گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

Archive for: June 2018

گھنگھریلہ کے قریب تیز رفتار کار مہران گہری کھائی میں گر گئی 


گوجرخان (نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر گھنگھریلہ کے قریب راولپنڈی سے آ نے والی ایک تیز رفتار کار مہران گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں کار مین سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے کار کھائی میں گر کر بری طرح پچک گئی جسکا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا جسے ایک گھنٹی کی کو ششوں کے بعد کار کے حصے کاٹ کر نکا لا جا سکا ۔ دو نو ں زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس تھانہ جاتلی کا قمار بازی کی محفل الٹ دی،5قمار باز گرفتار


دولتالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ جاتلی کا قمار بازی کی محفل الٹ دی،5قمار باز گرفتار،2درجن سے زائد فرار،لڑائی والے دو مرغ،نقدی اور قمار بازی کا سامان برآمد،مقدمہ درج کرلیا گیا ،واقعات کے مطابق ڈہوک چراغ دین ناٹہ ،نزد فٹبال گراؤنڈمیں اڑھائی بجے دن 25سے30اشخاص مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کر رہے تھے کہ پولیس تھانہ جاتلی نے مخبر کی اطلا ع پر چھاپہ ماردیا پولیس کو دیکھتے ہی لوگ بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ 5قمار باز بمعہ ہمراہیوں کے گرفتار کرلئے گئے ،گرفتار ہونے والوں میں ظفر محمود ولد لال خان سکنہ ڈھڈیال،محمد عباس ولد باغ حسین سکنہ مستالہ،شبیر احمد ولد محمد خان سکنہ نتھہ ،عثمان جمیل ولد جمیل احمد سکنہ مستالہ،امجد محمود ولد محمد خادم سکنہ ناٹہ شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے مبلغ7000روپے نقدی،5عدد موبائل،ایک عدد موٹر سائیکل اور2عدد اسیل مرغے لڑائی والے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ،اس دوران 25افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

قومی بچت گوجرخان میں تالا بندی سے بڑی تعداد میں کھاتہ داران مشکلات کا شکار

دولتالہ(نامہ نگار) قومی بچت گوجرخان میں تالا بندی سے بڑی تعداد میں کھاتہ داران مشکلات کا شکار ہو گئے ،حکومت قومی بچت اہلکاروں کی ہڑتال ختم کراکے کھاتہ داروں کی مشکلات ختم کریں ،کھاتہ داروں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے قومی بچت سکیم کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات منظور کروانے کیلئے ہڑتال اور دفاتر کی تالا بندی کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قومی بچت گوجرخان بھر کے کھاتہ داروں کے لین دین کے امور متاثر ہوئے ہیں ،کھاتہ داروں کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی ہڑتال سے شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی بچت سکیم کے اہلکاروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں تاکہ ہڑتال ختم ہو اور کھاتہ داروں کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہو سکے

گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58میں 10امیدواران میدان میںآگے

گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان میں متعدد امیدوران نے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لے لیے گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 کے لیے ریٹرننگ آفیسر اسلم گو ندل نے جو حتمی فہرست آویزاں کی ہے اسکے مطابق اب 10امیدواران میدان میں رہ گئے ہیں جن میں پی پی پی کے امیدوار سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف،پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری محمد عظیم، ن لیگ کے را جہ جا وید اخلاص، ق لیگ کے محمد آ کاش بھٹی،تحریک لبیک پاکستان کے حاجی رمضان اور ایم ایم اے کے مفتی محمود شائق ، اور دیگر محمد ریاض مغل،طارق محمود اور مختار علی شامل ہیں۔ حلقہ پی پی 8گو جر خان سے بھی 10امیدوار میدان میں ہیں ریٹرننگ آ فیسر ممتاز احمد مغل کی طرف سے جا ری کی جا نے والی فہرست کے مطا بق مسلم لیگ ن کے چو ہدری محمد ریاض، پی ٹی آئی کے چو ہدری جا وید کو ثر، پی پی پی کے راجہ خرم پر ویز، ایم ایم اے کے را جہ محمد جواد ، راجہ آفتاب احمد،چو ہدری ضیافت حسین،محمد شکیل،محمد اجمل قریشی،راجہ منظور حسین،اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ حلقہ پی پی 9کے ریٹرننگ آفیسر غلام محمد سر فراز کی طرف سے جا ری کی جا نے والی فہرست کے مطا بق اب 10امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے را جہ محمد حمید، پی ٹی آئی کے چو ہدری ساجد محمود،پی پی پی کے چو ہدری سرفراز احمد خان،ایم ایم اے کے چو ہدری عابد حسین،تحریک لبیک پاکستان کے سید دیوان علی شاہ بخاری کے علاوہ ریاض محمود مغل،ملک عبد لشکیل،ملک محمد مسعود اور وسیم احمد شامل ہیں۔لیگی را ہنما شو کت بھٹی کے بھائی فیصل بھٹی کا کیس ہا ئیکورٹ میں ہے جہاں آج انکا فیصلہ متوقع ہے ۔ باقی تما م کیسز کے فیصلے ہو چکے ہیں اور سابق ایم پی اے شو کت بھٹی کی اہلیہ اور بھا ئی فیصل بھٹی اورسابق ایم این اے چو ہدری خور شید زمان کے علاوہ کسی قابل ذکر امیدوار کے کا غذات نامزدگی مسترد نہیں ہو ئے ہیں

مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا ،چوہدری ضیافت گجر


گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان کے صو بائی اسمبلی کے حلقہ PP-8کے امیدوارچوہدری ضیافت گجر نے کہا ہے کہ تحصیل بھر کے لوگ جانتے ہیں کہ مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا اور آج میں ایک ٹانگ جسمیں گولیاں لگیں ہوئیں ہیں کہ وجہ سے چلنے پھرنے سے عاری ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج لو گو ں کی بڑی تعدادمیں مو جو دگی نے ثابت کیا کہ آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرا جینا مرنا آپ پر قربان آپ مجھے ہر موڑ پر اپنے ہمقدم پائیں گے۔ مجھے راستہ سے ہٹانے کے لیے کرائے کے لوگ استعمال کیے گیے مگر الحمد اللہ آپکی حوصلہ افزائی سے پوری جرات کے ساتھ سیاست کے میدان میں حاضر ہوں تمام تر لوگوں کا مشکور ہوں۔ اگر 25جولائی کو کامیابی ملی تو آپ کے دروازے پر بطور شکریہ حاضر ہوں گا ۔ آپ میری قوت بنیں اور میری کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں۔اس موقع پر امیدوار برائے حلقہPP-8راجہ آفتاب نے چوہدری ضیافت گجر پر ہونے والے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دلوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ضیافت گجر میرا چھوٹا بھائی ہے اگر اس نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تومیں مکمل ساتھ دوں گا۔اس تقریب میں تحصیل بھر سے نوجوانوں، بزرگوں ، کونسلرز،چئیرمین اور سٹی کونسلرز عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور چوہدری ضیافت حسین گجر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

راجہ شوکت عزیز بھٹی تحصیل گوجرخان کے مایہ ناز سیاستدان ہیں،چوہدری محسن بلال


دولتالہ(نامہ نگار) راجہ شوکت عزیز بھٹی تحصیل گوجرخان کے مایہ ناز سیاستدان ہیں اور انہیں عوام میں غیر معمولی پذیرائی ھاصل ہے ،انتخابات میں ان کے نازمد کردہ امیدوار راجہ فیصل عزیز بھٹی کی کامیابی یقینی ہے ،اہلیان حلقہ پی پی9انہیں واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محسن بلال نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گزشتہ دس حلقہ کی ناقابل فراموش خدمت کی ہے اورحلقہ عوام کی ایک کثیر تعداد ان پر بے انتہاء اعتماد کرتی ہے ان کاگروپ حلقہ میں ناقابل شکست ہے ،اپنی بھرپور کوششیں صرف کرکے راجہ فیصل عزیز بھٹی کو کامیاب کروائیں گے

راجہ پرویز ۱شرف حلقہ ۱ین اے58سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ، ر۱جہ ۱رشد محمود


مند رہ ( سید ساجد نقوی )سابق وزیر۱عظم پاکستان راجہ پرویز ۱شرف حلقہ ۱ین اے58سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان کے دور حکومت کے شارٹ ترین ٹرم کے تاریخی میگا پر۱جیکٹ آج بھی حلقہ عو۱م کے دلوں پر کنندہ ہیں جنہیں کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا .مندرہ چکو۱ل روڈ،سوہاوہ چکو۱ل روڈ کی تعمیر،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام،۱نڈر پاس کی تعمیر،بجلی و سوئی گیس کے بڑے پر۱جیکٹ جن کی تکمیل سے حلقہ عو۱م آج مستفید ہو ر ہے ہیں . یہ سابق وزیر۱عظم ر۱جہ پرویز ۱شرف کے وہ کارہائے نمایاں ہیں جو ۱نہوں نے ۱ہلیان گوجرخان کی محبت میں دے کر خود کو حقیقی معنوں میں ۱یک عو۱می لیڈر ثابت کیا .۱ن خیالات کا ۱ظہار پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ر۱جہ ۱رشد محمود۱ور ر۱جہ جہانگیر آف سوڑہ نے ۱پنے ۱یک بیان میں کیا ۱نہوں نے کہا کہ ۱ہلیان گوجرخان کو ر۱جہ پرویز ۱شرف جیسا لیڈر کبھی نہیں مل سکتا .۱ن کے دل میں آج بھی حلقہ عو۱م کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۱ور وہ چاہتے ہیں کہ ۱گر ۱نہیں کامیابی سے ہمکنار کیا گیا تو وہ پہلے کی طرح باقی ماندہ مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے حلقہ عو۱م سے ۱پنی دوستی کا حق ۱د۱ کریں گے۔

مندرہ کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی و۱رد۱تیں

مند رہ ( سید ساجد نقوی )تھانہ مندرہ کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی و۱رد۱توں پر عو۱می و سماجی حلقوں کے علاوہ عو۱م دوست محاذو ۱ستحکام پاکستان موومنٹ کے رہنماؤں ۱ور شہری حلقوں نے شدید ۱حتجاج کرتے ہوئے سی پی ۱و ،آر پی ۱و سمیت پولیس کے دیگر ۱علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ مندرہ جو خو۱ب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۱ور عو۱م چوروں ۱ور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہیں.پولیس کی ۱س رو۱یتی سستی کا نوٹس لیا جائے .ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات عماد۱لحسن قریشی،۱یم نفیس ۱عو۱ن ،ڈ۱کٹر قمر ضیا،قمر زمان قریشی سمیت دیگر نے پولیس تھانہ مندرہ۱ور پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی مبینہ پشت پناہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوری و ڈکیتی کی یک بعد دیگرے و۱رد۱تیں پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہیں . آج تک کسی بھی و۱رد۱ت کا سر۱غ نہیں لگایا جا سکا جبکہ عو۱م میں ۱س حو۱لے سے شدید خوف و ہر۱س پایا جاتا ہے ۱ہلیان علاقہ سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں.۱نہوں نے موثر پولیس گشت کا بھی مطالبہ کیا ہے

پیپلز پارٹی ایک بڑی عوامی قوت بن کرسامنے آئے گی،پروفیسر تنویراشرف قریشی


مند رہ ( سید ساجد نقوی )۱لیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی عوامی قوت بن کرسامنے آئے گی .سابق وزیر۱عظم پاکستان راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے58کے عو۱م کے فیورٹ امیدوار ہیں جن کی کامیابی کے لیے اہلیان گوجرخان سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے.صوبائی امیدواران راجہ خرم پرویزاشرف اور چوہدری سرفراز بھی نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی یو سی نور دولال کے رہنما پروفیسر تنویراشرف قریشی اور یاور قریشی نے ۱پنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اقتد۱ر کے چند ماہ اور مسلم لیگی نمائندوں کے اقتدارکے طویل عرصے کااگر موازنہ کیا جائے تو راجہ پرویز اشرف کے چند ماہ ان پر بھاری ہوں ہیں جس میں انہوں نے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ دے کر اہلیان گوجرخان سے ۱پنی نمائندگی کا حق ادا کیا.اب حلقہ این اے58کے غیور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سابقہ غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے اس بار راجہ پرویزاشرف کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کریں کہ ا۱ن کے دلوں میں راجہ پرویزاشرف کی محبت آج بھی موجزن ہے۔

مصطفےٰ نواز کھوکھر کا چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان بننا خوش آئند فیصلہ ہے


مند رہ ( سید ساجد نقوی )پیپلز پارٹی کے سنیٹر مصطفےٰ نواز کھوکھر کا چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان بننا خوش آئند فیصلہ ہے پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لا نے کا قیادت کا فیصلہ پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دے گا اس طرح کے فیصلوں سے پارٹی نہ صرف مزید پھلے پھولے گی بلکہ پارٹی کے نوجوانوں کو اپنی خدمات پیش کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور پارٹی قائدین پر نوجوان کارکنان کااعتماد مزید بڑھے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ نے مصطفےٰ نواز کھوکھر کو چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مستقبل کی ایک کامیاب ترین جماعت ہو گی .ملک بھر سے پی پی امیدواران بھرپور کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ۱پنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی ہمیشہ غریب کے حقوق کی بات کی .عوامی حقوق پر ڈ۱کہ ڈ۱لنے والوں کو عو۱م آنے و۱لے دنوں میں شکست فاش دیں گے

ڈی ایس پی گوجرخان کا ریڈر ٹرانسفر ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر برقرار

دولتالہ(نامہ نگار) اعلیٰ پولیس حکام کے احکام ہوا میں اڑادیئے گئے ،ڈی ایس پی گوجرخان کا ریڈر ٹرانسفر ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر برقرار،رشوت کا بازار گرم ،سائلین مشکلات کا شکار ،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گوجرخان کا ریڈر معظم جس کی کچھ عرصہ قبل ٹرانسفر ہو چکی ہے مگر موصوف ہنوز اپنی سیٹ پر موجود ہے ،پولیس کے اعلیٰ حکام کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ریڈر ٹس سے مس نہ ہوا جس کی بڑی وجہ رشوت ستانی ہے ،یہ سیٹ موصوف کیلئے سونے کی چڑیا بن چکی ہے اور سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

سرمایہ پاکستان سے چین تھروپراپر چینل چین منتقل ہو گا

روات( نامہ نگار)سرمایہ پاکستان سے چین تھروپراپر چینل چین منتقل ہو گا اور اس کا فائدہ پاکستان کو بھی اتنا ہی ہو گا جتنا چین کو اس حوالے سے مہمانوں نے ان نام نہاد الزامات پر خصوصی روشنی ڈالی اور شرکاء کو بتایا کہ یہ سب دشمن پراپیگنڈے کا حصہ ہیں جو کسی بھی طور پر درست نہیں ہے اس تقریب میں سی پیک کے حوالے سے تمام امور زیر بحث آئے جس میں روڈ انفرا سٹرکچر، توانائی انفراسٹرکچر ،روڈ نیٹ ورک گوادر پورٹ اور سی پیک کے روٹ پر لگائی جانے والے بڑے صنعتی زون قابل ذکر ہیں تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ PFC اور CPNE کے پلیٹ فارم سے متعدد نامور کالم نگاروں نے اس میں خصوصی شرکت کی ۔ PFC اور CPNEبڑی کوششوں کے بعد ایسا سیمینار منعقد کیا ایسے سیمینار کا انعقاد اس لیے بھی ضروری تھا کہ پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سی پیک کے حوالے ایک ایسا غلط اور بے بنیاد ابہام پیدا کیا جا رہا تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ایسے پروپگنڈے کو قبل از وقت کاؤنٹر کرنا اور اس کی وضاحت کرنا بہت ضروری تھا گزشتہ روز ہونے والے سیمینار سے سی پیک کے حوالے سے عوام میں پایا جانے والا ابہام دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلا شبہ سی پیک پروجیکٹ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کا تحفظ ہر زی شعور ترقی پسند پاکستانی پر فرض ہے

گو جر خان میں اگر چہ سیاسی سر گر میاں زور و شور سے جا ری ہیں

گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان میں اگر چہ سیاسی سر گر میاں زور و شور سے جا ری ہیں مگر سیاسی جماعتوں اور امیدواران جی ٹی روڈ پر اپنے بڑے بڑے جو الیکشن آفس بنا تے تھے وہ نظر نہیں آ رہے ہیں اس بار تمام سیاسی سر گر میاں انڈر گراؤنڈ جا ری ہیں ابھی تک امیدواروں کی ابھی تک شاہ خر چیاں بھی کچھ کم ہیں اور دہی علاقوں میں امیدواروں کے وہ حامی نظر نہیں آرہے جنکی انتخابی دفاتر میں بینرز اور جھنڈے لینے کے لیے لائینیں لگی ہو تی تھیں۔بلدیاتی نمائندوں پر انتخابی سر گر میوں میں حصہ لینے پر پا بندی نے بھی جو ش و خروش میں خاصی کمی کر دی ہے خیال کیا جا رہا ہے کہ امیدواروں کا نشا نات الاٹ ہو نے کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی اور انتخا بی سر گر میوں میں تیزی آئے گی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنکی ہڑتال

راولپنڈی(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے معزز جج سے بد تمیزی کرنے پرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء نے مکمل ہڑتال کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرخرم مسعود کیانی نے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کیا ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری بار راجہ عامر محمود نائب صدر مس زاہدہ ایاز ، جوائنٹ سیکرٹری جنیداحمد نواز راجہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بارخرم مسعود کیانی نے معزز جج صاحبان کی توہین کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کے امید وار کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لوئر کورٹ ،ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان ہوں ان کی سرزش کرے اور عدالتی فیصلوں کے خلاف ان کی توہین کرے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں کسی پارٹی کا کارکن ہو یا لیڈر اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہونی چایئے

مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑے گا ، قیصر محمود راجہ ایڈوکیٹ

.
مند رہ ( سید ساجد نقوی )ممتاز نوجوان ماہر قانون اور مسلم لیگ لائرز فورم تحصیل گو جر خان کے راہنما قیصر محمود راجہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑے گا تحصیل گو جر خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور 25جولائی کا سورج انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں این اے 58سے راجہ جاوید اخلاص ،پی پی 9سے راجہ حمید ایڈوکیٹ اور پی پی 8سے چوہدری محمد ریاض کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہے آج سیاسی جماستوں کے علاوہ دیگر قوتیں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کے لیے مختلف ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر پاکستان کی غیور عوام میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو سی پیک جیسا عظیم منصوبہ دینے ہر اقتدار سے الگ کیا گیا ہے جسے عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

25 جولائی کا سورج انشاء اللہ چوہدری نثار علی خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا ،ملک زعفران محمود


مند رہ ( سید ساجد نقوی )ملک زعفران محمود جنرل کونسلر آف چھنی عالم شیر یوسی ساگری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج انشاء اللہ چوہدری نثار علی خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا چوہدری نثار علی خان کا ماضی بے داغ ہے سیاسی مخالفین بھی چوہدری نثار علی خان پر کرپشن کے لیے انگلی نہیں اٹھا سکتے انھوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہ کی ہے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے احسن اقدام کیے آج انکا ووٹر انہیں ووٹ پول کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے آج مسلم لیگ ن کی قیادت نے خوشامدیوں کے نرغے میں آکر چوہدری نثار علی خان سے رائیں جدا کیں ہیں الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور چوہدری نثا ر علی خان کی مخالفت کرنے والوں کو اپنی حثیت کا پتہ چل جائے گا این 59کے غیور عوام اپنے ہر دلعزیز قائد چوہدری نثار علی خان کو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں، ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی


مند رہ ( سید ساجد نقوی )سابق ۱یم پی ۱ے ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں . صحت مند معاشرے کے قیام۱ ور علاقائی ثقافت کے فروغ کے لیے کھیلوں کا ۱نعقاد ۱نتہائی ضروری ہو گیا ہے ۱س سے ۱نسانی صحت پر ۱چھے ۱ثر۱ت۱ور پر وقار ماحول فر۱ہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کبڈی ہماری ثقافت کا حصہ ہے گو کہ آج یہ کھیل اتنا مقبول نہیں جتنا کہ ماضی میں تھا مگر نوجوانوں کو کبڈی کے کھیل میں دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ قوم کے یہ معمار ایک بار پھر اس کھیل کو انٹرنیشنل سطح پر لیکر جائیں گے ۱ن خیالات کا ۱ظہار ۱نہوں نے گذشتہ روز وصلہ بنگیال میں کبڈی میچ کے ۱نعقاد کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۱س موقع پر ظفر سپاری،ر۱جہ عبد۱لحمید،ملک نور نوری چےئرمین،سائیں نیامت،ر۱جہ ۱رسلان،ر۱جہ غلام ربانی،چوہدری پرویز،عبد۱لمجید قریشی،ر۱جہ نوید عارف،پٹو۱ری غلام رسول و دیگر بھی موجود تھے میچ کے ۱ختتام پر مہمان خصوصی ر۱جہ شوکت عزیز بھٹی نے میچ کی ونر ٹیم ملک یاسر آف ڈریال۱ور دوسری پوزیشن پر آنے و۱لی ٹیم پپو ۱ستاد سفری گروپ میں ٹر۱فیاں۱ور نقد ۱نعام تقسیم کیے .۱یک لاکھ روپے نقد ۱نعام ۱لحاج مسعود و۱رث۱ور حاجی محمد ظہور کی طرف سے دیا گیا .جبکہ خصوصی ٹر۱فیاں ر۱جہ آٹوز غوثیہ چوک کے آنرز ر۱جہ محمد سلیما ن صدر مسلم لیگ ن یو سی کوری دولال۱ور ر۱جہ عبد۱لجبار چےئرمین زکوتہ کمیٹی کی طرف سے دی گئیں۔

گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان 

مند رہ ( سید ساجد نقوی )آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود اور ڈی آئی جی نارتھ محبوب اسلم کے احکامات پر سیکٹٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہر یا سکندر کی سربراہی میں پورے سیکٹر میں تمام ٹال پلازوں پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مبشرہ جاوید ،ڈی ایس پی بیٹ 5ملک صفدر ایڈمن آفیسر شفیق خان موبائل ایجوکیشن یونٹ کے آفیسر یاسر علی انسپکٹر عشرت مختار اور دیگر ملازمین نے روڈ استعمال کنندگان کو بریفنگ دی اور مخلتف گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے اسی طرح بیٹ 6ترکی ٹال پلازہ جہلم ٹال پلازہ اور پھلرواں ٹال پلازہ ایکسپریس وے مری پر بھی آئی جی صاحب کے حکم پر سپیشل بریفنگ اور اضافی موبائل آوٹ کی گئی اور مشکل صورت حال سے دو چار روڈ استعمال کنندگان کی بر وقت مدد بھی کی گئی

ملک خالدنوابی ملک تنویر اسلم سیتھی کے حق میں دستبردار ہوگئے


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ پی پی 22میں آزاد امیدوار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع چکوال کے صدر ملک خالدنوابی ملک تنویر اسلم سیتھی کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ شب منعقدہ ایک تقریب میں ملک خالد نوابی نے اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ملک تنویر اسلم سیتھی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ قیادت کی درخواست اور حلقہ کے دوستوں کی مشاورت کے بعد اپنے کاغذات واپس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک تنویراسلم سیتھی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔ تقریب میں ملک تنویر اسلم سیتھی ، سردار ذوالفقارد لہہ ، صوفی مشتاق بھٹی، ہارون عباس جوند، ڈاکٹر اعجاز مغل اور دیگر معززین بھی موجودتھے۔ ملک تنویر اسلم سیتھی نے ملک خالد نوابی کے فیصلہ کو سراہا اور بھرپور حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا

مبارکباد


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ این اے 64کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال کی رابطہ مہم کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان گزشتہ روز لکھوال میں مولانا ممتازصدیقی کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر دلی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مولانا ممتاز صدیقی نے رہائشگاہ آمد پر ان شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کی بھرپور حمایت کریں گے

سردار غلام عباس خان بوکھلاہٹ کاشکار ہیں


ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند اور قاضی عمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار غلام عباس خان بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر عسکری شخصیات پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار غلا م عباس خان اور سردار آفتاب اکبر کو اپنے اثاثوں پر اعتراضات کی وجہ سے عدالتو ں کامنہ دیکھنا پڑا۔ انہو ں نے کہا کہ عسکری شخصیات کو سیاسی کھیل میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرداران چکوال کے ساتھ آج جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ان کا اپنا کیا دھرا ہے۔ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے اور اب وہ الزام تراشوں کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرررہے ہیں

بہیرکلیال میں 20سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جان بحق


دولتالہ(نامہ نگار )تھانہ جاتلی کے علاقہ بہیرکلیال میں 20سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جان بحق ،جانوروں کو پانی پلانے گیا پاؤں پھسلنے سے ڈیم کی گہرائی میں چلا گیا ،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو ڈیم سے نکالا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن کلیال کا رہائشی 20 سالہ کاشف محمود مویشیوں کو پانی پلانے کے لئیے نزدیکی ڈیم پر لے گیا ،جہاں اس کا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے پانی کی گہرائی میں چلا گیا ،گاؤں کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو پانی سے باہر نکالا ،نوجوان کی موت کی خبر گاؤں میں پھیلتے ہی علاقے بھر میں کہرام مچ گیا ،متوفی کاشف کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ،

پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور قائد تحریک عمران خان کو کامیاب کرانا وقت کا تقاجا ہے نا عاقبت اندیش سیاستدانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے قرضوں کے زریعے ملک چلانے والوں نے حقیقی معنوں میں ملک کو اغیار کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے بجلی اور گیس کے بحران کے باعث صنعتیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا 25جولائی عوام کی عدالت ان شاء اللہ بلے کے حق میں فیصلہ دے گی 25جولائی کا سورج ان شاء اللہ پاکستانی عوام کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا تبدیلی آ کر رہے گی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے ناٹہ گوجر مل میں مسلم لیگی رہنما راجہ عبدالغفار بھٹی کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں راجہ عبدالغفار بھٹی ،راجہ غلام فاروق بھٹی ،نے برادری اور دھڑے سمیت چوہدری ساجد محمود کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا راجہ عبدالغفار بھٹی نے چوہدری ساجد محمود کو یقین دلایا کہ ان کا گروپ مکمل طور پر آپکا ساتھ دے گا اس موقع پر راجہ لیاقت علی ،صوبیدار محمد نواز ،نمبردار الطاف ،حاجی سرفراز ،راجہ سعید نذیر ،راجہ تصور ،ماسٹر مشتاق ،راجہ نذیر ،راجہ علی رضا ،چوہدری خورشید ،چوہدری لطیف کانٹی ،راجہ یاسین،راجہ نویزر ،محمد دلپذیر ،سمیت دیگر نے بھی موجود تھے چوہدری ساجد محمود نے عمائدین علاقہ اور بالخصوص راجہ عبدالغفار بھٹی اور ان کے گروپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلم لیگی امیدوار کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا غیر مشروط اعلان کیا قبل ازیں آہدی موڑ خیبر کالونی کی پختون آبادی حاجی ولی خان ،میاور خان ،حاجی رحیم گل اور دیگر نے بھی چوہدری ساجد محمود سے ملاقات کی اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

سکھو روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے،چوہدری سہیل عاشق


سکھو(نمائندہ خصوصی) سکھو روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوامی مسائل کا ازالہ کرئے گی، عوامی مسائل پر سیاست چمکانے والے کاروباری لوگوں کو سکھو کی سیاست سے آوٹ کر دیں گئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوسی سکھو کے رہنماء4 چوہدری سہیل عاشق نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پانچ سال سکھو کی عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا کر عوامی مسائل پر سیاہ سیاست کرنے والے کاروباری لوگوں کو سکھو کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے آوٹ کر دیں گئے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا سکھو موڑ تا سکھو لنک روڈ کی خستہ حالی منتخب قیادت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سکھو روڈ کی خستہ حالی پانچ سالہ خدمت کی سیاست کے دعویداروں کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں ہے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ قیادت کی انتقامی سیاست کو دفن کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور ورک جاری ہے، انشاء4 اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف سکھو بلکہ گوجرخان سے تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کا ازالہ کرئے گی،اور کاروباری اور انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے عناصر کا قلع قمع کرکے دم لیں گئے

ہم راجہ جاوید اخلاص کی انتخابی مہم کو بھرپور اندازمیں چلا رہے ہیں ، ملک حارث 


گو جر خان ( نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے یوتھ کونسلر ملک حارث نے کہا ہے کہ میرے آباؤ اجداد مسلم لیگی ہیں کسی دوسری جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرے بارے میں پیپلزپارٹی میں جانے کا جو کہا گیا اس میں کوئی صداقت نہیں ہم راجہ جاوید اخلاص کی انتخابی مہم کو بھرپور اندازمیں چلا رہے ہیں اور انہیں کامیاب کرائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی کونسلر زراجہ سہیل عباس کیانی،خواجہ مظہر ، خان آصف ، کے علاوہ مسلم لیگ یوتھ ونگ اور ایم ایس کے عہدیداران مرزاعامرامتیاز، فرحان نعیم جنجوعہ،مظہر وارثی، شعیب اقبال، ، راجہ ساجد شفیق، فیصل وارثی،، عماد مغل مبشر بٹ ودیگر بھی موجود تھے ملک حارث نے کہا کہ گلے میں ہار ڈال کر اور پر ویز اشرف کے ہا تھ میں ہا تھ ڈال کر میں نے تصویر برادری کی مجبو ری کی وجہ سے بنوائی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مجھے عزت دی یوتھ کونسلر اور سپورٹس کا چیئرمین بنایا راجہ جاوید اخلاص چیئرمین شاہد صراف اور ان کی ٹیم کا حصہ ہوں ہمارے ساتھ یوتھ کی طاقت ہے الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریں گے اپنی جماعت کے ساتھ ہیں راجہ پرویز اشرف کی میرے رشتہ داروں کے گھر ملاقات ہوئی پیپلزپارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس موقع پر سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں ان شاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی مرزا عامر امتیاز نے کہا کہ ہم یوتھ کونسلر ملک حارث کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور نوجوان طبقہ ہی جماعت کا ہراول دستہ کا کردا رادا کرتا ہے

پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گا ، طارق قریشی


گو جر خان ( نامہ نگار)جنرل سیکریٹری پی پی پی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ اور صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان نے یوسی گلیانہ کے سیاسی را ہنما طارق قریشی کو ممبر ایگزیکٹو کونسل پی پی پی ضلع راولپنڈی نا مزد کیا ہے اور پی پی پی ضلع راولپنڈی کے ایگزیکٹیو ممبر راجہ اخترکو صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی کسان ونگ نا مزد کیا ہے جنکے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ادھر گلیانہ گوجرخان کے پارٹی ورکروں اور جیالوں نے انھیں تقرری پر مبارکباد یں پیش کی اور انکی اس تقرری کو بے حد سراہا طارق قریشی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور پارٹی امیدواروں کی25جولائی کو کامیابی کیلئے گھر گھر قریہ قریہ لوگوں سے رابطہ کروں گا ۔

چو ہدری محمد ریاض کے نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے درست قرار دے دئے ہیں

A roadside stall selling Pakistani national flags along a road ahead of the country’s Independence Day in Karachi on August 12, 2013. Pakistan will be celebrating its 66th anniversary of the country’s independence from British rule on August 14. AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

گو جر خان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 چو ہدری محمد ریاض کے نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے درست قرار دے دئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم رہ جا نے والے سابق ایم پی اے شو کت عزیز بھٹی کے بھائی راجہ فیصل بھٹی کے کا غذات نا مزدگی الیکشن ٹریبو نل نے مسترد کر دئے ہیں انکے کا غذات کوساجد محمود جنجو عہ نے چیلنج کیا تھا قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے شو کت بھٹی کی اہلیہ شکیلہ بھٹی کے کاغذات دوہری شہریت کی بنا پر مسترد کر دئے تھے دریں اثنا ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے لیگی را ہنمارا جہ علی اصغر نے ابھی تک اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انکا شو کت بھٹی کے ساتھ مل کرکسی سیاسی جماعت کے ساتھ پینل بن رہا ہے دریں اثنامسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہو لڈر راجہ عبد الحمید کے کا غذات نا مزدگی کو ٹریبو نل میں چیلنج کر رکھا ہے اس طرح گو جر خان کی سیاست میں غیر یقینی کی صورتحال بر قرار ہے ادھر پی ٹی آئی کے ٹکٹ حاصل نہ کر سکنے والے امیدواروں مرزا نعیم اور دیگر نے بھی ابھی تک اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا انکے ساتھی پی ٹی آئی امیدواروں کی کھلم کھلا مخالفت کر رہے ہیں۔تا ہم انہوں نے یہ عندیہ نہیں دیا کہ آ مدہ انتخا بات میں وہ کس کی حمایت اور کس کی مخالفت کریں گے

محمد آکاش بھٹی کے منشور کو عوام بہت پسند کر رہے ہیں 


گو جر خان ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماساجد محمود بھٹی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 58گوجرخان سے امیدوار قومی اسمبلی محمد آکاش بھٹی کے منشور کو عوام بہت پسند کر رہے ہیں امیدوار کے ساتھ یوتھ ونگ وسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ورکروں کی محنت اور مثبت سوچ مضبوط ، منظم خوشحال پاکستان کے ویژن کی وجہ سے ہمارے منشور کو بہت اہمیت اور پذیرائی مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ ساجد بھٹی نے کہا کہ ملک کی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے موروثی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرروت ہے ، نتائج سے بالاتر ہو کر ہم آپ کو یہ تسلی دے سکتے ہیں کہ ہماری رہائش گوجرخان ہی ہے آج تک آپ نے جن نمائندوں کو چن کر ایوانوں میں بھیجا یا تحصیل گوجرخان بھیجا ان کی اپنی رہائشیں اور اولادیں پوش ایریا راولپنڈی اور اسلام آباد رہتی ہیں یہ لوگ صرف اور صرف آپ پر حکومت کرنے کا حق سمجھتے ہیں یہ حق ادا کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کرتے ان انتخابات میں عوام کو اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ، پاکستان مزید نا اہل اور مفاد پرست سیاستدانوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ترقی پسند نمائندوں کو ووٹ دیں اور ان کی ہرطرح سے سپورٹ بھی کریں تاکہ ملک و قوم کے حالات بہتر ہو سکیں۔

سابقہ حکمران اربو ں روپے کا فرق گیس کی قیمتوں کی صورت میں چھوڑ کر گئے،شہادت حسین بٹ 


گو جر خان ( نامہ نگار) انجمن تا جراں گو جر خان کے جنری سیکر ٹری شہادت حسین بٹ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران اربو ں روپے کا فرق گیس کی قیمتوں کی صورت میں چھوڑ کر گئے اب یکم جولائی کو مہنگائی کا ایک طوفان شروع ہو گا گیس کی قیمتوں میں300فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم کو اربوں روپے بوجھ اٹھانا پڑے گا گیس کی قیمتوں میں اضافی ڈالر کیاونچی اڑان نے متوسط طبقہ اور غریب لوگوں کے معاملات زندگی کو توڑ کر رکھا دیا سفید پوش لوگوں کا بھرم بھی ٹوٹ جا ئے گا سب اچھا ہے کی کاغذی و سیاسی شعبدہ بازی 22کروڑ عوام کے لئے اربو ں روپے واجب الادا چھوڑ کر گئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام گھریلو صارفین ماہانہ تین گنا قیمت پر گیس استعمال کریں گے جبکہ روٹی نان اور کھانے کی تمام اشیاء بہت مہنگی ہو جائیں گی انہوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستان اور نگران حکو مت سے مطا بلہ کیا کہ وہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو روکیں ۔

راجہ پرویز اشرف صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،سید آفتاب حسین کاظمی


سید اڈا (خصوصی نمائیندہ راول نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دور اقتدار میں بہت سارے ترقیاتی کام شروع کیے گئے مگر بعد میں آنے والی حکومت نے ان ترقیاتی کاموں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سید کے صدر سید آفتاب حسین کاظمی نے پارٹی کے کارکنوں کو دیئے گئے عشایہ میں کیا انہوں نے بتایا کہ گیس کی مین لائن سید گاوں تک بچھی ہوئی ہے اور کئی کام زیر التوا ہیں راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر تمام ترقیاتی کام دوبارہ شروع کریں گے سابقہ قیادت نے اپنے ذاتی کام کروائے علاقائی مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا جس سے پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا میری ذاتی کوششوں کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی میں تین ن لیگ کے الیکٹڈ کونسلر شامل ہوئے میں نے پہلے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اب پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا

error: