گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: June 10th, 2018

گو جر خان ،اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوارکا غذات نا مزدگی داخل کر ادئے


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کی قومی ا سمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے اب تک تمام اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوارکا غذات نا مزدگی داخل کر اچکے ہیں ریٹرننگ آ فیسر محمد اسلم گو ندل کی عدالت میں گو جر خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA58کے لیے جن امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے ہیں ان میں مسلم لیگ ن کے را جہ جا ویداخلاص، چو ہدری محمد ریاض اور ریاض مغل، پی ٹی آئی کے نا مزد امیدوار چو ہدری محمد عظیم،پی پی پی کے را جہ پر ویز اشرف ،راجہ جاوید اشرف،تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے مفتی مختار احمد رضوی اور حاجی رمضان چشتی ، ایم ایم اے کے امیدوار مفتی محمود الحسن ،مسلم لیگ ق کے را ہنماساجد شریف بھٹی کے بیٹے محمد آکاش بھٹی اور مسلم لیگ (شیخ رشید) کے طارق محمو دملک شامل ہیں جبکہ حلقہ پی پی 8 مسلم لیگ ن کے امیدواروں، را جہ علی اصغر، را جہ آ فتاب ، چوہدری جمیل، چوہدری ضیافت حسین شامل ہیں چوہدری ضیافت حسین بذریعہ ایمبولینس کا غذات جمع کرانے آئے وہ گذشتہ ہفتہ ایک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ابھی تک چلنے پھر نے سے قاصر ہیں پی ٹی آئی کے جا وید کو ثر اور مرزا نعیم پی پی پی کے خرم پرویز راجہ، محسن صغیر بھٹی، شاہ رخ پرویز راجہ، ، محمد رمضان مرزا اور عبدالرحمان مرزا جبکہ ایم ایم اے کے را جہ محمد جواد نے غذات نا مزدگی جمع کرا ئے ہیں صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی9کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں شو کت بھٹی کی اہلیہ شکیلہ عزیز بھٹی ،سید قلب عباس، را جہ ذولقرنین،ریاض مغل اورپی ٹی آئی کے چو ہدری سا جدہا رون کیانی،پی پی پی کے چو ہدری سر فراز،ایم ایم اے کے چو ہدری عابد نے کا غذات نا مزدگی جمع کرائے ہیں۔اس طرح تمام اہم سیاسی جماعتوں نے ابھی تک کا غذات نا مزدگی جمع کرا دئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے،چوہدری محمد عظیم

گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نا مزد امیدوار برائے حلقہ NA-58 چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے اور شعور کو اجاگر کیا ہے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے وہ دن دور نہیں جب ملک کو قائد عمران خان کی صورت میں وزیر اعظم پاکستان نصیب ہو گا عمران خان دیانتدار انسان ہے 25جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا تحصیل گوجرخان کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جو بھی اختلا فات ہیں وہ محض اس لئے ہیں کہ یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور ٹکٹ حاصل کر نے والوں کا ایک ہجوم ہے ن لیگ اور پی پی پی والوں کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں تو ان میں ٹکٹوں کے معا ملے پر اختلافات کیوں ہو ں گے اس موقع پر صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر بھی مو جود تھے ۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیوں میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی جا ئیگی،ڈی ایس پی گو جر خان 


گو جر خان(نامہ نگار)ڈی ایس پی گو جر خان سر کل سردار با بر سلطان نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں مقامی مارکیٹوں میں رش کے باعث ہو نے والے چھو ٹے جرائم کو رو کنے کے لیے اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پرس چھیننے،چھیڑ چھاڑ اور جیب تراش مرد و خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر قابو پا نے کے لیے وردی اور سادہ کپڑوں میں پو لیس اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگا ئی جا رہی ہیں اس سلسلے میں سرکل کے تھا نوں میں الگ ڈیسک بھی قائم کئے جا ئیں گے سردار با بر نے کہا کہ اسکے علاوہ گرد و نواح میں چو ری و ڈکیتی کی وارداتوں کی رو ک تھام کے لیے گشت کا نظام مزید مو ثر بنا یا گیا ہے جبکہ منشیات فرو شوں کے خلاف مہم جا ری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیوں میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی جا ئیگی۔

مو ٹر سائیکل سواروں نے فا ئرنگ کر کے ایک نو جوان کو زخمی کر دیا 

گو جر خان(نامہ نگار)شہری حدود میں مو ٹر سائیکل سواروں نے فا ئرنگ کر کے ایک نو جوان کو زخمی کر دیا ۔پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔صندل روڈ کے رہائشی مشتاق ولد عطا محمد بلال پی سی او کے پاس ٹیلر شاپ پر مو جود تھا کہ دو نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار آئے اور مشتاق پر دو فائر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

نو جوان کھلاڑیوں کو بھر پور موا قع فراہم کئے جا ئیں گے،اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان

گو جر خان(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان محترمہ مہرین فہیم نے کہا ہے کہ سول کلب میں کھیلوں کی سر گر میوں کے لیے نو جوان کھلاڑیوں کو بھر پور موا قع فراہم کئے جا ئیں گے راول نیوزسے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا سول کلب کے لیے ایم انتظامی کمیٹی بنائی جائے گی جو کھلاڑیوں کو ممبر شپ دے گی انہوں نے کہا کہ سول کلب کی بحالی میں آہدی آئیل فیلڈ نے بہت تعاون کیا ہے اور کچھ رقم ہم نے اپنے وسائل سے مہیا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں نے بھی بہت تعاون کیا انہوں نے کہا کہ سول کلب کے سامنے پہلے بمشکل تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا مگر اب سول کلب کے سامنے کسی قسم کی تجا وزات کی اجا زت نہیں دی جائیگی ۔مہرین فہیم نے کہا کہ میری یہاں تعیناتی عارضی ہے تا ہم میری خواہش ہے یہاں کے لو گو ں کے لیے زیادہ سے زیا دہ سہو لیات فراہم کی جا ئیں ۔

مسلم لیگ ن تاحال اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان نہ کرسکی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ اسکے مد مقابل پی ٹی آئی اور پی پی پی نے گو جر خان کی اپنی تینوں نشستوں کے نا موں کا اعلان کر دیا ہے جن میں قو می اسمبلی کا ایک اور صو بائی اسمبلی کے دو حلقے شامل ہیں مسلم لیگ ن کے حلقہNA58ٹکٹ کے لیے سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض اور را جہ جا وید اخلاص امیدوار ہیں جنکے ٹکٹ کا فیصلہ آجکل میں متوقع ہے حلقہPP8کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدواروں میں اپنی مدت پو ری کر نے والے افتخار وارثی اس بار مقا بلے میں شامل نہیں ہیں تا ہم انہوں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دے رکھی ہے با قی امیدواروں میں چو ہدری ریاض کے صاحبزادے خیام ریاض کے علاوہ را جہ علی اصغر، چو ہدری ضیافت اور چو ہدری اشتیاق شامل ہیں خیال ہے کہ خیام ریاض کے نام کا علان کر دیا جا ئے گا را جہ علی اصغر بھی اچھے امیدوار تھے اور انہوں نے ایک عرصہ سے انتخا بی مہم بھی چلا رکھی ہے حلقہPP9 سے ٹکٹ کے امیدواروں میں شو کت بھٹی کی نا اہلی کے بعد انکی اہلیہ شکیلہ عزیز بھٹی،مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر را جہ حمید چئیرمین سید قلب عباس اور ریاض مغل نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں تا ہم ٹکٹ کے حصول کے لیے اصل مقا بلہ شکیلہ عزیز بھٹی اور را جہ حمید کے مابین ہے مسلم لیگ ن کے پینل کا اعلان ہو نے کے بعد جماعتوں کی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ ٹکٹوں کے اعلان میں تا خیر کے باعث انتخابی دوڑ میں ن لیگ قدرے پیچھے ہے۔

تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، سید قلب عباس


دولتالہ(نامہ نگار) نوجوان مسلم لیگی رہنما و چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے حلقہ پی پی9کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے پر امید ہیں مگر قیادت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے ،تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور ہمیشہ اس حلقہ کے لوگوں نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی خصوصی دلچسپی سے دور حکومت میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کے مسائل میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ہی منتخب کریں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر قیادت نے ٹکٹ جاری کیا اور عوام نے منتخب کیا تو عوام کے بنیادی مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور حسب روایت لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے

چوہدری شمس تبریز کا پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں افطاری و ڈنر کا اہتمام


دولتالہ(نامہ نگار)معروف سیاسی پی ٹی آئی رہنماء چوہدری شمس تبریزآف میانہ پھمبل کا پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں افطاری و ڈنر کا اہتمام ،پریس کلب دولتالہ سے الحاق شدہ پریس کلبوں کے ممبران کے علاوہ میانہ پھمبل کے سرکردہ رہنماوں کی بھر پور شرکت،تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی پی ٹی آئی رہنماء چوہدری شمس تبریزآف یوسی راماں کے میانہ پھمبل کا پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں افطاری و ڈنر کا اہتمام سلطان ریسٹورنٹ دولتالہ موڑ میں گزشتہ دن کیا ،افطاری سے پہلے ملک کی سلامتی کے لیئے اجتماعی دعا کی گئی ،افطار پارٹی میں صحافی برادری سمیت میانہ پھمبل کی تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ معروف سیاسی رہنماء مشرف حسین ،نثارحسین نے خصوصی شرکت کی۔

پولیس پٹرولنگ چوکی ٹھاکرہ موڑکی گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس پٹرولنگ چوکی ٹھاکرہ موڑکی گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں جن میں ایک اشتہاری کو گرفتار جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم سے چرس برآمد کر کے تھانہ جاتلی کے حوالے کر دیا ،تیز رفتاری ،اورلوڈنگ ،دو گاڑیوں میںCNGسلنڈروں کی فٹنس نہ ہونے کی بنا پر مقدمات تھانہ جاتلی میں درج کرا دئیے ، ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی ٹھاکرہ موڑ کے انچارج محمد زمان کی سربرائی میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک شخص سے چرس برآمد کر لی اور ناکے کے دوران ایک اشتہاری کو گرفتار کر تھانہ جاتلی کے حوالے کر دیا اور سپیڈ ،ناقص سلنڈروں کی تنصیب اور فٹنس نہ ہونے کی بنا پر دو گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔اور معمول کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلوں کے کاغزات اور نمبر پلیٹ نہ کی ہونے کیوجہ سے 302 موٹر سائیکل دولتالہ پولیس چوکی کے حوالے کیے دوران گشت 3ہیلپ کال پر کاروائی کی گئی وقتی روڈ بلاکنگ اور ناجائیز تجاوزات پر کاروائی کی گئی گاڑیوں پر لوڈ مویشیوں کی چیکنگ بھی کی گئی ،علاوہ ازیں سیفٹی کے حوالے سے مختلف گاڑیوں پر سٹکر چسپاں کے گئے

ضلع چکوال میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بدترین اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی


ڈھڈیال( نامہ نگار) ضلع چکوال میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بدترین اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے حلقوں کا خیال تھا کہ سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط بن کر ابھرے گی لیکن جہاں ان کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوا وہاں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی شدید دھڑے بندی اور اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کو ضلع کے ہر حلقہ میں ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو مزاحمت کا سامنا ہے اور موجودہ صورت حال میں پارٹی میں کوئی مثبت ایڈجسٹمنٹ کی کوئی صورت بھی نظر نہیں آرہی ۔ تلہ گنگ میں سردار منصور حیات ٹمن، کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان،ملک اختر شہباز، پیر نثار قاسم جوجی ، پی پی21میں علی ناصر بھٹی اور پی پی22میں راجہ منور احمد ، راجہ طارق افضل کالس اور پیر وقار کرولی متاثرین میں شامل ہیں ۔ میجرجنرل(ر) حافظ مسرور احمد سے پی پی 22کا ٹکٹ واپس لیاگیا ہے ابھی تک واضح نہیں کہ یہ ٹکٹ پیر وقار کرولی یا راجہ طارق افضل کالس میں سے کس کو دیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں سخت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے جس کے اثرات چند دنوں کے بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

عوام کے پُر زور اصرارپر عملی سیاست میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، احتشام ملک


مندرہ (ساجد نقوی)ممتا ز نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار حلقہ پی پی 11راولپنڈی احتشام ملک نے کہا ہے کہ “ظلم کے نظام کو ظالم حکمران کو میں نہیں مانتا”اس نعرے کے تحت اور حلقہ عوام کے پُر زور اصرارپر عملی سیاست میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے زاتی مفادات سے ہٹ کر مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے کینٹ کے حلقہ عوام کو درپیش پانی ، تھانہ کلچر اور تعلیم و صحت جیسے مسائل کاخاتمہ اولین ترجیح ہے اسوقت پانی بحران سے نمٹنے کے لیے متنازعہ کالا باغ ڈیم کے علاوہ بہت سے راستے موجود ہیں اگر اتھارٹی حکومتی سطح پر عملی اقدامات اٹھائے تو پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے سابق ممبران اسمبلی نے کینٹ بورڈ کی عوام کوسوائے محرمیوں کے کچھ نہیں دیا آج حلقہ عوام بنیادی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ترقیاتی کاموں کو ترس رہے ہیں اگر حلقہ پی پی 11 کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔احتشام ملک نے کہا کہ بطور سوشل ورکر اور این جی اوز کے تحت حلقہ عوام کی خدمت کی متعددبار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ بہتر طریقے سے جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے حامیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جو کہ احتشام ملک کی الیکشن میں کامیابی کے لیے پر عزم تھے

نظام مصطفےٰ کے لیے تحریک لیبک کے پلیٹ فارم پر بھر پور جد و جہد کروں گا،راجہ عاقب شعیب جنجوعہ

مندرہ (ساجد نقوی)راجہ عاقب شعیب جنجوعہ امیدوار تحریک لیبک حلقہ پی پی 9نے کہا ہے کہ آنیوالے دور میں نظام مصطفےٰ کے لیے تحریک لیبک کے پلیٹ فارم پر بھر پور جد و جہد کروں گا اور ووٹ کے تقدس اور ووٹرز کی عزت کے لیے آواز بلند کروں گا بحثیت مسلمان ہم پر ختم نبوت کا تحفظ فرض ہے تمام سیاسی جماعتوں نے وڈیروں ، جاگیرداروں اور بااثر افراد کو چناؤ کیا جبکہ تحریک لیبک کے قائد خادم حسین رضوی انشاء اللہ انتہائی شریف النفس اور با عمل لوگوں کو ٹکٹ جا ری کریں گے تا کہ ہم لوگ اپنے کردار سے عوام کے ووٹ حاصل کریں اور ہم پر عزم ہیں کہ انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے جا گیردارانہ نظام کو شکست دیکر ملک بھر میں نظام مصطفےٰ قائم کریں گے ،نظام مصطفےٰ رائج ہوتے ہی لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا اور پھر کوئی بھی شخص اگر اسلام اورقانون کی حکم عدولی کرے گا تو پھر وہ شخص چاہے جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائے گا ہر امیر غریب کے لیے یکساں تعلیم اورقانون ہوگا دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی لازمی قرار دیں گے تاکہ مستقبل کے معمار اسلام کے بنیادی فلسفے کی اہمیت سے روشناس ہوں اور نام نہاد دشت گردوں کے ہاتھوں کھلونے نہ بنیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انکے ہمراہ تحریک لیبک کے سینکڑوں کارکن موجود تھے جو “یا رسول اللہ” کی صدائیں بلند کر رہے تھے

حلقہ پی پی پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری


سوہاوہ (تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی پچیس سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری اتوار کو بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے لئے حلقہ پی پی پچیس کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا تحصیل ریٹرننگ آفیسر سوہاوہ سید نصیر عباس کے دفتر میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، تحریک لببیک پاکستان سے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری ، احمد گلفراز ، پیپلز پارٹی سے مرزا عبدالغفار جبکہ ن لیگ میں دھڑے بندی کی وجہ سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ، راجہ غلام کیانی ، راجہ سفیر اکبر، راجہ آصف کیانی جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے بشارت حسین وحید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

error: