گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

Archive for: June 5th, 2018

گو جر خان شہر سے ن لیگ کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا ہے،چو ہدری محمد عظیم،راجہ طارق کیانی


؂گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کی بڑی تعداد میں نمایاں شخصیات نے جن میں سابق ایم پی اے،بار کے صدور،سٹی کو نسلرز، وکلا، نو جوان، تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کرتے ہو ئے عمران خان اور انکے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا یہ اعلان انہوں نے مقامی مارکی میں منعقدہ پی ٹی آئی کے ایک بڑی تقریب میں کیا جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شر کت کی تقریب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چو ہدری محمد عظیم سابق ایم پی اے طا رق کیانی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8اور9چو ہدری جا وید کو ثر اور چو ہدری ساجد محمود، سٹی کونسلر ثاقب بیگ،عبدالغفور کیانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر جن نما یاں شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا ان میں بلدیہ میں اپو زیشن لیڈر ثاقب بیگ،سابق ایم پی اے ملک خالد مظہر،گو جر خان بار کے صدر اورنگ زیب انور مغل ایڈوکیٹ،بلدیہ کی سٹی کونسلرز آپا سلیم اختر،غزالہ فاضل،عفت عائشہ،اور کو نسلر ملک حمید،سابق سٹی ناظمین خان ضمیراور عبد الغفور کیانی،بار کے سابق صدور ملک محمد حسین ایڈوکیٹ،مرزا امتیاز الرحمان ایڈوکیٹ،مرزا عمر اسد اللہ ایڈوکیٹ،کے علاوہ ایک درجن سے زائد وکلا، مختلیف تنظیموں کے صدور ایس ایم ندیم،لالہ عمران،راجہ کبیر،چو ہدری اظہر آ رائیں،مرزا محمد جلیل،مرزا محمد ندیم،مرزا وقار مختار،عثمان نذیر،مرزا توقیر مغل خان منیر خان، سمیت سینکڑوں افراد نے پی پی پی اور ن لیگ سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چو ہدری عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جن لو گو ں نے آج ہمارے قافلے میں شمو لیت اختیار کی ہے یہ شہر اور تحصیل کی نما یا ں شخصیات ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ انتخابی مہم کے آ غاز پر ہی ہمیں ایسے بے داغ لو گ ملے ہیں جن پر کو ئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا ہے سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر کے رکھ دی ہیں اور میعشت آ کری ہیچکولے لے رہی ہے اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے ایک سابق وزیر اعظم ملک کے تمام اداروں کت تہس نہس کر نا چا ہتا ہے ایسی صورت میں قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہو ئی ہیں نئے شامل ہو نے والوں کے لیڈر ،ثاقب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ آج کے اس بہت بڑے اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ گو جر خان میں انتخا بات کا فیصلہ ہو گیا میں اور میرے ساتھ ن لیگ کی کرپشن کے باعث پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج گو جر خان شہر سے ن لیگ کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا ہے

آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے،چوہدری سرفراز خان 

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی9سے نامزد امیدوارچوہدری سرفراز خان نے کہا ہے کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ،عوام کی تمام تر امیدیں پیپلز پارٹی پر مرکوز ہیں کیونکہ جس طرح پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے اقدامات اٹھائے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے موہڑہ حیات میں حاجی راشد کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں دئے گے افطار ڈنر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے اپنے دور میں اربوں روپے کی لاگت سے تحصیل گوجرخان کی محرومیوں کو دور کیا، سابق دور حکومت میں تحصیل گوجرخان کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ تحصیل گوجرخان کے غیور عوام کو اہل اور نا اہل لوگوں کی بخوبی پہچان ہو چکی ہے اور وہ الیکشن میں نا اہل لوگوں کو سختی سے مسترد کردیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے انتخابات میں عوام کی بھرپور محبتوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے تحصیل گوجرخان کے ترقی کے ایجنڈے کو مکمل کریں

شدید گرمی میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا


دولتالہ(نامہ نگار)) شدید گرمی میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ،گرمی کی شدت کم ہونے پر روزہ داروں نے سکون کا سانس لیا،بچے بڑے بارش کے دوران باہر نکل آئے ،سڑکوں گیوں میں جل تھل ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش نے موسم میں خوشگوار تبدیلی پیدا کردی اور شدید گرم موسم میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے شامل ہو گئے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو راحت ملی جبکہ بچوں اور بڑوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا ،چھوٹے بچے بارش کے دوران گھروں سے باہر نکل آئے ،گلیوں سڑکوں پر جل تھل ہو گیا جبکہ بارش کی وجہ سے گرد و غبار بھی ختم ہو گیا جس سے بیماریوں اور الرجی کی بڑھتی ہوئی شرح بھی کم ہونے کی توقعات ہیں ،بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کو پریشان کئے رکھا

نواحی گاوں کھلابٹ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق


سکھو(نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں کھلابٹ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق،عدنان جاوید جانوروں کو نہلاتے ہوئے ڈیم میں جاگرا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کھلابٹ کے رہائشی جاوید بشیر کا بیٹا عدنان جاوید گزشتہ روز جانوروں کو نہلانے کے لیے قریبی ڈیم پر لے گیا، جہاں پر جانوروں کو نہلانے کے بعد عدنان جاوید خود بھی ڈیم میں نہانے لگا، نہاتے ہوئے نوجوان خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ڈیم میں گر گیا اور خالق حقیقی سے جاملا، گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد کے تحت نعش کو نکالا، نوجوان میت گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، عدنان جاوید کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی، نوجوان کو ہزاروں آہوں و سسکیوں کے ساتھ اس کے گاوں کھلابٹ میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی

فتح مکہ دین اسلام کا روشن باب ہے، علامہ حافظ محمد مجیب

گو جر خان(نامہ نگار)ممتاز مذہبی سکالر علامہ حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ فتح مکہ دین اسلام کا روشن باب ہے جسکے بعد دین اسلام تیزی سے دنیا میں پھیلا اور ہر طرف اسکا طو طی بو لنے لگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ صلح حدیبیہ حضرت محمد ﷺ کی فراست اور حکمت عملی کا اعلی نمو نہ تھا جسکے بعد دشمنان اسلام بری طرح شکنجے میں پھنس گئے انہوں نے خود اسکی خلاف ورزیاں کیں اور خود ہی صلح حدیبیہ سے برات کا اعلان کیا جو با آخر فتح مکہ پر اختتام پذیر ہوئی انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے مو قعہ پر مسلمان فاتح کی حیثیت سے مکہ واپس آئے اور ایسے موقع پر فاتحین مخالفین کو ملیا میٹ کیا کر تے ہیں مگر حضرت محمد ﷺ نے جن اعلی اوصاف اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اسکی مثال دنیا کی کسی جنگی تا ریخ میں نہیں ملتی حافظ محمد مجیب نے کہا کہ فتح ملکہ کے بعد اسلام تیزی کے ساتھ چار سو پھیلا اسکے دبدبہ سے ساری دنیا مر عوب ہو ئی اور سیرت النبی سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہو نے لگے 17رمضان المبارک در اصل دنیا کے دین اسلام کی حقانیت تسلیم کر نے کا دن ہے جب خدا نے اہل اسلام کو عزت و کا مرانی سے سر فراز فر ما یا۔

گو جر خان کا ایک اور نو جوان ڈیم میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا 

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کا ایک اور نو جوان ڈیم میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا 18سالہ عدنان ولد جا وید شدید گر می اور بجلی بند ہو نے کے باعث کھلا بٹ ڈیم جر موٹ نہانے کے لیے گیا اور اس دوران وہ گہرے پا نیوں میں چلا گیا اور ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا مقامی لو گو ں نے اپنی مدد آ پ کے تحت اسکی نعش ڈیم سے نکالی ۔ جب نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا حالیہ دنوں میں گو جر خان میں پا نی میں ڈوب کر مرنے کا تیسرا واقع ہے

نو جوان صراف کے بہیمانہ قتل کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ

گو جر خان(نامہ نگار)نو جوان صراف کے بہیمانہ قتل کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ۔ شہریوں نے نعش تھا نہ گو جر خان کے سامنے رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی ۔ایک گھنٹہ تک سڑکیں بلاک رہیں۔چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کے پو لیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ، مقتول شاہد صراف کا قریبی عزیز تھا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ سہہ پہر مقامی23سالہ صرافہ با زار کے تا جر ذیشان کو ایک ٹیلی فون کال مو صول ہو ئی اور اسے کسی نے جیو لیری خریدنے کے بہا نے بلا یا وہ سونے کے چین وغیرہ لیکر چلا گیا جب شام تک واپس نہ آ یا اور اسکا مو بائل فون بند ملنے لگا تو اسکے لواحقین نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو تمام صورتحال سے آ گاہ کیا اور پو لیس کو بتا یا کہ اسے کال مقامی کار ڈیلر ارسلان کے نمبر سے آئی تھی جسکے ساتھ مبینہ طور پر ذیشان کا لین دین تھا اسی اثنا میں پو لیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ بچیال میں ایک نو جوان کی نعش پڑی ہو ئی ہے جب پولیس وہاں پہنچی تو نعش ذیشان کی تھی جووالدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، رات کو پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔لواحقین پیر کی صبح نعش تھا نے لا ئے اور جی ٹی روڈ پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی جو ایک گھنٹہ تک بلاک رہی۔ مظاہرین نے پو لیس کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔ بعد ازاں پو لیس کی طرف سے ملزمان کے خلاف کا روائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اس موقع پر لوا حقین نے بتا یا کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لیے پو لیس کو زیادہ کو ششوں کی ضرورت نہیں جس نے سے کال کر کے بلا یا وہی ذیشان کا قاتل ہے پو لیس اب تک کیوں قاتلوں تک نہیں پہنچی۔ادھر تا جروں نے بھی صرافہ کے مقامی تا جر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر دو دن کے اندر قاتل گرفتار نہ ہو ئے تو تا جر اپنا لائحہ عملتر تیب دیں گے قابل ازیں ایک پرا پرٹی ڈیلر اور موبائل فون کے تا جر کے قا تلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی

مضبوط منظم پاکستان ، خوشحال عوام سے مشروط ہے،محمد آکاش بھٹی

گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صد اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58محمد آکاش بھٹی نے کہا ہے کہ مضبوط منظم پاکستان ، خوشحال عوام سے مشروط ہے ۔تحصیل گوجرخان کے عوام دس سالہ لیگی حکومت کے باوجودبنیادی مسائل سے دوچار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ اعجاز نوشاہی کی رہائش گاہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام اداروں پر ن لیگی ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں کرتے ۔ ق لیگ نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنا کر ملک میں جمہوریت قائم کی۔ 2018کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کامیابی حاصل کرے گی ۔ ن لیگ نے چئیرمینوں اور کونسلروں کو بے اختیار کر کے مفلوج کیا ہوا ہے ۔ آکاش بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)نے 2000-2008میں اپنے دور حکومت میں عوام کے منتخب کر دہ ناظمین ، نائب ناظمین ، کونسلروں ، لیڈی کونسلروں کو با اختیار بنا کر عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کیں ۔جس سے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ۔پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی دس سالہ ان گراؤنڈ کارکردگی اخبارات اور ٹاک شو تک محدود ہے۔ محمد آکاش بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق)2018کے عام انتخابات میں کامیاب ہو کر ملک کو چیلنجز کا مقابلہ کرے گی ہم ملک میں جمہوریت کی مظبوطی اور طوفان نما قرضوں سے پاک پاکستان بنائیں گے ۔جن لوگوں نے اسلامی جمہوریت پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ان سے ایک ایک پا ئی وصول کر کے پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔

بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کا بھرکس نکال دیا 

مندرہ ( نامہ نگار )مندرہ اور اسکے قرب جوار میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کا بھرکس نکال دیا ہے دن اور رات کے اوقات خاص کر تراویح اور سحری کے وقت طویل غیر اعلانیہ “فورس “نامی لوڈشیڈنگ نے حکمرانوں کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی 24گھنٹوں میں چند گھنٹے جوبجلی میسر آتی ہے وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ پنکھوں کے پر با آسانی گنے جا سکتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اقتدار کی ہوس میں عوام سے 2018ء میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدے کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ماچس کی ڈبیہ اور دیے کی روشنی پر اپنے پانچ سال پورے کرنے والے آج عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں توانائی بحران پر قابو نہ پا کر عوام کو پانچ سال تک بیوقوف بناتے رہے قوم کو اگر اب بھی شعور نہ آیا اور بیرون ملک علاج کروانے اور اثاثے بنانے والوں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے تو پھر اس قوم کی بدقسمتی کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا عوامی و سماجی حلقوں نے ماہ رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا مسلم لیگ ن کو زمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے پانچ سال جھوٹ اور فریب میں گزار دیے اور آج اس بجلی بحران کے زمہ دار بھی وہی ہیں عوامی حلقوں نے موجودہ نگران حکمرانوں اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں تو بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

ملک و قوم کو اتنے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاگیا


مندرہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے نا اہل حکمرانوں نے اپنے پانچ سالہ دوران اقتدارمیں اتنے زیادہ قرضے لیے جسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی ترقی کے جھوٹے دعوے داروں نے ملک و قوم کو اتنے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا کہ ہماری آنیوالی نسلیں بھی مقروض رہیں گئیں ان سے نجات و چھٹکارے کے لیے عوام کو چاہیے کہ اب غریب پرور جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں تا کہ ملک ترقی راہ پر گامزن ہو سکے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجر خان کی تینوں نشستوں پر جنھیں پارٹی ٹکٹ دیا وہ ہمارے امیدوار ہیں انکی کامیابی کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اب تحصیل گو جر خان کی غیور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تاریخی ترقیاتی منصوبوں کو ووٹ دیں گے یا پھر ان پانچ سالہ جھوٹ اور فریب سے عوام کو دھوکہ دینے والوں کو مسلط کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری دیگرپارٹی کے سینئر راہنماوں پرویز اختر قریشی ،پروفیسر تنویر اشرف قریشی ،یاور قریشی اور راجہ احسان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے

error: