گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: June 4th, 2018

دولتالہ،شدید گرمی میں بجلی غائب ،نظام زندگی تہس نہس ہو گیا


دولتالہ(نامہ نگار)گرمی کی شدت اور جبری لوڈ شیڈنگ کی انتہاء،دن رات،سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بے تحاشا بندش سے عوامی حلقوں میں سخت اضطراب،احتجاجی کیفیات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ،حکام بالا نے نوٹس نہ لیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا ،عوامی حلقوں کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق جاتلی گرڈ اسٹیشن سے متعلقہ علاقوں دولتالہ اور قرب وجوار میں بجلی کی مسلسل جبری لوڈ شیڈنگ کی انتہاء ہو گئی ،24گھنٹوں میں سے18گھنٹوں تک بجلی غائب ،گرمی کی شدت میں بجلی کی عدم موجودگی سے صارفین کا برا حال،نظام زندگی تہس نہس ہو گیا،امور خانہ داری اور تجارتی معاملات سر انجام دینا نا ممکن ہو گیا ،بجلی کی اس جبری اور ظالامنہ لوڈ شیڈنگ سے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہو چکا ہے اور احتجاج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،عوامی حلقوں صابر حسین ،نوید اختر،محمد سلی ،سہیل کریم،نواز علی ،اسجد علی ملک،بابر خان ،محمد جمیل ،جواد خان،محمد ندیم ،سلطان ظہیر احمد،جبران علی ،مختار احمد اور دیگر لا تعداد افراد نے بجلی کی جبری اور بے انتہاء لوڈ شیڈنگ پر آئیسکو کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیڈول سے ہٹ کر کی جانے والی جبری لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ عمل میں لایا جائے،بالخصوص سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے

عید کی آمد بازاروں میں خریداروں کا رش ،سڑکوں پر ٹریفک کی بہتات

دولتالہ(نامہ نگار) عید کی آمد قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش ،سڑکوں پر ٹریفک کی بہتات ،ناجائز تجاوزات اور ٹریفک اہلکاروں کی عدم توجہ کی وجہ سے مین روڈ دولتالہ ،مین بازار،منڈی چوک ،بینک روڈ سمیت مصروف علاقوں میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،خریداری کیلئے آنے والوں کو شدید زحمت کا سامنا ،پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ،گرمی کی شدت اور ٹریفک جام کے باعث آنے والوں بالخصوص خواتین ،بچوں اور معمر افراد کو شدید مشکلات ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور ٹریفک پولیس کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق عید کے قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کو رش بڑھ چکا ہے جبکہ مین روڈ دولتالہ اور مین بازار دولتالہ میں تجاوزات کی بھی بھرمار ہو چکی ہے ،ادھر ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی دینے کی بجائے اکثر غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے مین روڈ دولتالہ ،مین بازار، دولتالہ ،بینک روڈ،کسانہ روڈ ،منڈی چوک سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے ،گرمی کی شدت میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور ڈی سی او راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس حکام دولتالہ میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بنائیں تاکہ لوگوں کو مسائل سے نجات ھاصل ہو سکے

دولتالہ،مضر صحت پانی کی فراہمی سے عوام بیماریوں میں مبتلا


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں شہریوں کو گندے اور مضر صحت پانی کی فراہمی سے عوام بیماریوں میں مبتلا ،پانی بیچنے والوں کو انتظامیہ کی جانب سے کھلی چھوٹ،موٹر سائیکل رکشوں پر نصب پانی کی گندی ٹینکیاں،گندے ٹین اور گندے پائپ سے عوام میں پانی کی بجائے بیماریاں فروخت کی جانے لگیں ،پینے کیلئے فروخت کیا جانا والا پانی بھی فلٹر نہیں ہوتا جبکہ فی ٹین10روپے لئے جاتے ہیں ،عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور ڈی سی او راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پانی فروخت کرنے والوں کو صفائی کا پابند بنایا جائے جبکہ پانی فراہم کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والی ٹینکیاں ،ٹین اور پائپ کو صاف ستھرا رکھنے کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام ہیپا ٹائٹس بی سی اور دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

عمران خان عوام کا مسیحا بن کر عوام کی خاطر میدان میں ہے،راجہ ہارون کیانی


سکھو(نمائندہ خصوصی) کرپٹ حکومت کے خاتمے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، الیکشن میں کرپشن فری حکومت اقتدار میں لائیں گئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 9 کے متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عوام کے مسائل کو یکسر نظرانداز کیا گیا، جس سے عوام کا میعار زندگی بلند ہونے کی بجائے مزید گرتا گیا، عوام نے پانچ سال ایک امتحان میں گزارے، عوام نے اظہارتشکر کیا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے تسلط سے پاکستان کو آزادی ملی، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ انشاء4 اللہ الیکشن میں گوجرخان سمیت پورے پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں کرپشن فری اقتدار فراہم کرئے گی، عوام کی پسماندگی کے دن گزر گئے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ عمران خان عوام کا مسیحا بن کر عوام کی خاطر میدان میں ہے،انشاء4 اللہ پارٹی کے ویڑن کے مطابق عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گئے، اور عوام کے پانچ سالہ دکھوں کا مداوا کریں گئے۔

پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گئے،راجہ ضمیرمنہاس


سکھو(نمائندہ خصوصی) شوکت بھٹی خود تو نااہل ہوگئے اب چہرے پر نیا خول چڑا کر عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں،پی پی 9 کو جتنا نقصان ن لیگ کے دور میں ہوا اس کی گزشتہ سترہ سال میں کوئی مثال نہیں ملتی،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء4 راجہ ضمیر منہاس نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا،راجہ شوکت عزیز بھٹی جعلی ڈگری کیس میں عدالتوں کے چکر لگانے کے بعد تاحیات نااہل ہوگئے،پی پی 9 کی تمام سڑکیں آثارقدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں،سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں،بارش کے دنوں میں سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں،علاقہ کی کئی یونین کونسل تاحال قدرتی گیس سے محروم ہیں،پانی کی انتہائی قلت ہونے کے باوجود کسی یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،غریب غریب سے غریب تر ہوتا گیا،نوجوانوں پر ملازمت کے دروازے بند کر دیئے گئے جو کہ ن لیگ اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والوں سے پانچ سال میں مندرہ چکوال روڈ بھی مکمل نہ ہوسکی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کے بل بوتے پر کامیابی کے دعوے تو کرتی ہے لیکن علاقہ میں کوئی عوامی کام مکمل نہ ہوسکا، جس پر اب نئے سرے سے منہ پر نیا خول چڑا کر شوکت بھٹی عوام کو بیوقوف بنانے کے چکر میں ہیں،راجہ ضمیرمنہاس نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے،عوام اب کبھی بھی اپنی پرچی کی طاقت کا غلط استعمال نہیں کریں گئے،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دور حکومت میں علاقہ میں میگاپروجیکٹ،ہزاروں دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے راجہ پرویزاشرف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،انشاء4 اللہ الیکشن میں عوام چوروں اور ڈاکووں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گئے۔

پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی کی کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے رواں ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں جن میں ایک اشتہاری گرفتار دوسری کاروائی میں ملزم سے چرس برآمد کر کے تھانہ جاتلی کے حوالے کر دیا ،تیز رفتاری ،اورلوڈنگ ،دو گاڑیوں میںCNGسلنڈروں کی فٹنس نہ ہونے کی بنا پر مقدمات تھانہ جاتلی میں درج کرا دئیے ، ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی ٹھاکرہ موڑ کے انچارج محمد زمان کی سربرائی میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک شخص سے چرس برآمد کر لی اور ناکے کے دوران ایک اشتہاری کو گرفتار کر تھانہ جاتلی کے حوالے کر دیا اور سپیڈ ،ناقص سلنڈروں کی تنصیب اور فٹنس نہ ہونے کی بنا پر دو گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔اور معمول کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلوں کے کاغزات اور نمبر پلیٹ نہ کی ہونے کیوجہ سے 302 موٹر سائیکل دولتالہ پولیس چوکی کے حوالے کیے دوران گشت 3ہیلپ کال پر کاروائی کی گئی وقتی روڈ بلاکنگ اور ناجائیز تجاوزات پر کاروائی کی گئی گاڑیوں پر لوڈ مویشیوں کی چیکنگ بھی کی گئی ،علاوہ ازیں سیفٹی کے حوالے سے مختلف گاڑیوں پر سٹکر چسپاں کے گئے

کھیتوں میں پڑے لاکھوں روپے کے بھوسے کو آگ لگ گی


دولتالہ(نامہ نگار)ملک شبیر کے کھیتوں میں پڑے لاکھوں روپے کے بھوسے کو آگ لگ گء تفصیلات کے مطابق سید اڈہ کے نواحی گاؤں کونٹ میں ملک شبیر کے کھیتوں میں پڑے لاکھوں مالیت کے بھوسے کو کسی نی آگ لگا دی گاؤں والے کافی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 اور گاؤں والوں نے آگ پر قابو پا لیا

تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ،چوہدری محمد ریاض


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی گوجرخان سے مسلم لیگ ن پہلے کی طرح بھا ری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ہم یہ ثابت کرینگے کہ گوجرخان میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کی دھرتی ہے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے مشکل وقت کے ساتھی تھے ،ہیں اور رہیں گے اور نواز شریف نے بھی گو جر خان والوں کے ساتھ ہمیشہ محبت کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ طا قتیں انتخا بات میں تا خیر چا ہتی ہیں تا کہ نواز شریف کا مو جو دہ فضا خراب کی جا سکے مگر میں یہ واضح کر نا چا ہتا ہو ں کہ ہر آ نے والا دن نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ کر رہا ہے قوم نواز شریف کی دلیری کو سلام پیش کرتی ہے

حلقہ این اے64 سے الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،میجر( ر) طاہر اقبال


ڈھڈیال ( نامہ نگار)سابق ممبر قومی اسمبلی میجر( ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ وہ حلقہ این اے64 سے الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ضلع چکوال میں اپنے پرانے سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی ۔ اس سلسلہ میں غیر اعلانیہ طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند افواہ ساز اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے نت نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ضلع میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور پارٹی ووٹ بینک محفوظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام بھیس بدل کر آنے والوں کو ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن ایک قوت ہے اور سیاسی مخالفین کا ہر حلقہ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

قصبہ دولتالہ میں پرائس مجسٹریٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کاروائی متعدد کو جرمانے


دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ میں پرائس مجسٹریٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کاروائی خوردونووش کی اشیاء مہنگے داموں کی فروخت اور ناقص صفائی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے پرائس مجسٹریٹ عمر شجاع اسسٹنٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک فیص اللہ اور خواجہ بلال سلیم انفورسمنٹ انسپیکٹر نے بمعہ عملہ دولتالہ بازار کا اچانک سے دورہ کیا اور مختلف گراں فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 30000کے جرمانے کئے اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ریٹ لسٹ کے مطابق نرخوں کی پابندی اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا بہت ضروری ہے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے اور مہنگائی کا باعث بننے والوں کو آئندہ سختی سے نبٹنے اور جیل بھیجا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی

ٹکٹ حلقہ پی پی9میں مسلم لیگ ن کا سید قلب عباس کو دیا جائے

دولتالہ(نامہ نگار)سید قلب عباس ایک نوجوان قیادت ہے اور انہوں نے بطور چیئرمین دولتالہ تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں ،ایسے لوگ پارٹی کیلئے اور عوام کیلئے گراں قدر سرمایہ ہیں ،حلقہ پی پی9کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے انتہائی موزوں ترین امیدوار ہیں ،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی سید قلب عباس کو حلقہ پی پی9کا ٹکٹ الاٹ کرے ،ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین دولتالہ شیخ محمد سعید،وائس چیئرمین مندرہ سید عنصر عباس،جنرل کونسلر دولتالہ مظہر مسعود،شیخ محمد ساجد سمیت حلقہ پی پی9سے لا تعداد مسلم لیگی کارکنان اور عوامی حلقوں نے کیا ،ان حلقوں کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی9کو ایک متحرک اور پرجوش نوجوان قیادت کی اشد ضرورت ہے جو عوامی مسائل کا بھرپور اداراک رکھتی ہو اور اس کے حل کیلئے جدوجہد کر سکے اور سید قلب عباس میں یہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں ،مسلم لیگی کارکنان اور عوامی حلقوں نے یہ پرزور مطالبہ کیا ہے حلقہ پی پی9کی نشست کیلئے انہیں ٹکٹ الاٹ کیا جائے ،ادھر حلقہ میں مسلم لیگ ٹکٹ کی دوڑ میں شامل دیگر امیدواروں کی نسبت سید قلب عباس کی پوزیشن کافی مستحکم نظر آ رہی ہے اور انہیں ٹکٹ کی الاٹ منٹ کیلئے گرین سنگل بھی دیا جا رہا ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حلقہ پی پی9کیلئے سید قلب عباس کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے

جاتلی پولیس مستالہ میں شریف شہری کے گھر اہلکاروں نے دھاوا بول دیا

دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی نے پولیس گردی کی انتہاء کردی ،نواحی گاؤں مستالہ میں شریف شہری کے گھر اہلکاروں نے دھاوا بول دیا ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال،گھر میں موجود خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس،عدم تحفظ کا شکار ہیں حکام تحفظ فراہم کریں ،متاثرہ شہری کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مستالہ کے رہائشی لیاقت حسین ولد سجاول اور ان کی اہلیہ شاہدہ بی بی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے چار بجے پولیس تھانہ جاتلی کے دس اہلکاروں نے میرے گھر اچانک دھاوا بول دیا اور اسلحہ کی نوک پر خواتین بچوں کو ہراساں کیا اور گھر کی تلاشی لی ،ان کا کہنا تھا کہ ہم شریف شہری ہیں پولیس نے بنا کسی جرم چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور ہمیں ہراساں کیا بچے اور خواتین اب تک خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں ،اور تمام خاندان عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ،انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور اس زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ،اس ضمن میں جب ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ نیازی سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو مسلسل رابطے کے باجود ان کی طرف سے جواب موصول نہ ہوسکا

عید کے قریب آتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی

دولتالہ(نامہ نگار)عید کے قریب آتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ،رمضان المبارک کی خریداری پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر تھی اب عید کی خریداری عام آدمی کے بس سے باہر ہو گئی ،سبزی فروٹ ،کریانہ کی مختلف اشیاء خریدنا مزدور طبقے کی بس کی بات نہیں رہی جبکہ کپڑے ،جوتوں سمیت عید سے متعلقہ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے تجارتی مرکز میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے رمضان المبارک میں پہلے ہی سبزی فروٹ اور کریانہ کی بہت سے اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں اور اب عید کے قریب آتے ہی مہنگائی کی یہ لہر جوتوں ،کپڑوں سمیت عید سے متعلقہ دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور مزدور و دیہاڑی دار طبقے کیلئے عید کی خریداری بھی امر محال ہو چکی ہے ،عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کیخلاف سخت اقدمات اٹھائے جائیں اور عوام کو ناجائز منافع کوری سے جان چھڑائی جائے

error: