گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: June 3rd, 2018

گو جر خان میں گیس اور بجلی کی بندش نے روزہ داروں کی زندگیاں اجیرن کر دیں

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں گیس اور بجلی کی بندش نے روزہ داروں کی زندگیاں اجیرن کر دیں ۔گذشتہ شب حکومت کے خا تمے کی ساتھ ہی رات 12بجے بجلی بند ہو گئی اور سحری کے وقت گیس بند ہو گئی گو جر خان کے لیے گذشتہ دو دنوں سے گیس کا پریشر نصف سے بھی کم کر دیا گیا ہے جس سے رو زہ داروں کے چو لہے بجھ گئے ہیں گیس کا پریشر جمعہ کو سارا دن انتہائی کم رہا اور بجلی سارا دن بند ہو تی رہی حتی کہ نماز جمعہ کے دوران بھی بجلی بند رہی جس سے نما زیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ادھر بلدیہ گو جر خان کے کونسلرز مرزا عرفان،چو ہدری محمد رشید اور خواجہ مظہر اقبال نے بجلی و گیس بندش کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ گو جر خان کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سورج آگ بر سا رہا ہے اور درجہ حرارت 42تک جا پہنچا ہے دوسری طرف جی ایم گیس کے حکم پر گو جر خان میں گیس کا پریشر انتہائی کم کر دیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بحرانوں کی ذمہ دار حکو متیں نہیں ایسے افسران ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہما رے گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد ، مری اور روات کو پو رے پریشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے مگر ہما رے لیے اسکا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلدیہ کے اجلاس میں جی ایم گیس کے خلاف ایک قرار داد لا رہے ہیں اور ایک بڑے مظاہرے کے لیے شہری تنظیموں سے را بطے کر رہے ہیں انہوں نے وزارت گیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کریں کہ گو جر خان میں اس موسم میں گیس کا پریشر کیوں کم کر دیا گیا ہے اور پریشر کم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم کیوں تشکیل دی گئی ہے گو جر خان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں ہے ۔

تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما مرکزی رہنما چوہدری ساجد محمود شاطرانہ سیاسی چالیں چلنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے سیاسی تاجروں نے ناکام اور شکست خوردہ عناصر کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے حلقہ پی پی 4کے عوامی ایسے شعبدہ بازوں کی فنکاریوں سے بخوبی آگا ہیں با شعور عوام اب کسی مداری کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے ووٹوں کی سودا بازی کے ماہرین جان لیں کہ تحریک انصاف کی جیت نوشتہ دیوار بن چکی ہے ملک بھر سے بڑی بڑی سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی آواز اور پارٹی منشور ہی حقیقی معنوں میں پاکستان کی بقا کی ضامن اور سلامتی کی محافظ ہے 813والے جلد نو دو گیارہ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی سیاست کے نام نہاد ٹھیکیدار وں کی منافقانہ سیاسی چال بازیوں کی سمجھ تحصیل کے ہر زی شعور کو ہے بیساکھیوں کے سہارے الیکشن لڑنے والوں کا دن میں تارے نظر آ جائیں گے اللہ تعالیٰ کی زات پر کامل ایمان ہے ان شاء اللہ عوام کی ووٹ کی پرچی سے اقتدار میں آ ئیں گے سابقہ حکمرانوں کے10سالہ دور اقتدار میں پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب پر معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار وں نے جھوٹ جھوٹ بول کر 5سال گزار دیے سابقہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستان میں پانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے وطن عزیز کی زرخیز مٹی کو بنجر بنانے والوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے لوڈ شیڈنگ نے بانیوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر کے شہیدوں کی اس دھرتی کے باسیوں کے سر شرم سے جھکا دیے انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا ہم نے نہ منافقانہ سیاست کی اور نہ ہی ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے کہ ہم کسی اور کے کندھے استعمال کریں ہمیں اپنے قوت بازو پر بھروسہ ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے سیاست کو وراثت اور گھر کی لونڈی بنانے والوں کو 2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ عبرتناک شکست کا سامنا کرنے پڑے گا عوام ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی اور کامیابی آپکے قدم چومے گی

نو جوان نے غیرت کے نام پر اپنی سترہ سالہ کزن کو قتل کر دیا


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے شہری علاقہ میں ایک نو جوان نے غیرت کے نام پر اپنی سترہ سالہ کزن کو قتل کر دیا ۔ واقعہ افطاری سے تھو ڑی دیر قبل پیش آ یا ۔ ڈھوک حیات علی وارڈ نمبر14 کی رہائشی مریم دختر مطلوب حسین کو افطاری سے تھو ڑی دیر قبل اسکے کزن عدنان ولد خالق نے تیس بور پستول سے تین فائر کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسی ۔ملزم کو اپنی کزن کے بارے میں شکوک تھے جسکی وجہ سے اس نے اپنی کزن کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پو لیس موقع پر پہنچ گئی ۔ اور ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی آر کے لیے لواحقین سے رجوع کر لیا

میں گو جر خان کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر تا رہوں گا ،راجہ شوکت عزیز بھٹی

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ میں گو جر خان کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر تا رہوں گا اور اب میری اہلیہ حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی مارکی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا جس میں سابق ایم این اے راجہ جا وید اخلاص،چو ہدری محمد ریاض، را جہ علی اصغر،غربی گو جر خان کے ایک درجن سے زیادہ چئیرمینوں کے علاوہ کو نسلرز اور تین ہزار کے قریب کارکنوں نے شر کت کی ۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ میں ایک عوامی ایم پی اے ہو ں میں نے حلقہ کے عوام کی تن من دھن سے خدمت کی ہے جسکے عوام معترف ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے سیاست سے آؤٹ کر دے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کا اس وقت ساتھ دیا تھا جب پیپلز پارٹی کا طوطی بو لتا تھا پھر گورنر راج میں مجھے رشوت اور وزارت کی پیشکش ہو ئی جو میں نے ٹھکرا دی اور گو جر خان کی پگ پر داغ نہ لگنے دیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں اربوں رو پے کے ترقیاتی کام کر وائے مگر الحمد اللہ مجھ پر ایک پا ئی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا نواز شریف کی نا اہلی کے بعد میں جا نتا تھا کہ مجھے نواز شریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جائے گی مجھے ایک سیاسی جماعت میں شامل ہو نے کی پیشکش ہی نہیں ہو ئی بلکہ مجھ پر دباؤ بھی ڈا لا گیا اور کہا گیا کہ آپ سیاست کرو مگر میں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھو ڑا مجھے امید ہے کہ میری جماعت میری اہلیہ کو ٹکٹ ضرور دے گی جسکی کا میابی یقینی ہے آ ج کا یہ اجتماع میری قیادت پر حلقہ کے عوام کی طرف سے اعتماد کا اظہار ہے جسے میں کبھی فرا موش نہیں کر سکتا شو کت بھٹی نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلا تا ہو ں کہ کا میابی کے بعد میں عوام کی خدمت اسی جذبے سے جا ری رکھو ں گا جس طرح پہلے کی ورکرز کنونشن میں صو بائی اسمبلی کے دیگر امیدواروں نے شر کت نہیں کی ۔ سیاسی حلقے شو کت بھٹی کی طرف سے سیاسی طاقت کے اس کا میاب مظاہرے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

محمد اعجاز گو ندل کو گو جر خان ایڈیشنل سیشن جج تعینات 


گو جر خان(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اور الیکشن2018کے ریٹرننگ افسر برا ئے حلقہ NA52محمد اسلم گو ندل کا تبادلہ گو جر خان سے پسرور کر دیا گیا ہے انکی جگہ محمد اعجاز گو ندل کو گو جر خان ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا گیا ہے محمد اسلم گو ندل نے انتخا بات کی تیا ریوں کے سلسلے میں کا فی کام کر لیا تھا انہوں نے ٹریننگ لی اور متعدد پو لنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کر چکے تھے اسکے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج شا زیہ ظفر را جہ کو یہاں سے حسن ابدال تبدیل کر دیا گیا ہے انکی جگہ عامر ضیا کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے سول جج آصف علی کو لاہور تبدیل کیا گیا ہے انکی جگہ کرن جہا نگیر کو سول جج گو جر خان تعینات کیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے چو ہدری محمد عظیم کو گرین سگنل دیدیا گیا 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے چو ہدری محمد عظیم کا پی ٹی آئی کا ٹکٹ کنفرم ہو گیا ہے اور انہیں گذشتہ شب گرین سگنل دیدیا گیا ہے اس سلسلے میں جب ان سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے اسکی تصدیق کی چو ہدری عظیم تحصیل گو جر خان کی اہم سیاسی شخصیت ہیں اور شروع سے ہی مختلیف حیثیتوں سے سیاست میں متحرک رہے ہیں وہ یونین نا ظم، یونین چئیرمین اور ق لیگ کے ٹکٹ پر گو جر خان کے تحصیل ناظم بھی رہ چکے ہیں انکی سیاسی ساکھ اچھی ہے اور پانچ سال تک تحصیل ناظم رہنے کے با وجود ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں آیا چو ہدری محمد عظیم نے گذشتہ انتخا بات میں بھی قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی مگر انہیں ٹکٹ نہیں ملا تھا اسکے با وجود انہوں نے تن من دھن لگا کر پارٹی کے امیدواروں کے لیے کوششیں کیں۔ چو ہدری محمد عظیم کو ٹکٹ ملنے سے پی ٹی آئی کے حامیوں میں زبر دست جو ش و خروش پا یا جا تا ہے انکا خیال ہے کہ چو ہدری عظیم با آ سانی سیٹ نکال سکتے ہیں۔

ڈکیتی کی واردات شہری کو نقدی، غیر ملکی کر نسی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا گیا

گو جر خان(نامہ نگار)شرقی یونین کونسل قاضیاں کے نواحی قصبہ پنجگراں میں 60لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات شہری کو نقدی، غیر ملکی کر نسی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا گیا مزاحمت پر اہل خانہ پر تشدد، مدعی مقدمہ زخمی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ماسٹر کرامت حسین نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ رات کو بارہ بجے کے قریب میں ہم سو رہے تھے کہ آتشیں اسلحہ سے لیس چار افراد دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر گھس آئے اور ہم سب کو گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اوردو گھنٹے تک وردات میں مصروف رہے ڈاکوؤں نے اس دوران گھر سے 150 تولے سونا ،چار لاکھ رو پے نقدی، ایک ہزار یورو ،پانچ سو بر طانوی پونڈ نکالے اور ساتھ لے گے طلائی زیورات کی مالیت 60لاکھ سے زائد بتا ئی جا تی ہے ڈاکوؤں نے مزا حمت پر ماسٹر کرامت کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا پہلے پولیس چوکی قاضیاں اور پھر گو جرخان پولیس موقع پر پہنچ گی فنگر پرنٹ حاصل کئے اور دیگر شواہد جمع کئے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہی ہے ۔

چو ہدری ضیافت پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ سے شد ید زخمی 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدورا صو بائی اسمبلی چو ہدری ضیافت پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ سے شد ید زخمی ہو گئے گو لیاں ٹانگ پر لگیں۔ فوری طور پر ہو لی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایف آئی آر میں مضروب نے وجہ عناد پارٹی سے اپنی رنجش کو قرار دیدیا۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ چو ہدری ضیافت نے پو لیس کو بتا یا کہ میں ایک پارٹی میٹنگ میں شر کت کے لیے وارڈ نمبر 3بڑکی میں اپنے گھر سے نکلا تو ایک بغیر نمبر 125مو ٹر سائیکل پر سوار دو لڑکوں میں پیچھے بیٹھے لڑکے نے مجھ پر فائرنگ شروع کر دی دو فائر مجھے ٹانگوں میں لگے اور میں زخمی ہو کر گر پڑا ۔ چو ہدری ضیافت نے وجہ عناد اپنی پا رٹی سے سیاسی رنجش ہے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پارٹی را ہنما راجہ شو کت عزیز بھٹی اور دیگر ہسپتال پہنچ گئے سب انسپکٹر ارشد کلیم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گو جر خان کے حلقہ این اے58 کی پہلی حیثیت بحال ہو گئی 

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان بار کے سینئر وکیل چوہدری عفان اافتخار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گو جر خان کے حلقہ این اے58 کی پہلی حیثیت بحال ہو گئی ہے اور عدالتی حکم کے ذریعے چو ہا خالصہ کو اس حلقے سے نکال کر قانون گو حلقے ساگری کو این اے58میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے را جہ پرویز اشرف کی عذرداری پر حلقہ این اے 58 سے قانون گو حلقہ ساگری کو نکال کر قانون گو حلقہ چو ہا خالصہ کو شامل کیا تھا جسے سابق ناظم با بو غضنفر اقبال وغیرہ نے میرے توسط سے لا ہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا آج عدالت نے تفصیلی بحث کے بعد رٹ منظورکر تے ہو ئے چو ہا خالصہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے نکال کر ساگری کو حلقہ میں شامل کر نے کے احکا مات جا ری کر دئے ۔

سول کلب کی بحالی مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کا بہترین کا رنامہ ہے 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے تا ریخی سول کلب کی بحالی مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کا بہترین کا رنامہ ہے جسکی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے ان خیا لات کا اظہار سول کلب کے ممبران اور معززین شہرنے کیا جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اسے سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ سول کلب شہر کے نما یاں افراد کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا اور آ نے والے اسسٹنٹ کمشنرز اسکے ممبرز کی حیثیت سے رو زانہ یہاں کر کلب کی سر گر میوں میں حصہ لیتے اور لطف اندوز ہو تے جب سے تا ریخی اہمیت کا حامل سول کلب نان فنکشنل ہوا شہر میں لان ٹینس،اور ان ڈور گیمز کا خاتمہ ہو گیا اور مثبت سر گر میاں ماند پڑ گئیں اور شرفا کی بیٹھک بھی ختم ہو گئی اب ایک طویل عرصہ کے بعد مو جو دہ اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم نے بطور چئیرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی سول کلب کی بحالی کے لیے اقدا مات کئے ہال اور لان ٹینس کورٹ کی تعمیر شروع کرائی اور کینٹین کی توسیع کی منظوری دی ۔ممبران نے کہا کہ اب شہر میں ایک بار پھر تعمیری سر گر میاں شروع ہو نے جا رہی ہیں جسکا تمام تر سہرا اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کے سر ہے انہوں نے اے سی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

گو جر خان میں ایک بار پھر گیس کا پریشر ڈاؤن کر دیا گیا ہے

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں ایک بار پھر گیس کا پریشر ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو و کا رو باری صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گو جر خان کے تاجروں نے اسکی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسکا ذمہ دار جی ایم گیس ظہور احمد کو قرار دیا ہے جنکے حکم پر گیس پریشر میں اتنی کمی کی گئی کہ چو لہے بالکل بجھ گئے بعد ازاں اس میں معمولی اضافہ کیا گیا ۔مر کزی انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد اقبال، جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ اورنائب صدر غلام قمر نے بتا یا کہ گذشہ شام کو محکمہ گیس نے شہر کا پریشر اچانک زیرو کر دیا جس سے چو لہے بجھ گئے اور دوکانداروں کا کام بھی ٹھپ ہو گیا اور شہریوں کو افطاری میں شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکے بعد پریشر میں کچھ اضافہ کیا گیا اور ہنوز پریشر برابر نہیں ہے جبکہ گو جر خان سے نکلنے والی گیس اسلام آ باد، روات اور مری وغیرہ کو مکمل پریشر کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے ان تا جر راہنماؤں نے کہا کہ اگر جی ایم گیس نے گو جر خان کے گھریلو و کمرشل صارفین کا پریشر بحال نہ کیا تو انکے خلاف ایک بار پھر جی ٹی رو ڈ چو ک میں مظاہرہ کیا جا ئے گا انہوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

پیپلز پارٹی الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل کرے گی، را جہ جا وید اشرف 


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے سر پرست اعلی را جہ جا وید اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کی وزارت اعلی کے سلسلہ میں جس بد عملی کا ثبوت دیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ حکومت کر نے کے کتنے اہل ہیں ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے گو جر خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپو زیشن لیڈر نے با قاعدہ عمران خان کی منظوری اور اعلی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی تائید کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملا قات کی اور وزیر اعلی کا نام پیش کیا جس پر اتفاق رائے ہو گیا مگر ابھی سمری کی سیاہی بھی خشک نہ ہو ئی تھی کہ پی ٹی آئی نے پینترا بدلا اور نام واپس لینے کا اعلان کر دیا جو انکی نا اہلی کی انتہا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جو بے ڈھنگا جواز تلاش کیا ہے وہ سر سر جھوٹ ہے نا مزد وزیر اعلی کی کہیں سے کو ئی مخالفت نہیں ہو ئی اور نہ ہی ان پر تنقید ہو ئی ہے جا وید اشرف نے کہا کہ یہ واقعہ انکے حکومت چلانے کی اہلیت جا ننے کے لیے کا فی ہے انہوں نے کہا کہ یہ انگلی پکڑ کر چلنے والی پا رٹی ہے عمران خان سمیت ان میں میرٹ پر کام کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے انکو حکومت ملنا پاکستان کی بڑی بد قسمتی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بہترین جمہو ری پا رٹی ہے جس نے حکومتی ایوانوں میں اور اپوزیشن کی حیثیت سے انتہائی ذمہ دارانہ فرائض سر انجام دئے ۔

پیپلز پارٹی سے وابستگی ہمارے خو ن میں رچی بسی ہوئی ہے،پرو فیسر تنویر اشرف قریشی


مندرہ ( نامہ نگار )پیپلز پارٹی سے وابستگی ہمارے خو ن میں رچی بسی ہوئی ہے ہمارا اوڑھنا بچھونا پیپلز پارٹی ہے اور ہمارے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ہیں آمدہ الیکشن کے حوالے سے ہمارے عظیم قائد راجہ پرویز اشرف جو بھی فیصلہ کریں گے اور جسے پارٹی ٹکٹ ملے گا وہ ہمارا امیدوار ہوا گا اور اسکی جیت کے لیے ہم اپنا من دھن لگا دیں گے اور پارٹی کی عزت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم نے ہمیشہ پارٹی پرچم کو بلند رکھا اور آئندہ بھی اسکی سر بلندی اور عظمت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ہم تحصیل گو جر خان کی غیور عوام بالخصوص پیپلز پارٹی کے ورکروں ،جیالوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی زاتی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے اپنے محبوب قائد راجہ پرویز اشرف کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتے ہوئے شہید بھٹو والی پارٹی کی خاطر اسکی کامیابی کے لیے اپناا پنا کردار ادا کریں اور اپنے سیاسی مخالفین کو بتا دیں کہ ہم جیالے پیپلز پارٹی کے پرچم تلے ایک ہیں اور متحد ہیں انشاء اللہ راجہ پرویز اشرف اور انکے نامزد کردہ ایم پی اے کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتاان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں پرویز اختر قریشی ،پرو فیسر تنویر اشرف قریشی ،یاور سرفراز قریشی اور راجہ احسان آف بھاٹہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے ۔

پولیس اور میڈیا کاچولی دامن کا ساتھ ہے، ایس ایچ اور ملک ساجد


مندرہ ( نامہ نگار )پولیس اور میڈیا کاچولی دامن کا ساتھ ہے صحافی نشان دہی کریں کاروائی میں کروں گا،تھانے کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں،کسی آفیسر یا پولیس ملازم کو سائل سے بد تمیزی نا قابل قبول ہو گی،میری اولین ترجیح علاقے سے منشیات فروشی اورجوئے کے اڈوں کا خاتمہ کرنا ہے موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا کا ریاستی تعلقات میں بہتری، رائے عامہ ہموار اور ذہین سازی میں کردار اہم ہے ۔ اگر ذرائع ابلا غ اپنا کام موثر کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کر ئے تو نہ صر ف حکومتیں نا پسندیدہ فیصلے تبدیل کر نے پر مجبور ہو جا تی ہیں بلکہ اس سے جہالت، غربت ، انتہا پسندی اور کرپشن کے خاتمہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔موجودہ دور میں دہشت گردی اہم مسلہ ہے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے محب وطن شہری بنانے کے لیے ہمیں علاقے کی عوام سے دوستانہ تعلق رکھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور ملک ساجد نے پولیس اسٹیشن مندرہ میں اپنی نئی تعیناتی کے بعد ” نمائندہ امت “سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا

راجہ رستم فاروق کی خالہ گزشتہ روزرضائے الہی سے انتقال کر گئیں 

مندرہ ( نامہ نگار )چےئر مین یونین کونسل مندرہ راجہ ذوالفقار علی کی ہمشیرہ ،مرحوم حاجی راجہ فضل کی اہلیہ اور راجہ رستم فاروق کی خالہ گزشتہ روزرضائے الہی سے انتقال کر گئیں جنکی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم این اے راجہ نادر پرویز ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ، چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ، راجہ عزیز آف گو جر خان ،قاضی شوکت محمود ، سابق ڈی ایس پی سید نذر شاہ ،سید اقرار شاہ ،پیر سید نذیر بادشاہ، مامون الرشید ایڈوکیٹ، سید غالب حسین شاہ ،قادر نواز قادری ،راجہ یحیےٰ فیض ایڈوکیٹ ،راجہ حمید سلیم ،راجہ محمد جواد ،راجہ روئیداد چب ،عبد المجید قریشی ، خالد قریشی ،ساجد نقوی ،راجہ عمران کامی ،سید شبر عباس ایڈوکیٹ،احسن محمود مرزا ، راجہ صفدر آف جھاگ ،ملک قربان ،ملک اخلاق ،سعید پرویز کیانی ،چوہدری محمد رفیع کے علاوہ چےئر مینوں ،کونسلروں ،وکلاء و دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سردار غلام عباس خان دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے


ڈھڈیال (نامہ نگار))سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان کے تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کے بعد چکوال کے عوام ان کے نئے بیانیہ کے شدت سے منتظر ہیں۔2011میں وہ عمران خان کے ویڑن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے تھے لیکن 2013میں وہ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوگئے۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ مسلم لیگ ن کی 31سال مخالفت کرنے کے بعد وہ دسمبر2016میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور ضلع کونسل چکوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں اپنے معتمد خاص چوہدری خورشید بیگ کو وائس چیئرمین منتخب کرالیا۔ ڈیڑھ سال کے دوران وہ حمزہ شریف کے خاصے قریب رہے اور انہیں پنجاب کا ایک بڑا سیاستدان قراردیا لیکن پھر سیاسی حالات نے کچھ ایسا پلٹا کھایا کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے بمبئے حملوں کے بارے میں دیئے گئے ایک بیان پر ٹی وی چینلز پر ہونے والے بحث ومباحثوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کرکے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کااعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کی طویل مخالفت اور پھر شمولیت ، پی ٹی آئی میں شمولیت ، علیحدگی اور اب پھر پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کے بعد چکوال کے عوام ان کے سابقہ بیانات کو بھولی نہیں۔ اب ا ن کا نیا بیانیہ کیا ہوگا عوام اس کے شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

سردار غلام عباس کی نامزدگی کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے


ڈھڈیال (نامہ نگار)سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت اور پارٹی میں اس کے خلاف ہونے والا متوقع شدید ردعمل خود پارٹی کیلئے ایک بڑا امتحان بن گیاہے۔2013کے بعد تحریک انصاف ضلع چکوال میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کیا پی ٹی آئی کا نظریاتی اور اینٹی سردار ووٹر انہیں قبول کرے گا؟کیا نظرانداز کیے گئے امیدوار پارٹی اورسردار غلام عباس کی نامزدگی کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے؟ یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ابھی تک جن صوبائی امیدواروں کی نامزدگیوں کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں اگروہ سچ ثابت ہوتی ہیں تو پھر پارٹی میں سخت توڑ پھوڑ اور شدید خانہ جنگی کا خطرہ ہے کیونکہ ایسے رہنما جو ایک طویل عرصہ سے پارٹی سے منسلک ہیں۔ 2018کے الیکشن میں ٹکٹ سے محروم کرنا انہیں کسی بھی طرح ہضم نہیں ہوپائے گا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اپنے سیاسی مفاد میں جو فیصلے کیے ہیں ان سے انہیں سخت سیاسی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

جنگ بدر میں اسلام و کفر حق و باطل سچ و جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی


گوجرخان (نامہ نگار)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے معرکہ بدر کے بارے میں قرآن مجید میں کئی مقام پر تذکرہ فرمایا ہے کہ بے شک تمہاری مدد اللہ نے کی تھی حالانکہ تم بالکل کمزور تھے تاریخ اسلام کا یہ وہ معرکہ ہے جب اسلام اور کفر ،حق اور باطل ،سچ اور جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی اس معرکہ میں فرزند انِ اسلام کی تعدادکفار سے ایک تہائی تھی وسائل اور اسلحہ کے اعتبار سے بظاہر بہت کمزور تھے جزیرہ عرب کا اجتماعی ماحول سراسران کے خلاف تھا خوش فہمی کے باوجود اسلام کے غلبہ اور فتح مند ہونے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی تھی جب مسلمان جنگ بدر سے واپس ہوئے تو ان میں کوئی کہتا کہ میں نے فلاح کافر کو قتل کیا دوسراکہتا کہ میں نے فلاح کافر کو واصل جہنم کیا کوئی کہتا کہ میری تلوار نے فلاح کافر کی گردن علیحٰدہ کی اس پر مدینہ پہنچنے سے پہلے پہلے یہ آیت نازل ہوئی اس قتل کو تم اپنے زور قوت کی نسبت نہ کرو کہ یہ درحقیقت اللہ پاک کی مداد اور اس کی تقویت وتائید ہے جو اس نے اپنے رسول ﷺ کی دعا قبول کر کے یہ عظیم فتح و نصرت کی شکل میں تم کو دی کہ تم قلیل ہونے کے باوجود ایک کثیر تعداد پر فتح پا کر لوٹ رہے ہو مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے کبھی کفر و شرک کی آواز تک نہیں سنی اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ آپؓ کے مبارک واسطے سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہواحضرت عائشہ صدیقہ ؓ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں بڑے بڑے صحا بہ ؓ ان سے اسلام کے بارے میں پوچھا کرتے تھے

error: