نمبر1کی تمام گلیوں کی حا لت انتہائی نا گفتہ بہ ہے مگر چئیرمین بلدیہ نے محض ایک گلی پر لا کھو ں رو پے لگا کر واضح کر دیا ہے کہ انکے پاس میرٹ نام کی کو ئی چیز نہیں ہے ان خیا لات کا اظہار وقار قریشی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سیوریج کے لیے ہا و سنگ سکیم نمبر 1کی تمام گلیاں گھود کر اسے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا بارش میں تو کوئی اس سکیم میں داخل نہیں ہو سکتا مگر عام دنوں میں یہاں پیدال چلنا بھی مشکل ہے وفد نے کہا کہ اگر چئیرمین بلدیہ سکیم بھر کی سیوریج لائن سے متاثرہ گلیوں کی مرمتی کروا دیتے تو اس سے کم رقم خرچ ہو تی جتنی اس وی آی پی گلی پر خرچ ہورہی ہے کیونکہ اس گلی میں کو نسلر صاحب کا گھر ہے ، انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ اس سلسلے میں اپنی پو زیشن واضح کریں۔ورنہ اس سکیم کے رہائشی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

را جہ پر ویز اشرف نے ہمیشہ گو جر خان کے عوام کی جنگ لڑی، ملک آصف اکرام ایڈوکیٹ 


گو جر خان(نامہ نگار )پیپلز لائرز فورم کے راہنما ملک آصف اکرام ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زر داری پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کا الزام لگا نے والے اپنے بارے میں بھی عوام کو بتائیں کہ انہوں نے کتنی بار عوامی نمائندوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔انکی یہ کہانی محمد خان جو نیجو سے شروع ہو کر آصف زر داری تک جا تی ہے جب انہوں نے کسی کے کہنے پر ایک عوامی حکومت کے خلاف سازش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جو اپنے قیام سے آج تک طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھتی ہے اور اس نے ہر بار مقتدر قو توں سے ٹکر لی اور بار بار اسکے عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑکیا گیا آصف اکرام نے گو جر خان کی سیاست کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ ہما رے عوامی وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے ہمیشہ گو جر خان کے عوام کی جنگ لڑی ۔ وزیر اعظم بن کر گو جر خان اور اہل گو جر خان کو پو ری دنیا میں عزت دی۔ تحصیل میں تر قیاتی کام کروا ئے کہ جتنے قیام پاکستان سے آج تک نہیں ہو ئے تھے اور نہ آ ئندہ ہو ں گے آصف اکرام نے کہا کہ آمدہ انتخا بات میں راجہ پر ویز اشرف بھا ری اکثریت سے کا میاب ہو ں گے اب تو ن لیگ کے ایم این اے کی یو نین کو نسل کے چئیرمین بھی ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں آ نے والے دنوں میں مخالفین کی حیرتوں میں مزید اضا فہ ہو گا۔

رمضان کا با برکت مہینہ ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے،بیگم ثمینہ امیر راجہ 


گو جر خان(نامہ نگار )پا کستان تحریک انصاف تحصیل گو جر خان خواتین ونگ کی صدربیگم ثمینہ امیر راجہ صدر نے کہا ہے کہ رمضان کا با برکت مہینہ ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے بھی وسائل نہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سینکڑوں بیوہ عورتوں میں اپنی مدد آپ کے تحت رمضان پیکج تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور ایسے مخیر لوگ جن پر اللہ نے کرم فرمایا ہے ان کا فرض ہے کہ اپنے غریب مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔قبل ازیں محترمہ ثمینہ امیرراجہ حصال شریف سید کسراں جاتلی اور جھونگل میں رمضان پیکج تقسیم کر چکی ہیں

معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ملک الطاف حسین 


گو جر خان(نامہ نگار )ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر ملک الطاف حسین نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کو بھی ہماری طرح خوشیاں منانے کا پورا حق ہے ہم اس سال بھی انہیں اپنی خو شیوں میں شامل کریں گے اور معمول کے مطابق سپیشل اور مستحق افراد میں عید گفٹ تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال عید سعید کے موقع پر 536معذور اور مستحق افراد میں عید گفٹ اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے گئے اس سال کوشش ہے کہ مزید زیادہ افراد میں عید گفٹ تقسیم کئے جائیں اس موقع پر حاجی عبدالغفور ،راجہ معراج، خواجہ عمران ،ملک قاسم ربانی،ملک اصغر،مہران سجاد،ملک عماد،عمیر اور دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے تمام عہدیداران و ممبران نے عید گفٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے اپنے اپنے علاقے میں کام شروع کر دیا ہے

سید قلب عباس شاہ کو حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا جائے،سید عنصر عباس شاہ


مندرہ ( سید ساجد نقوی )چےئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ کو حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا جائے .موجودہ حالات میں وہ حلقہ پی پی 9کے عو۱م کے فیورٹ ۱میدو۱ر ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت ۱س حو۱لے سے علاقہ کے عو۱م کے مفاد میں فیصلہ کر کے نوجو۱ن قیادت کو ٹکٹ جاری کریں تا حلقہ عو۱م کو صاف ستھری قیادت میسر آ سکے ۱ور عو۱م کو درپیش علاقائی مسائل کا خاتمہ ہو سکے ۱ن خیالات کا ۱ظہار و۱ئس چےئرمین یونین کونسل مندرہ سید عنصر عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۱نہوں نے کہا کہ سید قلب عباس شاہ ۱یک صاف و شفاف کرد۱ر کی حامل ۱یک نوجو۱ن شخصیت ہیں ۱ور عو۱می خدمت کا جذبہ ۱ن میں کوٹ کوٹ کر بھر۱ ہو۱ ہے بلا شبہ ۱یسی نوجو۱ن شخصیات ہی ملک و قوم کی بہتری کے لیے کرد۱ر ۱د۱ کر سکتی ہیں ۱نہو ں نے مزید کہا کہ ۱گر مسلم لیگ ن کی قیادت نے پس و پیش کرتے ہوئے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے میں بھی دریغ نہیں کریں گے

پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حر۱م کر دی ہیں


مندرہ ( سید ساجد نقوی )پی ٹی آئی یو سی ساہنگ کے رہنماؤں سید ذ۱کر حسین شاہ،حاجی مظہر نعیم،آز۱د ر۱جہ،۱مجد کیانی،شاہد شاہ،ندیم شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حر۱م کر دی ہیں ۱نشا۱للہ یونین کونسل ساہنگ سے پی ٹی آئی شاند۱ر کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن نے منفی سیاست کو پرو۱ن چڑھایا علاقے میں تعصب ۱ور دلفریب نعروں کی سیاست کی ۱ور کرپشن کو متعارف کرو۱یا ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ۱ور گلیاں ۱ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں .پیپلز پارٹی سے بھی عو۱م مایوس ہو چکے ہیں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے و۱لوں کی ۱ب سیاست ختم ہو چکی ہے عمر۱ن خان کی قیادت میں کرپٹ ٹولے کا دھڑن تختہ ہو گا ۱ن رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے فعال ٹیم تشکیل دے کر ۱پنی جماعت کو چند دنوں میں متحرک کر کے منافق ٹولے کو بھگا دیا ہے ۱نہوں نے کہا کہ ۱نشا۱للہ پی ٹی آئی کے ۱میدو۱ر۱ن آئندہ عام ۱نتخابات میں شاند۱ر کامیابی حاصل کر کے تینوں نشستوں پر کلین سویپ کرے گی

اظہار تعزیت


مندرہ ( سید ساجد نقوی )پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما پرویز ۱ختر قریشی کی خوشد۱من کو گذشتہ روز یو سی نور دولال کے گاؤں بن میر۱ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگو ں نے کثیر تعد۱د میں شرکت کی دریں ۱ثناء سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف،چےئرمین یو سی کوری دولال مامون رشید ۱یڈووکیٹ ،ر۱ول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی،خالد محمود قریشی،عبد۱لمجید قریشی،ساجد نقوی و دیگر نے تعزیت کا ۱ظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی

اونچی دوکان پھیکا پکوان


مندرہ ( سید ساجد نقوی )اونچی دوکان پھیکا پکوان کے مترادف بڑے بڑے ناموں والے جی ٹی روڈ پر بنے بیکرز سادہ لوح عوام کو باسی چیزیں کھلانے لگے محکمہ صحت کے زمہ دارن نے چپ سادھ لی ہے علاقے کی ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد حفیظ آف دھوک مقدم نے راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں کو بتایا کہ کہ گزشتہ روز افطاری کے لیے چھنی پل کے قریب نئی بنائی گئی راحت نامی بیکری سے بچوں کے قیمے والے سموسے و دیگر کھانے کی اشیاء خریدی اور جب افطاری کے وقت ان چیزو ں سے افطاری کرنا چاہی تو اسمیں باسی گوشت اور بد بودار سیمل نے گھر کے ماحول کو اسقدر خراب کر دیا کہ بچوں نے پیٹ پکڑ لیے جب شکایت لے کر گئے تو وہاں موجود عملے نے انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ میرا جو کچھ کرنا ہے کر لو ہمیں کوئی فوڈ انسپکٹر چیک کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ہم نے انکا منہ بند کر رکھا ہے ملک حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ صحت نے ان برے بڑے ناموں کی بیکرز کو کھلی چھٹی دی تو عوام کی صحت کا کون ذمہ دارہو گا انھوں نے محکمہ صحت اور فوڈ انسپکٹر سے اپیل کی کہ وہ فی الفور ان بیکرز کے کو چیک کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں ہمارا کردار بھی شامل ہو سکے اس ضمن میں متعلقہ بیکری کے منیجر سے انکا موقف لینے کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگرانکا رابطہ نمبر نہ مل سکا

سردار غلام عباس کے تمام فیصلوں مکمل تائید کرتے ہیں، چوہدری خورشید بیگ


ڈھڈیال( نامہ نگار)وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے سردار گروپ کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں اور افواہوں کو یکسر مسترد کردیا ۔ ان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد سردار غلام عباس کے تمام فیصلوں مکمل تائید کرتے ہیں اور وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ اور جس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سردار غلام عباس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہمیں ان کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ اس سلسلہ میں کسی کو کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہیے

سٹرک کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر شدید احتجاج 


ڈھڈیال( نامہ نگار)قصبہ ڈورے میں وسطی سٹرک کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ ٹھیکیدار نے آبادی کی حدود میں سٹرک کی ری سرفسنگ میں انتہائی کم مقدار میں تارکول استعمال کیا جس کی وجہ سے مذکورہ سٹرک تعمیر کے دوسرے روز ہی اکھڑنا شروع ہوگئی اور جگہ جگہ پھر گڑھے بن رہے ہیں ۔ اس طرح آبادی کی غربی جانب بھی ٹھیکیدار غیر معیاری میٹریل استعمال کررہا ہے ۔ اہل دیہہ نے محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی تعمیر ہونے والی اس سٹرک میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا فوری نوٹس لیا جائے

سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلی


ڈھڈیال( نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے64میں سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سردار غلام عباس خان کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان، چوہدری ایاز امیر کے حامیوں اور پی ٹی آئی میں سردار مخالف افراد کی حمایت حاصل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے گی ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان میں 2013کے الیکشن سے چند ماہ قبل سردار غلام عباس کے پی ٹی آئی کو چھوڑنے ، آزاد الیکشن لڑکر پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے اور اب دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوششوں سے سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کا خیال ہے کہ اس موقع پر گزشتہ کئی سال سے پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا تو یہ پارٹی کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس صورت حال سے دھڑے بندی سے سیاسی مخالفین بھرپور سے فائدہ اٹھا ئیں گے۔مسلم لیگ ن ضلع چکوال 31مئی کے بعد اپنے باضابطہ رابطے شروع کرنے والی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے تمام پارلیمنٹرین آپس میں رابطے میں ہیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے اعلان کے بعد اپنی حکمت عملی کوسامنے لائیں گے

پنجاب کی ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی سے عوام سے ضروری صحت کی سہولیات بھی چھین لی گئیں


ڈھڈیال( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی سے عوام سے ضروری صحت کی سہولیات بھی چھین لی گئیں۔ گاؤں میں موجود اے ایم سی سے ریٹائرڈ افراد جو کہ عوام کوان کی دہلیز پر فوری صحت کی طبی سہولیات فراہم کررہے تھے ان کے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئیں جس سے انہوں نے کام بند کردیا ، ان کے کام بند ہونے سے گاؤں اور دوردراز کے دیہات میں بسنے والے افراد کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے کیونکہ شام چار بجے کے بعد نہ تو کوئی ٹرانسپورٹ مہیا ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ہسپتال ہے جہاں سے فوری طبی امداد مل سکے ۔ بخار ، الٹی ،ا لرجی ، گیس ٹربل وغیرہ کے مریض وہاں موجود ڈسپنسر اور اے ایم سی کے ریٹائرڈ افراد سے وقتی دوائی وغیرہ لے کر اپنا کام چلا لیتے تھے مگر حکومتی پالیسیوں کے باعث اب عوام پریشانی کے عالم میں ہیں کہ وقتی طور پر ملنے والی دوائی بھی بند ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی سی چکوال سے اپیل کی ہے کہ وہ آرمی میڈیکل کور کے ریٹائرڈ افراد کو کام کرنے کی اجازت دے تاکہ دوردراز کے دیہات میں رہنے والے فوری طبی امداد سے مستفید ہوسکیں

error: