گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

Archive for: June 9th, 2018

سول کلب گو جر خان کی بحالی سی کھیل کے مواقع حاصل ہو ں گیا،ڈی سی او طلعت محمود گو ندل

گو جر خان (نامہ نگار) ڈی سی او طلعت محمود گو ندل نے کہا ہے کہ سول کلب گو جر خان کی بحالی اور نئی بلڈنگ کی تعمیر سے نئی نسل کو انڈور اور آوٹ ڈور کھیل کے مواقع حاصل ہو ں گیاور مثبت سر گر میوں کو فروغ حاصل ہو گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کی کو ششیں لائق ستائش ہیں جنہوں نے وسائل نہ ہو نے کے باوجود یہ کا رنامہ سر انجام دیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں سول کلب کی نئی بلڈنگ کا معائنہ کر نے کے بعد ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان محترمہ مہرین فہیم نے سپاسنامہ پیش کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مس ثوبیہ،اے ڈی سی اوز، راؤ عا طف رضا،سارہ حیات،اے سی امبر گیلانی،احمد نواز کھو کھر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر ملک،پی پی ایل کے مینجر شاہین پرویز اختر،طارق امیر اور دیگر بھی مو جود تھے طلعت گو ندل نے کہا کہ راولپنڈی ڈویثرن میں 18میں سے دو اسسٹنٹ کمشنرز کو بہترین سول سرونٹ کا اعزاز حاصل ہوا جن میں سے ایک مہرین فہیم ہیں انہوں نے کہا کہ سول کلب کی بحالی سے شہریوں کو اہم سہو لیات حاصل ہو ں گی قبل ازیں محترمہ مہرین فہیم نے کہا کہ سول کلب 1964میں معرض وجود میں آیا اور اسکی تعمیرات1984میں مکمل ہو ئیں ا ور بعد میں سول کلب نان فنکشنل ہو گیا 2016میں ضلعی حکو مت نے سول کلب کے معا ملات تحصیل سپورٹس کمیٹی کے حو الے کر دیے جسکے بعد کمیٹی نے پی پی ایل کے سی ایس آر پروگرام کے تحت اور ٹی ایس سی نے اپنے وسائل سے اس کلب کومحض چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ڈائریکٹر سپورٹس مس ثو بیہ نے کہا کہ نئے کلب میں اعلی درجے کا اب ڈور بیڈ منٹن کورٹ بنا یا گیا ہے اب شہر کے بچوں کو بہترین موقع حاصل ہو ں گے انہوں نے کہا کہ مہرین فہیم کے حکو مت پنجاب نے بہترین سول سرونٹ کا اعزاز دیکر ہما رے دل جیت لیے ہیں قبل ازیں طلعت گو ندل نے سول کلب کے ہال،دفاتر اور کورٹس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا

دولتالہ بازار کو ون وے کیا جائے ،عوامی مطالبہ

دولتالہ(نامہ نگار) مین بازار دولتالہ میں ون وے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ٹریفک جام کے مسائل نے تاجروں اور خریداروں کے ناک میں دم کردیا ،تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام ،پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا،چیئرمین دولتالہ عوامی مسائل کا نوٹس ،ٹریفک پولیس مین بازار میں ون وے ٹریفک کے حکم پر عملدرآمد کرائے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مین بازار دولتالہ میں طویل عرصہ سے ون وے ٹریفک کا نفاذکیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مین بازار میں ٹریفک کے مسائل شدید ترین ہو چکے ہیں ،عید کی خریداری کے لئے آنے والوں کا رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو چکا ے ،مین بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بہتات اور ون وے ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،عوامی حلقوں نے چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس اور ٹریفک پولیس حکام سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطابہ کیا ہے

دولتالہ میں یوم القدس ریلی کا انعقاد، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف احتجاج

دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں یوم القدس ریلی کا انعقاد، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف احتجاج ،امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی ،فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی،ریلی کے مقررین مولانا صابر حسین ،مولانا مسعود اختر مطہری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کو پنجہ ءِ یہود سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے ،فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کیساتھ برابر کا شریک ہے ،فلسطینیوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم پر مسلمان ممالک کی کمزور پالیسی سے اس زیادتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ان کے حق میں آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،ریلی کا اہتمام شہریوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کی آرگنائزنگ نوجوان کارکن علی ناصر کی تھی ،ریلی دولتالہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پھمبل چوک مین روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شرکاء نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں جبکہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ،دوران خطاب مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم و ستم کا بازار گرم ہے جس کے پیچھے یہودی لابی کارفرما ہے ،امت مسلمہ کو مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم پرآپس میں اتفاق و اتحاد کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے

دولتالہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہے

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ ظلم و زیادتی ہے اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان حال ہیں اور ان میں احتجاج کی لہر پیدا ہو رہی ہے ،آئیسکو حکام جبری لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ عل میں لائیں وگرنہ نتائج کے ذمہ دار آئیسکو حکام ہوں گے،یہ باتیں یونین کونسل دولتالہ کے جنرل کونسلر چوہدری مظہر مسعود گوگا نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے جو18گھنٹوں تک جا پہنچی ہے ،سحرو افطار کے اوقات میں بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو چکی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں کی جانے والی طویل اور جبری لوڈ شیڈنگ ظل و زیادتی ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور عوام میں بھی اس کے خلاف لہر پیدا ہو رہی ہے اگر آئیسکو حکام نے جبری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری آئیسکو حکام پر ہو گی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مسلسل پریشان کرنا بند کیا جائے

دولتالہ(نامہ نگار) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مسلسل پریشان کرنا بند کیا جائے اور وولٹیج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، یہ مطالبہ جماعت اسلامی دولتالہ کے جنرل سیکرٹری مصور حسین قریشی ،صدر جماعت اسلامی یوتھ دولتالہ شیخ وسیم اختر اور انکی ٹیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بجلی کے کم زیادہ ہونے سے عوام الناس کی قیمتی چیزیں ناقابل استعمال ہورہی ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید زہنی کوفت میں مبتلا ہے ۔ مشترکہ بیان میں دیگر عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ اس مسئلے پر زیادہ توجہ دینے کا اعلان کیا گیا کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور بند نہ کی گئی تو جماعت اسلامی یوتھ واپڈا آفس کا گھیراؤ کرے گی۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی یوتھ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر جگہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی اور ظلم کوئی بھی کرے گا چاہے وہ کوئی ڈیرہ دار ہو یا تھانیدار جماعت اسلامی یوتھ ظلم کے خلاف بھر پور طریقے سے مزاحمت کرے گی

دینی جماعتوں کے اتحاد سے فرقہ واریت کی فضاء کم کرنے میں مدد مل رہی ہے،چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ

دولتالہ(نامہ نگار)دینی جماعتوں کے اتحاد سے فرقہ واریت کی فضاء کم کرنے میں مدد مل رہی ہے اور عوام اصلاحات کے لئے دینی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، عوام کو جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتوں پر اعتماد ہے ، متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھر پور انتخابی مہم چلا کر عوام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی حلقہ PP-9 چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ نے دولتالہ میں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کسی ایم این اے ،سینیٹر یہاں تک کہ کونسلر تک پہ کرپشن کا الزام تک نہیں ،الحمد للہ ہمارے امیدوارمالی و اخلاقی کرپشن سے پاک ہیں اور ایسی قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حلقہ PP-9کے مسائل پر گہری نظر ہے اور جماعت اسلامی یوتھ اس ضمن میں عوام سے مکمل رابطے میں ہے ، انشاء اللہ ہمارے پاس نکاسی آب اور صحت و صفائی کے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل موجود ہے اگر عوام نے موقع دیا تو ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، راجہ تیمور عابد

دولتالہ(نامہ نگار) قائد تحریک عمران خان اوررہنما تحریک انصاف چوہدری محمد عظیم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ،تحریک انصاف ملک میں اہم اور مثبت تبدیلیاں لیکر آ رہی ہے اور ملک کو درست سمت میں لیکر آ گے جائے گی ،انتخابات میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرکے تحریک اں صاف کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے ،یہ باتیں نوجوان سیاسی کارکن راجہ تیمور عابد نے اپنے ایک بیان میں کیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی مقصد یہی ہے کہ ملک کو کرپشن فری بنانے کی جدوجہد میں کردار ادا کیا جائے ،پاکستان کے عوام اس وقت تحریک انصاف سے اپنی امدیں وابستہ کرچکے ہیں اور انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،پروفیسر تنویر اشرف قریشی

مندرہ ( سید ساجد نقوی )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور انکے دونوں ایم پی اے ایز چوہدری محمد سرفراز اور راجہ خرم پرویز اشرف انشاء اللہ آمدہ الیکشن 2018ء میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت جسطرح تحصیل گو جر خان کی غیور عوام نے سابق وزیر اعظم راجہ رویز اشرف کا فقید المثال استقبال کیا اور عوام کا جمع خفیر انکے ساتھ تھا وہ سیاسی مخالفین کے لیے یہ پیغام تھا کہ اب کی بار تحصیل گوجر خان کی غیور عوام کسی دھوکے میں نہ آئیں گے بلکہ تحصیل گو جر خان کی دھرتی کے ماتھے کے جھومر راجہ پرویز اشرف کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیابی دلائیں گے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل بھر مین بلا تفریق تاریخی ترقیاتی کام کیے اور اپنے سابقہ دور حکومت میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی آواز کو بلند کیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی اوراب ہم ووٹرز پر فرض بنتا ہے کہ انکی کامیابی کے لیے ہم دن رات ایک کر دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں پرویز اختر قریشی ،پروفیسر تنویر اشرف قریشی ،یاور قریشی ، راجہ احسان ،قادر نواز قادری ، عبد الرشید زرگر ، راجہ جبران ،ظہیر بھٹی ،حاجی ظفر علی ،سعید پرویز کیانی ،چوہدری رفیع الحق و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،راجہ طارق عزیز بھٹی

مندرہ ( سید ساجد نقوی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان نے تحصیل گو جر خان سے تینوں عوامی امنگوں کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ دیکر فتح کی بنیاد رکھ دی ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کی تینوں سیٹوں پر کلین سوئپ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحصیل گو جر خان کے ووٹرز کسی جھوٹی منافقت کی سیاست کا حصہ نہ بنیں اور آزمائے ہوئے نمائندوں سے جان چھڑائیں اور تبدیلی لاکر پاکستان اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم،چوہدری ساجد محمود اور چوہدری جاوید کوثر کو ووٹ دیں انشاء اللہ منتخب ہو کر یہ تینوں امیدوار حلقہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہماری کاوشوں سے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی اب اسے PWDنے از سر نو مرمت کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اور پی ڈبلیو ڈی نے اسے الیکشن سے قبل مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے

سبزی و فروٹ منڈی کے دوکانداروں نے گاہکوں کی چیخیں نکال دی ہیں

مندرہ ( سید ساجد نقوی )عوام الناس کے مفاد میں مندرہ میں لگائی جانے والی سبزی و فروٹ منڈی کے دوکانداروں نے گاہکوں کی چیخیں نکال دی ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ صبح کا بھاؤ ،دوپہر کے بھاؤ اور شام کے بھاؤ مختلف ہوتے ہیں ایک ہی دن میں تین قسم کے ریٹ لگائے جاتے ہیں اور اس ماہ مقدس میں لوگ روزے کی حالت میں کئی کئی چکر لگانے پر مجبور ہوتے ہیں کہ کم اس منڈی کے بھاؤ کم ہوں اور وہ خریداری کر سکیں عوام الناس کے مفاد میں لگائی جانے والی منڈی اہلیان علاقہ کے لیے عذاب بن گئی ہے خریداروں محمد وسیم ،ناصر چھٹہ ،خالد ،رضا ،ریحان،ادریس ،امجد ،عامر ،قاسم و دیگر کاکہنا تھا کہ وہ مندرہ پڑاؤ میں لگائی جانے والی سبزی و فروٹ منڈی میں دوکانداروں کے لیے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور پورا دن ایک ہی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

محمد شاذر عباس نے دین شناسی کا مقابلہ جیت لیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)انجمن پٹواریان ضلع چکوال کے صدر سفیر ماجد کے ہونہار صاحبزادے محمد شاذر عباس نے دین شناسی کا مقابلہ جیت لیا ۔ مدرسہ مظہر الایمان ڈھڈیال میں ہونے والے اس مقابلہ میں درجنوں بچوں نے شرکت کی۔شاذر عباس نے کل 250 میں سے 248 نمبر حاصل کرکے اس مقابلہ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی شاذر عباس نے اس کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ مدرسہ مظہرالایمان میں کامیاب بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے ۔شادر عباس نے اپنی کامیابی کو اپنے استاد آغا شجاعت کی محنت اور والدین کی دعاوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار شبیر حسین کے فرزند علی عباس کو بھی نمایاں کارکردگی پر خصوصی انعام دیا گیا۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے شاذر عباس کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

چکوال شہر میں بھکاریوں کی فوج نے لوگوں کا جینا حرام کردیا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)چکوال شہر میں بھکاریوں کی فوج نے لوگوں کا جینا حرام کردیا۔ چکوال شہر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بھکاریوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ بھکاری جن کا زیادہ ترکا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔ شہر کی تمام معروف مارکیٹوں تلہ گنگ روڈ پر شاپنگ مال ، بھون چوک ، چھپڑ بازار، تحصیل چوک ، جہلم روڈ اور دیگر تمام اہم جگہوں پر ڈیرے لگاکر بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں کو تنگ کرنے کی شکایات میں اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ابھی تک بھکاریوں کی اس فوج کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی

گو جر خان کی قومی ا سمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے کا غذات نا مزدگی جمع کرا نے کا سلسلہ جا ری ہے


گو جر خان (نامہ نگار)گو جر خان کی قومی ا سمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے کا غذات نا مزدگی جمع کرا نے کا سلسلہ جا ری ہے گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے جن امیدواروں نے ریٹرننگ آ فیسر محمد اسلم گو ندل کی عدالت میں کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے نا مزد امیدوار چو ہدری محمد عظیم،مسلم لیگ ن کے چو ہدری محمد ریاض، اور ریاض مغل ، ایم ایم اے کے امیدوار مفتی محمود الحسن،پی پی پی کے را جہ پر ویز اشرف ، عبدالرحمن مرزا ،راجہ جاوید اشرف ، ظفر محمود چوہدری ، طارق محمو دملک شامل ہیں جبکہ حلقہ پی پی 8 کے لیے پی ٹی آئی کے جا وید کو ثر اور مرزا نعیم، ایم ایم اے کے را جہ محمد جواد اور پی ایم ایل این کے را جہ علی اصغر، را جہ آ فتاب ، چوہدری جمیل،پی پی پی کے خرم پرویز راجہ، شاہ رخ پرویز راجہ، محمد فواد زاہد ، محمد رمضان مرزا اور عبدالرحمان مرزا نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی9کے لیے پی ٹی آئی کے چو ہدری سا جد،پی پی پی کے چو ہدری سر فراز،ایم ایم اے کے چو ہدری عابد،اور پی ایم ایل این کے امیدواروں سید قلب عباس۔راجہ شو کت بھٹی کی اہلیہ مسز شکیلہ بھٹی، را جہ ذولقرنین،ریاض مغل اور قاضی وقار نے کا غذات نا مزدگی جمع کرائے جن دو سرے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ان میں پی ٹی آئی کے چو ہدری محمد عظیم،چو ہدری جا وید کو ثر، ن لیگ کے را جہ جا وید اخلاص،چو ہدری محمد ریاض،را جہ علی اصغر،محسن صغیر بھٹی، را جہ جا وید اشرف، راجہ خرم پر ویزاورعبد الرحمان شامل ہیں۔ کا غذات نا مز دگی جمع کرا نے کا سلسلہ 11جون تک جا ری رہے گا۔

ملک اس وقت سنگین بحران سے گذر رہا ہے،پر و فیسر احمد رفیق اختر 

گو جر خان (نامہ نگار)معروف مذہبی سکالر اور رو حانی شخصیت پر و فیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین بحران سے گذر رہا ہے اس وقت اہم بات یہ نہیں کہ انتخا بات کب ہو ں اور انکے کیا نتائج آئیں اصل بات ہے کہ ہمیں اپنے وطن کی خیر منانی چاہیے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گل پا رہ میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مناسب ہو تا کہ ہماری مسلح افواج کو سیاسی معا ملات میں نہ گھسیٹا جا تا کیونکہ بین الاقوامی حا لات بہت گھمبیر ہیں جن میں ہما ری مسلح افواج پر بھا ری ذمہ داریاں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر ہمیں مختلیف مسائل میں الجھا رہا ہے اور سازشوں میں مصروف ہے جسکا ہماری مسلح افواج بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دے رہی ہیں مگر ہما رے بعض نا عا قبت اندیش لوگ غیر ضروری طور پر ہر سیاسی معا ملے میں فورسز کو شامل کر کے معا ملات کو الجھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حا لات کو پر امن رکھنے اور آ زادانہ و غیر جا نبدارانہ انتخا بات کے انعقاد کے لیے ہما ری انتظامیہ پو ری طرح مستعد ہے پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ اللہ ی خوشنودی ہر حال میں ہماری اولین ترجیح ہو نا چاہیے جب تک ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے نہیں تھامیں گے ہم کا میاب نہیں ہو سکتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے،چوہدری محمد عظیم

گو جر خان (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نا مزد امیدوار برائے حلقہ NA-58 چوہدری محمد عظیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے اور شعور کو اجاگر کیا ہے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے وہ دن دور نہیں جب ملک کو قائد عمران خان کی صورت میں وزیر اعظم پاکستان نصیب ہو گا عمران خان دیانتدار انسان ہے 25جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا تحصیل گوجرخان کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔ اس موقع پر صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر بھی مو جود تھے ۔

گو جر خان میں بد ترین لو ڈ شیڈنگ ،عوامی احتجاج 

گو جر خان (نامہ نگار)سحری افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حکو متی د عوے دھرے کے دھرے رہ گئے گو جر خان میں بد ترین لو ڈ شیڈنگ روزہ بند ہو نے سے پہلے جا نے والی بجلی محض پانچ دس منٹ بحال ہو نے کے علاوہ مسلسل 6گھنٹے تک بند رہی سکے علاوہ جمعتہ الوداع کا بھی خیال نہ رکھا گیا اور بجلی بند ہو تی رہی علمائے کرام کی طرف سے بھی بجلی کی بے جا لو ڈ شیڈنگ کی شد یدمذمت۔شدید گر می اور حبس میں رو زہ داروں کی بے پناہ مشکلات کا سامان ۔ کا رو بار بھی برے طریقے سے متا ثر ہو رہے ہیں۔ ادھر تمام مقامی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے رمضان المبارک میں اتنی زیادہ لو ڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نگران حکو مت لو ڈ شیڈنگ کے معا ملات پر جلد فیصلے کرے قوم شدید ترین عذاب میں مبتلا ہے

گو جر خان میں انتخا بی گہما گہمی کا آ غاز ہو گیا ہے

گو جر خان (نامہ نگار) گو جر خان میں انتخا بی گہما گہمی کا آ غاز ہو گیا ہے حالیہ دو دنوں میں شہری حدود میں بڑے پیمانے پر پا رٹیوں کے ہو رڈنگز اور پینا فلیکس لگا دئے گئے ہیں جی ٹی روڈ کی لائٹس والے کھمبوں کی پبلسٹی کے حقوق ایک نجی کمپنی نے خرید رکھے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں نے انہیں بک کر لیا ہے اور شہر رنگ برنگے جھنڈوں اور ہورڈنگز سے بہت بھلا معلوم ہو رہا ہے ایک بزرگ شہری محمد بشیر اللہ والے نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ساری انتخا بی مہم شائستگی کے دائرے کے اندر رہے سارے امیدوار ہما رے ہیں یہ انتخابی مہم احسن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچنی چاہیئے۔

شادی شدہ لڑ کی کوزبر دستی بے آ برو کر دیاگیا

گو جر خان (نامہ نگار) الیکٹرانکس کمپنی کے سیلز مین نے ایک دوست کے ساتھ مل کر ایک شادی شدہ لڑ کی کوزبر دستی بے آ برو کر دیا پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مسمات عرفانہ مسلم سکنہ میانی ڈھیری نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو بتا یا کہ اس نے 5ماہ قبل میاں الیکٹرونکس سے ایک مو بائل 19ہزار رو پے میں قسطوں پر لیا سیلز مین طلحہ انوار گو ریجہ نے میرا فون نمبر لے لیا اور ہما رے آپس میں را بطے شروع ہو گئے اور اس نے مجھ سے کا رو بار کے لیے مبلغ50ہزار رو پے ادھار لے لیے مورخہ 2جون کو میں اسلام آ باد میں ن لیگ کے جلسہ سے شا زیہ کے ساتھ تاخیر سے واپس آئی اور انکے گھر پہنچی جہاں طلحہ انوار گو ریجہ ولد خوشنود گو ریجہ اور اسکے دوست شاہد احمد عرف آ فتاب آ گئے اور دو نوں نے میرے ساتھ غلط کام کیا اور بعد میں گھسیٹا اور دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتا یا تو جان سے مار دیں گے پولیس نے مقدمہ درج کر کے عرفانہ کو میڈیکل کے لیے ریفر کر دیا ہے دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی را ہنما شازیہ سلطانہ کو جیسے ہی واقعہ کا علم ہوا انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا انہوں نے تھانہ جا کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پو لیس نے دو نو ں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پی ٹی آئی اور ن لیگمیں اندرونی اختلافات،پی پی پی کی آس

گو جر خان (نامہ نگار)دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے گو جر خان کے دو صوبائی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اس سلسلے میں دلچسپ وعجیب فیصلہ کیا ہے حلقہ PP8کے لیے پی ٹی آئی میں دو امیدواروں کے مابین ٹکٹ کے لیے مقابلہ ہے جن میں مرزا نعیم اور چو ہدری جا وید کو ثر شامل ہیں آخر الذکر کو گذشہ انتخا بات میں بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا تھا اور انہیں شکست ہو ئی تھی جبکہ گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے پی ٹی آئی چو ہدری محمد عظیم کو ٹکٹ جا ری کر چکی ہے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے افتخار وارثی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس بار الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں قومی اسمبلی کے امیدوار را جہ جا وید اخلاص کی خواہش ہے کہ چو ہدری محمد ریاض حلقہ PP8سے صو بائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں جبکہ اس حلقہ سے راجہ علی اصغر بھی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے کا فی عرصہ سے انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے بر طانیہ میں مقیم چو ہدری اشتیاق بھی ٹکٹ حاصل کر نے کے خو اہاں ہیں۔ادھر حلقہ PP9میں ن لیگ کے گذشتہ انتخا بات میں منتخب ہو نے والے ایم پی اے شو کت بھٹی ایک عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں نا اہل ہو چکے ہیں اور انہوں نے ایک بڑے اجتماع میں اس حلقہ سے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس حلقہ سے ن لیگ تحصیل کے صدر را جہ حمید بھی مضبوط امیدوار ہیں اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں میں چو ہدری ساجد مضبوط امیدوار ہیں انکے ساتھ ہا رون کیانی بھی مقابلے میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی ٹکٹوں کے معاملے میں خود کفیل ہے کیونکہ انکے فیصلے NA58سے ٹکٹ لڑنے والے را جہ پر ویز اشرف نے کر نے ہیں جنہیں گذشتہ انتخا بات میں جا وید اخلاص کے مقابلے میں 50ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔انہوں نے PP9سے اپنے بیٹے خرم پرویز کو الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا تھا اور سالوں سے مہم بھی چلا ئے ہو ئے تھے کہ اچانک گذشتہ ہفتے پی پی پی نے اس حلقہ سے چو ہدری سر فراز کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا جو گو جر خان کی سیاست میں با لکل انجان تھے اور جنکا نام پہلی بار سنا گیا دوسری طرف پر ویز اشرف اپنے بیٹے خرم پرویز کو حلقہPP9 میں لے آئے جہاں پہلے انکی کوئی انتخا بی مہم نہیں ہے پی پی پی کے اس غیر متوقع فیصلے پر سیاسی لوگ ابھی تک حیرت کا شکار ہیں کیونکہ وہ پی پی پی کی طرف سے کسی بڑے دھماکے کی آ س لگا ئے ہو ئے تھے دیکھنا ہے کہ ٹکٹ ہو لڈروں کے نا موں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کس طرح پارٹی کے اندرونی اختلافات و معا ملات سے نبرد آ زما ہو تی ہیں۔

پولیس تھانہ جاتلی کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی

دولتالہ(نامہ نگار ) پولیس تھانہ جاتلی کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ،ایک گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ،واقعات کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی نے گزشتہ روز نواحی قصبہ نڑالی میں گشت کے دوران منشیات فروشوں کیخلافکاروائی عمل میں لاتے ہوئے عنصر محمود ولد اورنگزیب مغل سکنہ نڑالی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے10لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ اس کے ہمراہ موجود اشفاق حسین عرف شاکا ولد محبت حسین سکنہ نڑالی شیخاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،جب کہ ایک دوسرے واقعہ میں سیگریٹ نوشی سے منع پر پر سالے نے بہنوئی کو فائر مار کر زخمی کر دیا پولیس زرائع کے مطابق شفات احمد ولد محمد اسلم نے افطاری سے قبل اپنے سالے اخلاق ولد محمد خان ساکن پھامڑیں کو سیگریٹ پینے سے منع کیا جس پر طیش میں آکر اخلاق نے شفات کو فائر مار دیا پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دیا جب کہ تھانہ جاتلی کے علاقہ کھرالی سے 17سالہ دوشیزہ اغواء ناصر حنیف ولد محمد حنیف نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ )ف۔ک)کو سلیم وغیرہ ساکن ترامڑی چوک نے گزشتہ رات اغواء کر لیا

شہری زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام تجاوزات رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں ایس ایس پی شہر یار سکندر 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )شہری زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام تجاوزات رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں ایس ایس پی شہر یار سکندر تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کے سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی شہار یار سکندر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تا جروں اور ٹرانسپوٹرز جو انتباہ کیا کہ نیشنل ہائی وے کی حدود میں قائم تمام تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں ورنہ آپریشن کی صورت میں نقصان کے زمہ دار خود ہونگے سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی کی حدود 220فٹ کی حدود ہے اور اس میں قائم تمام غیر قانونی کھوکھے ٹھیلے ناجائز پارکنگ سٹینڈ سوزکی اور ٹیکسی سٹینڈ اور عارضی شاپس اور ایڈورائرزنگ بورڈ وغیرہ ٹریفک کی بلا تعطل روانگی میں خلل ڈالتے ہیں جسے کسی بھی صور برداشت نہیں کیا جائے گا اور عنقریب دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا لہذا نقصان اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے شہری زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام رکاوٹیں خود دور کر دیں

سوتیلے باپ کی 8سالہ حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

مندرہ ( سید ساجد نقوی )سوتیلے باپ کی 8سالہ حوا کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ایس ایچ او مندرہ ملک ساجد کی بروقت کاروائی ملزم16گھنٹوں میں گرفتار تفصیلات کے مطابق سید بابر علی ولد امتیاز حسین شاہ سکنہ چھپری اکو ڈاکخانہ نوتھیہ تحصیل کلر سیداں نے تھانہ مندرہ میں درخواست دی کہ میرے بھائی سید جابر حسین کی شادی 10سال قبل مسماۃ کرن شہزادی سے ہوئی جسکے بطن سے ایک بچی بسمہ امان پیداء ہوئی جسکی اب عمر تقریباً8سال ہے یہ کہ 5سال قبل میرے بھائی نے مسماۃ کرن شہزادی کو طلاق دے دی اور بچی بسمہ امان کی پرورش میرے زمہ رہی تین چار ماہ قبل کرن شہزادی آئی اور8سالہ بچی بسمہ امان کو اپنے ساتھ گاؤں موہری لے گئی جہاں اسکی دوسری شادی جہانزیب ولد مرزا خان سکنہ موہری سے ہوئی گزشتہ روز مسماہ کرن شہزادی نے بچی بسمہ امان کو مبین نامی لڑکے کے ساتھ ہمارے گھر بھجوایا بچی کی نانی نے جب بچی کو نہلانے کے لیے کپڑے اتروائے تو بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر دانتوں سے کاٹنے اور ہاتھوں سے نوچنے کے نشانات لگے تھے بچی کی نانی کے پوچھنے پر 8سالہ بسمہ امان نے بتلایا کہ دو دن قبل میرے سوتیلے والد جہانزیب نے مجھے دانتوں سے کاٹا اور ہاتھوں سے نوچا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر تھانہ مندرہ نے جہانزیب ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376,511ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ایس ایچ او ملک ساجد کی خصوصی ہدایت پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 16گھنٹو ں میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔

نوجو۱ن قیادت ہی ملکی سیاست میں ۱ہم کرد۱ر ۱د۱ کر سکتی ہے،۱حتشام ملک 


مندرہ ( سید ساجد نقوی )نوجو۱ن قیادت ہی ملکی سیاست میں ۱ہم کرد۱ر ۱د۱ کر سکتی ہے علاقائی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے عو۱می خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ۱لیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا .۱نشاء۱للہ ۱لیکشن لڑنے کا فیصلہ ۱ٹل ہے .حلقہ عو۱م نے ۱گر ساتھ دیا ۱ورمیری کامیابی میں میر۱ دست و بازو بنے تو حلقہ پی پی گیارہ کے عو۱م کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کروں گا ۱ن خیالات کا ۱ظہار نوجو۱ن سیاسی و سماجی شخصیت امیدو۱ر حلقہ پی پی گیارہ ۱حتشام ملک نے ۱پنے کاغذ۱ت نامزدگی د۱خل کر۱نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۱س موقع پر ۱ن کے ہمر۱ہ ۱ن کے سپورٹر بھی بڑی تعد۱د میں موجود تھے .۱حتشام ملک نے کہا کہ آج تک جتنے بھی نمائندے جیت کر آئے سب نے حلقہ عو۱م کے ساتھ کھلو۱ڑ کیا .عو۱م کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ۱ن میں ۱ور ۱ضافہ کیا جس کی وجہ سے علاقائی تعمیر ترقی و خوشحالی کے ۱ن کے بلند بانگ دعوے صرف دعووں ۱ور وعدوں تک ہی محدود رہے .حلقہ عو۱م آمدہ ۱لیکشن میں ۱ن موسمی سیاسی نمائندوں کا محاسبہ کرتے ہوئے ۱نہیں کسی صورت ووٹ نہ دیں .بلکہ ۱پنے ۱س قیمتی ووٹ کے ذریعے ۱ہل نوجو۱ن قیادت کو منتخب کریں تا کہ ۱ن کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے

فخرالزمان آف گل پیڑہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پنجاب کے صدر نامزد 

مندرہ ( سید ساجد نقوی ) سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فخرالزمان آف گل پیڑہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پنجاب کے صدر نامزد ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور جنرل سیکریٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سفارشات کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

حضرت علیؓ کی وِلادت خانہ کعبہ میں شہادت خانہِ خدا میں ہوئی۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے خطاب کرتے ہوئے کہاحضرت علیؓ علم کا دروازہ ہیں جس میں سے آج تک امن کی خوشبو آرہی ہے دنیاو کفر کا اگر خوف ختم کرنا ہے تو امتِ مسلمہ کو چاہیے کہ وہ حضرت علیؓ کے منشور کو دستور بنا لے حضرت علی ؓ کو حضور اکرم ﷺ نے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی حضرت علیؓ کا اپنے قاتل سے حسن سلوک ایسا تھا جس کی کائنات میں کوئی مثالنہیں ملتی حضرت علیؓ نے قاتل کو شربت پلانے کا حکم دے کر اسلام کا حسن دوبالا کر دیاجمعتہ الوداع انتہائی عظمت و رحمت کا دن ہے جمعتہ الوداع رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا جمعہ ہے اس کے بعد تو جمعے آتے رہتے ہیں پر رمضان المبارک ایک سال کے لئے رخصت ہو جاتا ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہماری گواہی دے گا جس نے اس مقدس مہینے کا صحیح طریقے سے حق ادا کیا قیامت کے دن یہ مقدس مہینہ اللہ کی بارگاہ میں اس شخص کے لئے عزت و وقار کے تاج پہنانے کی درخواست کرے گا جمعتہ الوداع یعنی رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمعہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ اپنے اعمال و کردار کا جائزہ لیں کہ ہم نے اس ماہِ مقدس میں کہاں کہاں غلطیاں کیں مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہا کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک ملک پاکستان میں رہنے والوں کی جان،مال،ایمان،عزت،آبرو سب کی حفاظت فرمائے۔آمین

ملک نعیم اصغر اعوان میجر(ر) طاہر اقبال کے ترجمان مقرر


ڈھڈیال ( نامہ نگار)حلقہ این اے 64سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال نے ایم این اے سیکرٹریٹ کے انچارج ملک نعیم اصغر اعوان کو اپنا ترجمان مقررکردیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جس سے لوگوں کی زندگی عملاً مفلوج ہو کررہ گئی ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈھڈیال سب ڈویژن کے دیہات میں وقفوں وقفوں سے بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ شدید گرمی میں لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور روزمرہ کے معمول بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ صارفین نے واپڈا کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیاجائے۔ ادھر ڈھڈیال کے محلہ پولیس اسٹیشن کے صارفین کو ڈھڈیال سٹی فیڈر سے منسلک کردیا گیا ہے جبکہ باقی سارے ڈھڈیال کو ڈھڈیال ایکسپریس فیڈر سے منسلک کیا گیا ہے ۔ محلہ پولیس اسٹیشن کے صارفین نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی ڈھڈیال ایکسپریس فیڈر کے ساتھ منسلک کیا جائے

error: